نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اگلے امریکی صدر کے انتخاب کے لئے پولنگ آج ہورہی ہے

واضح رہے کہ ارلی ووٹ میں صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں 7 ریاستوں سے برتری حاصل ہے۔

واشنگٹن: امریکہ میں صدارتی انتخابات آج ہو رہے ہیں جس میں دنیا کے سب سے طاقتور شخص کا فیصلہ ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چھٹی ہو گی یا انہیں مزید 4 سال ملیں گے اس کا فیصلہ آج امریکہ عوام کرے گی۔

ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن اور ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج کڑا مقابلہ ہو گا۔ دنیا بھر نے اپنی نظریں امریکہ پر جما لیں۔ 9 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد پہلے ہی اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں جس میں ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو واضح برتری حاصل ہے۔

تجزیاں کاروں کا کہنا ہے کہ 2020 کے امریکی انتخابات میں 15 سے 16 کروڑ امریکی شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جو کسی بھی سابقہ انتخابات کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ایگزٹ پول میں جوبائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری

واضح رہے کہ ارلی ووٹ میں صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں 7 ریاستوں سے برتری حاصل ہے۔

برطانوی اخبار گارجین کے مطابق جوبائیڈن کو فلوریڈا، پینسلوانیہ، مشی گن اور شمالی کیرولائینا میں ٹرمپ کے مقابلے میں برتری حاصل ہے۔ انتخابی جائزے کے تحت ایری زونا، ویسکونسن اور ایووا میں بھی جوبائیڈن موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں آگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:امریکی ریاست پنسلوانیا میں ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع

برطانوی اخبار کے مطابق پورے امریکہ میں جوبائیڈن 43 فیصد کے مقابلے میں 51 فیصد ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔

About The Author