سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں نائب صدر رہنے والے جو بائیڈن ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہیں۔
جوبائیڈن بیس نومبر 1942 کو ریاست پنسلوینیا میں پیدا ہوئے ، تاریخ اور سیاسیات کےبعد قانون کی تعلیم حاصل کی۔۔
قانون کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انیس سو اڑسٹھ میں جو بائیڈن نے وکالت کا آغاز کیا،اسی دوران ہی وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے متحرک رکن بن گئے
اور انیس سو ستر میں نیو کاسل کاؤنٹی کونسل کے رکن منتخب ہوئے، جوبائیڈن نے دو شادیاں کیں ، ان کی پہلی اہلیہ 1973میں ایک کار حادثے کا شکار ہوگئیں ، انہوں نے دوسری شادی 1977میں کی۔
جوبائیڈن انیس سو تہتر میں امریکی سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور وہ اس وقت ملکی تاریخ کے پانچویں کم عمر ترین سینیٹر تھے،جوبائیڈن کو طویل عرصے تک امریکی سینیٹر رہنے کا اعزاز حاصل ہے،، وہ 1973 سے 2009 تک سینیٹر رہے
دو ہزار نو میں جوبائیڈن امریکا کے سنتالیسویں نائب صدر بنے اور 2007 تک صدر اوباما کے نائب صدر رہے ۔۔
جوبائیڈن کو خواتین کی جانب سے ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا،،، نائب صدارت کے دوران ان پر یرکرینی کمپنی میں اپنے بیٹے کو ڈائریکٹر بنوانے کاالزام لگا
جوبائیڈن خارجہ امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ووٹرز کو راغب کرنے کا ہنر بھی خوب جانتے ہیں
اب دیکھتے ہیں امریکی صدارت کا تاج ان کے سر سجتا ہے کہ نہیں۔۔؟؟
اے وی پڑھو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟
سرائیکی قوم کا مقدمہ۔۔۔||عامر حسینی
اسلم رسول پوری ۔۔ سرائیکی علم وادب دا معتبر حوالہ||عاشق خان بزدار