دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی انتخابات اور سوئنگ اسٹیٹس

یہ ریاستیں کون کون سی ہیں؟؟ اور صدارتی انتخابات میں ان کا کیا کردار ہوتا ہے؟؟

امریکہ میں کچھ ریاستیں ایسی ہیں جہاں ڈیموکریٹس اور ری پبلکن میں سے کسی کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوتی۔

ان ریاستوں کو ’’سوئنگ اسٹیٹس‘‘ کا نام دیا جاتا ہے۔ یہ ریاستیں کون کون سی ہیں؟؟ اور صدارتی انتخابات میں ان کا کیا کردار ہوتا ہے؟؟

امریکہ کی سیاست میں ‘سوئنگ اسٹیٹس’ ان ریاستوں کو کہا جاتا ہے جہاں ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں ری پبلکن اور ڈیموکریٹس میں سے کسی کو بھی واضح اکثریت حاصل نہیں ہے

اور یہاں سے کبھی ایک تو کبھی دوسری جماعت کے امیدوار کامیاب ہوتے ہیں۔ ان ریاستوں میں دونوں جماعتیں اپنی اپنی انتخابی مہم کے لیے سرتوڑ کوششیں کرتی ہیں۔ سوئنگ اسٹیٹس کا تعین سابقہ الیکشن میں مارجن کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

جن ریاستوں میں جیتنے اور ہارنے والے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوتا ہے، وہ سوئنگ اسٹیٹس تصور کی جاتی ہیں۔

دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخاب سے قبل انتخابی نتائج کی بنیاد پر تیرہ ایسی ریاستیں تھیں جنھیں سوئنگ اسٹیٹس قرار دیا گیا،تیرہ انتہائی مسابقتی ریاستوں میں وسکونسن ،

پنسلوینیہ ، نیو ہیمپشائر ، مینیسوٹا اور ایریزونا شامل تھیں۔ جارجیا ، ورجینیا ، فلوریڈا ، مشی گن ، شمالی کیرولینا ، مائن، نیواڈا اور کولوراڈو کو بھی سوئنگ اسٹیٹس قرار دیا گیا۔

دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخابی نتائج کی بنیاد پر 2020 کے صدارتی انتخابات میں مائن، نیواڈا، مینسوٹا، نیو ہیمپشائر میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے،

مشی گن، پنسلوینیہ اور وسکونسن میں بھی جوبائیڈن یا ڈونلڈ ٹرمپ میں سے کوئی بھی میدان مار سکتا ہے، فلوریڈا، ایریزونا،

شمالی کیرولینا اور جارجیا میں بھی ڈیموکریٹک پارٹی اور ری پبلکن پارٹی کے درمیان سخت مقابلے توقع ہے۔

About The Author