دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ میں اب تک پینتالیس افراد صدارت کے عہدے پر فائز ہو چکے ہیں

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں ایک بھی خاتون صدر نہیں

امریکہ میں اب تک پینتالیس افراد صدارت کے عہدے پر فائز ہو چکے ہیں،

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں ایک بھی خاتون صدر نہیں۔

دنیا کے دیگر ممالک میں خواتین کہاں کہاں سربراہ مملکت یا حکومت میں ہیں

یوکرائن کی یوو گینیا باش کو دنیا کی پہلی خاتون سربراہ حکومت کا اعراز حاصل ہے

یہ تیس دسمبر 1917 سے یکم مارچ 1918 تک یوکرائن کی سربراہ حکومت رہیں،

دنیا کے ایک سو ترانوے ممالک میں سے اکیس میں اس وقت خواتین سربراہ مملکت یا حکومت کے عہدے پر براجمان ہیں۔

بولیویا، بنگلہ دیش، باباڈوس، بیلجیم اور ڈنمارک میں اس وقت خواتین وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہیں

ایسٹونیا، ایتھوپیا، جارجیا اور یونان میں خواتین عہدہ صدارت پر براجمان ہیں

نیپال، سنگا پور، سلوواکیا، سوئٹزرلینڈ اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوبیگو میں بھی خواتین صدور ہیں

فن لینڈ، گیبون، آئی لینڈ، نیوزی لینڈ، ناروے ،سربیا اور ٹوگو میں بھی وزیراعظم کا عہدہ خواتین کے پاس ہے۔

بینظیر بھٹو شہید کو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس وقت سنگا پور کی حلیمہ یعقوب عہدہ صدارت جبکہ بنگلہ دیش کی شیخ حسینہ واجد وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہیں۔

About The Author