دسمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہم سب پر فرض ہے ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ختم نبوت کی حفاظت در اصل اسلام کی حفاظت کرناہے ختم نبوت کی حفاظت عظیم جہاد ہے

ان خیالات کا اظہار پاکستان علماء کونسل پنجاب کے سر پرست اعلیٰ وممبر اتحاد بین المسلمین گورنمنٹ پنجاب حضرت مولانا پیر خواجہ اسعد حبیب شاہ جمالی نقشبندی نے خانقاہ حبیبیہ مدرسہ جامعہ عطاء العلوم میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا

اگر دنیا وآخرت کی کامیابیاں چاہتے ہو تو اللہ کے احکامات اور حضورؑ کے مبارک طریقوں پر زندگی گزاریں مولانا حسنین احمد تونسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

فرانس میں جو واقعہ ہوا ہے حکومت فوری طور پر ایکشن لے کانفرنس سے سینئر نائب صدر صوبہ پنجاب انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ مولانا قاری احمد علی ندیم، مفتی زین العابدین شاہ، مولانا سرفراز، مولانا پیر خلیل احمد نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر قاری محمد فیصل، مولانا غلام اصغر الحسینی، قاری عطاء اللہ، مہر عبدالستار چھینہ، حاجی کلیم اللہ مسن، حاجی شمس اللہ، سیاسی شخصیت حافظ محمد طلحہ مدنی، مولانا فہد، مولانا قاری محمد احتشام الحق فاروقی،

پاکستان علماء کونسل ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ عمرفاروق مکی، محمد طہٰ طلحہ، قاری محمد شوکت الحق، قاری محمد جابر، مولانا یوسف جڑھ، قاری محبوب، مولانا امجد فاروق بھی موجود تھے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق شازب سعید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان نے ضلع ڈی جی خان میں بھی ایڈمنسٹریٹو ججز کی تعیناتی کرتے ہوئے احمد حیات سول جج فرسٹ کلاس،

محمد جنید اقبال جوئیہ سول جج کو ڈی جی خان میں جبکہ نجیب اللہ خان احمد سول جج فرسٹ کلاس کو تونسہ شریف میں ایڈمنسٹریٹو جج مقرر کر دیا ہے، احمد حیات سول جج کے ٹرائل ججز، محمد جمشید انور سول جج فرسٹ کلاس اور

محمد آصف ہنجرا سول جج فرسٹ کلاس، محمد جنید اقبال جوئیہ ایڈمنسٹریٹو جج، سید کاشف رضا زیدی سول جج فرسٹ کلاس، شہزاد باسط سہو سول جج ڈیرہ غازی خان جبکہ نجیب اللہ سول جج تونسہ شریف ایڈمنسٹریٹو جج کے ٹرائل ججز فیصل نسیم سول جج فرسٹ کلاس،

راشد حسین چوہدری سول جج فرسٹ کلاس، محمد عرفان سول جج تونسہ شریف ہوں گے۔ ایڈمنسٹریٹو ججز ڈیرہ غازی خان کے لئے سید کاشف رضا زیدی سول جج فرسٹ کلاس کو مصالحتی جج بھی مقرر کیا گیا ہے۔

وکلاء سی پی سی کے تحت دائر کرنے والے جدید مقدمات کے لئے یہ چیک لسٹ فریقین کے مکمل نام ولدیت پتہ جات ٹیلیفون نمبر،

مدعا علیہان کی تعداد کے برابر دو اضافی نقول عرضی دعویٰ، ضروری دستاویزات، تمام ضروری دستاویزات مع نقول مدعا علیہم، فہرست وارثان مدعی، فارم14 اپینڈکسC، اگر مدعی نابالغ یا فاطر العقل ہے تو کیا قانونی سرپرست مقرر کیا گیا ہے،

یا کیا گارڈین مقرر کیا گیا ہے، لازمی شامل مثل ہوں گی۔ ان اصلاحات سے جہاں مقدمات کے فیصلوں میں تیزی آئے گی وہاں شہریوں کا وقت بچے گا

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے دیوانی قوانین میں پنجاب بھر میں یکم نومبر2020سے نئی اصلاحات نافذ العمل کرنے کا حکم جاری کر دیاہے

دیوانی مقدمات سول پروسیجر کوڈ (CPC) ترمیم 2018 کے قانون میں تبدیلی کے بعد جدید دعویٰ فیصلہ ہونے کے بعد اجراء ڈگری الگ سے دائر نہیں کرنا ہوگا

بلکہ وہی دعویٰ اجراء (عملدرآمد) میں کنورٹ ہو جائے گا۔

ایڈ منسٹریٹو ججز تین دن سے زیادہ لمبی تاریخ نہیں دیں گے اور مقدمہ دائر ہوتے ہی پڑھ کر فیصلہ کریں گے کہ

مقدمہ قابل سماعت ہے یا نہیں۔ اگر قابل سماعت ہونے کی صورت میں 7 رول11 پلینٹ ریجیکٹ کر دے گا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ایوان تجارت وصنعت ڈیرہ غازیخان کے صدرخواجہ جلال الدین رومی، سینئر نائب صدر محمد لطیف خان پتافی، نائب صدر شیخ زاہد نظام قریشی سابق صدورخواجہ محمد یونس،خواجہ محمد الیاس،

سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ، بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ،سابق سینئر نائب صدر خواجہ محمد محسن مسعود، شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی،

سردار شہباز علی خان نصوحہ ممبران ایگزیکٹو کمیٹی خواجہ محمد ارشد، ملک ریاض احمد، حافظ محمد سیف اللہ خان پتافی، غلام عباس خان،محمد اورنگ زیب، عامر سلیم شیخ، انور جان خان لغاری،

خلیل احمد خان علیانی، ملک نذرحسین کھنڈوا، چوہدری توقیر حیدر، چوہدری خالد ریاض، زوار گدا حسین شمسی، سرمد سلیم، اشفاق سرور خان دستی، عطا شفیع تنویر اے شیخ، عبد اللہ خان درانی،

مرغوب علی بٹ،جاوید اسحق خان مستوئی، حاجی محمد زبیر نظامی، محمد فردوس حمید خان، محمد راشد شیخ،

عبدالکریم خان کھوسہ، سردار جان عالم خان لغاری، حاجی محمد علی شیخ،شیخ محمد آصف رزاق، شیخ طاہر معراج،رانا حاجی نذیر احمد، میاں محمد ایوب،

فیاض علی چوہدری، اور محمد مجا ہد ملک سیکریٹری جنرل چیمبرنے مرزا محمداقبال ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کے بہنوئی سابق نائب صدور مرزا محمد آصف اقبال اور

مرزا محمدظفراقبال کے پھوپھا جان مرزا محمد افضل کے اچانک انتقال پر ان سے اور ان کے لواحقین اور پسماندگان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے

مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

سردارحبیب الرحمن لغاری مرحوم کے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے سیاست کو عبادت سمجھتاہوں کیونکہ اس سے لوگوں کے مسائل حل ہوتے ہیں

یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن ڈیرہ سٹی کے نائب صدرسردار خلیل الرحمن خان لغاری نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی انہوں نے کہاکہ

پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث گزشتہ دو سالوں کے دوران مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہواہے عوام کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے خود کشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں

لیکن حکمران آج بھی جھوٹے اور کھوکھلے دعوؤں کے خول سے باہر نہیں نکل رہے انہوں نے مزید کہاکہ

آج لوگوں کے پاس نہ چینی ہے نہ ہی پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے آٹا اس کے باوجود عوام سے کہا جاتا ہے کہ

آپ نے گھبرانا نہیں ہے سردارخلیل الرحمن لغاری نے کہا کہ حکومتی ارباب اختیار غریب عوام کی طرح دو دو دن بھوکے سو کر دیکھیں تو لگ پتہ جائے گا

بہت جلد اس حکومت سے جان چھوٹنے والی ہے اوربہت جلد اچھے دن آنے والے ہیں انہوں نے کہاکہ سردار حبیب الرحمن لغاری مرحوم کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

گونگے بہرے بھائی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 28واں جشن عیدمیلادالنبیؐ منعقد کیا گیا جس میں چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی خان دریشک بھی شریک ہوئے،

پاکستان بھر کے گونگے بہرے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی سردار احمد علی خان دریشک نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

جشن عید میلادالنبیؐ کی تقریب میں شرکت ان کیلئے باعث عزت ہے ماہ ربیع الاول میں ملک بھر میں سیرت کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جن میں حضور پاکؐ کی اسوہ حسنہ کے درخشاں پہلوؤں کو اجاگر کیا جاتا ہے

ہر مسلمان کی زندگی کاایک ایک لمحہ سنت نبوی کی پیروی میں گزرنا چاہیے کیونکہ اسلامی عقیدے کے مطابق یہی اعمال دنیاوی زندگی اور اخروی زندگی میں کامیابی کا

واحد ذریعہ ہیں اس تقریب میں شاہد کفایت،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شبلی شب خیز غوری،

شاہد مسعود قیصرانی ایڈووکیٹ،حیدر کفایت عباسی ایڈووکیٹ،مولوی محمد رمضان معینی،

عبدالرحمان معینی،محمد اسلم کھوسہ،میاں خورشید احمد،خالد حُسین،رانا محمد یونس،محمد اقبال،شروت،صادق حُسین،سہیل و دیگر نے شرکت کی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازیخان

پولیس تھانہ ریتڑہ کی کاروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری گرفتار۔ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر مجرمان

اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ قیصر حسین اور تھانہ ریتڑہ کے تفتیشی آفیسر غلام عباس نے 2 سال سے مفرور قتل کے مقدمے میں مطلوب A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری اعجاز احمد ولد محمد بخش کلاچی

کو گرفتار کر لیااس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ قیصر حسین کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا کی طرف سے 24/7پولیسنگ کا تسلسل،،ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے

محفوظ ڈی جی خان ریجن ،،ماسٹر پلان کے تحت قومی و ضمنی سڑکوں پر کل وقتی پولیس گشت کے احکامات جاری کر دئیے

سرکل کے ڈ ی ایس پیز پولیس پٹرولنگ کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر میرے دفتر رپورٹ بھجوانے کے پابند ہوں گے،،آر پی او فیصل رانا کی پولیس افسران کو ہدائت

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نےوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویزن اور آئی جی ہنجاب انعام غنی کی ہدایات کے

تحت 24/7 پولیسنگ کا تسلسل قائم رکھا ،اتوار کے روز انہوں نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان ،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور کے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات دیں ۔۔

آر پی او نے ،،محفوظ ڈی جی خان ریجن،،ماسٹر پلان کے تحت نئی حکمت عملی ترتیب دے کر ریجن کی قومی و ضمنی شاہرات کو ڈکیتی کی وارداتوں سے محفوظ بنانے کے لئے

ریجن کے چاروں اضلاع میں بیک وقت فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔آر پی او نے کہا کہ ریجن کی ہر نیشنل ہائی وے اور شہروں کو آپس میں ملانے والی

ضمنی سڑکات پر 24/7پولیس گشت کیا جائے،کیوں کہ قانون کی اس قدر طاقت پے کہ جہاں سے پولیس کی گاڑی گزر جائے وہاں پر آنے سے قانون شکن کتراتے ہیں،

آر پی او نے کہا کہ قومی و ضمنی سڑکوں پر پولیس کا یہ گشت ہر قیمت پر آن گراونڈ ہو گا اس کو کاغذی بنانے والوں کے خلاف سخت ترین

محکمانہ احتساب ہو گا،آرپی او نے کہا کہ ہر سرکل کا ڈی ایس پی اس پٹرولنگ کی مانیٹرنگ کا ذمہ دار ہو گا ،جس رینک کا پولیس آفیسر بھی ہفتہ وار سرکل گشت کرے گا

وہ سڑکوں پر ہونے والے اس پولیس گشت کو بھی چیک کرنے کا ذمہ دار ہو گا،فیصل رانا نے کہا کہ

میرا دفتر سڑکوں پر ہونے والے اس پولیس گشت کی پوزیشن چیک کرے گا پھر اسے کاونٹر چیک کروایا جائے گا

گشت کی غلط پوزیشن بتانے والوں کو فوری شوکاز نوٹس جاری ہوں گے جس پر اردل روم میں محکمانہ قواعد و ضوابط کے تحت سزا کے حوالے سے فوری فیصلے ہوں گے

جبکہ فرض شناسی اور دیانتداری سے گشت کرنے والوں کو انعامات بھی دئیے جائیں گے،،آر پی او نے کہا کہ

اس گشت کو چیک کرنے کے لئے ریجن کے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز بھی نکلیں گے جبکہ میں خود بھی چیک کروں گا،،فیصل رانا نے کہا کہ ہم نے ہر قیمت پر ،،محفوظ ڈی جی خان ریجن

ماسٹر پلان کو کامیاب بنانا ہے ،قومی و ضمنی شاہرات پر ہونے والے اس پولیس پٹرولنگ کی روزانہ کی ڈائری سرکل کے ڈی ایس پیز میرے دفتر بھجوانے کے پابند ہوں گے

انہوں نے کہا کہ اگر پولیس پٹرولنگ کا یہ عمل کامیاب ہو گیاتو ایک طرف شاہرات پر ڈکیتی کی وارداتیں کم ہوں گی

تو دوسری طرف قانون شکن عناصر بھی قانون کے دائرے کے اندر قانون کی گرفت میں آئیں گے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ضلع مظفر گڑھ کے علاقہ خان گڑھ میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر سر اور مونچھوں کے بال مونڈنے کے واقعہ پر آر پی او فیصل رانا کا سخت نوٹس ،

ڈی پی او سے تفصیلی رپورٹ طلب،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے

تفصیلات کےمطابق ضلع مظفر گڑھ کے علاقہ خان گڑھ میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کے سر ،بھنووں اور مونچھوں کے بال مونڈے جانے کے

واقعہ کا آر پی او فیصل رانا نے سخت نوٹس لیا،اطلاع ملنے پرانہوں نے ڈی پی او حسن اقبال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

ڈی پی او نے آر پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر ملزمان عبدالغار،لیاقت،آصف،شان،

وسیم ٹریکٹر ڈرائیور غلام اکبر ولد غلام عباس پر لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر ڈیرہ پر لے گئے

اسے مبحوس رکھا ،ملزمان نے غلام اکبر کے سر،مونچھوں اور بھنووں کے بال مونڈ دئیے،

پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 نامزد ملزمان عبد الغار اور لیاقت کو گرفتار کر لیا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ

کسی شخص کو بھی قانون ہاتھ میں لینے لی اجازت نہیں،قانون شکنی کی یہ بدترین قسم ہے کہ کسی شخص کو مبحوس کر کے اس کے سر ۔مونچھوں اور بھنووں کے بال مونڈ کر

انسانیت کی توہین کہ جائے ،مظفر گڑھ پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے دو ملزمان گرفتار کر لئے یہ اطمینان بخش کارکردگی ہے ،باقی نامزد ملزمان کو بھی اگلے48گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے،

میرٹ اور صرف میرٹ پر تفتیش کر کے ملزمان چالان کئے جائیں تاکہ قانون شکنوں کو قانون کے مطابق معزز عدالت سے سزا مل سکے انہوں نے کہا کہ

ڈی پی او خود اس مقدمہ کی تفتیش کی نگرانی کریں گے تاکہ کسی کے ساتھ بھی زیادتی یا نا انصافی نہ ہو۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

بزم سیفیہ کے زیراہتمام جشن عیدمیلادالنبی کے سلسلہ میں دربار نورنگ شاہ پر پرچم کشائی کی تقریب ،

علماءکرام کی شرکت ،حضرت بابا نسیم اللہ جان سیفی نے پرچم کشائی کی اس موقع پر حافظ احمد محمود ،

خبیب احمد نقشبندی ،سید خیر محمد شاہ ،سید پناہ علی شاہ و دیگر بھی موجود تھے ،حضرت بابا نسیم اللہ جان سیفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

رسول اللہ کی ولادت کا جشن غلامانِ رسول ہر سال مناتے ہیں اور تاقیامت مناتے رہیں گے۔ جشنِ عید میلاد البنیﷺتا قیامت جاری رہے گا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

تھانہ سخی سرور پولیس نے صوبہ بلوچستان سے صوبہ پنجاب آنے والی لاکھوں روپے مالیتی نان پیڈ کسٹم گاڑی کی سمگلنگ ناکام بنا دی تفصیلات کے مطابق

انچارج چیک پوسٹ سخی سرور محمد یوسف معہ ٹیم نے صوبہ بلوچستان سے صوبہ پنجاب سمگل کی جانی والی لاکھوں روپے مالیتی نان پیڈ کسٹم گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی۔

جبار پٹھان ولد اللہ داد گاڑی کو پنجاب سمگل کر رہا تھا

جس پر انچارج چیک پوسٹ سخی سرور نے گاڑی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوۓ لاکھوں روپے مالیتی نان پیڈ کسٹم گاڑی قبضہ پولیس میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کر دی

ایس ایچ او تھانہ سخی سرور واجد حسین نے کہا ہے

ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر بین الصوباٸ چیک پوسٹ پر چیکنگ کو سخت کر دیا ہے

اور وہاں سے گزرنے والی ہر ایک چیز کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے۔

About The Author