نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی صورتحال اس وقت گھمبیر ہیں

جو حالات ہیں جو سیاسی ماحول ہے پہلے کبھی نہ تھا اور یہ تمام اس لئے ہے کہ حاکم وقت کے اندر برداشت نہ ہے اور وہ مسلسل جھگڑا کرنے کیلئے بہانے ڈھونڈ رہا ہے اپوزیشن کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہا ہے

جو کہ ان کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میٹرو پولیٹن کارپوریشن سید عبدالعلیم شاہ اورسابق ممبر تحصیل کونسل بیگم نسیم اختر عرف خالہ نمو کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ

پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومت کو فرق پڑے نہ پڑے

لیکن حکومت اب بالکل ننگی ہو چکی ہے اور مہنگائی سے لوگوں کو سانس نہیں آ رہا ہے پاکستان صحیح سمت کے اندر جانے سے پہلے ہچکولے کھا رہا ہے انشاء اللہ ہمارے دورہ میں ملک درست سمت میں جائے گا اس ملک میں دہشت گردی کی

ایک لمبی جنگ کے بعد امن آیا تھا ان کی معاشی غلط پالیسیوں نے امن و امان کو ہلا کر رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ

ڈیرہ غازیخان اور جنوبی پنجاب کے اندر بلکہ پورے پنجاب میں چوریاں اور ڈکیتیاں بڑھ گئیں ہیں لوگ بھوکے مر رہے ہیں

نوجوان جن کو ایک کروڑ نوکریوں کا خواب دکھایا تھا آج ان کے ماں باپ کو سبزی نہیں مل رہی ہے وہ نوجوان جا کر پھر چوریاں ہی کر رہے ہیں

انہوں نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کے ساتھ ڈرامہ کیا ہے اب بلدیاتی الیکشن نہیں بلکہ جنرل الیکشن ہو ں گے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری ڈی جی خان کے سیکریٹری جنرل محمد مجاہد ملک کے چچا، ملک محمد عمران، ملک کامران رضاجڑھ، ملک شہباز حیدر جڑھ کے

والد معروف ٹرانسپورٹر ملک حاجی رحیم بخش جڑھ المعرف استاد رشید احمد (مرحوم) کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی منعقد کی گئی قرآن خوانی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ،

سابق سینئر نائب صدر شیخ طارق اسماعیل قریشی، نائب صدر شیخ زاہد نظام قریشی، اعجاز احمد خان دستی، زاہد حسین مکول، جاوید اقبال چانڈیہ، ملک عارف نواز آرائیں، ملک محبوب ثاقب، موسیٰ خان گبول، عبدالمالک خان،

محمد نواز سومرا، بشیر احمد خان وڈانی، سجاد احمد چانڈیہ، سہیل سلیم خوجہ،ملک حبیب الرحمن جڑھ، سید سبطین حسین بخاری، سید مہدی حسین نقوی، ملک غلام شبیر کوریہ کے علاوہ شہر کے معززین،

ٹرانسپورٹرز، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر علامہ محمد اقبال اختر فاروقی خطیب پاکستان نے حاضرین سے فلسفہ موت و حیات اور شان محمد وآل محمد کے موضوع پر خطاب کیا

سیدخیرمحمد شاہ سجادہ نشین دربار حضرت پیرنورنگ شاہ نے دعا مغفرت کرائی۔خواجہ محمد یونس سابق صدر چیمبر، محمد لطیف خان سینئر نائب صدرچیمبرآف کامرس، انجمن تاجران صدر جاوید اسحاق خان مستوئی،

انجمن تاجران کے صدرجان عالم خان لغاری، فردوس حمید خان صدر ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن، زوار گداحسین شمسی، مرزا محمداقبال اوروفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے خصوصی شرکت کی اور لواحقین اور پسماندگان سے افسوس کا اظہا ر کیا اور ان کی بخشش کی دعا کی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ کے آبائی شہر ڈیرہ غازیخان میں ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام،شہر میں بڑھتی ہو ئی مہنگائی کو کنٹرول کر نے کے لئے سہولت بازار بھی

عوام سے بھونڈا مذاق ہے صفائی اور سیوریج کی ابتر صورتحال۔شہریوں کا جینا محال،تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان شہر میں گزشتہ کئی عرصہ سے سیوریج اور صفائی کی

صورتحال انتہائی ابتر ہے اور جگہ جگہ سڑکیں اور گلیاں جوہڑ کی شکل اختیار کر گئی ہیں بد بو اور تعفن کی وجہ سے وبائی امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے اسی طر ح پل ڈاٹ کا تعمیراتی منصوبہ بھی انتہائی سست روی کا شکار ہے

جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت کے لئے شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کی کارکردگی صرف میٹنگز اور فوٹو سیشن تک محدود ہے جس کی وجہ سے عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لئے بھی کئی کئی دنوں تک چکر لگا نا پڑتے ہیں

شہر میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہے اور اہم چوہراہوں پر اکثر ٹریفک بلاک رہتی ہے

عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ

مذکورہ بالا مسائل کو فوری طور پر حل کر نے کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات عمل میں لائے جا ئیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانانے جشن عید میلادالنبیﷺ پر ریجن کے چاروں اضلاع میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی،عوام میں احساس تحفظ کے لئے فلیگ مارچ کرنے کی

ہدایت،جلوسوں کے روٹس پر پولیس اور ایلیٹ فورس کا گشت جاری رہے گا،آر پی او کے احکامات،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے

ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ

وہ عوام میں احساس تحفظ کو مستحکم کرنے کے لئے فلیگ مارچ کریں،انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبیﷺ کے جلوسوں کو سیکورٹی فراہم کرنا پولیس کی اولین اور بنیادی ذمہ داری ہے،

جلوس کے روٹس پر اگر کوئی رکاوٹ ہو تو متعلقہ سرکاری محکموں کے ذریعے اسے دور کروا کر روٹ کو اس طرح کلیئر کیا جائے کہ جلوس میں شامل کسی شخص کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو،

آر پی او نے کہا کہ جلوس شروع ہونے سے قبل پولیس افسران روٹ کا ہر حوالے سے کلیئر کروانے کے ذمہ دار ہوں گے آ ن گراؤنڈ روٹ کو چیک کر کے

ہائیر پولیس اتھارٹی کو کلیئرنس رپورٹ جمع کروائی جائے،انہوں نے کہا کہ اضلاع کے ڈی پی اوز نے سیکورٹی کے جو پلان جاری کئے ہیں اس کے مطابق ہر اہلکار اور آفیسر جلوس شروع ہونے سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل ڈیوٹی والی جگہ

پر پہنچ کر آفیسر کو رپورٹ کرے گا،جلوس کے گزر جانے کے بعد کوئی بھی اہلکار اپنے ڈیوٹی آفیسر کو بتائے بغیر اپنی جگہ نہیں چھوڑے گا،جلوسوں کے روٹس پر ان کے نکلنے سے قبل پولیس اور ایلیٹ فورس کا گشت ہو گا

جبکہ جلوس نکلنے کے بعد اس کے اردگرد اور آگے پیچھے پولیس اور ایلیٹ فورس کی گاڑیاں گشت کرتی رہیں گی،آر پی او نے کہا کہ اس حوالے سے محکمہ داخلہ کی جو ہدایات ہیں ان پر من و عن عمل کیا جائے گا،

میرے دفتر میں قائم کنٹرول روم ریجن کے تمام اضلاع میں نکلنے والے جشن عید میلاد النبیﷺ کے جلسوں کی سیکورٹی کو مانیٹر کرے گا،پولیس افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈی پی او کی طرف سے جاری ہونے والے سیکورٹی پلان کے مطابق

واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب جلوسوں کے نکلنے سے پہلے مکمل ہو جائے،فیصل رانا نے کہا کہ میں خود بھی جلوسوں کی سیکورٹی چیک کرنے کے لئے اچانک وزٹ

ڈیرہ غازیخان () ڈی پی او عمرسعید ملک کی ASP تونسہ، سمیت DSPs سرکل سے کرائم میٹنگ۔ دوران میٹنگ ڈکیتی گینگز،سماج دشمن قانون شکن عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ آپریشن شروع کرنے کے احکامات جاری،

سنگین واردات کے جائے وقوعہ پر ایس ایچ او اور ایس ڈی پی اوکے پہنچنے کو لازمی قرار دے دیا گیا

ڈی پی او نے کہا کہ مقدمات کی تفتیش مدعی یا ملزم پارٹی کی مرضی پر نہیں بلکہ قانون کی مرضی پر ہو گی،مقدمات میں کوئی بے گناہ شخص چالان نہ ہو اور کوئی گناہ گار شخص جیل جانے سے بچ نہ جائے۔ڈی پی او عمر سعید نے کہا کہ

قابل دست اندازی جرم ہونے کی صورت میں ایف آئی آر کا اندارج نہ ہونا پولیس کی طرف سے انصاف کے راستے میں پہلی رکاوٹ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے

گا،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کی روشنی میں ہم نے ضلع بھر میں قانون پسند عوام کو تحفظ بھی فراہم کرنا ہے اور انہیں قانون شکنوں کے خلاف پولیس فورس کا پشتی بان بھی بناناہے

یہ اسی طرح ممکن ہے کہ ایک تو قانون پسندوں اور قانون شکنوں میں واضح تفریق ہو،قانون پسند عوام کی طرف سے دی جانے والی درخواستوں پر قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے

قابل دست اندازی جرم کی صورت میں ایف آئی آر کے اندراج کے راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جایگی۔

خواتین کے ساتھ زیادتی کے مقدمات ڈی این اے اور فرنزک سائنس لیبارٹری کی رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے مضبوط شواہد اکٹھے کئے جائیں،ڈی پی او نے واضح اور دو ٹوک انداز میں کہا کہ اگر مدعی مقدمہ کی طرف سے نامزد کردہ ملزمان بے گناہ ہیں

تو انہیں کسی بھی صورت چالان نہ کیا جائے، ضلع بھر کی عوام یہ اعتماد کر لے کہ کسی بھی صورت کسی بے گناہ کو چالان نہ کیا جاے،اگر کوئی بے گناہ چالان ہو گیا اور انکوائری میں یہ بات ثابت ہو گئی

تو پھر اس بے گناہ شخص کو چالان کرنے کی پاداش میں قانون کے مطابق تفتیشی آفیسر جیل جائے گا،ضلع بھر کی پولیس ایک دوسرے کے ساتھ اطلاعات اور معلومات کے تبادلے کے بعد اشتہاری ملزمان کے خلاف نتیجہ خیز مہم چلائے ڈی پی او نے کہا کہ

ہوائی فائرنگ قانون شکنی کا ایسا آغاز ہے جس سے قتل و غارت گری جنم لیتی ہے کسی بھی تقریب میں ہوائی فائرنگ کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا،اس سلسلہ میں کسی کی بھی کوئی سفارش قابل قبول نہیں،

شادیوں میں ہوائی فائرنگ کو روکنا ایس ایچ اوز کی ذمہ داری ہے،اگر ہوائی فائرنگ سے خدانخواستہ کوئی جان جاتی ہے تو مقدمے میں فائرنگ کرنے والوں کے علاوہ دولہا اور شادی کے منتظمین نامزد ملزمان ہوں گے اور ان کی فوری گرفتاری ہو گی،

انہوں نے کہا کہ پرانی دشمنی کے مقدمات کی سماعت کے دوران عدالتوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنایا جائے،

احاطہ عدالت میں کسی قسم کی فائرنگ نا قابل برداشت ہو گی،انہوں نے کہا کہ ڈکیتی اور رہزنی کے مقدمات میں ملزمان کی شناخت پریڈ ضرور کروائی جائے

کیوں کہ شناخت پریڈ سے ایسے شواہد موثر آتے ہیں جس سے معزز عدالتیں قانون کے مطابق ملزمان کو عبرتناک سزا دیتی ہیں

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان فرحان شکور جمعرات 29، اکتوبر کو گیارہ بجے دن سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کا دورہ کریں گے.

اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30محمد حارث منیر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے. یہ بات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان کے دفتر سے جاری مراسلہ میں کہی گئی ہے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر ڈیرہ غازیخان شاہد حمید لغاری نے کہا ہے کہ مختلف صنعتی اداروں، فیکٹریوں، دکانوں اور اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی

فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے لیبر لاز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا.

انہوں نے کہاکہ سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل اور ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب کی ہدایت پر مختلف صنعتی اداروں کی انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے

او رمالکان سے چائلڈ لیبر کی ممانعت اور کم سے کم اجرت کے قانون سمیت کورونا وائرس کے ایس او پیز اورڈینگی سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کی پابندی کرائی جا رہی ہے.

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرغیر رجسٹرڈ دکانوں اور کاروباری مراکز کی آن لائن رجسٹریشن کے بارے میں بھی

خصوصی مہم جاری ہے شاہد حمید لغاری نے بتایا کہ گزشتہ روز لیبر آفیسر محمد صادق، عدنان حیدر نقوی اور دیگر نے مختلف کاروباری مراکز کا معائنہ کیا

اور رجسٹریشن کے عمل کے ساتھ لیبر کو فراہم سہولیات اور اجرت کے بارے میں معلومات حاصل کیں او رریکار ڈ کا بھی جائزہ کیا.

اس موقع پر افسران نے ورکرز سے بھی ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کیے. اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد حمید لغاری اور لیبر آفیسر محمد صادق نے الغازی ٹریکٹرفیکٹری سخی سرور روڈ اور پاک سٹی فلور ملزکا بھی دورہ کیا

جہاں کام کرنے والے مزدوروں سے ان کی اجرت سمیت فراہم سہولیات بارے معلومات حاصل کیں. انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر لیبر قوانین کی پابندی کے سلسلے میں بلاامتیاز مہم جاری رہے گی

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او عمر سعید ملک نے اردل روم میں آۓ ہوۓ پولیس آفیسران سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ یہ میرا ڈسٹرکٹ کا پہلا اردم روم ہے اور میں پہلے بھی میسج دے چکا ہوں کہ

میں ہر بدھ کو اردل روم کیا کروں گا آپ پولیس آفیسران کے لئے ویلفیئر مسائل، میڈیکل ایشوز اور دیگر تمام معاملات NOC، چھٹی وغیرہ کے لئے آپ مجھے ہر بدھ کو پیش ہو سکتے ہیں کیونکہ بدھ کا دن میں نے اپنی فورس کے لئے رکھا ہوا ہے

اس کا مقصد جو دور دراز علاقے سے پولیس آفسران آئے ہوۓ ہیں ان کے لئے مخصوص کر دیا ہے ڈی پی او نے کہا کہ

دفتر میں کسی کو ایک روپے رشوت بھی نہیں دینی آپ کا ہر جائز کام بغیر رشوت کے ہو گا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازیخان

سرکل سٹی پولیس نے رواں ماہ میں بھر پور کاروائی کرتے ہوۓ ڈکیتی و چوری شدہ موٹر سائیکل، منشیات فروش سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو گرفتار

کر کے 16 عدد موٹرسائیکل اور سرقہ شدہ مال برآمد کر لیاتفصیلات کے ڈی ایس پی سٹی سعادت علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ بتایا کہ سٹی سرکل میں موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

اور گرفتار کئے گئے ملزمان ارشاد علی، شیخ دانش علی، عصمت اللہ ، محمد بلال، ابوذر ،محمد عمران، محمد فرحان، حسیب قریشی، غلام حسین ثناء اللہ، ظفر، ضیاء گل،

سکندر،محمد بلال، قیصر، محمود، عبدالرحمان، ندیم، محمد عامر، شاہد مبشر، فیاض حسین اور فداحسین کو گرفتار کر کے ملزمان سے 16 عدد موٹر سائیکل اور نقد رقم 32000، زیورات،

موباٸل فون بھی برآمد کر لئے ہیں۔ڈی ایس پی سٹی نے بتایا کہ تھانہ سٹی ، تھانہ بی ڈویژن اور تھانہ سول لائن نے اسی رواں ماہ میں بہترین کاروائی عمل میں لائی ہے ڈکیتی و چوری کئے گئے 16 عدد موٹر سائیکل سمیت سرقہ کئے گئے

زیوارات اور موبائل فون بھی برآمد کئے ہیں جبکہ ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوۓ رواں ماہ میں 08 عدد پسٹل، 07 کلو بھنگ 134 بوتل شراب اور 1990گرام چرس برآمد اور مختلف مقدمات میں مفرور 9 کس مجرمان اشتہاریوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے

ڈی ایس پی سٹی سعادت علی کا کہنا تھا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کے احکامات کی روشنی میں سرکل سٹی میں جراٸم پیشہ عناصر کا قلع قمع شروع کر دیا ہے

اور آج 16 عدد موٹر ساٸیکل معہ برآمدہ رقم اصل مالکان کے حوالے کی جارہی ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ملک بھر میں گذشتہ 27 ماہ کے دوران97لاکھ 93ہزار جبکہ پنجاب میں 55لاکھ 63ہزاراور ضلع ڈیرہ غازیخان میں ایک لاکھ51ہزار ووٹرز کا اضافہ ہوا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق 25جولائی2018کو ہونے والے عام انتخابات میں ملک میں کل 10کروڑ59لاکھ55ہزار408ووٹرز تھے

جن میں سے 4کروڑ67لاکھ31ہزار146خواتین ووٹرز تھیں تاہم ای سی پی کی طرف سے جاری ہونے والے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق

ملک بھی میں ووٹرز کی تعداد 11کروڑ57لاکھ48ہزار753ہو گئی ہے جن میں سے5کروڑ16لاکھ 67ہزار599خواتین ووٹرز ہیں

جنرل الیکشن2018میں پنجاب میں کل 6کروڑ6لاکھ72ہزار870رجسٹرڈ ووٹرزتھے جن میں سے2کروڑ69لاکھ92ہزار877خواتین تھیں

تاہم گذشتہ 27 ماہ کے دوران پنجاب میں ووٹرز کی تعداد6کروڑ62لاکھ36ہزار144ہو گئی جن میں سے خواتین ووٹرز2کروڑ98لاکھ62ہزار932ہیں

اس طرح 27ماہ کے دوران پنجاب میں کل 5563274میں ووٹرز کا اضافہ ہو گیاضلع ڈیرہ غازیخان میں بلدیاتی الیکشن2015 میں کل 11لاکھ67ہزار497ووٹرز تھے

جبکہ عام انتخابات 2018کے دوران ووٹرز کی تعداد 13 لاکھ29ہزار29تھی جن میں سے5لاکھ73ہزار997خواتین ووٹر تھیں تاہم اب ووٹرز کی تعداد 14لاکھ80ہزار099ہو گئی جن میں خواتین 6 لاکھ 48ہزار117خواتین ووٹرز ہیں

اور کل ووٹرز کا 44فیصد ہیں واضح رہے کہ جنرل الیکشن2013میں ضلع ڈیرہ غازیخان میں کل 10لاکھ52ہزارسے زائدووٹرز تھے

اور سات سال کے دوران ضلع بھر میں 4لاکھ 80ہزار سے زائدووٹرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیایہ امرخاص طور پر قابل ذکر ہے کہ

ملک بھر میں پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کو بھی رجسٹرڈ کیا گیا اور ملک بھر میں 2583خواجہ سرا ووٹرز ہیں جن میں

پنجاب میں 1886خواجہ سرا بطور ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جو پنجاب کے کل ووٹرزکا صرف .003فیصد ہیں۔

About The Author