نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

( .بیورو چیف )

30 ویں سالانہ محفل نعت ذوالفقار علی کھرل ڈپٹی کمشنر راجن پور کی زیرصدارت،

مرکزی نعت کمیٹی اور میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام بھر پور طریقے سے منعقد کی جائے گی

جس میں ممتاز شہرت یافتہ نعت خوانان صاحبزادہ ڈاکٹر سید شکیل احمد کاظمی، محمد سمیر اشرفی کراچی،

طارق اسماعیل خانیوال اور نثار بزمی صادق آباد شرکت کریں گے۔ یہ بات مرکزی نعت کمیٹی کے جنرل سیکریٹری محمد شبیر شاہد مہروی نے بتائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امسال جشن عید میلاد النبیﷺ کو تحفظ ناموسِ رسالت و ختم نبوت اور اتحاد امت مسلمہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

جام پور

(وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے پولیو مہم کے حوالے سے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے پولیو مہم کی ٹیموں کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے رجسٹر میں قطرے پینے والے بچوں کے ناموں کے اندراج اور بچوں کی انگلی پر نشان کو بھی چیک کیا۔

انہوں نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے ۔ہمارا مقصد پاکستان کو پولیو سے فری بنانا ہے ۔

بچے ملک و قوم کا مستقبل ہیں ان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔اس موقع ان کا کہنا تھا کہ

انسداد پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی رکاوٹ یا مسئلہ کی صورت میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کو ہرانے کا واحد راستہ پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ویکسین پلانا ہے ۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
جام پور

(وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں پولیو مہم کے ٹارگٹ کو 100فیصد پورا کریں ۔

اس سلسلے میںسستی و کوتاہی ہرگز نہ کی جائے۔مہم کو موثر بناکر ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زبیر احمد اعجاز،اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال، چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ،

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شعیب الرحمان کے علاوہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسف کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر نے ٹیموں کی کارکردگی اور ٹارگٹ کا جائزہ لیا

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::جام پور

( وقائع نگار )

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز کالجز پنجاب ڈاکٹر عاشق حسین نے کہا کہ کالجز میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جا رہا ہے ۔

ہمارا مقصد تعلیم کے معیار کو بلند کرنا ہے ۔حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں ڈپٹی سیکریٹری ہائر ایجوکیشن چوہدری محمد نصراللہ چدھڑ کے ہمراہ دورہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان شیخ فیاض احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور پروفیسر ارشاد حسین بخاری اور سابق ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان پروفیسر مظہر حسین

گشکوری بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق پرنسپل کالج ہذا پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی اور جملہ سٹاف ممبران نے معزز مہمانان گرامی کا پر جوش استقبال کیا۔

کالج میں شجر کاری مہم کے تحت مہمانوں نے اپنے دست مبارک سے پودے لگائے۔بعد ازاں انہوں نے کمپیوٹر لیب اور لائبریری کا معائنہ کیا گیا۔

اس موقع پر کالج میگزین ” رودکوہی” کے شمارے مہمانوں کو پیش کیے گئے۔

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز کالجز پنجاب ڈاکٹر عاشق حسین نے اپنے تحریری تاثرات میں ڈاکٹر شکیل پتافی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور کو پنجاب کا بہترین کالج قرار دیا۔ آخر میں کالج میں سٹاف کی کمی جیسے مسائل سے آفیسران کو آگاہ کیا گیا۔

جس پر چوہدری محمد نصراللہ خان چدھڑ ڈپٹی سیکرٹری (گریجویٹ کالجز) نے ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان شیخ فیاض احمد نے پرنسپل کی کارکردگی کو سر اھتے ہوئے کہا کہ

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں ہر سال پھولوں کی نمائش لگائی جاتی ہے ۔جس میں ہزاروں کی تعداد میں پھولوں کے پودے رکھے جاتے ہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

جام پور

( وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ہمراہ قیمتوں کی چیکنگ اور کنٹرول کے حوالے

سے مارکیٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے مارکیٹ میں آٹا،،چینی،گھی،دالیں،پھل،سبزیاں اور کریانہ کی دیگر اشیاءکی دستیابی،

معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پرصارفین کو اشیاءضروریہ سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے بازاروں کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرنے اس موقع پر سہولت بازار میں اشیاءخوردونوش کی طلب ورسد کے مطابق دستیابی یقینی بنانے کی تاکید کی۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ۔ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے دوکانداروں کو تاکید کی کہ نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور سٹالز پر معیاری اشیاءہی فروخت کی جائیں۔

علاوہ ازیں شہر بھر میں ریٹ لسٹیں آویزاں کرانے کے لئے مسلسل اعلانات بھی کرائے جا رہے ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

کسان کاشتکار کا معاشی استحصال بند کیا جائے ،گندم کی قیمت 2000 روپے فی من مقرر کیجائے حاجی پور شریف کے کسانوں کاشتکاروں کا مطالبہ،

حاجی پور شریف کے غریب کسانوں ، کاشتکاروں اور چھوٹے زمینداروں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے” ڈیلی سویل ” کے توسط سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ

اگرغریب کسان ،کاشتکار کی حوصلہ افزائی کرنی ہے تو اسکی محنت کا اورفصلات پر اٹھنے والے اخراجات کا اندازہ کیاجائے

ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز کی حوصلہ شکنی کیجائے اور غریب کسان کاشتکار کی محنت و خدمت کا پورا پھل دیا جائے

اور اگر زیادہ نہیں تو کم ازکم گندم کی قیمت خرید دو ہزار روہے فی من مقررکیجائے.کیونکہ 200 روپے کااضافہ بھی خوش آئند ہے

لیکن کیا اس سے غریب کسان کی معاونت ہوسکے گے ؟کیونکہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن اور دھرنے میں کیئے جانیوالے وعدوں اور دعوووں کو مدنظر رکھا جائے

تو گندم کی موجودہ قیمت غریب کسان کے معاشی استحصال کے مترادف ہے ، جو ہمیں کسی صورت برداشت نہیں ، کیونکہ ہر دور میں اس طبقے کو کچل کے رکھ دیا گیا.

اب بھی اگر اسکی شنوائی نہ ہوئی توریاست مدینہ کے ماڈل پیش کرنے والوں کے لیئے انتہائی افسوس کامقام ہوگا،

کیونکہ ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز اخلاقی اور معاشرتی جرم کرنے کے باوجود بھی معاشی ترقی کر رہے ہیں

لیکن حقیقی معنوں میں ملک و قوم کی خدمت کرنے والا اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والاغریب کسان انتہائی زبوں حالی کا شکار ہے

جس سے ملکی معیشت مزید کمزور ہونے کا خطرہ ہے اس لیئے متعلقہ اداروں اور متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ

اگر کسان خوشحال ہوگا تو پورا ملک خوشحال ہوگا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ناقص سیوریج سسٹم ، فنڈز کی عدم دستیابی صحت و صفائی کے ناقص انتظامات ٹائون کمیٹی کا درجہ ملنے کے باوجود گندگی و غلاظت کے ڈھیر شرقی وغربی کچی آبادیاں شدید متاثر

،” کلین اینڈ گرین پنجاب ” مہم کے تحت حاجی پور شریف پر بھی توجہ دی جائے

. (اہلیان حاجی پورشریف) ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف جوکہ حلقہ این اے 194 کے ایم این اے سردار نصراللہ خان دریشک ممبر پبلک اکائونٹس کمیٹی سابق چیف وہیپ قومی اسمبلی پی پی 295 کے ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ دریشک چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویپلمنٹ کا متحرک ترین حلقہ ہے

مگراسکے باوجود ہر دورمیں میگا پراجیکٹس سے محروم رکھا گیا یا بدقسمتی سے میگا پراجیکٹس کو فائلوں کی نذر کردیا گیا سابقہ اور موجودہ ادوار میں بھی کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے حوالے سے ضلع راجن پور کے دیگر شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں تو آغاز کیا گیا مگر اسے ہر دور میں نظر انداز کیا جاتا رہا

اور شاید یہاں کے ممبران اسمبلی بھی اپنے مخصوص من پسند لوگوں کو ہر دور میں نوازنے اور انہیں ذاتی طور پر مفاد پہنچانے کی حد تک ہی محدود رہے اور اجتماعی مفاد عامہ کیخاطر بھول کر بھی توجہ نہیں دی جوکہ

انتہائی افسوس اور لمحہ فکر کا مقام ہے بارہا نشاندہی ،شکایات اور پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پر شکایات درج کرانے کے باوجود بھی کوئی پرسان حال نہیں ہے اب جبکہ مچھروں کی بہتات ہے اورملیریا کیساتھ ڈینگی کا بھی خطرہ ہے

جس پر ضلعی اور مقامی انتظامیہ نے بھی چپ سادھی ہوئی ہے اس حوالے سے شہر بھر کے عوامی، سماجی، مذہبی حلقوں کی نمائندہ شخصیات اور یہاں کے ترقی پسند نوجوانوں و اہلیان شہر نے (ڈیلی سویل) کےتوسط سےایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف،اسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق احمد،ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل سے

کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت شہر حضرت خواجہ نور محمد نارووالہ رحمتہ اللہ حاجی پورشریف میں فوری طور پرصحت و صفائی کے فوری اور خصوصی اقدامات کا بھر پور مطالبہ کیا ہے.

ملک خلیل الرحمن واسنی حاجی پورشریف

About The Author