دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر کی ہدایت پر دارالامان ڈیرہ غازیخان کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چیئر مین غلام قنبر طارق کی صدارت میں منعقد ہوا

جس میں سیکرٹری سپرنٹنڈنٹ دارالامان مس زرینہ،مسز کلثوم سجاد ایڈووکیٹ،مس زاہد ہ قریشی ایڈووکیٹ سابق ممبر ضلع کونسل،

محمد عامر سیکیورٹی انچارج ضلع پولیس،محمد عزیز یوسف،سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ،محمد طارق اسماعیل قریشی سابق سینئر نائب صدر چیمبر آف کامر س،محمد شعیب خان،یاسر درانی نمائندہ ہیومن رائٹس کمیٹی،

ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری اظہر شریک ہو ئے اجلاس میں دارالامان کی منیجمنٹ اور مسائل کے حوالے سے تفصیلی غور ہوا اور ان کے حل کے لئے تجاویز مرتب کر کے اعلیٰ حکام کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا

اجلاس میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کی طرف سے دارالامان میں مقیم آٹھ خواتین کے لئے سلائی کڑھائی کے لئے مشینیں فراہم کر نے اور تربیت کے لئے اقدام کی منظوری کا اعلان کیا

جبکہ مقیم خواتین کو نئے کمبل بھی فراہم کئے جا ئیں گے اجلاس میں دارالامان میں مقیم خواتین کے لئے طبی معائنہ اور علاج معالجہ کے لئے خاتون ڈاکٹر کی جذوقتی

خدمات حاصل کر نے کے لئے فوری اقدامات پر زور دیا گیا اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے لئے ٹیچر کی تعیناتی کی بھی سفارش کی گئی

سپر نٹنڈنٹ،سیکرٹری ریسکیو ہو م مسز زرینہ نے اجلاس کے فیصلوں اور تجاویز کو فوری اعلیٰ حکام کو بھجوانے کی یقین دہانی کرائی تاکہ

دارالامان میں مقیم خواتین کو بہتر سہولتیں اور تربیت فراہم کر کے یہا ں واپسی پر خود روزگار حاصل کر نے کے قابل بنایا جا سکے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

آج پاکستان علماء کونسل ڈیرہ غازی خان کے وفد نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے ملاقات کی۔جس میں ملکی امن و امان کے حوالے سے کفتگو ہوئی

اور 4نومبر بروز بدھ کو علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی معاون خصوصی برائے مذہبی امور وزیر اعظم پاکستان کی ڈیرہ غازی خان آمد پر ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کی طرف سے مکمل سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی

آخر میں وفد کی طرف سے ڈی پی او ملک محمد عمر سعید کو ڈیرہ غازی خان تعینات ہونے پر گلدستہ پیش کرکے خوش آمدید کہا گیا

وفد میں پاکستان علماء کونسل پنجاب کے سرپرست اعلیٰ ممبر تحاد بین المسلمین پنجاب پیر محمد اسعد حبیب شاہ جمالی، حضرت مولانا غلام اصغر الحسینی،

ڈویژنل جنرل سیکرٹری اور قاری محمد جابر ضلعی صدر پاکستان علماء کونسل ضلعی سیکرٹری اطلاعات پاکستان علماء کونسل حافظ محمد عمر فاروق مکی،

مولانا شوکت الحق فنانس سیکرٹری و قاری محمد اسلم لُنڈ تحصیل صدر پاکستان علماء کونسل ڈیرہ غازی شریک تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ریجن کے چاروں اضلاع میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی محافل اور جلوسوں کے لئے سیکورٹی انتظامات مکمل،ہر ضلع کا سیکورٹی پلان جاری،

آر پی او فیصل رانا نے چاروں اضلاع کے پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں،

تفصیلات کے مطابق ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،

ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے چاروں اضلاع کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،

ان کا بتایا گیا کہ کہ ڈی جی خان میں منعقد ہونے والی 20محافل کے لئے158جبکہ 51جلوسوں کے لئے 1111پولیس افسران اور اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے،

ضلع مظفر گڑھ میں 4محافل کے لئے237جبکہ79جلوسوں کے لئے 1143پولیس افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے،ضلع راجن پور میں 18محافل کے لئے 105جبکہ 24جلوسوں کے لئے472پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے،

ضلع لیہ میں 26محافل کے لئے234جبکہ20جلوسوں کے لئے364پولیس افسران اور اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے،قومی رضاکاروں کی تعیناتی اس کے علاوہ ہو گی

جبکہ سپیشل پولیس کی گاڑیاں اور اہلکار بھی سیکورٹی کے ان فول پروف انتظامات کا حصہ ہوں گے،

مذہبی جماعتوں اورتنظیموں کے رضاکار بھی اس کے علاوہ ہوں گے جو سیکورٹی کے فرائض کی ادائیگی میں تعاون کریں گے،آر پی او کو بتایا گیا کہ ڈی جی خان میں ایک واک تھرو گیٹ،102میٹل ڈی ٹیکٹر اور26سی سی ٹی وی و ہینڈی کیمرے

سیکورٹی کے لئے استعمال کئے جائیں گے،ضلع مظفر گڑھ میں 15واک تھرو گیٹس 2سومیٹل ڈی ٹیکٹر اور100سی سی ٹی وی و ہینڈی کیمرے استعمال کئے جائیں گے،

ضلع راجن پور میں 2واک تھرو گیٹس اور196میٹل ڈی ٹیکٹر ضلع لیہ میں 28واک تھرو گیٹس698میٹل ڈی ٹیکٹر اور221سی سی ٹی وی و ہینڈی کیمرے استعمال کئے جائیں گے،آر پی او فیصل رانا نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر پولیس افسران اور

اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے چھٹیوں پر گئے ہوئے افسران اور اہلکاروں کو ہیڈ کوارٹر پر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ

اضلاع کے ڈی پی اوز سیکورٹی پلان کی ایک ایک شق پر عمل در آمد کروانے کے پابند ہوں گے انہوں نے کہا کہ

میرے دفتر میں ان سیکورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے

جو24/7کام کرے گا،آر پی او نے ہدائت کی کہ تھانہ،تحصیل اور ضلع کی امن کمیٹی کے ارکان کے ساتھ قریبی روابط رکھ کر معاشرے میں

اتحاد و وحدت کی فضا کو مستحکم کرنے کے لئے ان سے مکمل تعاون حاصل کیا جائے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوام الناس کے مسائل فوری حل کرنے کے لئے ڈی پی او عمر سعید ملک کی طرف سے کھلی کچہری کا سلسلہ جاری

ڈی پی او عمر سعید ملک نے ڈی پی او آفس میں آۓ ہوۓ سائلین کے براہ راست مسائل سنےجہاں پر محتلف سائلین اپنی شکایات کے سلسلہ میں پیش ہوۓجس میں

سائلین نے ڈی پی او کو اپنی اپنی شکایات سے آگاہ کیاڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک نے کھلی کچہری میں آنے والے تمام سائلین کی شکایت کو بغور سن کر موقع پر ہی

متعلقہ آفیسران کو میرٹ پر شکایت دور کرنے کے احکامات جاری کئے ڈی پی او نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد براہ راست سائلین کے مسائل سن فوری حل کرنا ہے

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان(

ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان نے فرانس میں رسول اکرم ؐ کی شان میں گستاخانہ اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر احتجاجاً ہڑتال کی اور کوئی بھی وکیل عدالتوں

میں پیش نہ ہوا جبکہ عدالتی اہلکاران ملزمان کو کیسز کی نئی تاریخیں دیتے رہے اور دور دراز سے پیشی پر آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا

اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر سردار نسیم خان کھوسہ ،جنرل سیکرٹری ملک بلال احمد بوہڑ و دیگر وکلاء نے مطالبہ کر تے ہو ئے کہا کہ

حکومت پاکستان فوری طور پر فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جا ئے اور فرانس کی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کیا جا ئے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

احترام رسول ہمارے ایمان کاحصہ ہے فرانس میں گستاخانہ خاکوں اور فرانسی صدر کے گھناونے رویہ کی شدیدمذمت کرتے ہیں

حکومت پشاور دھماکہ کے ملزمان کوفوری گرفتار کرائے ان خیالات کااظہار ضلعی ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈیرہ غازیخان حافظ خالدمحمود اظہر نے اجلاس سے

خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تحصیل امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث مخدوم زاہدقریشی، صدر اہلحدیث یوتھ فورس قاری یٰسین حیدر،

نائب امیر حافظ نذیر احمدمدنی، الشیخ عبداللہ سبحانی، عرفان مجید خٹک، فخرالزمان لکھیسر رہنما اہلحدیث یوتھ فورس محسن کورائی، آصف میر،

ابوبکر خان فدالرحمن سہرانی، دیگر شریک تھے حافظ خالدمحمود اظہر نے کہا پشاور کی ممتاز دینی درسگاہ جامعہ دارالعلوم زبیریہ میں درس حدیث کے دوران دھماکے کی

شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کے بعد ایک بار پھر معصوم نہتے طلباء کو خون میں نہلا دیا گیا۔ معصوم اور نہتے بچوں کو نشانہ بنانا انسانیت کی بدترین تذلیل اور درندگی اور سفاکیت کی بدترین مثال ہے انہوں نے

حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ افسوس ناک واقعہ کے تمام محرکات قوم کے سامنے لائے جائیں دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جن کی سالمیت اور

تحفظ کیلئے فرزندان توحید کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے تاجدار کائنات کے نصاب امن کی تعلیم حاصل کرتے وادیء اسلام کے نو خیز پھولوں کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے

حافظ خالد محموداظہر نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع اور اسکی مصنوعات

کابائیکاٹ کریں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسی صدر کے گھناونے رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں

حافظ خالدمحمود اظہر نے کہا کہ احترام رسول ہمارے ایمان کااہم حصہ ہے جس کے منافی ہم کوئی ایسی حرکت برداشت نہیں کرسکتے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے مورخہ1-11-2020 سے سول اینڈ سیشن کورٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوموار سے ہفتہ تک عدالتی امور کے اوقات کار صح 9 سے شام4بجے تک جمعۃ المبارک کو صبح 9 سے دوپہر 1بجے تک ہوں گے۔

جبکہ 01سے1:30بجے تک لنچ اور نماز کا وقفہ بھی ہوگا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

مضرصحت خوراک کی فروخت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری۔

دودھ بردار گاڑی کی چیکنگ،1ہزارلٹرملاوٹی دودھ تلف، معیاری خوراک کی عدم فراہمی پر 11 فوڈیونٹس سیل،40فوڈپوائنٹس کو3لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد،374کوبہتری نوٹسز جاری،3ہزار کلو پھپھوندی زدہ مربہ جات،2720کلواچار،100کلو مضرصحت خوراک،

150کیمیکل ڈرمز برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب میں مضرصحت خوراک کی تیاری

اور فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ فو ڈ سیفٹی ٹیموں نے461فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران مضر صحت اشیاء کی فروخت اورصفائی کے ناقص انتظامات پر 11فوڈپوائنٹس سربمہر جبکہ374کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیری سیفٹی ٹیموں نے مظفر گڑھ کے علاقے میں بہشتی پل کے قریب دودھ بردار گاڑی کوخفیہ ٹیم کی اطلاع پر چیک کیا۔کئے گئے ٹیسٹ میں دودھ میں غذائیت کی کمی اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔

گزشتہ دی گئی ہدایات کے باوجود دودھ کا معیار بہتر نہ ہونے پر 1,000لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیاگیا۔اس کے علاوہ ملتان میں چائے کی تیاری میں مضر رنگ کے استعمال پر اسد ٹی پوائنٹ پروڈکشن یونٹ کو سیل کردیاگیا۔

اسی طرح خانیوال میں عبدالحسیب سوئیٹس اور عابد سوئیٹس کو مٹھائی میں ناقابل سراغ اجزاء اور رنگ کے استعمال جبکہ خانیوال میں گٹکا اور کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر وسیم فرزند کریانہ سٹور کو سیل کیاگیا۔

مزید وہاڑی میں پھپھوندی زدہ مربہ جات کو کیمیکل ڈرمز میں سٹور کرنے پراجمیر فوڈز مربہ اچار پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کیاگیا۔

مزید برآں مظفرگڑھ میں مٹھائی میں مردہ حشرات کی موجودگی پر ملتان سوئیٹس اینڈبیکرز کو سیل کیاگیا۔علاوہ ازیں وہاڑی میں پاک واٹر،

ساہیوال میں عبدالغفار سالٹ پراسیسنگ یونٹ، غوثیہ چکن سیل سنٹر اور ڈی جی خان میں یسین کریانہ کو لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پر سربمہر کردیاگیا۔

مجموعی طور پر کی گئی کاروائیوں کے دوران1,000لٹر ملاوٹی دودھ تلف۔جبکہ3ہزارکلوپھپھوندی زدہ مربہ جات، 2720کلو اچار، 100 کلو مضرصحت خوراک اور 150کیمیکل ڈرمز برآمد کیے گئے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ایوان عدل کے گیٹ کے قریب پیشی پر آئے مخالف شخص کی فائرنگ،ایک شخص زخمی،فائرنگ کر نے والے شخص کو وکلاء نے موقع پر پکڑ لیا،

گشت پر موجود تھانہ سول لائن پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر ملزم کو اپنی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا

اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع کچہری میں ایوان عدل کے گیٹ کے قریب محمد اکرم نامی شخص نے سابقہ رنجش کی بناء پر پیشی پر آئے ہو ئے

محمد نواز نامی شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا موقع پر موجود وکلا نے حملہ آورکو موقع پر پکڑ لیا

ایس ایچ او تھانہ سول لائن علی عمران اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزم اکرم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا

اورگرفتار ملزم محمد اکرم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

جبکہ زخمی کو فوری طور پرریسکیو 1122کے امدادی اہلکاروں نے ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا کی زیرصدارت ریجن کے چاروں اضلاع کی کرائم میٹنگ،چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز اور17ڈی ایس پیز سمیت پولیس افسران کی شرکت،ڈکیتی گینگز،سماج دشمن قانون شکن عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف چاروں اضلاع میں

بیک وقت حسب ضابطہ آپریشن شروع کرنے کے احکامات جاری،سنگین واردات کے جائے وقوعہ پر ایس ایچ او اور ایس ڈی پی اوکے پہنچنے کو لازمی قرار دے دیا گیا،

مقدمات کی تفتیش مدعی یا ملزم پارٹی کی مرضی پر نہیں بلکہ قانون کی مرضی پر ہو گی،مقدمات میں کوئی بے گناہ شخص چالان نہ ہو اور کوئی گناہ گار

شخص جیل جانے سے بچ نہ جائے،آر پی او کی پولیس افسران کو ہداںت،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی زیر صدارت ریجن کے چاروں اضلاع کی کرائم میٹنگ منعقد ہوئی

جس میں ڈی پی اوز عمر سعید ملک،حسن اقبال،ندیم رضوی،احسن سیف اللہ سمیت17سرکلز کے ڈی ایس پیز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،آر پی او فیصل رانا نے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،

لیہ اور راجن پور کے تھانوں میں درج ایک ایک سنگین مقدمہ کی پراگرس رپورٹ لی،انہوں نے ڈکیتی قتل کی واردات ٹریس کر کے مرکزی ملزم گرفتار کرنے پر ڈی پی او ڈی جی خان عمر سعید ملک کو شاباش دی جبکہ لیہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران سونے

کے2تاجروں کے قتل کی سنگین ترین واردات ٹریس کرنے پر لیہ پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس سنگین واردات کے باقی ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے،

آر پی او نے کہا کہ قابل دست اندازی جرم ہونے کی صورت میں ایف آئی آر کا اندارج نہ ہونا پولیس کی طرف سے انصاف کے راستے میں پہلی رکاوٹ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کی روشنی میں ہم نے ریجن کے چاروں اضلاع کی قانون پسند عوام کو تحفظ بھی فراہم کرنا ہے اور انہیں قانون شکنوں کے خلاف پولیس فورس کا پشتی بان بھی بناناہے

یہ اسی طرح ممکن ہے کہ ایک تو قانون پسندوں اور قانون شکنوں میں واضح تفریق ہو،قانون پسند عوام کی طرف سے دی جانے والی درخواستوں پر قانون کے مطابق

فوری کارروائی کی جائے قابل دست اندازی جرم کی صورت میں ایف آئی آر کے اندراج کے راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جایگی،خواتین کے ساتھ زیادتی کے مقدمات ڈی این اے اور فرنزک سائنس لیبارٹری کی رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے مضبوط شواہد اکٹھے کئے جائیں،آر پی او نے واضح اور دو ٹوک انداز میں کہا کہ

اگر مدعی مقدمہ کی طرف سے نامزد کردہ ملزمان بے گناہ ہیں تو انہیں کسی بھی صورت چالان نہ کیا جائے،ریجن کے چاروں اضلاع کی عوام یہ اعتماد کر لے کہ کسی بھی صورت کسی بے گناہ کو

چالان نہ کیا جاے،اگر کوئی بے گناہ چالان ہو گیا اور انکوائری میں یہ بات ثابت ہو گئی تو پھر اس بے گناہ شخص کو چالان کرنے کی پاداش میں قانون کے مطابق تفتیشی آفیسر جیل جائے گا،آر پی او نے کہا کہ چاروں اضلاع کی پولیس ایک دوسرے کے ساتھ اطلاعات اور

معلومات کے تبادلے کے بعد اشتہاری ملزمان کے خلاف نتیجہ خیز مہم چلائے،فیصل رانا نے کہا کہ ہوائی فائرنگ قانون شکنی کا ایسا آغاز ہے جس سے قتل و غارت گری جنم لیتی ہے کسی بھی تقریب میں ہوائی فائرنگ کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا،

اس سلسلہ میں کسی کی بھی کوئی سفارش قابل قبول نہیں،شادیوں میں ہوائی فائرنگ کو روکنا ایس ایچ اوز کی ذمہ داری ہے،اگر ہوائی فائرنگ سے خدانخواستہ کوئی جان جاتی ہے تو مقدمے میں فائرنگ کرنے والوں کے علاوہ دولہا اور شادی کے منتظمین نامزد ملزمان ہوں

گے اور ان کی فوری گرفتاری ہو گی، آر پی او نے کہا کہ پرانی دشمنی کے مقدمات کی سماعت کے دوران عدالتوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنایا جائے،احاطہ عدالت میں کسی قسم کی فائرنگ نا قابل برداشت ہو گی،

انہوں نے کہا کہ ڈکیتی اور رہزنی کے مقدمات میں ملزمان کی شناخت پریڈ ضرور کروائی جائے کیوں کہ شناخت پریڈ سے ایسے شواہد موثر آتے ہیں جس سے معزز عدالتیں قانون کے مطابق ملزمان کو عبرتناک سزا دیتی ہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے ضلع ڈیرہ غازیخان کے صحت افزا مقام فورٹ منروکا دورہ کیا اس موقع پر ایئرمارشل حسیب پراچہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے فورٹ منرو ہسپتال میں انسدادپولیومہم کے تحت معصوم بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے اور مختلف وارڈزمیں جا کر

مریضوں کی عیادت کی۔انہوں نے کہاکہ فورٹ منرو ہسپتال میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیاجا رہاہے اور2018کے معاہدے کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال فورٹ منرو میں پاکستان ایئرفورس انتہائی خوش اسلوبی سے

خدمات سرانجام دے رہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ فورٹ منرو میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہمار ی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق

عام آدمی کو صحت کے شعبہ میں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے والدین سے اپیل کی کہ

وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ہرصورت پلائیں اور انہیں عمر بھرکی معذوری سے بچائیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے مظفر گڑھ، کوٹ ادو، ڈی جی خان اور تونسہ کا دورہ کیااور کپاس، ترشاوہ باغات، سبزیات اور دیگر فصلات کا معائنہ کیا

انہوں نے کاشتکاروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اسیکرٹری زراعت نے ڈرپ نظام آبپاشی کے تحت لگائے گئے ترشاوہ باغات کے معائنہ کے دوران کاشکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر ہموار،

پوٹھواری یا ریگستانی زمینوں کیلئے ڈرپ سسٹم ایک بہترین نظام آبپاشی ہے۔ اعلیٰ استعداد کار کی حامل یہ ٹیکنالوجی نئے باغات لگانے کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ڈرپ اریگیشن سسٹم لگانے پر 60 فیصد سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ

زرعی اراضی کو زرخیز بنانے کے لئے ڈرپ اریگیشن سسٹم کا چناؤ اہم ترین اقدام ہے جس میں تمام پودوں کو ایک ہی وقت میں پانی اور متوازن ومتناسب کھاد مل جاتے ہیں۔ کاشتکار کا وقت ضائع نہیں ہوتا

اور کاشتی اخراجات میں بھی کمی واقع  ہوتی ہے۔ ڈرپ نظام آبپاشی کے ذریعے پیداواری اخراجات میں 20 تا 30 فیصد بچت جبکہ پانی کی 75 فیصد تک بچت ممکن ہوتی ہے۔

سیکرٹری زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلابی سنڈی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑا ہے۔ پاکستان میں اندازاً ہر سال تقریباً 10 لاکھ روئی کی گانٹھیں گلابی سنڈی سے متاثرہوتی ہیں۔

گلابی سنڈی کی بہتر مینجمنٹ سے فصل کو پہنچنے والے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے لہٰذا فصل کی آخری چنائی کے بعد اَن کھلے ٹینڈوں کو توڑ کر تلف کریں

یا بھیڑ بکریاں اور دیگر جانور چَرائیں۔ اَن کھلے ٹینڈے جانوروں کی خوراک بننے سے ان ٹینڈوں میں موجود گلابی سنڈی کا خاتمہ ہوجائے گا اور اگلے سال کپاس کی فصل گلابی سنڈی کے حملہ سے محفوظ رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ کپا س کی چھڑیوں کو بطور ایندھن رکھنے کیلئے انہیں جھاڑ کر ٹینڈوں کے بغیر عموداًحالت میں رکھیں۔

اس موقع پرشاہد حسین، انوارالحق، ڈاکٹر صغیر احمد، ڈاکٹر شوکت علی عابد، عبدالحئی، عبدالصمد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر حسین میاں نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار

سنگلاخ پہاڑوں کے غیور باسیوں کیلئے 15مختلف مقامات پر پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس بلا امتیاز ہر ایک کی

دہلیز پر فراہم کی جارہی ہے اور ریسکیور کوہ سلیمان میں ایمرجنسی سروس مہیا کرنے کے علاوہ لوگوں میں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر خصوصا کورونا اور

ڈینگی کے حوالے سے شعور اجاگر کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 18ستمبر سے 25اکتوبر تک پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان نے

کوہ سلیمان کے 15مختلف مقاموں پر 270ایمرجنسیوں میں 269افراد کو ریسکیو کیا جن میں ٹریفک حادثات کی 20،میڈیکل کی 224اور مختلف نوعیت کی 22ایمرجنسیاں شامل ہیں

ان ایمرجنسیوں میں 262افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 3افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرحسین میاں نے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء و طالبات اور عوام الناس ریسکیو کی ابتدائی ضرور حاصل کریں

کیونکہ حادثات سے بچاؤ کی تیاری ہم سب کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہاکہ محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے عوام الناس کاکردار انتہائی اہم ہے،

ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ طبی امداد اور سیفٹی کی بنیادی تربیت حا صل کرکے آفات اور حادثات سے نبرد آزما ہونے کیلئے قبل از وقت تیاررہے

اورکمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں اپنے علاقوں کو محفوظ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیر ہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ کی ہدایت پر

موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ڈویژن کے چاروں اضلاع ڈیرہ غازیخان، راجن پور، لیہ اور مظفرگڑھ میں 177مقامات پر روڈ سیفٹی،

ٹریفک قوانین، کورونا اور سموگ و دھند سے بچاؤ بارے آگاہی لیکچرز دیئے

اس دوران لوگوں میں حفاظتی تدابیر اور معلومات پر مبنی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے انچارج یونٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری، اوورلوڈنگ نہ کریں اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کیا جائے

انہوں نے کہاکہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے حادثات کی شرح میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر صاحبزادہ انور حسن قریشی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبیؐ کے جشن ولات با سعادت کی تقریبات،جلوس،

جلوس کے روٹ کی صفائی،سیکیورٹی،چراغاں،سبز پرچموں کی تیاری،جلوس کے راستوں میں سبیلوں کے قیام،محافل حمد و نعت اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے

مرکزی میلاد کمیٹی و دیگر تنظیموں کے عہدیداران کا اہم اجلاس آج 10ربیع الاول بروز بدھ بعد نماز مغرب مرکزی جامع مسجد شریف بلاک نمبر 3 میں منعقد ہوگا

انور حسن قریشی ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی سرکار دوعالم نو ر مجسم حضرت محمد ؐ کا جشن ولادت با سعادت انتہائی عقیدت و احترام و مذہبی جوش و خروش سے منانے کے لئے

مرکزی میلاد کمیٹی شہر بھر کے علماء کرام،مذہبی جماعتوں کے کارکنان،سول سوسائٹی کے افراد،تجارتی سوسائٹی و عاشقان رسول ؐ سے رہنمائی حاصل کرتی ہے۔

About The Author