دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: حاجی پور شریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

حاجی پورشریف میں سہولت بازار کا قیام عمل میں لایاجائے ” اہلیان حاجی پورشریف” ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف جوکہ حلقہ این اے 194،پی پی 295 کا حلقہ ہے ہر دور میں ترقیاتی کاموں اور میگا پراجیکٹس سے محروم رکھا گیا ہے

اب جبکہ مہنگائی عروج پر ہے اور سفید پوش طبقہ خاص طورپر مزدور طبقہ جن کا گزر اوقات بہت مشکل ہے

اور نوبت فاقوں تک آجاتی ہے روزانہ کی بنیاد پر دیہاڑی نہ لگنے اور نہ ملنے کی صورت میں گھر کاراشن پورا نہیں کرپاتے حکام بالا اور موجودہ حکومت شاید انکے

حالات سےناواقف ہیں اور اس سہولت سے نشاندہی کے باوجود حاجی پور شریف کو محروم رکھا گیا ہے یہ بھی ضلع راجن پور کا حصہ ہے کوئی علاقہ غیر نہیں ہے ہر دور میں شہر حضرت خواجہ نور محمد نارووالہ شہنشاہ سے سوتیلا سلوک روا رکھا گیا.

اس لیئے اہلیان حاجی پور شریف و عوامی ، سماجی، سیاسی ، مذہبی ، صحافتی حلقوں اور معروف سماجی شخصیا ت نے ” ڈیلی سویل ” کی وساطت سے اسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق احمد ،ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ

ٹائون کمیٹی حاجی پور شریف میں بھی سہولت بازار قائم کیا جائے.تاکہ یہاں کے مکین بھی آئے روز بڑھتی غربت و مہنگائی سے بچ سکیں .

ملک خلیل الرحمن واسنی حاجی پورشریف

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛؛

حاجی پور شریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

گستاخانہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیاجائے،

فرانس کو معاشی طور پر غیرمستحکم کرنے کے لئے عالم اسلام فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے،فرانسیسی سفارت خانہ بند کیاجائے.

” اہلیان حاجی پور شریف ” پوری دنیا اور ملک پاکستان کے دیگر شہروں کیطرح اہلیان حاجی پور شریف نے بھی فرانس میں جاری کردہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر

شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور بطور احتجاج حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فرانسیسی سفارت خانے کو بند کیاجائے

اور فرانسیسی سفیر کو فی الفور ملک بدرکیا جائے اور پورے عالم اسلام کو چاہیئے کہ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر فرانس کو معاشی طور پر

غیر مستحکم کرنے کے لئے فرانسیسی مصنوعات کا مکمل طور بائیکاٹ کیا جائے اور دشمنان اسلام و گستاخان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلا دیا جائے کہ

غلامان رسول زندہ ہیں اور کسی بھی قسم کی توہین برداشت کرنے کو تیار نہیں اور قولی و فعلی طور پر مقام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ کے لیئے کسی بھی

قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور میڈیا کے توسط سے دشمنان اسلام کو آگاہ کرتے ہیں کہ وہ آئندہ اسطرح کے گستاخانہ طرز عمل سے باز آجائیں

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

جمعیت علماء پاکستان (نورانی )کے مرکزی راہنما صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کارکنان سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستان صبح قیامت تک قائم رہنے کے لئے قدرت کیطرف سے ایک عظیم تحفہ ہے کسی کا باپ بھی بلوچستان کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتا را،

موساد، بلیک واٹر اورملک و قوم دشمن عناصر بلوچستان کو الگ کرنے کے خواب دیکھتے ہی دنیا سے رخصت ہو جائیں گے ان شاء اللہ، جمعیت علمائے پاکستان اور میرے والد گرامی رحمتہ اللہ علیہ نے 1973 کا آئین دیا ،

اصل میں حکومت بوکھلا چکی ہے اور سیاق و سباق سے ہٹ کر میرا بیان چلایا گیا جمعیت علمائے پاکستان اور فقیر شاہ محمد اویس نورانی صدیقی اور تمام کارکنان صبح

قیامت تک ملک پاکستان کی نظریاتی حدود کی حفاظت کریں گے

اورپاک دھرتی کی حفاظت کے لیئے تن من دھن اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے.

اورملک پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمن اپنےناپاک عزائم کیساتھ نیست ونابود ہوجائیں گے۔

About The Author