دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

٭٭٭
نوزائیدہ بچی کی لاش برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) نوزائیدہ بچی کی لاش برآمد،ڈیرہ میں آئے روز نوزائیدہ بچوں کی لاشیں گلی، کوچوں اور یہاں تک کہ ضلع ہسپتال کے آس پاس ملنے کا سلسلہ جاری ہے ،تھانہ کینٹ کی حدود شوبراہ

ہوٹل کے قریب رحمان سٹریٹ میںکپڑے کے اندر لپٹی ایک نوزائیدہ بچی کی لاش برآمد ہوئی جس کی اطلاع موصول ہوتے ہی کینٹ پولیس موقعہ واردات پر پہنچی اور لاش کو ضلع ہسپتال کے مردہ خانہ میں

منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق اس معاملے میں تحقیقات جاری ہے لیکن اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔مقامی لوگوں نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘آئے دن ایسے واقعات

رونما ہو رہے ہیں لیکن پولیس اس سلسلہ میں مناسب کاروائی نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ‘ایک

جانب مرکزی حکومت ‘بیٹی بچاو¿ بیٹی پڑھاو¿ ‘کا نعرہ لگاتی ہے تو دوسری جانب اس طرح کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔انہوں نے پولیس اور مرکزی حکومت سے ڈیرہ میں نوزائیدہ بچیوں کے قتل کے واقعات کو

روکنے کےلیے مناسب اقدامات کرنے اور ہسپتال میں تعینات ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
٭٭٭
تھانہ کینٹ کی وسیع حدود اور گنجان آباد علاقہ ہونے کے باعث جرائم پر قابو پانا مشکل ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تھانہ کینٹ کی حدود کا دو حصوں میںمنقسم کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ۔تھانہ کینٹ کی وسیع حدود اور گنجان آباد علاقہ ہونے کے باعث جرائم پر قابو پانا مشکل ہوچکا ہے ۔تھانہ کینٹ کی

تین موبائل گاڑیاں اتنے وسیع علاقے کو کنٹرول کرنے میں بے بس ہیں جس سے آئے رور چوری ،ڈکیتی ،قتل وغارت ،ٹارگٹ کلنگ ،راہزنی اورلڑائی جھگڑے جیسے واقعات روز مرہ کا معمول ہوچکے ہیں ۔تھانہ

کینٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے سولہ تھانوں میں سے سب سے زیادہ حساس نوعیت کا ہے ۔ماضی کی طرح اب بھی اسی تھانے کی حدود میں جرائم کی شرع سب تھانوں سے زیادہ ہے جس پر قابو پانا ایک ایس ایچ او ا

ور محدود پولیس اہلکاروںو موبائل گاڑیوںکے لئے کسی چیلنچ سے کم نہیں ہے۔عوام کی جانب سے بھی تھانہ کینٹ کے افسران بارے شکوہ شکایات آئے روز سامنے آتی رہتی ہے کہ ہماری درخواستوں پر عمل درآمد

نہیں ہورہا جس کی بڑی وجہ تھانہ پر کام کا دباﺅ ہے ۔اگر تھانہ کینٹ کی حدود کو دو حصوں میں منقسم کردیاجائے تو کافی حد تک جرائم کی شرح میں کمی آنے کے امکانات ہیں اور عوام کے مسائل بھی تیزی و خوش اسلوبی

سے سرانجام پاسکتے ہیں ۔ شہریوں کی جانب سے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کی جانب سے تھانہ کینٹ کی حدود کو دو حصوں میںمنقسم کرکے یہاں دو تھانے قائم کرنے کا پروزور مطالبہ کیاگیا ہے۔
٭٭٭
قتل کے اہم مقدمہ میں ملوث ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ماڈل کرمینل ٹرائیل کورٹ ڈیرہ کے جج محمد عاصم نے قتل کے اہم مقدمہ میں ملوث ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ، پولیس

ذرائع کے مطابق پنیالہ کے علاقہ محلہ پیر خاکی شاہ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 45 سالہ حبیب اللہ ولد ولی خان قوم مستی خیل سکنہ محلہ پیر خاکی شاہ کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔زخمی نے پولیس

کوبتایا کہ وہ وقوعہ کے روز 23 اگست سال2017 کو حسب معمول مسجد سے نماز مغرب پڑ ھ کر گھر کی جانب روانہ تھا کہ اس دوران گلی میں ملزم علی اصغر عرف گٹی ولد قیضار خان سکنہ محلہ پیر خاکی شاہ کھڑا تھا

جس نے میرے اوپر فائرنگ کردی اور میں شدید زخمی ہوا ، زخمی کے مطابق ان کی کوئی سابقہ عداوت نہیں ہے ،ابتدائی طور پر زخمی کو پنیالہ ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر تشویشناک حالت میں اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال

ڈیرہ ریفر کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔ پولیس نے مقتول کے ابتدائی بیان پر ملزم علی اصغر ولد قیضار قوم جھامبڑ سکنہ محلہ پیر خاکی شاہ کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا اور ملزم کو آلہ قتل سمیت

گرفتار کرلیا ،دوران تفتیش ملزم نے پولیس کے سامنے اقرار جرم کرلیالیکن بعدازاں وہ عدالت میں اقبالی بیان قلمبند کرانے کے دوران مُکر گیا ،مقدمہ کی سماعت کے دوران ملزم کے خلاف گواہان اور شہادتیں

عدالت میں پیش کی گئیں جن کا واقعاتی شہادتوں سے واضح تضادپایاگیا ، جبکہ مقتول کے زخمی حالت میں پولیس کو بیان دینے کے حوالے سے ڈاکٹر کی جانب سے کوئی سرٹیفکیٹ پیش نہیں کی جاسکی کہ آیا وہ زخمی

حالت میں پولیس کو بیان دینے کے قابل بھی تھاکہ نہیں ،عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل کرکے ملزم کے خلاف جرم ثابت نہ ہونے پر اسے شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری

کردیئے ہیں ۔
٭٭٭
عام بجلی صارفین کے جرمانے معافی کیسزالتواءکا شکار،

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پیسکودفترڈیرہ کرپشن کا گڑھ بن گیا ،اہلکار مک مکا کرنے میں مصروف ،عام بجلی صارفین کے جرمانے معافی کیسزالتواءکا شکار، ایکسین و ایس ڈی اوز دفاترمیں کیسز پانچ پانچ ماہ

سے بنوں بھیجنے کی بجائے میزوں کی نظر ہوکر رہ گئے ، ،پیسکو صارفین کا چیف ایگزیکٹیو پیسکو خیبر پختونخواہ و دیگر سے اس بارے فوری ایکشن لینے اور کرپٹ ونااہل اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا

مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پیسکودفتر ڈیرہ اعلی عہدیدار کی آشیر باد سے کرپشن کا گڑھ بن گیا ، ذرائع کے مطابق افسران جو مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث پائے جاتے ہیں من پسند اور پیسوں والے جرمانہ معافی

کے کیسز بنوں بھجوائے جارہے ہیں جبکہ عام غریب بجلی صارفین کے بجلی جرمانے کے کیسز بنوں نہیں بھجوائے جاتے اور یہ کیسز پانچ پانچ ماہ سے التواء کا شکار ہیں جسکی وجہ سے عام صارفین کے بجلی کے بلوں

میں ہر ماہ ناجائز جرمانے آرہے ہیں ،صارفین کا کہنا ہے کہ کئی کئی ماہ تک ان کے جرمانہ معافی کے کیسز ایکسیئن اور ایس ڈی او کے دفاتر میں میز کی زینت بنے رہتے ہیں اگر انہیں ایس ای بنوں کے دفتر بھیج بھی

دیا جائے تو وہاں جرمانہ معاف نہیں کیے جاتے ،صارفین واپڈا دفتر کے چکر کاٹ کاٹ کا عاجز آجاتے ہیں۔ عام صارفین نے چیف ایگزیکٹیو پیسکو خیبر پختونخواہ و دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈادفتر

کے اعلی عہدیدار اوردیگر شعبوں سے تعینات ہونے والے اہلکاروں کے خلاف فوری انکوائری کی جائے اور انہیں سزا دی جائے جبکہ عام بجلی صارفین کے التواء کا شکار بجلی جرمانہ کیسز کو فلفور بنوں میں بھجوایا

جائے۔
٭٭٭
ہوا کی ٹینکی میں ہونیوالے دھماکے کا شدید زخمی ملتان میںچل بسا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پی ایس او پیٹرول پمپ کے قریب ہوا کی ٹینکی میں ہونیوالے دھماکے کا شدید زخمی ملتان میں چل بسا، آبائی علاقے میں تدفین کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بنوں اڈاپر واقع

پی ایس او پیٹرول پمپ پر5روز قبل ہونیوالے دھماکے کاشدید زخمی خان زمان ولد عبدالرحمن ملتان میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔جس کی نماز جنازہ آبائی علاقے کیچ میں ادا کردی گئی۔

اس دھماکے میں تین دیگر افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ 16سالہ خان زمان غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا اس سے قبل اس کا بڑا بھائی کینسر جیسے موذی مرض کے باعث فوت ہوچکا ہے۔
٭٭٭
طلبا میں ریسکیو1122کے متعلق شعور و آگاہی کیلئے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ریسکیو 1122کی جانب سے تحصیل پروآ کے گاو¿ں نایﺅیلہ میں لٹل سکالر ہائی سکول اینڈ کالج کے طلبا میں ریسکیو1122کے متعلق شعور و آگاہی کیلئے ایک تربیتی پروگرام کا

انعقاد کیا گیا۔ ریسکیو 1122کے میڈیا کوآرڈی نیٹر اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فضل منان کی نگرانی میں ریسکیو1122ٹریننگ وننگ ٹیم نے

لٹل سکالر ہائی سکول اینڈ کالج گاو¿ں نایﺅیلہ تحصیل پروآ کے طلباءمیں ریسکیو1122کے متعلق شعور و آگاہی کے کیلئے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریسکیو1122 ٹیم نے طلباءکو ایمرجنسی حالات

سے نمٹنے، ذاتی حفاظتی اقدامات، ابتدائی طبی امداد اور آگ پر قابو پانے کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا۔ اس تربیتی سیشن میں طلبا نے خاصی دلچسپی ظاہر کی اور سکول انتظامیہ نے ریسکیو1122ٹریننگ وننگ کو بہترین

کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔
٭٭٭
اراضی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم،پندرہ افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)اراضی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم، کلہاڑیوں کے وار سے دونوں اطراف سے 15افراد زخمی، فریقین نے ایک دوسرے کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرادئیے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چودھوان کی حدود گاﺅں موسیٰ زئی شریف میںاراضی کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران فریقین نے ایک دوسرے پر کلہاڑوں سے وار کرکے ایک دوسرے کو لہو

لہان کردیا۔دو طرفہ لڑائی میں دونوں اطراف سے 15افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک فریق کی جانب سے ملزمان احمد جان، عنایت ، محمد سلیم، اصل جان پسران حاجی اسلم، محمد فاروق، محمد الیاس پسران احمد جان،

ہدایت اللہ ولد عنایت اللہ، پائیند خان ولد حکیم خان شیرانی سکنائے درابن سمیت دیگر5/6نامعلوم افراد جبکہ دوسرے فریق کی جانب سے عثمان، حسن داد،عصمت اللہ سمیت12افراد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

ہے۔ پولیس نے دونوں فریقین کی جانب سے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
٭٭٭
نوجوان پسٹل کے اچانک فائر سے زخمی ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) نوجوان گھر کے اندر پسٹل کے اچانک فائر سے زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق درازندہ کے علاقہ لنڈی بلوچ میںکا ظم خان ولد رشید خان سے گھر کے اندر غلطی سے پسٹل

کا اچانک فائر ہونے سے خود شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد فراہمی کیلئے مفتی محمود ہسپتال ڈیرہ داخل کرادیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے۔
٭٭٭
دو سہولت کار پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے والے دو سہولت کار پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ، تفصیلات کے مطابق کلاچی پولیس نے دو اشتہاری ملزمان صاحب جان اور گلزاراحمد کو پناہ اور خوراک

دینے پر کاروائی کرتے ہوئے ان اشتہاری ملزمان کے بھائیوں اسد خان اور وقار احمد کو ہتھالہ سے گرفتار کرکے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔
٭٭٭
زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ حاصل کرنے کے لئے تیل دار اجناس کی کاشت کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ترجمان محکمہ زراعت نے ملک میں خوردنی تیل کی پیداواربڑھانے اور اس کی برآمدکی شرح میں اضافہ سمیت زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ حاصل کرنے کے لئے تیل دار اجناس کی

کاشت کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار تیل دار اجناس کی منظورشدہ اقسام کاشت کرکے بھاری مالی فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے دوران ملاقات بتایا کہ توریا اے اور یاانمول زائدخریف کی

فصلیں ہیں جبکہ پیلا رایا‘ سرسوں‘ ڈی جی ایل‘ چکوال رایا‘ خانپوررایاموسم ربیع کی فصلیں ہیں اسکے علاوہ کینولا اقسام میں پنجاب سرسوں میں منظورشدہ قسم ہے جسے پورے پنجاب میں31اکتوبرتک کاشت

کیاجاسکتاہے۔انہوں نے بتایا کہ تیل دار اجناس کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے انہیں بروقت کاشت کرنا اور صحتمند و صاف ستھرے بیج کا استعمال بھی انتہائی ضروری ہے
٭٭٭
ایئر پورٹ پر ایک سے زائد وزیٹر پر پابندی عائد کر دی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل، خیبر کے

باچا خان اور بلوچستان کے کوئٹہ ایئر پورٹ پر ایک سے زائد وزیٹر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔چند دن قبل سول ایوی ایشن نے کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر

پورٹ پر ایک سے زائد وزیٹرز پر پابندی عائد کی تھی۔سی اے اے کے مطابق مسافروں کو لینے والے حضرات اپنی گاڑیوں ہی میں ان کا انتظار کریں گے، جب کہ ایئر پورٹ کی حدود میں ماسک پہننا لازمی

ہوگا۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق کسی بھی وزیٹر کو کنکورس ہال میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ایئر پورٹ کی حدود میں سماجی فاصلے کے ضابطے پر بھی عمل درآمد ہوگا۔سی اے اے اور ایئر پورٹ پر کام کرنے

والا دیگر عملہ بھی غیر ضروری طور پر نقل و حرکت نہیں کرے گا۔خیال رہے کہ نہایت مہلک اور نئے کرونا وائرس کو وِڈ 19 کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، اب دوسری لہر شروع ہو چکی

ہے، جسے قابو کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
٭٭٭
جشن آمد یارسول کو شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پر

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ضلع بھر میں جشن آمد یارسول کو شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پر،مساجد،عبادتگاہوں،مدارس گھروں گلی محلوں سڑکوں شہروں دیہاتوں میں برقی قمقموں

اورمصطفائی پرچموں کی بہار،محافل میلادو شان مصطفی کے موضوع پر اجتماعات کا سلسلہ ایس او پیز کے تحت جاری۔12ماہ ربیع الاول کے دوران صفائی ستھرائی نکاسی آب اور اسٹریٹ لائٹس اورسیکیورٹی کے فل

پروف انتظامات کا مطالبہ۔سنی تحریک،قادری تحریک،عاشقان مصطفی تحریک،جماعت اہلسنت پاکستان،جمیعت علما پاکستان،مرکزی جماعت اہلسنت ،حسینی جماعت سمیت دیگر مذہبی تنظیموں کی جانب سے ڈیرہ

شہر میں خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی کی تشریف آوری کے موقع پر عاشقان مصطفی نے اپنے گھروں گلیوں محلوں سڑکوں ،دیہاتوں اورشہروں کو مصطفائی پرچموں ،برقی قمقموں ،نعلین پاک کی شبیہ،مساجد مدارس

کورنگ برنگ برقی قمقموں سے سجایا جارہا ہے جب کہ سرکاری عمارتیں روشنی سے محروم ہیں،جشن آمد یارسول اللہ کے حوالے سے سجاوٹی سامان ودینی کتب کے اسٹال لگ گئے ہیں جن پر خریداروں کا تانتا بندھا

ہوا ہے خریداروں کاکہناتھاکہ اللہ اور ان کے محبوب احمد مصطفی کی ولادت کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ عید اول کے طورپر مناتے ہیں گھروں گلیوں محلوں مساجد مدارس میں محافل میلاد کا بھی سلسلہ جاری

رکھا ہوا ہے۔
٭٭٭
آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی،بیس کلوآٹے کی قیمت 1350جبکہ فائن آٹا1450سے بھی تجاوزکرگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی،بیس کلوآٹے کی قیمت 1350جبکہ فائن آٹا1450سے بھی تجاوزکرگیا ہے،بیس کلوتھیلے کا وزن بھی کم کردیا گیاہے،بیس کلو میں تھیلے سے ایک کلو

آٹے غائب کردیاگیا،ذرائع کے مطابق ملز مالکان اورمحکمہ خوراک کے افسران کی ملی بھگت سے وزن میں کمی کی جارہی ہے ،بیس کلو میں ایک کلو وزن کم کی جاتی ہے جبکہ بڑی بوری میں بھی اسی حساب سے کم آٹا

بھرا جاتا ہے، مارکیٹ میں فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1450 روپے میں دستیاب ہے جب کہ ایک کلو چینی 115 روپے کی ہوگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ

وزن بھی کم کردیاگیا ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کانوٹس لیکرریلیف فراہم کیاجائے۔

About The Author