دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

زونل ایڈمنسٹریٹراوقاف ڈیرہ غازیخان نے کہا ہے کہ عید میلادالنبی ؐکی تقریبات کے سلسلے میں محکمہ مذہبی امور اوقاف کے زیر اہتمام زونل سیرت کانفرنس

جمعرات 29، اکتوبر کو گیارہ بجے دن گورنمنٹ بوائز کالج تونسہ شریف میں منعقد ہو گی

جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مقررین حضور نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ پر خطاب کریں گے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی ہدایت پر کوہ سلیمان کے کسانوں کو سبسڈی پر گندم کا تصدیق شدہ،بیماریوں سے پاک بیج تقسیم کرنے کیلئے

گورنمنٹ بوائزڈگری کالج تونسہ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ

سالہاسال چلنے والے گندم کے پرانے بیج کی نئی سفارش کردہ اقسام سے تبدیلی وزیر اعلیٰ پنجاب کا کوہ سلیمان کے غریب کسانوں کیلئے ایک احسن اقدام ہے۔

گندم کایہ بیج 90فیصد سبسڈی پر فراہم کیا جارہاہے جس سے کاشتکار فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے ساتھ زیادہ منافع بھی حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گندم ہماری بنیادی خوراک ہے لہٰذا غذائی ضروریات کو پورا کرنے اور گندم کی فصل کو زیادہ منافع بخش بنانے کیلئے

اس کی پیداوار میں اضافہ وقت کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے 12ارب 54 کروڑ روپے کا زرعی ایمرجنسی پروگرام جاری ہے

جس کے تحت کاشتکاروں کورعائتی نرخوں پر گندم کاتصدیق شدہ اور بیماریوں سے پاک بیج فراہم کیا جارہا ہے۔

اس منصوبہ پر عملدرآمد سے گندم کی اوسط پیداوار میں 7من فی ایکڑ کا اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہکاشتکار گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے منظور شدہ بیج کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کریں۔

گندم کے کھیتوں کی وٹوں پر کینولہ یا سرسوں کاشت کریں تاکہ گندم کی فصل کو نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے بچایا جاسکے۔

اس موقع پرانہوں نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہگندم کی کاشت یکم نومبر تا30نومبر مکمل کرائی جائے۔

اس ضمن میں شعبہ توسیع کے افسران تربیتی پروگراموں اور سیمینارزکے ذریعے کاشتکاروں کی فنی رہنمائی اور مدد کریں۔ فصل کو کنگی سمیت دیگر بیماریوں سے بچانے کیلئے

کاشت سے قبل گندم کے بیج کومناسب پھپھوند کش زہر لگانے بارے بھی سفارش کی جائے۔ سیکرٹری زراعت نے مزید کہا کہ

کوہ سلیمان میں 189ملین روپے کی لاگت سے زراعت کی ترقی کے مربوط منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے جس کے تحت گندم،جواراور باجرہ کابیج 90فیصد رعائتی قیمت پر فراہم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ

سبزیات کے بیج کے 6ہزار پیکٹس بلامعاوضہ فراہم کئے جائیں گے جن میں سے1500پیکٹس رواں سیزن فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائی ویلیو ایگری کلچر کے فروغ کیلئے اس ایریا میں پھلدار درختوں کے باغات لگانے

اورواٹر مینجمنٹ کے تحت تالاب اورسولر پاور سے چلنے والی لفٹ اریگیشن سکیموں پر 90فیصد سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر، شاہد حسین،مہر عابد حسین،عبدالصمدودیگر افسران بھی موجود تھے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈی جی خان کے سیکرٹری جنرل ملک محمد مجاہد کے چچا اور نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک ملک عمران رضا،

ملک کامران رضا،ملک شہباز حیدر کے والد ملک حاجی رحیم بخش جڑھ المعروف استاد رشید جوکہ بقضائے الٰہی انتقال کر گئے تھے

مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج ان کی رہائش گاہ پرانا ملتان

روڈ چاہ بہادر والا میں ادا کی جا ئے گی اور دعا ئے مغفرت 9 بجے ہو گی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ مولانا محمد خان لغاری،چیمبر آف کامرس کے صدر خواجہ محمد جلال الدین رومی،

سینئر نائب صدر محمد لطیف خان پتافی،نائب صدر شیخ محمد زاہد نظام،ممبر ایگریکٹو مرزا محمد اقبال،

سابق صدور خواجہ محمد یونس،خواجہ محمد الیاس،سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ،بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ،سابق سینئر نائب صدر طارق اسماعیل،سابق نائب صدور مرزا محمد آصف اقبال،

مرزا ظفر اقبال و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فرانسیسی صدر نے مسلمانوں کے جذبات کی توہین کی فرانسیسی صدر نے دنیا کے

ایک ارب ستر کروڑ امن پسند مسلمانوں کو اشتعال دلایا ہے فرانسیسی صدر کے عمل سے بین المذاہب مکالمہ رواداری کی کوششوں کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے

اقوام متحد ہ،او آئی سی،اسلامی تعاون تنظیم،یورپی یونین کو فوری طور پر اس پر اقدامات اٹھانے چاہیے فرانسیسی صدر میکرو ن نے دہشت گردوں کے بجائے

اسلام پر حملہ کر کے اسلاموفوبیا کی حوصلہ افزائی کی ہے اور یہ اس نے جان بوجھ کر کیا ہے لگتا ہے

فرانس کے نا سمجھ شدت پسندوں اور صدر کو دنیا کا امن عزیز نہیں ہے فرانسیسی صدر کو اپنے اقدامات کو فوری واپس لینا چاہئے

اور امت مسلمہ سے معافی مانگنی چاہئے رسول اکرمؐ انسانیت کے لئے امن سلامتی،رواداری اور محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں رسول اکرمؐ کی شان میں گستاخی کر نے والے کسی بھی مذہب کے نمائندہ نہیں ہو سکتے

مولانا محمد خان لغاری اور دیگر رہنماؤں نے گزشتہ کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے دھماکے کے متاثرہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ٍڈیرہ غازیخان

پاکستان سنی تحریک ڈی جی خان کے زیر اہتمام مرکزی میلاد ریلی میلاد مصطفی چوک گھنٹہ گھر گولباغ سے نکالی گئی،ریلی کی قیادت ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب پاکستان سنی

تحریک ڈاکٹرعمران مصطفٰی کھوکھر،ڈویژنل صدر قاضی ذوالفقار حسین،ضلعی صدر محمد طفیل صدیقی،صدر موٹر سائیکل مارکیٹ قیصرعباس جگنو نے کی،ریلی میں احسان اللہ لاشاری، نوراحمدچشتی،

حاجی محمد اشرف،عبدالرشیدانقلابی سمیت علماء و مشائخ اور معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے

ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ ناموس رسالتؐ کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کی بنیاد ہیں،ناموس رسالتؐکے تحفظ کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے،

یورپ کی اسلام اور مسلمان دشمنی انہیں تباہ و برباد کر دیں گے،فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،فرانس کا اقدام عالمی امن کے خلاف سازش ہے،پوری دنیا کے مسلمان عالمی امن کے دشمن فرانس کا بائیکاٹ کریں،

ترکی کے صدر طیب اردوان کے بیان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،صدر طیب اردوان نے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کی،

حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فرانسیسی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے،

ریاست مدینہ کے دعویدار حکومت تحفظ ناموس رسالتؐ کے لیے اپنا کردار ادا کرے،حکومت پاکستان ہر فورم پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج نوٹ کروائے،

پوری دنیا کے مسلمان سرکار دو عالم ؐ کا میلاد جوش و جذبے سے منا کر فرانس کے اقدام کی بھرپور مذمت کریں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ٍڈیرہ غازیخان

تھانہ درخواست جمال خان پولیس کی الگ الگ کاروائی 4 ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد ۔تھانہ درخواست جمال خان کے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانا

اولین ترجیح ہے اور فساد برپا کرنے والوں اور ناجاٸز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان اقبال احمد معہ پولیس نے دوران کاروائی 1 ملزم غلام قادر سے پسٹل 30 بور 2 ملزم خضر عباس سے پسٹل 30 بور 3 ملزم عبدالرحمان

سےبندوق 12 بور اور اسی طرح عبدالغفور سے پستول 12 بور معہ گولیاں برآمد کر کے

چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیاایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان نے بتلایا کہ

گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف تھانہ میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوۓ تفتیش شروع کر دی ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ٍڈیرہ غازیخان

پولیس چیک پوسٹ سخی سرور نے کاروائی کر کے لاکھوں روپے مالیتی نان کسٹم پیڈ گاڑی کی سمگلنگ ناکام بنا دی

تفصیلات کے مطابق انچارج چیک پوسٹ سخی سرور محمد یوسف نے دوران چیکینگ بلوچستان سے پنجاب جاتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی ایک عدد نان کسٹم پیڈ گاڑی کی سمگلنگ ناکام بنا کر

گاڑی کسٹم حکام کے حوالے کر دی۔ایس ایچ او تھانہ سخی سرور واجد حسین نے کہا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر

چیکنگ کے نظام کو سخت کر دیا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ٍڈیرہ غازیخان

ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے

یہ بات ڈی پی او عمر سعید ملک نے انجمن تاجران کے عہدیداران سے پولیس لائن شہداء ہال میں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

میٹنگ میں شہر میں امن و امان کی صورتحال اور شہر کے دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی پی او نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔شہر میں امن و امان کے قیام اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

کسی کو بھی شہر کا امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی اس دوران تاجروں کے وفد نے امن و امان کے قیام اور شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنے

بھرپور تعاون کا یقین دلایاڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق

اس ضلع میں جرائم کو ختم کرنا ہے اور گھر گھر تک انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے آپ لوگوں کا پولیس سے بھر پور تعاون درکار ہے

ڈی پی او نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان پولیس کا کمانڈر ہونے کے ناطے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی لاتے ہوئے رشوت کو ختم کروں گا۔

میٹنگ میں انجمن تاجران ضلعی صدر شیخ محمد نقیب،سٹی صدر سردار جان عالم خان لغاری، ضلعی جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل قریشی،

سٹی جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی،سرپرست الحاج شیخ محمد علی،چیئرمین حاجی رانا نذیر احمد، سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج،

ضلعی کو آرڈی نیٹر انجمن تاجران جاویدحیدری،نائب صدر انجمن تاجران حاجی محمد حسین،

پیٹر مارکیٹ کے صدر چوہدری خالد ریاض،ایل پی جی کے صدر میاں محمد ایوب، چیئر مین صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد زبیر نظامی،

صدر صرافہ ایسوسی ایشن محمد کاشف صدیق،رانی بازار کے صدر فاروق احمد بھولا،محمد گلفام،محمد شاہد، ہیئر ڈریسرز پنجاب کے صدر حاجی محمد لطیف سپل،

چیئر مین موٹر کار ڈیلر ایسوسی ایشن حاجی پلو خان چانڈیہ، صدر موٹر کار ڈیلر ایسوسی ایشن ملک صاد اعوان، صدر پراٹی ڈیلر ملک رفیق اعوان،

حاجی پرویز اختر صدر لوہا مارکیٹ،حاجی دین محمد خوجہ نائب صدر لوہا مارکیٹ،عبد الشکور مغل ڈپٹی سیکرٹری،

گلاس اینڈ ایلومینیم کے صدر محمد علی،فداحسین بھٹی، محمدآصف،محمدحنیف،صفدر خٹک،سردار احمد خٹک ودیگر نے شرکت کی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ٍڈیرہ غازیخان

پولیس کی استعداد کا ر بڑھا نے سے موٹر ساٸیکل ڈکیتی سمیت سٹریٹ کرائم و دیگر جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری آئیگی

ڈی پی او عمر سعید ملک نے17 نئی پولیس موبائل گاڑیاں ایلٹ میں تقسیم کر دیں تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک نے ملنے والی 17 نئی پولیس موبائل ایلیٹ میں تقسیم کر دی۔

پولیس کی کارکردگی میں نکھار اور مزید بہتری لاتے ہوۓ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے پولیس کو ہر جگہ اپنی موجودگی کو یقینی بنانا ہوگا

اور اُمید ظاہر کی جاتی ہے کہ اس سے پولیس کی گشت مزید موثر ہوجائیگی اور سٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم پر قابو پا نے میں مدد ملے گی

اس موقع پر ڈی پی او نے ڈرائیوران کو ہدایت کی کہ سرکاری گاڑیوں کی فٹنس بر قرار رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے

اور سرکاری گاڑی میں جب کبھی بھی کوئی چھوٹی موٹی خرابی ہو تو

آپ فوراً MTO کی زیر نگرانی اس کو ٹھیک کرائیں اور میں وقتاً فوقتاً سرکاری گاڑیوں کی فٹنس برقرار رکھنے کے لئے ایسی انسپکشن کرتا رہوں گا۔

About The Author