دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پور شریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی )

سرائیکی صوبے کے بغیرکوئی آپشن قبول نہیں ،جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

فاضل پور میں گذشتہ دنوں ان خیالات کا اظہار سرائیکی راہنمائوں نے بزم نذیر فیض مگی کی طرف سے منعقدہ دوسرے سالانہ نذیرفیض سرائیکی میلہ کےموقع پر کیا

جس کی صدارت ڈاکٹر خلیل خان چنگوانی نے کی جب کہ مہمان خصوصی سابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جینس بیورومعروف سماجی شخصیت سردار اختر حسن خان گور چانی تھےتقریب سے معروف سرائیکی شاعر ،

دانشورترقی پسند راہنما عاشق خان بزدار، ظہور دھریجہ ،خانوادہ حضرت خواجہ نور محمد نارووالہ شہنشاہ صاحبزادہ خواجہ صالح محمد ،مہر مظہر کات ،

مجیدخان پتافی سید فرحت عباس نقوی، سردار روف خان لنڈ ،پروفیسر محبوب تابش ،انجنیئر شاہنواز خان مشوری ،صوفی تاج گوپانگ ،اور دیگر نے خطاب کیا ،شعراء کرام میں محمود قلندری۔قربان کلاچی ۔ریاض عصمت ۔جاوید آصف۔حافظ گلاب۔حسنین اعجاز۔ارشاد ناصر ۔رزاق سالک۔شمس واسی ۔جام شوکت ۔

اصغر احمدانی ۔اور دیگر نے اپنا کلام سنایا۔چولستان کے عالمی شہرت یافتہ فنکار ۔موہن بھگت ۔حاجی غلام فرید ۔اعظم عادل۔نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

سرائیکی رہنماؤں نے کہا وسیب کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے ہم تخت لاہور کے ساتھ ساتھ وسیب کے جاگیرداروں ،سرمایہ داروں اور تمنداروں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی طرف سے لاہور میں رنجیت سنگھ کا مجسمہ بنانے کے عمل کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، اسموقع پر انکا کہنا تھا کہ

نذیر فیض مگی نے ہمشیہ ظالم طبقات کے خلاف جدوجہد کی ہم ان کے مشن کو جاری رکھے گے ۔

میزبان نذیر فیض مگی کے صاحب زادے طاہر نذیر مگی ۔فیصل نذیر مگی ۔ارشد نذیر مگی ۔عنصر نذیر مگی ۔اور آصف نذیر مگی نے کہا کہ

ہم اپنے عظیم والد اور اپنے سرائیکی وسیب کے عظیم شاعر کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے ۔

اور ان کے فن اور فکر کو عام کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑیں گے اور ہر سال جش فیض مگی مناتے رہیں گے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے)

سرائیکی صوبے کے بغیرکوئی آپشن قبول نہیں ،جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کو مسترد کرتے ہیں۔فاضل پور میں گذشتہ دنوں ان خیالات کا اظہار

سرائیکی راہنمائوں نے بزم نذیر فیض مگی کی طرف سے منعقدہ دوسرے سالانہ نذیرفیض سرائیکی میلہ کےموقع پر کیا جس کی صدارت ڈاکٹر خلیل خان چنگوانی نے کی جب کہ مہمان خصوصی سابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جینس بیورومعروف سماجی شخصیت

سردار اختر حسن خان گور چانی تھےتقریب سے معروف سرائیکی شاعر ، دانشورترقی پسند راہنما عاشق خان بزدار،

ظہور دھریجہ ،خانوادہ حضرت خواجہ نور محمد نارووالہ شہنشاہ صاحبزادہ خواجہ صالح محمد ،مہر مظہر کات ،مجیدخان پتافی سید فرحت عباس نقوی، سردار روف خان لنڈ ،پروفیسر محبوب تابش ،

انجنیئر شاہنواز خان مشوری ،صوفی تاج گوپانگ ،اور دیگر نے خطاب کیا ،شعراء کرام میں محمود قلندری۔قربان کلاچی ۔ریاض عصمت ۔جاوید آصف۔حافظ گلاب۔حسنین اعجاز۔ارشاد ناصر ۔رزاق سالک۔شمس واسی ۔

جام شوکت ۔اصغر احمدانی ۔اور دیگر نے اپنا کلام سنایا۔چولستان کے عالمی شہرت یافتہ فنکار ۔موہن بھگت ۔حاجی غلام فرید ۔اعظم عادل۔نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔سرائیکی رہنماؤں نے کہا وسیب کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے

ہم تخت لاہور کے ساتھ ساتھ وسیب کے جاگیرداروں ،سرمایہ داروں اور تمنداروں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی طرف سے لاہور میں رنجیت سنگھ کا مجسمہ بنانے کے عمل کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،

اسموقع پر انکا کہنا تھا کہ نذیر فیض مگی نے ہمشیہ ظالم طبقات کے خلاف جدوجہد کی ہم ان کے مشن کو جاری رکھے گے ۔میزبان نذیر فیض مگی کے صاحب زادے طاہر نذیر مگی ۔فیصل نذیر مگی ۔

ارشد نذیر مگی ۔عنصر نذیر مگی ۔اور آصف نذیر مگی نے کہا کہ ہم اپنے عظیم والد اور اپنے سرائیکی وسیب کے عظیم شاعر کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے ۔

اور ان کے فن اور فکر کو عام کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑیں گے اور ہر سال جش فیض مگی مناتے رہیں گے .
سردار حسنین بہادر خان دریشک جام پور میں کھلی کچہری سے خطاب کر رھے ھیں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او راجن پور بھی ھمراہ ھیں

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
جام پور

(وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے سہولت بازاروں میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کو یقینی بنانے بارے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ضلع بھر کے سہولت بازاروں میں اشیاءخوردونوش کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ اور تعطل نہیں آنا چاہئے۔

بازاروں میں کسی بھی چیز کی کمی یا دیر سے سپلائی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے یہ ہدایات اسسٹنٹ کمشنر ز، سہولت بازاروں کے فوکل پرسنز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو جاری کیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام الناس کو اشیائے خوردونوش سستے داموں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ دریں اثناءانہوں اسسٹنٹ کمشنر جام پور کو ہدایت کی ہے کہ

سہولت بازار ر داجل کو جام پور سہولت بازار کی طرز پر پر فوری طور پر بنایا جائے اور وہ خود روزانہ کی بنیادوں پر داجل سہولت بازار کا وزٹ کریں۔

اس کے علاوہ متعلقہ فوکل پرسن، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور ایڈمنسٹریٹر موقع پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں

۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش کی سستے داموں اور بروقت فراہمی میں کوئی بھی غفلت قابل قبول نہ ہوگی

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
جام پور

( وقائع نگار )

وزیراعظم عمران خان کے ویثرن اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں تسلسل کے ساتھ کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے.

ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر خان دریشک نے میونسپل کمیٹی جام پور کے سبزہ زار میں منعقدہ کھلی کچہری کے شرکا ء سے خطاب کرتے ھوئے کیا

جسمیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احسن سیف اللہ، اسسٹنٹ کمشنر جامپور ملک فاروق احمد ،ڈی ایس پی جامپور ثناءاللہ،

خان مستوئی قومی تعمیر کے محکموں کے ضلعی و تحصیل افسران. میڈیا کے نمائندگان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی

۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلعی انتظامی ٹیم . نہایت لگن اور دیانت داری کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہی ہے

اور لوگوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ھمارے ضلع میں اکثر محکموں کے ضلعی سربراہ نہیں ھیں پولیس کی نفری بھی آبادی کے

لحاظ سے بہت کم ھے اسکے باوجود بھی موجود وسائل اور افرادی قوت کے ساتھ ضلع کا نظم و نسق بہتر چل رھا ھے ہم صوبائی سطح پر ان کی رہنمائی اور ضلع کے بڑے عوامی مسائل کے حل کے لئے معاونت کر رہے ہیں

سردار حسنین بہادر خان دریشک نے کہا کہ جام پور ھمارے ضلع کا سب سے بڑا قدیم شہر ھے یہاں بہت سارے مسائل ھیں جو مسائل صوبائی سطح پر حل کرنے کے ھیں انہیں وزیر اعلی ا پنجاب کے نوٹس میں لایا جائے گا اور وہ ضرور حل بھی ھونگے انہیں بتایا گیا کہ

صدیوں پرانی تحصیل کمپلیکس کی عمارت کسی بھی وقت منہدم ھونے کے باعث تمام سرکاری ریکارڈ ضائع ھونے کا خدشہ ھے

اسی طرح جوڈیشل لاک اپ کو ابھی تک محکمہ جیل خانہ جات نے ٹیک اوور نہیں کیا اسے سب جیل قرار دیا جائے

شہر میں اپنی مدد آپ کے تحت تیار ھونے والے مولانا عبیداللہ سندھی پارک اور چلڈرن پارک کی چار دیواریوں کی تعمیر کیلیے خصوصی گرانٹ دی جائے جام پور کے سیوریج سسٹم کی تکمیل کیلئے فنڈز فراھم کیے جائیں

شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے پولیس نفری اور میونسپل کمیٹی جام پور میں ملازمین کی بھرتی کی اجازت دلائی جائے ۔

قبل ازیں صوبائی وزیر نے سائلین کی درخواستوں پر پولیس،ریوینو،ایجوکیشن،ہائی وے ،پبلک ہیلتھ ،بلڈنگ اور دیگر محکموں کے ضلعی افسران کو احکامات جاری کئے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
جام پور

( وقائع نگار )

صوبائی وزیر لائیوا سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے

۔سہولت بازروں کا قیام اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔صارفین کو سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ کی نسبت سستے داموں وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔چینی ،

آٹا ،گھی ،دالیں ،چاول اور دیگر بنیادی اشیاءگورنمنٹ کے مقرر کردہ ازاں نرخوں پر دستیاب ہیں۔ان خیالات کا اظہار

انہوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی اور ڈی پی او احسن سیف اللہ کے ہمراہ تحصیل جام پور میں سہولت بازار کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد قانونی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ان کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہولت بازاروں کے قیام سے نرخوں میں استحکام آیا ہے اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

صارفین کو ایک کی چھت تلے تمام اشیائے ضروریہ دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔

مقامی کسانوں کو اپنی سبزی اورپھل سہولت بازار میں براہ راست فروخت کرنے کے لئے کسان پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق احمد ،ڈی ایس پی ثناءاللہ خان مستوئی ،منیجر ماڈل بازار محمد طاھر خان گوندل اور دیگر متعلقہ افسران موجودتھے

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

. . . . . . . . . . . جام پور

( وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے تحصیل جام پور میں جاری انسداد پولیو مہم کے معائنہ کے لئے اچانک دورہ کیا اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق احمد،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غلام مرتضیٰ سمیت دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔

دوران معائنہ ڈپٹی کمشنر نے نو عمر بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے بھی پلائے۔ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ

انسداد پولیو مہم میں شریک پولیو ورکرز کی ٹیمیں ہمارے قومی ہیروز ہیں جو نونہالان وطن کو پولیو جیسے مرض سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے گھر گھر،

قریہ قریہ اور گاوں گاوں جا کر ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی ادا کر رہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ

والدین بھی قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں

اور کسی قسم کی افواہوں اور قیاس آرائیوں پر کان نہ دھریں تاکہ ہمارے بچوں کو پولیو جیسے مرض سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

جمعیت علماء پاکستان (نورانی )کے مرکزی راہنما صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کارکنان سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستان صبح قیامت تک قائم رہنے کے لئے قدرت کیطرف سے ایک عظیم تحفہ ہے کسی کا باپ بھی بلوچستان کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتا را، موساد، بلیک واٹر اورملک و قوم دشمن عناصر بلوچستان کو الگ کرنے کے خواب دیکھتے ہی دنیا سے رخصت ہو جائیں گے

ان شاء اللہ، جمعیت علمائے پاکستان اور میرے والد گرامی رحمتہ اللہ علیہ نے 1973 کا آئین دیا ،اصل میں حکومت بوکھلا چکی ہے

اور سیاق و سباق سے ہٹ کر میرا بیان چلایا گیا جمعیت علمائے پاکستان اور فقیر شاہ محمد اویس نورانی صدیقی اور تمام کارکنان صبح قیامت تک ملک پاکستان کی

نظریاتی حدود کی حفاظت کریں گےاورپاک دھرتی کی حفاظت کے لیئے تن من دھن اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے.

اورملک پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمن اپنےناپاک عزائم کیساتھ نیست ونابود ہوجائیں گے۔

About The Author