دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

گرانفروشی ضلعی حکومت کیلئے ایک چیلنج بن گئی ،ٹماٹر 180 روپے میں فروخت ہونے لگا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)گرانفروشی ضلعی حکومت کیلئے ایک چیلنج بن گئی ،ٹماٹر 180 روپے میں فروخت ہونے لگا اشیاءخوردونوش میں اضافہ جاری،شہری پریشان ہوکر رہ گئے ،ضلعی حکومت کی طرف سے

اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے از سر نو تعین کے کئی روز بعد بھی عملدرآمد صرف نوٹیفکیشن کے اجراءتک ہی محدودہے ،قانون پر عملدرآمد نہ ہونے سے کسانوں او رصارف کااستحصال ہورہاہے اور سارا فائدہ میڈل

مین اٹھا رہاہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو دی گئی وارننگ کے باوجود تاحال سرکاری نر خ ناموں پر اشیاءکی فروخت ممکن نہ ہو سکی ، آٹا، چاول ‘ دال چنا ‘ دال مسور ‘ دال ماش دھلی ہوئی ‘ دال مونگ ‘ بیسن ‘ چنا سفید ‘

چنا کالا ،گوشت ،دودھ‘ دہی سمیت دیگر اشیاءخوردونوش دس سے بیس فیصد تک اضافی قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہیں،اور تاجروں نے خود کی ان کے ریٹ مقرر کررکھے ہیں، دوسری شہریوں کو اس حوالے سے

شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ تمام تر کوششوں کے باوجو د گرانفروشی ضلعی حکومت کیلئے ایک چیلنج بن چکی ہے ،شہریوںنے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
٭٭٭
باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تھانہ بندکورائی کی حدود گاو ¿ں اعوان میں باپ نے فائرنگ کرکے جوانسالہ بیٹے کو قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد آصف ولد افلا

طون قوم ڈھید کواسکے والد نے گھریلو نا چاقی کی وجہ سے تنگ آ کرگزشتہ روز علی الصبح 4بجے کے قریب پہلے اس کا گلا دبایا پھر 12بور بندوق سے فائر کرکے قتل کر دیا ۔واقعہ کی اطلاع پرتھانہ بندکورائی کے ایس ایچ

او قاسم خان نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا تاہم ملزم واردات کے بعدفرار ہوگیا جسے بعدازاں پولیس نے گرفتار کرلیا۔مقتول آصف کی والدہ کے مطابق مقتول ذہنی مریض

تھا اور اس کا علاج معالجہ جاری تھا اور وہ اکثر و بیشتر بیماری سے تنگ آکر گھرو الوں کو قتل کی دھمکیاں دیتا تھا۔
٭٭٭
فلائنگ کوچ اور موٹرسائیکل میں تصادم ،دوافراد جاں بحق ،چار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تھانہ یارک کی حدود ڈیرہ بنوں روڈ پر یارک ٹول پلازہ کے قریب مسافر کوچ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں دو افراد جاں بحق جبکہ4زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بنوں

روڈ پرتھانہ یارک کی حدودیارک ٹول پلازہ کے قریب مسافر کوچ اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں دو افرادموقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال

منتقل کردیا گیا۔
٭٭٭
جرائم پیشہ عناصر سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ،ایس ایچ او سٹی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او سٹی ڈیرہ سید قمر نے میڈیا کے نمائیندوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ منشیات فروش اور جوا کھیلنے اور کھلانے والوں کے ساتھ کسی قسم کی

کوئی رعایت نہیں کی جاے گی اور ان کے خلاف سخت سے سخت کارواءعمل میں لائی جائے گی۔
٭٭٭
پاک آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) درازندہ کے دورافتادہ اور پسماندہ ترین علاقہ کوہ سلیمان کے دامن میں آباد انور کلاں میں تاریخ میں پہلی بار یہاں کے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات پہنچانے کے لیے پاک

آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں25کے قریب ماہر سپیشلسٹ میل فی میل ڈاکٹروں کی ٹیم جس میں میڈیکل سپیشلسٹ،گائنا کالوجسٹ، آرتھوپیڈک سرجن،ناک کان اور گلہ

کے ماہر ڈاکٹرز کے علاوہ چلڈ رن سپیشلسٹ شامل تھے۔ ا یک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا آغاز صبح سویرے ٹھ بجے سے شام چار بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہا ۔اس میڈیکل کیمپ میں پانچ سو سے زائد

مریضوں جن میں مرد حضرات کے علاوہ خواتین اوربچوں کا نہ صرف مفت چیک اپ کیا گیا بلکہ آنے والے تمام مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو سہراتے

ہو ے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔میڈیکل کیمپ کے علاوہ علاوقہ میں فٹ بال والی بال سمیت کرکٹ کے صحت مند مقابلے کرائے گئے۔ کھیلوں میں یہاں کے لوگوں کی دلچسپی دیکھتے

ہوے کمانڈنگ آفیسر 145ایس پی اے ی لفٹنٹ کرنل خرم ریاض نے کھیلوں کے صحت مند مقابلوں کو جاری رکھنے کی غرض سے بچوں میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا ا۔س موقع پر ان کے ہمراہ میجر عاطف کیپٹن

ذیشان بھی موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ صحت مند معاشرے اور نوجوان نسل کو کھیلوں کے مقابلوں کی طرف راغب کرنا اور صحت کی بنیادی سہولیات پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پرکرنل

خرم ریاض نے نمایا ں پوزیشن لینے والے بچوں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، میڈیکل کیمپ کے اختتام پر انور کلاں کے مقام پر کمانڈنگ افیسر 145ایس پی اے ڈی لفٹنٹ کرنل خرم ریاض میجر عاطف

اور اسسٹنٹ کمشنر درازندہ طارق سلیم نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔
٭٭٭
خیبر پختونخوا بارکونسل کی کال پر وکلاءکا عدالتی بائیکاٹ نویں روز بھی جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ضابطہ دیوانی میں ترامیم کے خلا ف خیبر پختونخوا بارکونسل کی کال پر وکلاءکا عدالتی بائیکاٹ دسویں روز میں جبکہ تاحال حکومت کی جانب سے وکلاءرہنماﺅں کے ساتھ مذاکرات کے

لئے رابطہ نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے عدالتوں میں بدستور مقدمات میں پیش رفت نہیں ہورہی ہے جبکہ سائلین کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے ،خیبر پختونخوا بارکونسل کی کال پر وکلاء17 اکتوبر سے احتجاج پر ہیں

اور ہائی کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں وکلاءپیش نہیں ہورہے ہیں جس کی وجہ سے مقدمات پرجلد سماعت ختم کرکے سائلین اور موکلین کو نئی تاریخیں دے دی جاتی ہیں جبکہ دیوانی مقدمات کے علاوہ جیلوں

میں پڑے ملزمان کی ضمانت اور دیگر درخواستوں پر بھی پیش رفت نہیں ہورہی ہے ،وکلاءہڑتال کے حوالے سے رابطہ کرنے پر بارکونسل کے وائس چیئر مین شاہد رضا ملک نے بتایا کہ ہڑتال 27 اکتوبر تک جاری

رہے گی ،حکومت کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے ٹیلی فون پر رابطہ کیاگیاہے نہ ہی کوئی تحریری طور پر کچھ بھیجا گیا ہے ،تاہم سننے میں آرہا ہے کہ حکومت مذاکرات کرنا چاہتی ہے ،انہوں نے کہ ضابطہ دیوانی

میں ترامیم انہیں منظور نہیں ،حکومت ان ترامیم میں وکلاءکی مشاورت سے تبدیلی لائے ۔
٭٭٭
ڈرائیور کے نہ رکنے پر مسلح ملزمان نے گاڑی پرفائر کھول دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) تھانہ صدر کی حدود علاقہ لکھرا پل کے قریب پک اپ گاڑی کو زبردستی روکنے کی کوشش ،ڈرائیور کے نہ رکنے پر مسلح ملزمان نے گاڑی پر فائر کھول دیا ،پک اپ گاڑی میں سوار ایک

شخص زخمی،ڈرائیور بال بال بچ گیا ،پولیس نے نہ معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود لکھرا پل کے قریب مسلح ملزمان نے رات کے وقت اڑھائی بجے کے

قریب پک اپ گاڑی کو زبردستی روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور نے رکنے کی بجائے گاڑی بھگا دی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے گاڑی میں سوار اسلام الدین زخمی جبکہ ڈرائیور عبدالغنی بال بال بچ گیا

،ملزمان موقع سے فرارہوگئے ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی ہے۔
٭٭٭
اتفاقی گولی چلنے سے نوجوان شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) اتفاقی گولی چلنے سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود وانڈہ بھلر شورکوٹ میں نوجوان واجد علی ولد

فضل الرحمٰن قوم ڈہوتر اپنے گھر میں غفلت اور بے احتیاطی کے باعث اچانک گولی چلنے سے زخمی ہوگیا ،زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے نوجوان کے خلاف غفلت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرکے

اسے حراست میں لے لیا ،
٭٭٭
تین جواریوں کو جواءکھیلنے کے الزام میں گرفتارکرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) کینٹ پولیس نے دین پور چونگی کے قریب خالی پلاٹ میں چھاپہ مار کر تین جواریوں کو جواءکھیلنے کے الزام میں گرفتارکرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابق کینٹ پولیس نے دین پور چونگی

کے قریب ڈولی دانہ کے ذریعے جواءکھیلنے کی اطلاع پر وہاں چھاپہ مارا اور چھاپہ زنی کے دوران وہاں سے تین جواریوں عبداللہ ،محمد حنیف اور نعیم سدوزئی ساکنان درابن چونگی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے

پانچ ہزار ایک سور روپے نقداور ڈولی دانہ برآمد کرلیا ،پولیس نے ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیاہے۔
٭٭٭
ڈیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت صدر محمد یاسین قریشی منعقد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت صدر محمد یاسین قریشی منعقد ہوا۔ اجلاس میںجنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم، محمد اقبال بھٹی،احمد خان کامرانی،رمضان سیماب،

حاجی لطیف الرحمن، عبداللہ جان، حاجی قیوم نوازبابڑ، عبدالشکور استرانہ، راجہ جہانزیب کیانی، عبدالحمید بلوچ اور ابو المعظم ترابی سمیت دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں ڈیرہ پریس کلب کے

تنظیمی امور پربات چیت کی گئی اور متعدد اہم فیصلے بھی کئے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمد یاسین قریشی نے کہا کہ ڈیرہ پریس کلب صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ صحافیوں

کے مسائل ہمارے مسائل ہیں، ڈیرہ پریس کلب کی ممبر شپ عامل صحافیوں کیلئے کھلی ہے، کوئی بھی صحافی ممبر شپ کیلئے کوائف کے مطابق اپنی درخواستیں پریس کلب میں جمع کراسکتے ہیں۔آخر میں ملک کی سلامتی

کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
٭٭٭
سرکاری ملازمتوں میں خواجہ سراﺅں کا 2 فیصد کوٹہ ہوگا، خواجہ سراو ¿ں کیلئے الگ اسکولز اور ووکیشنل سینٹرز بنائے جائیں گے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) خیبر پختونخوا میں خواجہ سراﺅں کیلئے پالیسی تیار کرلی گئی اور اس ضمن میں خیبرپختونخوا کے محکمہ سماجی بہبود نے الیکشن کمیشن اور متعلقہ محکموں سے رائے مانگ لی ہے۔دستاویز کے

مطابق سرکاری ملازمتوں میں خواجہ سراﺅں کا 2 فیصد کوٹہ ہوگا، خواجہ سراو ¿ں کیلئے الگ اسکولز اور ووکیشنل سینٹرز بنائے جائیں گے جبکہ تعلیم یافتہ خواجہ سراﺅں کیلئے اسکولز اور ووکیشنل سینٹرز میں ایک فیصد نشستیں ہوں

گی۔پالیسی کے مطابق خواجہ سراﺅں کو اسکالر شپ میں 5 فیصد کوٹہ دیا جائے گا اور سرکاری ہاﺅسنگ اسکیموں میں بھی خواجہ سراﺅں کیلئے کوٹہ مختص کیا جائے گا۔دستاویز میں بتایا گیا کہ خواجہ سراﺅں کو ووٹ ڈالنے،

انتخابات لڑنے اور پبلک آفس رکھنے کاحق ہوگا، خواجہ سراﺅں کو بے روزگاری انشورنس، ہیلتھ انشورنس اور ہارڈ شپ گرانٹ دی جائیگی۔50 سال سے زیادہ کے بے روزگار خواجہ سراﺅں کو ماہانہ 2 سے 3 ہزار

روپے دینے کامنصوبہ بنایا جائیگا، اس کے علاوہ خواجہ سراﺅں کو ایڈز سے محفوظ رکھنے اور علاج کی سہولت بھی دی جائیگی اور خواجہ سراﺅں کو جنس کی تبدیلی سمیت نئی طبی سہولتیں بھی دی جائیں گی۔دوسری جانب

ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود خیبرپختونخوا حبیب خان نے بتایا کہ صوبائی کابینہ سے ٹرانس جینڈر پالیسی کی منظوری لی جائے گی ،متعلقہ سرکاری محکموں سے پالیسی کے حوالے سے رائے مانگی ہے۔ حبیب خان نے کہا

کہ حکومت ٹرانس جینڈر کے فلاح بہبود کے لیے کام کر رہی ہے، ہم چاہتے ہیں خواجہ سرا معاشرے میں باوقار زندگی گزاریں۔
٭٭٭
مختلف ادویہ ساز کمپنیوں کے تیار کردہ انجکشنز ملاوٹ شدہ و غیر معیاری ہونے کا انکشاف

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)مختلف ادویہ ساز کمپنیوں کے تیار کردہ انجکشنز ملاوٹ شدہ و غیر معیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ)نے ملاوٹ شدہ و غیر معیاری

میڈیکل مصنوعات کے بارے میں میڈیکل الرٹ جاری کر دیا۔ڈریپ نے متعلقہ کمپنیوں کو غیرمعیاری مصنوعات کے اسٹاک مارکیٹ سے واپس اٹھانے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔اس ضمن میں ڈریپ نے

کہاکہ سنٹرل ڈرگ لیبارٹری کراچی نے پراڈکٹس کو ملاوٹ شدہ و غیر معیاری قرار دے دیا ہے۔ڈریپ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مصنوعات میں گلاس کے ذرات پائے گئے ہیں۔ ادویہ

ساز کمپنیوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام سیلز آفیسرز، سپلائرز، ڈسٹری بیوٹرز کو الرٹ جاری کیا جائے۔ادویہ ساز کمپنیوں کو یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ تمام فارمیسز، اسپتال، سیل پوائنٹس اور استعمال کنندہ

سے یہ مصنوعات واپس لی جائیں۔ڈریپ نے ادویہ ساز کمپنیوں کو یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ پراڈکٹس کو واپس اٹھاکر 7 روز میں عمل درآمدی رپورٹ جمع کرائیں۔قبل ازیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف

پاکستان (ڈریپ)نے ملک بھر کی دوا ساز کمپنیوں کو ہدایات جاری کی کہ زینٹیک سمیت ایسی تمام ادویات کی فروخت فی الفور روک دی جائے جن کی تیاری میں رانیٹیڈائن( Ranitidine)استعمال کیا جاتا

ہے۔ڈریپ کے مطابق رانیٹیڈائن پر مشتمل کچھ اشیا میں این نائٹروسوڈیمیتھیلایمین (N-Nitrosodimethylamine) نامی کیمکل کی موجودگی کے ا?ثار ملے ہیں جو ممکنہ طور پرکینسر کا مرض پیدا

کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔نائٹروسوڈیمیتھیلایمین ایک ایسا کیمیکل ہے جو کھانے کی بعض اشیا میں بھی پایا جاتا ہے۔ اس ضمن میں ماہرین کہتے ہیں کہ جیسے دھوئیں سے تیارکردہ گوشت اور یا پھر دودھ سے تیار

ہونے والی کچھ اشیا میں بھی اس کے آثار ملتے ہیں۔زینٹیک معدے میں تیزابیت، السر اور متعلقہ تکالیف کے دوران استعمال کی جاتی ہے کیونکہ یہ تیزابیت کی مقدار کو کم کرتی ہے۔
٭٭٭
اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے اس کی کاشت کا موزوں ترین وقت یکم نومبر تا30 نومبر تک ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ زراعت کے مطابق گندم کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے اس کی کاشت کا موزوں ترین وقت یکم نومبر تا30 نومبر تک ہے۔ 30 نومبر کے بعد کاشت کی گئی گندم کی

پیداوار میں بتدریج کمی آناشروع ہو جاتی ہے۔ ترجمان کے مطابق 30 نومبر تک کاشت کے لئے شرح بیج 50 کلوگرا م فی ایکڑ رکھی جائے۔ آبپاش علاقوں میں محکمہ زراعت کی سفارش کردہ اقسام

اکبر19،غازی19،بھکر سٹار،فخر بھکر، اناج2017،زنکول2016 ،گولڈ2016،جوہر2016، بورلاگ2016 ، اجالا2016 ، ا?س 2011 کا شت کریں۔سیڈ کارپوریشن کے ڈپوو ¿ں یا مستند

ڈیلروں سے ان اقسام کا بیج حاصل کیاجاسکتا ہے۔ کاشتکاران اقسام کا گھریلو پیمانے پر تیار کردہ بیج گریڈ کرائیں اور بیج کو بوائی سے قبل تھائیو فنیٹ میتھائل بحساب 2 گرام فی کلو گرام بیج زہر لگائیں۔ آبپاش

علاقوں کی کمزور زمینوں میں دو بوری ڈی اے پی، دو بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی فی ایکڑ، اوسط درجہ کی زمینوں میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی، پونے دو بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی فی ایکڑجبکہ

زرخیز زمینوں میں سوا بوری ڈی اے پی،ڈیڑھ بوری یوریا اورایک بوری ایس او پی فی ایکڑ بوقت کاشت ڈالی جائے۔
٭٭٭
شادی بیاہ کی تقریبات میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کم ہوگیا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شادی بیاہ کی تقریبات میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کم ہوگیا ہے شادی بیاہ اور سماجی تقریبات کے لیے ہال اور لان انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کے

لیے کوشش کی جارہی ہیں لیکن شہری سننے کو تیار نہیں ہیں، تقریبات میں شرکت کرنے والی اکثر خواتین بناﺅ سنگھار کے سبب ماسک نہیں پہنتی ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا اور گلے ملنا معمول بن گیا۔علاقائی سطح پر

شادی کی تقریبات میں کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں ہوتا شادی ہال مالکان کا کہنا ہے کہ ہم ایس او پیز پر عمل کرارہے ہیں حکومت ایس او پیز پر عمل درآمد کرائے تاکہ کاروبار بھی چلتا رہے اور شہری بیماری

سے بھی محفوظ رہ سکیں۔ گنجان علاقوں میں گھریلو خریداری خواتین کرتی ہیں ان خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے گھر کے قریب سے ہی کھانے پینے کی اشیا خریدیں، خواتین کی اکثریت بھی ماسک استعمال نہیں

کرتی، گنجان آبادیوں کے چھوٹے بازاروں میں سبزی،پھلوں،گوشت،دودھ اور کریانہ کی دکانوں پر بھی کورونا ایس اوپیز پر عمل نہیں کیا جارہا۔مقامی دکاندار نے بتایا کہ کورونا کا خطرہ موجود ہے لیکن سارا دن

ماسک لگانے سے سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے لوگ مہنگائی سے ویسے ہی پریشان ہیں، آٹا اور کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہورہی ہیں جب کھانے کو نہیں ملے گا تو کورونا کی ایس او پیز پر عمل کون کرے گا دکان پر سودا

لینے آنے والی خاتون نے بتایا کہ جو خواتین برقع اور نقاب استعمال کررہی ہیں ان کو ماسک لگانے کی ضرورت نہیں ہے، باقی خواتین کو چاہیے کہ وہ ماسک استعمال کریں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

About The Author