دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ریجنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری اظہر نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کا قرض معاف کریں یا کم از کم ایک سال کی چھوٹ دے دیں

تاکہ کروناکرائسز سے نکلنے کا موقع مل سکے پوری دنیاکی طرح کرونا نے پاکستانی معیشت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا ہے ان خیالات کا اظہار

انہوں نے ٹیکس اینڈ جسٹس الائینس پاکستان اور سماجی تنظیم گل فاطمہ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام "قرض نہیں صحت” کے عنوان سے ہونے والے اوپن فورم میں

خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر سماجی تنظیمیں،وکلاء اساتذہ کرام، وومن گروپ، سیاسی و سماجی شخصیات اور چیمبرآف کامرس کے نمائندگان بھی موجود تھے

اس موقع پر اوپن فورم میں حصہ لیتے ہوئے معروف شاعرہ پرنسپل کوٹ چھٹہ وومن کالج ڈاکٹر صابرہ شاہین نے اوپن فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

اس طرح کی ڈسکشن ناصرف عوامی شعور کی آگاہی کا باعث بنتی ہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں تک پاکستانی عوام کے مطالبہ کو پہنچانے کا باعث بنے گی

کرونا لاک ڈاؤن نے ایک بہت بڑا خلا پیدا کردیا ہے جسے بھرنے کے لیے قرض معاف کیے جائیں اور حاصل شدہ رقم صحت کے شعبہ پر لگائی جائے

ممبر ایڈوائزری کمیٹی برائے دارالامان شیخ طارق اسماعیل، چیمبر آف کامرس کے نائب صدر زاہد نظام قریشی نے پبلک فورم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ورلڈ بنک آئی ایم ایف بنک ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور دیگر اداروں کو پاکستانی معیشت کو سہارا دیتے ہوئے قرض معاف کر دینے چاہئے

پرنسپل پاک مکتب سکول مس عالیہ نے فورم میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کسی معاشرے کی ترقی ممکن نہیں اس وقت لاک ڈاؤن نے پرائیویٹ سکول انڈسٹری کو

تباہ کرکے رکھ دیا ہے صحت کے ساتھ ساتھ شعبہ تعلیم پر بھی بھر توجہ دی جائے قرض معافی کی صورت میں تعلیمی اداروں کو بھی اپ گریڈ کیا جائے مرزا جنید ایڈووکیٹ نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ

یہ فورم ایک منفرد عنوان کے تحت کیا جارہا ہے جس کا مقصد کروناکرائسز میں عالمی ڈونر کی توجہ حاصل کرنا ہے

انہوں نے مطالبہ کیا کہ قرض کو معاف کرتے ہوئے امداد میں تبدیل کردیا جائے اور حاصل ہونے والی رقم کو پسماندہ دوردراز علاقوں میں صحت کی بہترین سہولیات مہیا کرنے پر

خرچ کیا جائے گل فاطمہ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے نائب صدر مرزا اویس نے پاکستان پر مختلف ادوار میں قرضوں کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور اسکے معیشت پر اثرات پر

بحث کی آخر میں تمام حاضرین نے کمپئین بورڈ پر دستخط کرکے عالمی مالیاتی اداروں سے پاکستان کے قرض معاف کرنے کی درخواست کی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈی جی خان کے سیکرٹری جنرل ملک محمد مجاہد کے چچا اور نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک ملک عمران رضا،

ملک کامران رضا،ملک شہباز حیدر کے والد ملک حاجی رحیم بخش جڑھ المعروف استاد رشید جوکہ گزشتہ روز بقضائے الٰہی انتقال کر گئے تھے مرحوم کی نماز جنازہ پیر ملاقائد شاہ دربار سے ملحقہ جنازہ گاہ میں اداکر دی گئی نماز جنازہ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر شیخ زاہد نظام،

ممبر ایگزیکٹومرزا محمد اقبال سابق نائب صدور مرزا محمد آصف اقبال،مرزا محمد ظفر اقبال، ممبر چیمبر آف کامرس عبد العزیز خان،

مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل،انفارمیشن سیکرٹری شیخ طاہر معراج،شیخ رمضان ندیم، پی ٹی آئی رہنماء ملک محبوب ثاقب،ٹرانسپورٹر چوہدری محمد زین،

محمد سہیل سلیم سمیت شہریوں،وکلاء،سیاسی و سماجی حلقو ں اور ٹرانسپورٹر ز کی کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت مانگی ملک حاجی رحیم بخش کے اچانک انتقال پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈی جی خان کے صدر خواجہ محمد جلا ل الدین رومی،

سینئر نائب صدر محمد لطیف خان پتافی،نائب صدر شیخ زاہد نظام،سابق صدور خواجہ محمد یونس،خواجہ محمد الیاس،سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ،بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ و ایگزیکٹو ممبران نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہو ئے مرحوم کے لواحقین اور

پسماندگان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی

بروز منگل ان کی رہائش گاہ پرانا ملتان روڈ چاہ بہادر والا میں ادا کی جا ئے گی اور دعا مغفرت 9 بجے ہو گی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان کے رہائشی بہن بھائی تھیلیسیمیا کی بیماری میں مبتلا،مزدور باپ علاج کرکے تھک گیا،مزیدعلاج کیلئے سیاستدانوں اور ایوان میں بیٹھے لوگوں کے

دروازے کھٹکھٹا نے لگا،اب طاقت ختم ہوگئی ہے جورقم جمع پونجی تھی وہ سب بچوں پرلگادی ہے مخیر حضرات تعاون کریں ان خیالات کااظہار بلاک نمبر تین کا رہائشی تھیلیسیمیا میں مبتلا بہن بھائی نمرہ اعجاز اور شہروز اعجاز کے

والد محمداعجاز حسین نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا میرے بچے کافی عرصہ سے تھیلیسیمیا کی بیماری میں مبتلا ہے میں محنت مزدوری کرکے جو بھی رقم کماتا ہوں وہ بچوں کے علاج پر لگا دیتا ہوں

اب مزید علاج کی طاقت نہیں ہورہی انہوں نے ڈیرہ غازیخان کے مخیر حضرات سیاستدانوں اور ایوان میں بیٹھے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ

میری مدد کریں میرے بچوں کاعلاج کرائے اعجاز حسین نے بتایا جو بھائی مجھ سے تعاون کرناچاہتاہے وہ میرے نمبرز پر مجھ سے رابطہ کریں 03313467377اور میرے بچوں کا سہارا بنے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا کی24/7پولیسنگ جاری،پروفیشنل پولیسنگ کے باعث ڈکیتی قتل کے مقدمہ کا مرکزی ملزم گرفتار ،

ضلع لیہ میں ڈکیتی کے دوران سونے کے 2تاجروں کے قتل کی سنگین واردات ٹریس، واردات ڈاکوؤں کے بین الصوبائی ڈکیت گینگ نے کی،

ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں روانہ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی طرف سے 24/7پولیسنگ کا سلسلہ جاری ہے،

ان کی فیلڈ میں آن گراؤنڈ پروفیشنل پولیس کمانڈنگ کی وجہ سے ریجن کے چاروں اضلاع میں وارداتوں کی ٹریسنگ کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے،

چند روز قبل تھانہ صدر ڈی جی خان کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر منظور خان کو ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا،آر پی او فیصل رانا نے ڈی پی او ڈی جی خان سے تفصیلی رپورٹ مانگتے ہوئے

واردات کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے وقت کی ڈیڈ لائن دی،پولیس نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے

وقوعہ کے مرکزی ملزم راشد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جہاں پر معزز عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا وقوعہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں،

آر پی او فیصل رانا نے ڈکیتی قتل کی واردات کے مقدمہ کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے ڈی جی خان پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدائت کی ہے کہ اس وقوعہ کے دیگر ملزمان اور سہولت کار بھی جلد گرفتار کئے جائیں،

آر پی او فیصل رانا نے جائے وقوعہ پر کیمپ آفس لگانے کی پروفیشنل پولیسنگ کی وجہ سے ضلع لیہ میں ڈکیتی کے دوران سونے کے دو تاجروں کے قتل کی واردات بھی ٹریس ہو گئی ہے،چندروز قبل ضلع لیہ کے شہر سلطان میں ڈکیتی کی واردات کے

دوران مزاحمت پر سونے کے2تاجر اعظم خان اور عبد الوحید شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئے،

آر پی او نے ڈی پی او لیہ کو حکم دیا کہ وہ جائے وقوعہ پر واردات کے ٹریس ہونے تک کیمپ آفس لگائیں،آر پی او کی طرف سے پروفیشنل پولیسنگ کا لئے اٹھایا جانے والا یہ اقدام نتیجہ خیز ثابت ہو ا،ڈی پی او لیہ کی طرف سے آر پی او کو بتایا گیا کہ

ڈکیتی کے دوران دوہرے قتل کی سنگین ترین واردات ٹریس ہو گئی ہے،ملزمان کا تعلق بین الصوبائی ڈکیت گینگ سے نکلا ہے،جن کی گرفتاری کے لئے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے ماہرین پر مشتمل پولیس کی خصوصی ٹیمیں مختلف علاقوں میں

ٹھوس شواہد کی بنیاد پر شناخت ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہیں،جنہیں بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا،

اتوار کو چھٹی کے روز بھی آر پی او فیصل رانا نے کیمپ آفس میں بیٹھ کر24/7پولیسنگ کے تحت ریجن کے چاروں اضلاع کے پولیس افسران کو ہدایات دیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

مشیرصحت وزیراعلیٰ پنجاب حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ حضرت محمدمصطفیٰﷺ کا احترام انسانیت کا احترام ہے،

فرانس کے ناسمجھ شدت پسندوں کو دنیا کا امن عزیز نہیں اور وہ ناقابل قبول حرکتیں کر رہے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا کہ

حرمت رسولﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے،

اس کو اچھی طرح سمجھ لو اور یہ بھی سمجھ لو کہ دنیا کا امن ایک دوسرے کے

عقائد کو مان کر اور سمجھ کر چلنے سے وابستہ ہے۔

About The Author