نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں عید میلادالنبیؐ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

جس میں سکیورٹی سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیاگیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حضور اکرم ؐ کا اسوہ حسنہ تمام مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے

دین اوردنیا کی کامیابی کیلئے حضور اکرم ؐ کی تعلیمات پر عمل کیاجائے صاحبزادہ انور حسن قریشی نے کہاکہ عید میلادالنبیؐ کا مرکزی جلوس بلاک 3کی جامع مسجد سے شروع ہو گا

جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا پاکستانی چوک پر اختتام پذیر ہو گا روٹ کی تیاری، صفائی اوردیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے اجلاس میں متعلقہ افسران اور میلاد کمیٹی کے اراکین موجود تھے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں انسداد سموگ کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں اینٹوں کے بھٹوں کو سات نومبر سے 31دسمبر تک بند رکھنے کے

ساتھ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور صنعتی اداروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں

فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف دفعہ 144کے تحت کارروائی کی جائے گی اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت ضلعی انسداد سموگ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات اشفاق حسین بخاری نے بریفنگ دی انہوں نے بتایاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کسی بھی فصل کی باقیات جلانے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی اداروں،

سٹون کریشر ز، سالڈ ویسٹ، ٹائر، ربڑ، پلاسٹک جلانے، ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا باعث بننے والی تجاوزات،

غیر قانونی پارکنگ اوردیگرایسے اقدامات پر کارروائی کی جائے گی تمام اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہرفاروق نے سبزی منڈی کا معائنہ کرتے ہوئے پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی

انہوں نے کاشتکاروں کے براہ راست اجناس فروخت کرنے کے کسان پلیٹ فارم کی جگہ کا بھی معائنہ کیا ای اے ڈی اے اطہر جلیل اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ نے

بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر زمینداروں اور کاشتکاروں کو آڑھتیوں اور کمشن مافیا سے بچانے کیلئے اجناس مناسب ریٹ پر براہ راست فروخت کرنے کیلئے سبزی منڈی میں کسان پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے

اس اقدام کا مقصد کاشتکاروں کو جائز منافع دلانے کے ساتھ پھل اور سبزیوں کی قیمتوں کو اعتدال میں لانا ہے

تاکہ مارکیٹوں میں نرخ کم رہیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے،

گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف ہر محاذ پر کام کر رہی ہے ضلع میں سہولت بازار قائم کرنے کے ساتھ سبزی منڈیوں میں نیلامی کی مانیٹرنگ،

مارکیٹوں میں پرائس مجسٹریٹس کے ذریعے قیمتوں کو کنٹرول کرنے سمیت ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے چوٹی میں فصلو ں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف دو مقدمات کیلئے استغاثہ جمع کرا دیا ہے

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر فصلو ں کی باقیات جلانے سے سموگ کا خدشہ ہے

اور حکومت کی طرف سے دفعہ 144نافذ ہے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے میونسپل سروسز،

ٹریفک منیجمنٹ اوردیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے تشکیل کردہ ڈویژنل ہیڈکوارٹر مانیٹرنگ وایمپلی منٹیشن کمیٹی کا چوتھا اجلاس 24اکتوبر کو گیارہ بجے

دن کمشنر ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا

اجلاس میں اراکین اسمبلی اور کمیٹی کے دیگر اراکین شریک ہوں گے یہ بات ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبید الرشید کے مراسلہ میں کہی گئی ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے زراعت آفس ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین سے ملاقات کے دوران کچن گارڈننگ اور محکمہ کے زیر منصوبوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں

ایم پی اے نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے

کسانوں کو سبسڈی پر بیج اور زرعی لوازمات دینے کے ساتھ فصلو ں کے بہتر منافع کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں

محکمہ زراعت فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کی رہنمائی کرے

ڈپٹی ڈائریکٹر مہر عابد حسین نے بتایاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں محکمہ زراعت متحرک ہے

کاشتکاروں کی کارنر میٹنگز کے ساتھ جدید طریقہ کاشت کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ غازی یونیورسٹی کی نئی بلڈنگ اور بلاکس کی تکمیل سے

یہ ملک کی دیگر یونیورسٹیوں میں ایک نمایاں مقام حاصل کرلے گی انہوں نے یہ بات گزشتہ روزڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ساتھ غازی یونیورسٹی ڈی جی خان کے

سٹی کیمپس اور نیو کیمپس کے معائنہ کے دوران کہی وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے جامعہ میں جاری

شدہ ترقیاتی منصوبہ جات بارے آگاہ کیاانہوں نے بتایاکہ کمشنر ساجد ظفر ڈال سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بھی رہ چکے ہیں

اور ان کی یونیورسٹیز کے معاملات میں گہری دلچسپی ہے کمشنر ساجد ظفر ڈال نے قلیل مدت میں یونیورسٹی کے ہر شعبے میں جامع منصوبہ بندی کے تحت ہونے والی بہتری کو سراہتے ہوئے جنوبی پنجاب کی

اس نوزائیدہ یونیورسٹی کو ترقی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیاکمشنر نے سٹی کیمپس میں روڈ سٹرکچر کی تعمیر، فٹ پاتھ، نئے تدریسی و انتظامی بلاکس کی تعمیر،

موجودہ عمارت کی مرمت و تزئین نو، گاڑیوں کیلئے جدید پارکنگ اور پوری یونیورسٹی میں ماڈرن لینڈ اسکیپ کا جائزہ لیا

اس موقع پر کمشنر ساجد ظفر ڈال نے یونیورسٹی کے گیسٹ ہاوس کا افتتاح کیا اور اس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیابعدازاں کمشنر،

ڈپٹی کمشنر اور وائس چانسلر نے وزیر اعظم کے کلین گرین پاکستان پروگرام کے تحت پودے بھی لگائے بعدازاں کمشنرساجد ظفر ڈال نے ایئر پورٹ کے نزدیک غازی یونیورسٹی کے

نیو کیمپس کا دورہ کیا اور زیر تعمیر مین گیٹ، باونڈری وال، سیکورٹی پوسٹس اور یونیورسٹی فارمز کامعائنہ کیا کمشنر نے کہاکہ

جس رفتار سے اس یونیورسٹی کے ترقیاتی کام جاری ہیں بہت جلد یہ یونیورسٹی ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہو جائے گی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے آر پی او محمدفیصل رانا کے ہمراہ سہولت بازار اور سبزی منڈی کا دورہ کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،

اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک راشد نعمت، ای اے ڈی اے اطہر جلیل، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اوردیگر موجود تھے

کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوام کی سہولت کیلئے ڈویژن بھر میں سہولت بازار قائم کیے گئے ہیں جہاں مارکیٹ سے کم نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جار ہی ہے

عوام سہولت بازاروں کا رخ کریں اور حکومت پنجاب کی سہولیات سے استفادہ کریں کمشنر نے سہولت بازاروں میں اشیاء کا معیار چیک کرنے کے

ساتھ قیمتوں کا مارکیٹ کے ساتھ موازنہ بھی کیا انہوں نے ہدایت کی کہ ہر سہولت بازار میں مارکیٹ اور سہولت بازار کی قیمتوں کے تقابلی جائزہ کے پینافلیکس آویزاں کیے جائیں

سٹالز میں اشیاء کے بن کارڈ لگائے جائیں گے کمشنر نے سبزی منڈی کے معائنہ کے دوران پھل اور سبزیوں کا معیار بھی چیک کیا

ای اے ڈی اے اطہر جلیل اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ نے بریفنگ دی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

45واں سالانہ جلسہ بسلسلہ جشن عید میلاد النبی بعنوان شفیع الامم کل 24 اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز عشا ء بلاک یو اور وی کی درمیانی سڑک پر منعقد کیا جا ئے گا

جلسہ کے منتظم اعلیٰ ماجد افتخار غوری نے بتایا کہ

جلسہ سے معروف مذہبی سکالر ، خطیب انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد حضرت علامہ پروفیسر محمد ابوبکر صدیق خطاب کریں گے

اور تقریب کے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ سٹی نے علیحدہ علیحدہ کاروائی کر کے 2 جواری کو پرچی جواء کراتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان عمر سعید ملک کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

تفصیلات کے مطابق پہلی کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کو مخبر نے اطلاع دی کہ محمد ساجد ولد محمد یار غازی پارک چوک پر کھلے میدان میں کھڑا پرچی جواء کرا رہا ہے

اس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار ملکانی نے فوراً ٹیم تشکیل دے کر فوراً کاروائی کرتے ہوئے محمد ساجد ولد محمد یار قوم آرائیں

سکنہ بلاک y کو پرچی جواء کراتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داو پر لگی رقم مبلغ 18 ہزار روپے اور 2 عدد موبائل فون رسید وغیرہ قبضے میں لے لیا

اسی طرح دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار ملکانی نے پرچی جواء کرانے والا ملزم عبدالرحمن ولد عبدالشکور قوم راجپوت سکنہ بلاک 34 جو کہ گھر کے

باہر پھٹے پر بیٹھ کر پرچی جواء کرا رہا تھا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 1 عدد موبائل فون وغیرہ اور داؤ پر لگی دقم مبلغ 21 ہزار روپے قبضے میں لے کر پرچی

جواء کرانے والے دونوں ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ درخواست جمال خان کی کاروائی ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 کس ملزمان گرفتار ڈی پی او ڈیرہ غازی خان عمر سعید ملک کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ رکھنے

والوں کے گرد گھیرا تنگ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان نے علیحدہ علیحدہ کاروائی

کر کے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 کس ملزمان (1) کامران ولد احمد بخش قوم مہیسر سکنہ موضع تتار والا سے 01عدد پستول 12 بور برآمد (2) حقنواز

ولد احمد بخش قوم پتافی سکنہ موضع سہو جام پور سے 01 عدد پستول 12 بور برآمد کر کے ناجائز اسلحہ رکھنے والے

دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تھا نہ درخواست جمال خان میں مقدمہ درج کر لیا گیا

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

آلہ قتل کی برآمدگی کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ،دہشت کی علامت شبیر عرف شبیرا لادی اپنے ہی ساتھیوں کی طرف سے چھڑوانے کی کوشش میں فائرنگ سے ہلاک ،

اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح تھانہ کوٹ مبارک کی پولیس سیمنٹ فیکٹری کے علاقہ میں لادی گینگ کے خطرناک ملزم شبیر لادی کو قتل کے

مقدمہ میں آلہ قتل کی برآمدگی کے لئے قبائلی علاقے چک کوڑا خان لے کر جا رہی تھیہ کہ راستے میں لادی گینگ کے راشد عرف راشی کے گھر کے نزدیک لادی گینگ کے

متعدد ڈاکو چھپے ہو ئے تھے جنہوں نے پولیس موبائل کو اس طرف آتے دیکھ کر شبیر لادی کو چھڑوانے کے لئے شدید فائرنگ شروع کر دی جس پر تھانہ کوٹ مبارک پولیس نے

بھی جوابی فائرنگ شروع کر دی لادی گینگ کی طرف سے پولیس وین پر جاری شدید فائرنگ کے نتیجہ میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ کی زد میں آکر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے

شبیر عرف شبیرا لادی ہلاک ہو گیا واقعہ کی اطلاع پر پولیس لائن سے مزید نفری علاقے میں پہنچ گئی

اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا مذکورہ ملزم شبیر لادی اور اس کے ساتھیوں نے کچھ عرصہ قبل پولیس کانسٹیبل سلیمان جروار کو بھی مقابلہ میں شہید کر دیا تھا

جبکہ ہلاک ہونے والے ملزم کے خلاف کل 25 مقدمات درج تھے جن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے8 قتلوں کے 8 اور دیگر سنگین دفعات کے 9 مقدمات درج تھے

تھانہ کوٹ مبارک پولیس نے راشد عرف راشی ڈاکو سمیت دیگر ملزمان کے خلاف پولیس وین پر حملہ اور وقوعہ پر انسداد دہشت گردی سمیت متعدد دفعات کے

تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری اور دیگر کاروائی شروع کر دی ہے آخری اطلاعات تک سرچ آپریشن جاری ہے ۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک کی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر سرکل تونسہ میں کھلی کچہری ۔

دوران کھلی کچہری سائلین کی درخواستوں پر خصوصی احکامات جاری کئے ۔ASP تونسہ اور SHOsسرکل تونسہ کو سائلین کی مکمل داد رسی اور

انہیں فوری انصاف فراہم کرنے کی ہدایات دیں تفصیلا ت کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک نے سرکل تونسہ میں کھلی کچہری کے دوران عوام الناس کے

مسائل انتہائی توجہ سے سن کر ان کی درخواستوں پر خصوصی احکامات جاری کئے۔ ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب ک ہدایت پر کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد عوام الناس کے مسائل براہ راست سن کر فوری حل کرنا ہیں میری اولین ترجیح ہے کہ

مظلوموں کی داد رسی اور ظالموں کو انجام تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ بددیانت اور کرپٹ پولیس آفیسران /اہلکاروں کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں ہے جبکہ ناقص تفتیش کرنے والے تفتیشی آفیسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی

۔کھلی کچہری میں سیاسی و سماجی شخصیات ،سابق چئیر مین ہائے یونین کونسل،انجمن تاجران ،صحافیان و معززین علاقہ اور عوام الناس سرکل تونسہ نے بھر پور

شرکت کی اور کہا کہ آپکی بطور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی تعیناتی ہونے پر ہم پہلے سے زیادہ سکون محسوس کر رہے ہیں

کیونکہ آپ کے سابقہ ریکارڈ کے مطابق آپ نے کراٸم کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ مظلوم کی دادرسی کی ہے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے عوام الناس کے مسائل انتہائی توجہ اور ہمدردی سے سنتے ہوئے ان کی درخواست پر خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے

عوام الناس سے کہا کہ میں دور دراز کی عوام الناس کے مسائل براہ راست سنوں گا اور آپ اپنے اپنے متعلقہ تھانہ میں جاکر اپنے مسائل بتائیں اب آپ کو گھر

بیٹھے انصاف فراہم کیا جائے گا۔ ڈی پی او عمر سعید ملک نے ASP تونسہ اور SHOsسرکل تونسہ ہائے کو ہدایات دی کہ

تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل قانون اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے فوری حل کئے جائیں کھلی کچہری میں پیش ہونے والے ساٸلین کے زیادہ تر معاملات معمولی لڑائی جھگڑے کے تھے

جس پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ ضلع بھر میں تھانہ لیول پر مصالحتی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی تاکہ ایسے چھوٹے چھوٹے معاملات مل بیٹھ کر ہی حل کٸے جا سکیں

اور پولیس اپنا زیادہ فوکس کراٸم پر کر سکے۔ڈی نے کھلی کچہری میں آئی ہوئی عوام الناس سے جراٸم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کی نشاندہی کرنے کا کہا

آپ مجھے منشیات فروشوں کے متعلق بتائیں ابھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی پی او نے مزید کہا کہ آپ چوبیس گھنٹے میرے نمبر 03454901111 پر واٹس ایپ میسج کر سکتے ہیں

اور میں انشاء اللہ اسی سرکل میں اور جگہوں پر کھلی کچہری لگاتا رہوں گا تاکہ

آپ لوگوں کو گھر بیٹھے انصاف مل سکے اور آپ کا وقت کے ضیاع کے ساتھ ساتھ اتنا لمبا سفر نہ کرنا پڑے۔

About The Author