دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

تحصیل انتظامیہ کوٹ ادو نے عام مارکیٹ میں شہریوں کو سستی سبزیوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سبزی و فروٹ منڈیوں کی مانیٹرنگ سخت کردی،

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ کرکے آلو، پیاز،ٹماٹر، لہسن، ادرک، سبز مرچ سمیت دیگر سبزیوں، پھلوں کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا جائزہ لیا

اور اپنی نگرانی میں بولی کرائی،انہوں نے نرخ کم سے کم رکھنے اور مارکیٹ کمیٹی حکام کو بولی کی سخت نگرانی کرنیکی ہدایت کی، اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی تاجور امین،

انسپکٹر چوہدری مظہر، محمد بلال،سبزی منڈی کے سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالوحید،صررحاجی محمد یوسف رانا، ملک محمد آصف سمیت دیگر اڑھتی بھی ان کے ہمراہ تھے،

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے آڑھتیوں کو متنبہ کیا کہ بولی میں نرخ دیگر شہروں سے کم رکھے جائیں،تحصیل کی تمام منڈیوں میں بولی کی

نگرانی کیلئے ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں منڈیوں سے لیکر عام مارکیٹ تک کسی کو عوام سے ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دینگے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

سستے سہولت بازار میں مقامی شوگر ملز کی جانب سے لگائے جانے والیسٹال پر پورا دن صرف 3 گٹو چینی،3 گھنٹے بعد چینی ختم،

لو گ خالی ہاتھ گھرو ں کو لوٹنے لگے،اس بارے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو سستی اشیاء فراہم کرنے کے لئے

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے حکم پر پنجاب بھر کی طرح کوٹ ادو اقبال پارک میں سہولت بازار بازار لگا دیا گیا ہے جو کہ

مکمل طور پر فعال نہ ہوسکا،مذکورہ سہولت بازار میں شیخو شوگر ملز کی جانب سے چینی کا سٹال لگایا گیا ہے

جہاں چینی 85 روپے فی کلو مہیا کی جارہی ہے مگر مذکورہ شوگر ملز کی جانب سے ایک روز میں صرف3 گٹو چینی فروخت کے لیے لائی جا رہی ہے،150 کلو چینی جو کہ 3 گھنٹوں میں ہی ختم ہو جاتی ہے

جس کے بعد غریب عوام خالی چکر لگا کر واپس خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ رہے ہیں،

واضح رہے کہ شوگر ملز کی جانب سے صرف 2کلو چینی دی جا رہی ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

رفع حاجت کے لیے جانے والی 17 سالہ لڑکی سے اوباش کی زیادتی کی کوشش، لڑکی نے دوڑ کر عزت بچائی، قبضہ گروپ کی زمیندار کی اراضی پر قبضہ کی کوشش، مزاحمت پر زمینددار کی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،

پولیس نے 2شراب فروش بھی دھر لیے، بھاری مقدار میں شراب برآمد، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 625 ٹی ڈی اے کے رہائشی گل شیر ہوت بلوچ کی 17 سالہ بیٹی شبانہ بی بی گزشتہ روز دن کے

وقت گھر کے قریب کھیتوں میں رفع حاجت کے لیے گئی جہاں پر پہلے سے موجود اوباش ساجد المانی نے اسے زبردستی گھسیٹ کر زیادتی کے لیے کھیتوں میں لے جانے کی کوشش کی، شور پر چھوڑنے پر شبانہ بی بی بھاگ کر گھر آگئی،

پولیس چوک سرور شہید نے متاثرہ شبانہ بی بی کے والد گل شیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،تھا نہ سنانواں کے علاقہ موضع کھر غربی میں اللہ دتہ چانڈیہ کی ملکیتی

اراضی 56کنال پر قبضہ گروپ رشتہ دار شفیق چانڈیہ نے اپنے دیگر ساتھیوں اسحاق مونڈ،اسماعیل مونڈ،نعیم مونڈ، وسیم چانڈیہ،6معلوم کے ہمراہ قبضہ کی کوشش کی اور فصل کا اجاڑا بھی کیا،مذاحمت پر اللہ ڈتہ کہ بیوی سردارں بی بی پروحشیانہ تشدد کیا،

اہل علاقہ کے آنے پر فرار ہوگئے، پولیس دائرہ دین پناہ نے دوران گشت کنڈ اسٹاپ کے قریب شراب فروش وارڈ نمبر 2دائرہ دین پناہ کے رہائشی واجد علی تگہ راجپوت کو گرفتار

کرکے اس کے قبضہ سے 30کپی دیسی شراب جبکہ پولیس سنانواں نے دوران گشت موضع کھیڑا کے رہائشی عادی منشیات فروش فیاض حسین پھلرون کو گرفتار کرکے

اس کے قبضہ سے20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی، پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

ایف ایف سی کی جانب سے ربیع کی اہم فصل گندم کی منافع بخش پیداوار کے حصول کیلئے ڈیرہ غازی خان ریجن کے زیر اہتمام زرعی سیمینارمنعقد کیا گیا

جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، شاہد حسین ڈائریکٹر زراعت اورمہر عابد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹر زراعت نے خصوصی شرکت کی،

سیمینار سے ہیڈ ٓف ایگری سروسز میاں ذکا الدین نے شتکاروں کو ایف ایف سی کے زرعی شعبے کے تحت دی

جانے والے سہولیات کے متعلقکرتے ہوئے کہاکہ ایف ایف سی کھادوں کے متوازن استعمال کے فروغکیلئے نہ صرف معیاری کھادیں کاشتکاروں تک پہنچا رہی ہے

بلکہ کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلیے زرعی توسیع کا ہر طریقہ اپنا رہی ہے،

زرعی ماہر ایف ایف سی نعمان علی طاہر نے زمینداروں سے اپنے خطاب میں گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کو اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ

گندم کی نئی اقسام کے بارے میں بتایا اور زمیداروں سے گزارش کی کہ بیج کاشت کرنے سے پہلے اس کا شرح اگاؤ معلوم کریں اور کم از کم 85فیصد اگاؤ والا بیج کاشت کریں،

انہوں نے کہا کہ بیج کو کاشت سے قبل پھپھوندی کش دوا سے لازما زہر آلود کریں، ایک ایکڑ میں گندم کے پودوں کی تعداد کم از کم 12 لاکھ سے16لاکھ ہونی چاہئیے تاکہ منافع بخش پیداوار حاصل کی جا سکے،

زرعی ماہر ایف ایف سی ڈاکٹر محمدعنصر جاوید نے کھادوں کے متوازن اور باکفایت استعمال پر لیکچردیتے ہوئے کہا کہ

اس علاقے میں فصلوں کی کم پیداوار کی بڑی وجہ کیمیائی کھادوں کا غیرمتوازن اِستعمال ہے،کھادوں کے متناسب اور بروقت استعمال سے گندم سمیت دیگر تمام فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار کو باآسانی بڑھا یا جاسکتا ہے،

انہوں نے کاشتکاروں کو بتایا کی گندم کی فصل کو اپنی بڑھوتری مکمل کرنے کیلیے 64 کلو نا ئٹروجن، 46کلو فاسفورس اور 25کلو پوٹاش درکار ہوتی ہے، زونل منیجر ایف ایف سی ملتان محمد علی جنجوعہ،

مہر عابد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت،پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نیسیمینارسے خطاب کے دوران کہا کہ یوریا اور ڈی اے پی کے استعمال سے فی ایکڑ3000،3500روپے کی بچت کی جا سکتی ہے،

تجزیہ اراضی کی بنیاد پرزنک اور بوران کی کمی کی صُورت میں زنک سلفیٹ (27فیصد) بحساب 7.5کلو گرام فی ایکڑاور سونا بوران (10.4فیصد) بحساب3 کلو گرام فی ایکڑ دیں،

بعد ازاں طارق جاوید منیجر ایف ایف سی نے سیمینارر کے شرکاء کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ ایف ایف سی اپنی زرعی خدمات کے شعبے کے ذریعے زمینداروں کو

زرعی تحقیقاتی اداروں کی جدید ریسرچ اور فصلوں کے متعلق دیگر معلومات باہم پہنچا رہی ہے

اور اب یہ کاشتکاروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ زرعی ماہرین سے زیادہ سے زیادہ رابطہ رکھیں اور ان کی سفارشات پر عمل پیرا ہو ں۔

About The Author