دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ضلع راجن پور کی محرومیوں اور استحصال کے خاتمے کے لیئے ڈپٹی کمشنر راجن پور کے نام ایک گزارش عالی مرتبت ذوالفقار علی کھرل صاحب ڈپٹی کمشنر راجن پور سے اپیل

اس حوالے سے کوئی سمری اور فزیبلیٹی بناکر وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کواور خاص طور پر

وزیر اعلی پنجاب جناب عثمان احمد خان بزدار کے متوقع دورہ راجن پورکے حوالے سے پیش کریں ممکن ہے آپ لوگ ہمارے ضلع کی پسماندگی استحصال کے خاتمے کا وسیلہ بنیں.

1 ضلع راجن پور میں انٹرنیشنل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے
2 ضلع راجن پور میں میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے
3 کشمور تا ڈی جی خان قاتل خونی روڈ کو دو رویہ کیا جائے
4 سوئی گیس کی فراہمی دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے

5جام پور کو ضلع کا درجہ دیا جائے
6

ضلع راجن پور کی چاروں تحصیلوں،میونسپل کمیٹیوں،ساتوں ٹاؤن کمیٹیوں اور سینکڑوں ویلیج اینڈ نیچر ہڈ کونسلزمیں پینے کے صاف میٹھے پانی کی فراہمی کے لئے

پنجاب آب پاک اتھارٹی کیطرف سے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے قیام کا مطالبہ ،سن کراپ،الحمد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی طرز پر واٹر فلٹریشن پلانٹس کا قیام عمل میں لایاجائے.
7 ماڑی کیڈٹ کالج، اور کوہ ماڑی کو مری اور فورٹ منرو کی طرز پر

سہولیات مہیاء کی جائیں،مین انڈس ہائی وے سے کوہ ماڑی خستہ حال ، ٹوٹ پھوٹ کاشکار گڑھوں میں تبدیل روڈ کو فوری طور پر تعمیر اور دو رویہ کیاجائے،مڑنج ڈیم کی فزیبلیٹی رپورٹ بن چکی اس کی تعمیر جاری کرائی جائے

اور مزید چھوٹے ڈیمز کی تعمیر میں اگر کچھ مسائل ہیں تو ایف ڈبلیو او کی مدد لے جائے اور پچھادھ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے

8 ڈی جی کینال اور داجل کینال،قادرہ کینال کو سالانہ کیا جائے، غیر آباد زرعی زمینوں کی آباد کاری بارے زرعی اصلاحات نافذ کی جائیں تاکہ

غربت و مہنگائی کے خاتمہ کیساتھ ساتھ زرعی اجناس کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافے کو ممکن بنایا جاسکے اور ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جاسکے. ماڈل مویشی تجرباتی فارم کا دائرہ کار وسیع کیا جائے

.
9 ضلع راجن پور کی تمام ٹائون کمیٹیوں،ویلج اور نیبرہڈ کونسلز میں ہسپتال اور ہائی سکول/ ہائیر سکینڈری سکول، مردو خواتین کے لئے ووکیشنل سنٹرزفنی تربیت کے مراکز،

پارکس ،کھیلوں کے میدان، صفائی و ستھرائی کے بہترین انتظامات ،پولیس اسٹیشن اور ریسکیو 1122 کی سروس فراہم کیجائے،

محکمہ فوڈ کے گودامز کا قیام،مویشی و سبزی منڈیوں کا قیام،کھیتوں اور کھلیانوں سےمنڈیوں تک آسان رسائی کے لیئے رابطہ سڑکوں کا قیام پہلے سے موجود

سڑکوں کی تعمیرو مرمت،میپکو سب آفس،لینڈ ریکارڈ آفس،نادرا آفس،محکمہ زراعت کا آفس قائم کیاجائے۔
10ضلع راجن پور کی تمام ٹائون کمیٹیوں ،ویلج اینڈ نیبر ہڈ کونسلز میں روزگار کے مواقع، کوہ سیلمان کے دامن میں چھپے،آئل ،

گیس اور معدنیات کے خزانوں کی تلاش کے لیئے فوری عمل درآمد کیا جائے.11 محکمہ سوشل سیکیورٹی ،

اولڈ ایج بینیفٹس کےڈپٹی ڈائریکٹر آفسز کا قیام عمل میں لایاجائے، ورکرز ویلفیئر گرلز / بوائز سکولز ،

کالجز قائم کیئے جائیں سوشل سیکیورٹی ہسپتال کا قیام عمل میں لایاجائے، ورکرز ویلفیئر کالونی ،ورکرز ویلفیئرڈیپارٹمنل سٹورز قائم کیئے جائیں کیونکہ یہاں کے

سینکڑوں صنعتی کارکنان کے حقوق کو پامال کیا جارہاہے اس حوالے سےاقدامات کیئےجائیں،
کیونکہ اس ضلع کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا

اب بھی،وفاقی وزیرانسانی حقوق، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی، منسٹر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ،منسٹر ایریگیشن،

چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ،چیئرمین ٹاسک فورس برائے ڈونر انگیجمننٹ،ممبر پبلک اکائونٹس کمیٹی اور نامعلوم یہاں کےنمائندےکتنے بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہوتے رہے ہیں

اورفائز ہیں مگر بدقسمتی سے یہاں کی پسماندگی اور استحصال آپ کے سامنے روز روشن کیطرح عیاں ہے اب جبکہ

آپ جیسے غریب پرور لوگ برسر اقتدار اور با اختیار ہیں تو اس دور میں بھی نظر انداز کیا گیا تو شاید ترقی پھر ایک سہا نا خواب ہوگا

جو کہ یہاں کے عوام تہتر سالوں سے دیکھتے آئے ہیں اور اپنے ہر دور حکومت کے بالواسطہ یا بلا واسطہ شراکت دار اور حصہ دار لغاری ، مزاری،دریشک،گورچانی سرداروں سے خوشحالی کا لولی پاپ سنتے آئے ہیں؟

اگر آپ کو یہ گزارشات مناسب لگیں تو صدقہ جاریہ سمجھ ہمارے جملہ مطالبات پورے کرائیں.
ملک خلیل الرحمٰن واسنی

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

ڈینگی کے لاروے کو تلاش کرنے کیلئے زیادہ متحرک ہو کر کام کریں۔ انسداد ڈینگی کی تمام سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جائے۔

انسداد ڈینگی کے لئے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔عوام میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلائی جائے۔

انہوں نے چیف آفیسر ضلعی ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محبت علی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہاٹ سپاٹس کی مسلسل چیکنگ اور ٹیموں کی مانیٹرنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔

محکمہ ایجو کیشن کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ آگاہی بھی دی جائے کہ وہ گھروں کا کوڑا کرکٹ جا بجا پھینکنے کی بجائے ایک جگہ کوڑے دان میں ڈالیں۔

تمام ضلعی دفاتر میں خصوصی انسداد ڈینگی مہم جاری ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ریاض حسین،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ،

ڈاکٹر ثقلین ،ڈاکٹر دلاور خان کے علاوہ ضلعی انٹامالوجسٹ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

جام پور

( آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ 26اکتوبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران 4لاکھ سے زائد پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے

بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے پولیو سے بچاﺅ کی ویکسین ضرور پلوائیں۔کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے انتظامات بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ

تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس قومی فریضہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیںاور پولیو مہم کی کامیابی کے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔اجلاس کے دوران چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محبت علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

اس مہم میں 1161ٹیمیں 222ایریا انچارج کام کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کے دنوں میں قبائلی علاقہ،خانہ بدوشوں اور ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر فوکس کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ 24اکتوبر کو پولیو کے خاتمے کا عالمی دن منایا جائے گا ۔

اسی دن محکمہ صحت کی جانب سے آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا جائے ۔اجلاس میں چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محبت علی

ڈی ایس پی ریاض حسین،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر میاں جہانگیر ،

صاحبزادہ جلیل الرحمان صدیقی کے علاوہ محکمہ پاپولیشن،تعلیم،سوشل ویلفیئر ،ریسکیو1122کے سربراہان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

About The Author