دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

سیکرتری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ ملتان میں جدید ہاکی میدان کا آسٹروٹرف منصوبہ برقرار ہے اور متی تل میں 80کنال اراضی پر بنایا جائے گا۔ اس منصوبہ کیلئے زمین کی نشاندہی آئندہ ہفتے کر لی جائے گی ۔

وہ اپنا دورہ ملتان مکمل کرنے کے بعد لایور واپسی پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے ماڈل ڈیزائن کیلئے مختص اراضی کے قریب 80کنال اراضی کا تعین کرلیا گیا ہے۔

دریں اثناءانہوں نے اپنے دورہ کے دوران ملتان میں جاری کھیلوں کے منصوبوں بارے بریفنگ لی ۔قاسم باغ سٹیڈیم ۔دمدمہ۔ ای لائبریری اور جمنیزیم کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس افیسر رانا ندیم انجم نے کھیل کے میدانوں میں ایس او پیز کے تحت سرگرمیوں بارے انہیں آگاہ کیا ۔

اس موقع پرڈائریکٹر ایڈمن پنجاب جاوید رشید چوہان۔ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ۔ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر محمود احمد ۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر عدنان نعیم۔انچارج ای لائبریری فاروق لطیف اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے کوچز گلزار پاشا اورشائستہ قیصر بھی موجود تھیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
خیبرپختونخوا نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا نیا چیمپئن بن گیا

• فخر زمان اور شعیب ملک کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت کے پی نے فائنل میں سدرن پنجاب کو 10 رنز سے شکست دےدی
• چیمپئن اسکواڈ پر انعامات کی بارش، 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم کے ساتھ ساتھ ایونٹ کی بہترین فیلڈنگ سائیڈ،ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی،مین آف دی فائنل، ایونٹ کے بہترین وکٹ کیپر، بیٹسمین اور باؤلر کا ایوارڈ بھی لے اڑے

راولپنڈی، اکتوبر 2020ء:

فخر زمان اور شعیب ملک کی جارحانہ بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ باؤلنگ نے خیبرپختونخوا کو نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا نیا چیمپئن بنادیا ہے۔ ایونٹ کے فائنل میں 10 رنز سے شکست کھانے والی سدرن پنجاب کی ناقص فیلڈنگ نے چند قدم دور پڑی ٹرافی کو پہنچ سے دور کردیا۔

دو سوسات رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 196رنز ہی بناسکی۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب کےابتدائی تین کھلاڑی محض 34 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے، جس کے بعد حسین طلعت نے 33 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 63 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی ۔ انہوں نےخوشدل شاہ کے ہمراہ چوتھی وکٹ کے لیے 74 رنز کی شراکت قائم کی۔ خوشدل شاہ 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میچ کے اختتامی اوورز میں محمد عمران نے 13 گیندوں پر 4 چھکے اور 2 چوکے لگا کر 38 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرنے میں ناکام رہے۔ فاسٹ باؤلرز شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتو خیبرپختونخوا کے اوپنرز فخر زمان اور محمد رضوان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 76 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ کپتان محمد رضوان 25 کے انفرادی اسکور پر پویلین واپس لوٹے مگر بائیں ہاتھ کے اوپنر نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ جاری رکھا،انہوں نے 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے۔

افتخار احمد ایک کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے تو تجربہ کار شعیب ملک اور محمد حفیظ نے خیبرپختونخوا کی کمان سنبھال لی۔ دونوں بلے بازوں نے 26 گیندوں پر 51 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا مجموعہ 200 کے پار پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ شعیب ملک نے 22 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ محمد حفیظ 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آخری اوور کی صرف 2 گیندوں کا سامنا کرنے والے مصدق احمد 7 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

خیبرپختونخوا نے مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔سدرن پنجاب کے زاہد محمود، عامر یامین اورمحمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں دھواں دھار نصف سنچری اور باؤنڈری لائن پر حسین طلعت کا شاندار کیچ پکڑنے پر شعیب ملک کو مین آف دی فائنل کا ایوارڈ دیا گیا۔

ایونٹ میں تقریباََ 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی، جہاں چیمپئن ،خیبرپختونخوا کی ٹیم 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم کے ساتھ ساتھ چمچاتی ٹرافی کی حقدار ٹھہری۔سدرن پنجاب کو 25 لاکھ روپے اور رنرزاپ ٹرافی دی گئی۔

ایونٹ کے بہترین کھلاڑی، وکٹ کیپر، بیٹسمین اور باؤلر کو ایک ایک لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ۔ ایونٹ کے 12 میچوں میں 420 رنز بنانے والے فخر زمان کو ایونٹ کا بہترین کھلاڑی اور ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹسمین قرار دیا گیا۔خیبرپختونخوا کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو 10 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کرنے پر ایونٹ کا بہترین باؤلر قرار دیا گیا۔ 12میچوں میں 10 کیچز اور 2 اسٹمپس کرنے پر خیبرپختونخوا کے محمد رضوان کو بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔ایونٹ کی بہترین فیلڈنگ سائیڈ کا ایوارڈ بھی خیبرپختونخوا کے نام رہا۔
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بننے والے نئے ریکارڈز پر ایک نظر

راولپنڈی،  اکتوبر 2020ء:

خیبرپختونخوا نے 17ویں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میں سدرن پنجاب کو 10 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔دو وینیوز پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں کُل 33 میچز کھیلے گئے، جہاں اس دوران کئی نئے ریکارڈز بنے۔ جن کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

ماضی کی نسبت اس ایونٹ میں رن ریٹ سب سے زیادہ رہا:

رواں سال پہلے ملتان اور پھر راولپنڈی میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں مجموعی طور پر 8.93 کا رن ریٹ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ پاکستان میں کھیلے گئے کسی بھی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ ہے۔اس سے قبل نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2017 اور 2019 میں سب سے زیادہ 8.34 کا رن ریٹ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ایونٹ میں کھیلے گئے کُل 33 میچوں میں مجموعی طور پر 15 مرتبہ 200 سے زائد رنز بنے۔ایونٹ کے فائنل میں بھی خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بناکر فتح سمیٹی۔اس سے قبل صرف ایڈیشن 2010 کے فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کسی ٹیم نے 200 سے زائد رنز بنائے تھے۔یہ کارنامہ لاہور لائنز نے کراچی ڈولفنز کے خلاف بنایا تھا۔ انہوں نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے تھے۔

رواں سال پاکستان میں کھیلے گئے اب تک ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے تمام میچز کا مجموعی رن ریٹ بھی ماضی کی نسبت زیادہ ہے۔اس سال بنگلہ دیش سیریز، ایم سی سی، ایچ بی ایل پی ایس ایل اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں مجموعی طور پر 8.72 کے رن ریٹ سے اسکور بنا۔ گزشتہ سال اس فارمیٹ میں پاکستان میں 8.46 کے رن ریٹ سے اسکور بنا تھا۔

بہترین بیٹسمین اور بہترین باؤلر:

خیبرپختونخوا کے اوپنر فخر زمان ایونٹ میں 420 رنز اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی 20 وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین اور بہترین باؤلر قرار پائے۔

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے ایک ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کے پاس ہے۔ انہوں نے ایڈیشن 2017 میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک ٹورنامنٹ میں 432 رنز بنائے تھے تاہم 12 رنز کم بنانے والے فخر زمان نے حالیہ ٹورنامنٹ میں 5 نصف سنچریاں بنائیں۔

شاہین شاہ آفریدی ٹورنامنٹ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ 20 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل اسپنر سعید اجمل نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2016 میں 20 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

ایک سال میں 44 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نےٹورنامنٹ کے دوران 13 وکٹیں پاور پلے میں حاصل کیں۔ انہوں نے 10 میں سے 9 میچوں کے پاور پلے میں حریف کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تیز ترین سنچری:

سدرن پنجاب کے مڈل آرڈر بیٹسمین خوشدل شاہ نے 35گیندوں پر سنچری بناکر ایونٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس طرز کی کرکٹ میں یہ کسی بھی پاکستانی کی جانب سے تیز ترین سنچری بھی ہے۔ اس سے قبل احمد شہزاد نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بریسل برنرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 40 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اس سے قبل بلال آصف نے سیالکوٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایبٹ آباد فالکنز کے خلاف 43 گیندوں پر سنچریاں بنائی تھی۔انہوں نے یہ کارنامہ 2015 میں انجام دیا تھا۔

دنیا میں صرف چار بیٹسمین ایسے ہیں جنہوں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں خوشدل شاہ سے کم گیندیں کھیل کر سنچری بنائی ہو۔ ان میں اینڈریو سائمنڈز (34)، ویہان لوبے (33)، ریشاب پانٹ (32) اور کرس گیل (30) شامل ہیں۔

بہترین اسٹرائیک ریٹ:

خوشدل شاہ نے ٹورنامنٹ میں 177.45 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے۔یہ ایونٹ میں 200 سے زیادہ رنز بنانےوالے بلے بازوں میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 25 چھکے لگائے۔پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں 150 سے زائد اسٹرائیک ریٹ سے 9 بلے بازوں نے مجموعی طور پر 200 سے زائد رنز بنائے۔

ہدف کا تیز ترین تعاقب:

ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں سدرن پنجاب کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بلوچستان کے خلاف 162 رنز کا مطلوبہ ہدف محض 12.3اوورز میں حاصل کرنا تھا۔ انہوں نے 10.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بناکر کامیابی حاصل کی۔
زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے عبداللہ شفیق سمیت 22 رکنی ممکنہ اسکواڈ کا اعلان

• آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ دراصل ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے لہٰذا پاکستان اپنے ایک روزہ انٹرنیشنل اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کرنا چاہتا
• چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ نے ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کومتواتر موقع دینے کی حمایت کردی
• محمد رضوان ہماری فرسٹ چوائس ہیں،سرفراز احمد کو قائداعظم ٹرافی کھیلنے کا کہا گیا ہے تاکہ وہ دورہ نیوزی لینڈ کی سلیکشن کے لیےدستیاب ہوں، مصباح الحق
• عبداللہ شفیق، حیدر علی اور خوشدل شاہ جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں زیادہ مواقع دینے کی غرض سے شعیب ملک کو ڈراپ کیا گیا ہے
• حسن علی اور نسیم شاہ کو اپنی فٹنس ثابت کرنے کے لیے قائداعظم ٹرافی کھیلنے کی ہدایت جاری

لاہور، اکتوبر 2020ء:

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 22 رکنی ممکنہ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نےپچاس اوورز پر مشتمل فارمیٹ میں تجربہ کار کھلاڑیوں اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی غرض سے اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔

پاکستان نے گزشتہ 12 ماہ سے کوئی ون ڈے انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا۔ ایک سال بعد کھیلی جانے والے ون ڈے سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔ یہ لیگ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔

لاہور میں شیڈول تین ٹی ٹونٹی میچوں کے لیے اسکواڈ کا انتخاب کرتے وقت نوجوان کھلاڑیوں کومتواتر مواقع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

سلیکٹرز نے سنٹرل پنجاب کے20 سالہ عبداللہ شفیق کو ممکنہ اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ نوجوان بیٹسمین نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2020 میں 133 کے اسٹرائیک ریٹ سے 358 رنز بنائے تھے۔عبداللہ شفیق کو اپنے فرسٹ کلاس اور ٹی ٹونٹی ڈیبیو میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

شعیب ملک کی جگہ عبداللہ شفیق کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ سلیکٹرز نے محمد رضوان کے بیک اپ کے طور پر روحیل نذیر کو ممکنہ اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ دورہ انگلینڈ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل سرفراز احمد کو 25 اکتوبر سے شروع ہونے والی قائداعظم ٹرافی میں شرکت کا کہا گیا ہے تاکہ دورہ نیوزی لینڈ سے قبل وہ مکمل طور پراپنی فارم بحال کرسکیں۔

اسی طرح فاسٹ باؤلر محمد عامر اور عثمان شنواری کی جگہ حارث رؤف ،محمد حسنین اور موسیٰ خان کو صلاحیتوں کے اظہارکا موقع دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انجری کی وجہ سے حسن علی اور نسیم شاہ کی سلیکشن پر غور نہیں کیا گیا تاہم دونوں کھلاڑیوں کو قائداعظم ٹرافی میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جاسکے۔

اسکواڈ:
بابراعظم (کپتان) اور شاداب خان (نائب کپتان)
بیٹسمین: عبداللہ شفیق ، عابد علی ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث سہیل ، افتخار احمد ، امام الحق ، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ
وکٹ کیپرز : محمد رضوان اور روحیل نذیر
اسپنرز : عماد وسیم ، عثمان قادر اور ظفر گوہر
فاسٹ باؤلر:فہیم اشرف ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، موسیٰ خان ، شاہین شاہ اور وہاب ریاض

مصباح الحق، ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم:

مصباح الحق نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اندازہ ہےکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کچھ کھلاڑی ممکنہ اسکواڈ میں اپنا نام نہ دیکھ کر مایوسی کا شکار ہوئے ہوں گےتاہم انہیں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ان کی سلیکشن پر غور کیا جائے گا۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہمارا موجودہ ٹی ٹونٹی اسکواڈ پہلے ہی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اورہم نے انہی کھلاڑیوں کو مزید اعتماد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک روزہ انٹرنیشنل اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنےکا مقصد آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں قیمتی پوائنٹس حاصل کرنا ہے کیونکہ یہ ایونٹ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ ہم نے شعیب ملک او رسرفراز احمد کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں جگہ دی ہے لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ان کے کیرئیر ختم ہوگئے ، اسی طرح ہم نے عثمان شنواری اور محمد عامر کی جگہ محمد حسنین ، حارث رؤف اور موسیٰ خان جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو متواتر موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں محمد رضوان ہماری فرسٹ چوائس ہیں اور مستقبل کے پیش نظر ہم نے ان کی جگہ روحیل نذیر کو بطور بیک اپ ممکنہ اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

ممکنہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ19 ٹیسٹ 21 اکتوبر کو لیے جائیں گے۔ اس دوران پانچ روزہ آئسولیشن مدت کے دوران کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کریں گے، اسکواڈ 26 اکتوبر کو راولپنڈی روانہ ہوگا۔

سیریز کا شیڈول:
تیس اکتوبر: پہلا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
یکم نومبر: دوسرا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
تین نومبر: تیسرا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
سات نومبر: پہلا ٹی ٹونٹی میچ، لاہور
آٹھ نومبر: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، لاہور
دس نومبر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، لاہور

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
تیکوا نڈو لورز ملتان کے ملک وسیم کھور نیشنل تیکوانڈو چیمپین شپ 2020 کے لیے پنجاب کی ٹیم میں منتخب۔۔

نیشنل تیکوانڈو چیمپین شپ 28اکتوبر سے 1 نومبر تک کالا شاہ کاکو میں کھیلی جاے گی ۔جس میں ڈیپارٹمنٹ ۔اور صوبوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

پنجاب کی ٹیم کے لیے ملک وسیم کھور فیصل آباد میں پومزے کے لیے انڈد 40 کے ٹرائلز میں منتخب ۔

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے دنیا کائنات میں جان آ گئی اور ظلم کے اندھیرے اجالوں میں بدل گئے۔زاہد بلال قریشی

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے بزم عاشقان رسول پیر پراٹھی شاہ کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول میلاد ریلی سٹی مال اسٹیشن سے انعقاد پذیر ہوئی جس کی صدارت

متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی نے کی پیر قاری عزیز الرحمن قادری،خواجہ ندیم مدنی صدیقی،

پیر ڈاکٹر مدنی رضوی،حاجی اقبال عادل،ملک عامر علی وینس،پیر عبدالقیوم قریشی،قاری اعجاز عطاری،تسلیم عطاری، ملک زاہد حسین،عمران سلطان،محمد نوید جراح،حافظ معین خالد،مرزا شرافت،عامر اقبال،

قاری محمد امین قادری ودیگر شریک ہیںمتحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی نے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

حضور اکرمﷺ کی آمد سے دنیا کائنات میں جان آگئی اور ظلم کے اندھیرے اجالوں میں بدل گئے ہر سال یکم ربیع النور شریف کا چاند نظر آتے ہی عاشقان رسول ﷺ اپنے آقا و مولا کی آمد کی خوشیاں منانے لگ جاتے ہیں

اور اس سال بھی خوشیاں منانے کیلئے رات بھر سے عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مرحبا کی صدائے لگائی جارہی ہیں اور پورے جوش وخروش سے ریلیوں کا انعقاد کریں

گے ریلی سٹی اسٹیشن سے حرم گیٹ،بوہڑ گیٹ سے ہوتی ہوئی نواں شہر چوک پر اختتام پذیر ہوئی اور آخر میں ملک و قوم کیلئے دعائیں کی گئی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان۔

متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے بزم عاشقان رسول پیر پراٹھی شاہ کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول میلاد ریلی کی قیادت زاہد بلال قریشی ،

پیر قاری عزیز الرحمن قادری،خواجہ ندیم مدنی صدیقی،پیر ڈاکٹر مدنی رضوی،حاجی اقبال عادل،ملک عامر علی وینس،

پیر عبدالقیوم قریشی،قاری اعجاز عطاری،تسلیم عطاری، ملک زاہد حسین،عمران سلطان،محمد نوید جراح،

حافظ معین خالد،مرزا شرافت،عامر اقبال،قاری محمد امین قادری ودیگر کر رہے ہیں۔
استقبالِ ربیع الاول کے موقع پر تنظیم فضلاءانوارالعلوم ملتان کی
کاروانِ مصطفٰی موٹر سائیکل ریلی

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

تنظیم فضلاءانوارالعلوم پاکستان کے زیر اہتمام بارہویں سالانہ ”کاروانِ مصطفٰی موٹر سائیکل ریلی “ کل یکم ربیع الاول کو تین بجے جامعہ انوار العلوم نیوملتان سے نکالی گئی جس کی قیادت تنظیم فضلاءعلماءقاری عبدالعزیز سعیدی،

مفتی محمدامین سعیدی مفتی مولانا غلام یٰسین،مولانا ربنواز سعیدی، علامہ ارشاد احمد اور مولانامحمداشرف مہرآبادی نے کی اوران کے علاوہ علامہ غلام فریدقادری،

علامہ قاری محمد اسحاق سعیدی، قاری محمدابراہیم، خواجہ عاشق حسین صدیقی، قاری محمدطارق طاہر

قاری حبیب اللہ چشتی، قاری مقبول احمدفیضی، قاری خادم حسین سعیدی،قاری عابد حسین سعیدی، قاری محمداکرم سعیدی

قاری غلام حسین قادری، قاری غلام مجتبٰی، مولانا محمدنواز قادری، مولانا محمدفاروق شاہجمالی، قاری منظور احمد اور دیگر علماءاور کثیر تعداد میں عوام بھی موجود تھے۔ یہ ریلی چوک کمہارانوالہ،مدنی چوک،

جنرل بس سٹینڈ، بی سی جی چوک، چوک شاہ عباس، عزیز ہوٹل، ایس پی چوک، پریس کلب، نواں شہر، پل موج دریا،

ایم ڈی اے چوک،کچہری چوک، گھنٹہ گھر، ہمایوں روڈ اور چونگی نمبر9سے ہوکر شاہی عیدگاہ ملتان میں علامہ سید احمدسعید کاظمی کے مزار پر ختم ہوئی۔

نعت خوان علماءنے راستے بھر دوروسلام سے حاضرین کا خون گرمایا ۔
شعبہ نشرواشاعت
تنظیم فضلاءانوارالعلوم ملتان پاکستان

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان۔

تنظیم فضلاءانوار العلوم کے زیر اہتمام ”کاروانِ مصطفٰی موٹرسائیکل ریلی“ کی قیادت قاری عبدالعزیز سعیدی

مفتی محمدامین سعیدی، مفتی مولانا غلام یٰسین،مولانا ربنواز سعیدی

قاری مقبول احمدفیضی اورعلامہ ارشاد احمد نے کی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

پنجاب بار کونسل کے الیکشن کے حوالے سے مقامی ہوٹل امیدوار پنجاب بار کونسل رانا طفیل احمد نون کی جانب سے وکلا کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی

جس میں امیدوارپنجاب بار کونسل رانا طفیل احمد نون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کے حقوق کے لئے دن رات محنت کروں گا حقوق کے جدوجہد جاری رکھوں گا ،

ویلفیئر بہبود والے کام ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھے جائے گے نوجوان وکلا کی بہبود پیکچ،خواتین وکلا کے حقوق بار اور بنچ کے درمیان پل کا کردار ادا کرون گا ،

پنجاب بار کونسل کا آفس جنوبی پنجاب کی سیٹ اپ گریڈ کرنے کے لئے خاطر خواہ کوششیں بروئے کار لائی جائے گی ،

وسائل سے وکلا کے لئے تما مسائل حل کیئے جائے گے ، کامیاب ہوکر پاکستان بار کونسل کا ممبر بنوائیں گے

اس موقع پر سابق صدر ہائی کورٹ بارملک حیدر عثمان نے کہا کہ ہمارا رانا طفیل نون کا ساتھ دے گے پہلے بھی وکلا کے لئے کام کرتے رہے ہیں اب پنجاب بار رانا طفیل نون بننے کے بعد وکلا کے تمام مسائل حل کیئے جائے گے ،

سابق جنرل سیکرٹری سید مہدی حسن نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض ادا کیئے ،تلاوت کے لئے ایم ڈی ساجد چودھری ،

نعت مقبول کے لئے سجاد بلوچ ،وسیم ممتاز نے ادائیگی کی ،اس موقع پرسابق جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بارمیاںارشد وقاص چھجڑہ،عاصم خان ، پی ایم ایل این لائرز کے صدر اظہر مغل نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہمایت کا علان کیا اور تمام وکلا برادری

بھر پور ہمایت کی یقین دھانی کرواتے کامیاب کروانے کے لئے خصوصی دعا کی ،ایوب بزدار ،انصاف لائر فورم کا صدر غلام مصطفی چوہان نے بھی ساتھی کے ہمراہ ہمایت کا علان کیا،

اس موقع پر ٹیکس بار کے سابق صدر بشیر احمدانصاری،ملک عبدالستار، سابق صدر ٹیکس بار وسیم احمد ممتاز، سابق صدر ڈسٹرکٹ بارر مہر خضر حیات سنپال ، سابق سسٹنٹ ایدووکیت جنرل پنجاب ،

راو محمد امجد سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار، رانا آصف سعید خان سابق ممبر پنجاب بار کونسل ، طارق تگہ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار خانیوال ،

اعظم خان بابر ، مہر شاہ محمد سہو ،چودھری سلیم اقبال ،سید انیس مہدی ،افضل بشیر انصاری ، ملک سجاد حیدر میتلا ، فیض رسول خان سابق صدر جلالپور بار،

اے ایم ساجد چودھری سابق جنرل سیکرٹری شجاعباد ،سید وحید رضا گیلانی رہنما انصاف لائرز فورم ،میاں سلما علی قریشی ، سید امجد شاہ ، ملک کاشف اارائیں، رانا سہیل نون ، آصف معظم بکاری ،

منصور گرمانی ، ناصر غرلانی نے ہمایت کا اعلان کیا ،سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار چودھری افضل بشیر ، زورا ر حسین بلوچ ،مہر لیاقت علی ، شکیل چودھری ، ریاض طاہر شاہد ہاشمی ،

محمدعلی طاہر ،ملک بشیر احمد مکول ، شیخ عابد قریشی ودیگر تقریب میں شریک تھے ۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ملتان :

پنجاب بار کونسل کے امیدوار رانا طفیل احمد نون کی جانب سے وکلا کے اعزاز میں تقریب سے ملک حیدر عثمان ،

امیدوارپنجاب بار کونسل رانا طفیل احمد نون،زوار حسین شاہ ،

وسیم ممتاز،عاصم خان ، بشیر احمد انصاری ، مہدی حسن،سجاد بلوچ ،

ایم ڈی ساجد چودھری ودیگر خطاب کررہے ہیں۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

ایس ایچ او تھانہ بہاوّالدین ذکریا ملتان مہر بشیر احمد ہراج، سماجی رہنما صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم،سماجی رہنما رشید عباس خان اور پرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر بوسن ٹاوّن ملتان میاں محمد ماجد نے کہا ہے کہ

درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے درخت ماحولیاتی آلودگی اور زمینی کٹاؤ سے بچاتے اور ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں درخت ہر طرح سے ہمارے لیے فائدہ مند ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر بوسن ٹاوّن ملتان کے زیر اہتمام سکول میں پودا لگاتے ہوئے کیا

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بہاوّالدین ذکریا ملتان مہر بشیر احمد ہراج،صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم اور پرنسپل میاں محمد ماجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

سرسبز و شاداب پاکستان ہماری آنے والی نسلوں کی صحت مندانہ پرورش میں مدد گار ثابت ہوگا۔

پلانٹ فار پاکستان کا نعرہ ہمیں ہر شہر ہر گلی اور ہر محلے میں لگانا ہوگا درخت قدرتی آفات زلزلہ،

طوفان، بادوباراں، آندھی وغیرہ کا زور کم کرتے ہیں اور زمین کوکٹاؤ سے بچاتے ہیں۔ غرض کہ درخت لگانا ہمارے اپنے لیے فائدہ مند ہے

اس موقع پر مہمانان گرامی نیسکول کے سٹاف کے ساتھ ملکر شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگائے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛
ملتان:

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر بوسن روڈ ملتان کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ بہاوّالدین ذکریا مہر بشیر احمد ہراج،

پرنسپل میاں محمد ماجد، سماجی رہنماء نعیم اقبال نعیم اور رشید خان پودہ لگانے کے بعد دعا۔مانگ رہے ہیں

About The Author