نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ھے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلی ا پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ھدایات کی روشنی میں

عوام کو ریلیف دینے کیلئیے سہولت بازار قائم کئیے گئے ھیں جام پور کے ماڈل بازار میں قائم کیے گئے سہولت بازار کے معائنہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے

انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور میں پانچ سہولت بازار قائم کئیے گئے ھیں جہاں عوام کو تمام اشیائے ضروریہ ایک ھی جگہ مارکیٹ ریٹ سے کم ملیں گی

انہوں نے کہا کہ آٹا 20 کلو کا تھیلا 845 روپے اور 10 کلو کا تھیلا 420 روپے جبکہ چینی 85 روپے فی کلو ملے گی انہوں نے بتایا کہ

معیار اور مقدار کا بہرصورت خیال رکھا جائے گا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ موقع پر موجود ھونگے کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کاروائی ھو گی

عوام کیلئیے انتظامیہ کے دروازے ھر وقت کھلے ھیں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے بارے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر یا براہ راست انہیں ( ڈپٹی کمشنر ) دی جائے

ڈپٹی کمشنر نے جامپور سہولت بازار اور ماڈل بازار کے انتظامات کو سراھتے ھوئے کہا کہ ضلع بھر میں جام پور کا سہولت بازار سب سے بہتر ھے جامپور کے تمام شہری

علماءکرام تاجر برادری صحافی باشعور اور انتظامیہ سے تعاون کرنے والے لوگ ھیں جنہیں ضلعی انتظامیہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ھے ڈپٹی کمشنر نے مقامی کسانوں کو اپنی سبزی اور فروٹ سہولت بازار میں براہ راست فروخت کرنے کیلئیے

کسان پلیٹ فارم کو بھی فوری طور پر فعال کرنے کی ھدایت کی انہوں نے مینیجر ماڈل بازار اور فوکل پرسن سہولت بازار طاھر خان گوندل کی کارکردگی کو بھی سراھا اسسٹنٹ کمشنر جامپور ملک فاروق احمد ڈی ایس پی ثناء اللہ خان مستوئی فوڈ انسپکٹر عبداللہ بھٹی زراعت آفیسر ساجد رحیم بھٹی سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی مجاھد حسین جتوئی

انسپکٹر میر فخر الدین تالپور سینیٹری انسپکٹر ظفر اقبال گدارا سماجی تنظیم نیلاب کے صدر آفتاب نواز مستوئی بھی اس موقع پر موجود تھے

قبل ازیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تحصیلدار جام پور سید ھارون بخاری نے نمائندہ اسسٹنٹ کمشنر جام پور میاں ارسلان حفیظ کے ھمراہ سہولت بازار کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
حاجی پور شریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

حاجی پورشریف میں سہولت بازار کا قیام عمل میں لایاجائے "صاحبزادہ میاں یوسف فرید ” ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف جوکہ حلقہ این اے 194،پی پی 295 کا حلقہ ہے

ہر دور میں ترقیاتی کاموں اور میگا پراجیکٹس سے محروم رکھا گیا ہے

اب جبکہ مہنگائی عروج پر ہے اور سفید پوش طبقہ خاص طورپر مزدور طبقہ جن کا گزر اوقات بہت مشکل ہے اور نوبت فاقوں تک آجاتی ہے روزانہ کی بنیاد پر دیہاڑی نہ لگنے

اور نہ ملنے کی صورت میں گھر کاراشن پورا نہیں کرپاتے حکام بالا اور اور موجودہ حکومت شاید انکے حالات سےناواقف ہیں

اور اس سہولت سے حاجی پور شریف کو محروم رکھا گیا ہے اس لیئے اہلیان حاجی پور شریف و عوامی ، سماجی، حلقوں اور معروف سماجی شخصیت نوجوان

فلاحی اتحاد کے سرگرم رکن خانوادہ حضرت خواجہ نور محمد نارووالہ شہنشاہ صاحبزادہ میاں یوسف فرید نے ” ڈیلی سویل ” کی وساطت سے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ

ٹائون کمیٹی حاجی پور شریف میں سہولت بازار قائم کیا جائے. ملک خلیل الرحمن واسنی حاجی پورشریف

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے تحصیل جام پور کے نواحی علاقہ داجل کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے” کلین اینڈ گرین پنجاب مہم “کے تحت جاری کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر شہروں کو خوبصورت اور صاف ستھرا کیا جا رہا ہے۔ انشاءاللہ 12 ربیع الاول سے پہلے ہے پورا ضلع پہلے سے زیادہ صاف نظر آئے گا۔

بلدیاتی اداروں کی جانب سے صفائی کی مہم پر کام جاری ہے۔ جس کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں۔ اس سلسلے میں کوتاہی کے مرتکب افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر داجل کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیسن اسٹور ،ایکسرے ،وارڈ اور او پی ڈی کا معائنہ کیااور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا۔

انہوں نے میڈیکل آفیسر کو ہدایت کی کہ ڈینگی بخار اور پولیو مہم بارے آگاہی بینرز آویزاں کئے جائیں۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے یوٹیلیٹی اسٹور داجل کا دورہ کیا ۔

انہوں نے وہاں پر اشیائے ضروریہ کے نرخوں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول داجل کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کویڈ 19سے بچاﺅ کے لئے حکومتی جاری کردہ ایس او پیز کو چیک کیا۔

انہوں نے کلاسز کا معائنہ کیا اور سکول کے طالب علموں میں کورونا سے بچنے اور ہاتھ دھونے کے لئے صابن تقسیم کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔اس سلسلے میں سستی بالکل نہ کی جائے۔

انہوں نے ہیڈ ماسٹر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

حکومتی ایس او پیز کی سختی سے چیکنگ کی جائے اور عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ٹاﺅن کمیٹی داجل کے دورہ کے

دوران شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کئے۔انہوں نے لوگوں کے مسائل کے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی شکایت اور مسائل کے حل کے لئے میرے دفتر کے دروازے آپ کے لئے کھلے ہیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق احمد ،تحصیل دار،چیف آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کا سہولت بازار فاضل پور کا دورہ۔اس موقع پر انہوں نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ

لوگوں کو سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لیے سہولت بازاروں کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کر کے

ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فلورملز کی خود انسپکشن کریں۔

گندم کے کوٹہ کی فراہمی اور آٹا کی نکاسی کے ریکارڈ کو چیک کیا جائے۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مہنگائی اور گراں فروشی کنٹرول کرنے کے لئے منظم پلاننگ کر لی ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
: راجن پور

(بیورو چیف )

. سیاسی وسماجی شخصیت سردار صدیق امان اللہ خان نے کہا ھے کہ شروع سے ہی پاکستان کے دشمن پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے سازشیں کرتے آ رہے ہیں ۔

ہم سب نے مل کر ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے ۔ہم دنیا کو یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کے بیرونی قرضے ایک سال کے لئے معاف کر دیں تاکہ

پاکستانی عوام صحت کے لئے یہ رقم خرچ کر سکیں۔وزیر اعظم عمران خان کے ویثرن کو کامیاب بنانے کے لئے ان کے بازو مضبوط کر کے پاکستان کو مضبوط بنائیں ۔

وہ اپنے بھائی چیرمین اسٹیڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ رکن پنجاب اسمبلی سردار فاروق امان اللہ خان دریشک کی نمائندگی کرتے ھوئے سماجی تنظیم دامان

ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ۔سیمینار کا بعنوان ”قرض نہیں صحت مہم “ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کر رھے تھے ۔

اس موقع پر داما ن فاﺅنڈیشن کی سربراہ شہناز اجمل کے علاوہ صدر بار سید ظفر حسین شاہ،منصور احمد خان سنجرانی ،سماجی راھنما جمشید فرید سومرو ایڈوکیٹ ،حمزہ کمال فرید ملک ، اور دیگر مقررین اپنے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ

پاکستان میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی ہزاروں نعمتیں موجود ہیں جو کسی بھی دوسرے ملک میں نہیں ہیں۔

ہماری قوم قرضوں کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی ۔ہم سب کو ایک آواز اور ایک طاقت بن کر ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے ۔

ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کے قرضے معاف کر ائے جائیں تاکہ پاکستان یہ رقم عوام کی صحت اور فلاح و بہبود پر خرچ کر سکے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ناقص سیوریج سسٹم ، فنڈز کی عدم دستیابی صحت و صفائی کے ناقص انتظامات ٹائون کمیٹی کا درجہ ملنے کے باوجود گندگی و غلاظت کے ڈھیر شرقی وغربی کچی آبادیاں شدید متاثر ،

” کلین اینڈ گرین پنجاب ” مہم کے تحت حاجی پور شریف پر بھی توجہ دی جائے (اہلیان حاجی پورشریف) ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف جوکہ حلقہ این اے 194، پی پی 295 ضلع راجن پور کا متحرک ترین حلقہ ہے

اور پورے پاکستان اور ضلع بھر میں محبوب قبلہ عالم حضرت خواجہ نور محمد مہاروی حضرت خواجہ نورمحمد نارووالہ رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر انوار کے

سبب منفرد حیثیت اور مقام رکھنے کے باوجود ہر دورمیں میگا پراجیکٹس سے محروم رکھا گیا یا بدقسمتی سے میگا پراجیکٹس کو فائلوں کی نذر کردیا گیا

سابقہ اور موجودہ ادوار میں بھی کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے حوالے سے ضلع راجن پور کے دیگر شہروں ،

قصبوں اور دیہاتوں میں تو آغاز کیا گیا مگر اسے ہر دور میں نظر انداز کیا جاتا رہا اور شاید یہاں کے ممبران اسمبلی بھی اپنے مخصوص من پسند لوگوں کو ہر دور میں نوازنے

اور انہیں ذاتی طور پر مفاد پہنچانے کی حد تک ہی محدود رہے اور اجتماعی مفاد عامہ کیخاطر بھول کر بھی توجہ نہیں دی

جوکہ انتہائی افسوس اور لمحہ فکر کا مقام ہے اس حوالے سے شہر بھر کے عوامی، سماجی، مذہبی حلقوں کی نمائندہ شخصیات اور یہاں کے ترقی پسند نوجوانوں نے

ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف،اسسٹنٹ کمشنر جام پور ،ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل سے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت شہ

حضرت خواجہ نور محمد نارووالہ رحمتہ اللہ حاجی پورشریف میں فوری طور پرصحت و صفائی کے خصوصی اقدامات کا بھر پور مطالبہ کیا ہے.

ملک خلیل الرحمن واسنی حاجی پورشریف

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ناقص سیوریج سسٹم ، فنڈز کی عدم دستیابی صحت و صفائی کے ناقص انتظامات ٹائون کمیٹی کا درجہ ملنے کے باوجود گندگی و غلاظت کے ڈھیر شرقی وغربی کچی آبادیاں شدید متاثر ،

” کلین اینڈ گرین پنجاب ” مہم کے تحت حاجی پور شریف پر بھی توجہ دی جائے (اہلیان حاجی پورشریف) ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف جوکہ حلقہ این اے 194، پی پی 295 ضلع راجن پور کا متحرک ترین حلقہ

اور پورے پاکستان اور ضلع بھر میں محبوب قبلہ عالم حضرت خواجہ نور محمد مہاروی حضرت خواجہ نورمحمد نارووالہ رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر انوار کے سبب منفرد حیثیت اور مقام رکھنے کے باوجود ہر دورمیں میگا پراجیکٹس سے محروم رکھا گیا

یا بدقسمتی سے میگا پراجیکٹس کو فائلوں کی نذر کردیا گیا سابقہ اور موجودہ ادوار میں بھی کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے حوالے سے ضلع راجن پور کے دیگر شہروں ،

قصبوں اور دیہاتوں میں تو آغاز کیا گیا مگر اسے ہر دور میں نظر انداز کیا جاتا رہا اور شاید یہاں کے ممبران اسمبلی بھی اپنے مخصوص من پسند لوگوں کو ہر دور میں نوازنے

اور انہیں ذاتی طور پر مفاد پہنچانے کی حد تک ہی محدود رہے اور اجتماعی مفاد عامہ کیخاطر بھول کر بھی توجہ نہیں دی

جوکہ انتہائی افسوس اور لمحہ فکر کا مقام ہے اس حوالے سے شہر بھر کے عوامی، سماجی، مذہبی حلقوں کی نمائندہ شخصیات اور یہاں کے ترقی پسند نوجوانوں نے ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف،اسسٹنٹ کمشنر جام پور ،

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل سے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت شہر حضرت خواجہ نور محمد نارووالہ رحمتہ اللہ حاجی پورشریف میں فوری طور

پرصحت و صفائی کے خصوصی اقدامات کا بھر پور مطالبہ کیا ہے.

ملک خلیل الرحمن واسنی حاجی پورشریف

About The Author