دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی )

ناجائز تجاوزات،تنگ روڈ،اوورلوڈنگ ،خستہ حال روڈ کے باعث ٹریکٹر ٹرالی بےقابو ہوکر دورکشوں پر آن پڑی ،حاجی پورشریف مین روڈ فاضل پور روڈ پرطالب آئل ایجنسی ک

ے سامنے کپاس سےبھری اوور لوڈٹریکٹر ٹرالی بےقابو ہوکر الٹ گئی اور قریب سے گزرتے ہوئے پٹھہ رکشوں پر آن گری جس سے پٹھہ رکشوں کی باڈی،

ٹائر اور رم ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.اورٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے اس سلسلے میں اہلیان حاجی پورشریف نے متعلقہ حکام سے ناجائزتجاوزات،

تنگ روڈ کے خاتمہ،اوور لوڈنگ سے اجتناب اور خستہ حال روڈ کی تعمیرومرمت کیساتھ غریب پٹھہ رکشے والوں کی داد رسی کا مطالبہ کیاہے.

ملک خلیل الرحمن واسنی حاجی پورشریف 03316014788

About The Author