دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرسیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور ندیم الرحمن نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی ہیومن رائٹس کمیٹی کے اراکین اور اقلیتی برادری کے نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کے ساتھ سینٹ انتھونی چرچ اور گورا قبرستان کا بھی دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عبدالغفار اور دیگر موجود تھے سکرٹری ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹی افیئرز پنجاب ندیم الرحمن نے ڈی سی آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ

اقلیتی برادری کا ملک اور قوم کی ترقی میں اہم کردار ہے۔حکومت پنجاب اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور مفاد کا خیال رکھے گی۔حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمت کے ہر کیڈر کیلئے اقلیتی برادری کا پانچ فیصد کوٹہ مقرر کردیا ہے۔

پنجاب کی یونیورسٹیوں میں داخلہ کیلئے بھی دو فیصد نشستیں مخصوص ہیں۔پنجاب میں نصاب تبدیل کیا جارہا ہے وزیر اعلی نے ضلعی سطح پر مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔کمیٹی ضلع میں انسانی حقوق کا تحفظ کرے گی

اور خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کرے گی۔ تھانوں اور جیل کا معائنہ کرکے انسانی حقوق کے کیسز کا جائزہ لے گی۔کمیٹی کے اراکین پولیس سٹیشنز میں غیر قانونی قید اور تشدد کی رپورٹ کریں۔

انسانی حقوق کی پامالی اور تشدد کے شکار متاثرین کی بحالی کے اقدامات کئے جائیں ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کا بھی کمیٹی کے اراکین جائزہ لیں۔

تعلیمی اداروں اور مصروف مقامات پر انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے۔سیکرٹری ندیم الرحمن نے چرچ اور گورا قبرستان کا دورہ کرتے ہوئے

سکیورٹی معامالات کے پیش نظرسینٹ انتھونی چرچ اور گورا قبرستان کے تعمیراتی کام کا تخمینہ لگانے کی ہدایات جاری کیں۔چرچ کے منتظم اعلی سلیم الیاس نے بریفنگ دی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

کمشنر آفس ڈی جی خان میں وزیر اعلی کی تشکیل کردہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا

جس میں موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی،کنوینر و کمشنر ساجد ظفر ڈال،ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان طاہر فاروق،سی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق،کارپوریشن،

پی ایچ اے،پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے اجلاس میں ڈی جی خان کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں،تجاوزات،ٹریفک منیجمنٹ،میونسپل سروسز اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں سیوریج،صفائی اور دیگر معاملات کے حل کیلئے ملکر کام کیا جائیگاریڑھی بانوں کی رجسٹریشن کی جائے گی اہم بازاروں میں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں دور کی جائیں

وزیر مملکت نے کہا کہ سٹیٹ کی رٹ کی بحالی اور عوام کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے مزید سختی کرناہوگی مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ صفائی اور سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے کام کیا جائے۔

تجاوزات نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔تجاوزات مافیا کو پابند سلاسل کردیا جائے کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے عوامی مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اراکین اسمبلی کی معاونت سے میونسپل سروسز اور دیگر مسائل احسن طریقے سے حل کریں گے۔کارپوریشن ڈی جی خان کو مضبوط کرنے کیلئے واجبات کی وصولی کو فوکس کیا جائے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان کی مزید مشینری اور افرادی قوت آنے سے صفائی میں واضح بہتری آئے گی اجلاس میں متعلقہ امور پر اہم فیصلے کئے گئے جس کے تحت ڈی جی خان شہر میں عارضی اور پختہ تجاوزات بلا امتیاز مسمار کردی جائیں گی

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی جی خان کے 500 دکانداروں کو تجاوزات پر نوٹسز جاری کردئیے گئے اور تجاوزات مافیا کے خلاف مقدمات کیلئے متعلقہ تھانوں میں 90،استغاثہ جمع کرانے کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیاہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان محمدسعید رفیق نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور جیل میں سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا

اس موقع پر مجسٹریٹ درجہ اول محمدجنید اقبال،سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر اعجاز ان کے ہمراہ تھے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈاور نوعمر وارڈکا دورہ کیا

اور اسیران سے مسائل پوچھے انہوں نے اسیران کیلئے تیار کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سماعت کے بعد معمولی جرم میں ملو ث قیدی محمد فیاض ولد عاشق حسین کو رہا کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛؛

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں جبری مشقت کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کے اراکین متحرک رہیں

اور جبری مشقت کے کیسز کی نشاندہی کرتے ہوئے قانونی کارروائی مکمل کی جائے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال کی

زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کے اجلاس میں کہی گ ئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اینٹوں کے بھٹوں، ورکشاپس، صنعتی اداروں اور دیگر مقامات کی مسلسل انسپکشن کی جائے جبری مشقت کے ساتھ چائلڈ لیبر کو بھی سامنے رکھا جائے

لیبر لاز کی پاسداری کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے کم سے کم اجرت کے قانون کے تحت کارکنوں کو ادائیگی یقینی بنائی جائے

اسسٹنٹ ڈائریکٹر و سیکرٹری کمیٹی شاہد حمید لغاری نے ڈسٹرکٹ ویجی لینس کے اہداف اور پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی. اس موقع پر متعلقہ افسران شریک تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حافظ احمد طارق کی ہدایت پر ریجن بھر میں کارروائیاں کی گئیں مراسلہ کے مطابق ضلع ڈیرہ غازیخان سے سرکل آفیسر محمد ارشد نے کرایہ کی مد میں 66194روپے ضلع راجن پور سے

سرکل آفیسر ملک غلام اصغر نے ریکوری کی مد میں 873400روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالشکور نے

موضع رکھ کوٹلہ چک جدید تحصیل روجھان میں 27750000روپے مالیت کا 444کنال سرکاری رقبہ واگزار کرا کے محکمہ ریونیو کے حوالے کیا

اسی طرح گزشتہ روز راجن پور موضع رکھ کوٹلہ میں 7926000روپے مالیت کا 1264کنال سرکاری رقبہ واگزار کرایا گیا.

اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالشکور نے موضع عمر کوٹ سے 8000000مالیت کا 104کنال سرکاری رقبہ واگزار کرا کے محکمہ کے حوالے کیا

سرکل افسر ملک غلام اصغر نے ڈائریکٹ ریکوری کی مد میں 819498روپے ریکور کرائے ڈیرہ غازیخان کے سرکل افسر ملک عبدالمجید نے نقشہ فیس کی

مد میں 1045100روپے ریکور کرائے ضلع مظفرگڑھ سے سرکل افسر ملک خالد بلال نے مقدمات میں مطلوب تین افراد شفیق احمد، فیض الٰہی اور زمرد حسین کو گرفتار کرا دیا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازی خان

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام ای لائبریری میں پبلک سروس کمشن کے امتحانات کی تیاری کیلئے سیمینار کا انعقاد کیاگیا

اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن، جاوید الیاس لودھی اوردیگر نے خطاب کیا اس موقع پر شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے گئے

مقررین نے کہاکہ ای لائبریری میں وفاقی اور صوبائی مقابلوں کے امتحانات کیلئے تیاری کے ساتھ ساتھ مطلوبہ تحریری مواد کتابوں اورا ٓن لائن شکل میں موجود ہے

امیدوار ای لائبریری کی ممبرشپ حاصل کر کے سہولیات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کی ڈویثرنل باڈی کاہنگامی اجلاس سردارخلیل الرحمن خان لغاری کی زیر صدارت مقامی فلور مل میں منعقد ہوا

اجلاس میں آٹے کی فراہمی میں حائل مشکلات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر سردارخلیل الرحمن خان لغاری نے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب بھر کے کسی بھی ضلع میں پرائیویٹ گندم کی پسائی پر پابندی نہیں لیکن ڈپٹی کمشنرڈیرہ نے ضلع بھر کی فلور ملوں پر بلا جواز پرائیویٹ گندم کی پسائی پر پابندی عائد کر رکھی ہے

جس سے ناصرف فلور ملز انڈسٹریز متاثر ہورہی ہے بلکہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی شارٹیج پیدا ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ

گزشتہ سال اکتوبرمیں فلور ملوں کو فی باڈی 25 بوری کوٹہ فراہم کیا جاتا تھا لیکن اس سال گندم کوٹہ کم کرکے 13 بوری فی باڈی کردیا گیا ہے جو انتہائی کم ہے اگر یہی صورت حال برقرار رہی تو آٹے بحران کے خطرات بڑھ جائیں گے اجلاس کے شرکا نے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا کہ فلور ملوں کو ناصرف پرائیویٹ گندم کی پسائی کی اجازت دی جائے

بلکہ گندم کوٹہ 35 بوری فی باڈی کیا جائے تاکہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی متاثر نہ ہو سردارخلیل الرحمن خان لغاری نے کہاکہ ڈی جی خان میں بھی لاہور کی برابر گندم کوٹہ فراہم کیا جائے انہوں نے محکمہ خوراک اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ

اس وقت ڈیرہ کے دیہی اور مضافاتی علاقوں میں آٹے کابحران سر اٹھا رہا ہے جو آنے والے دنوں میں خطر ناک شکل اختیارکرسکتاہے

جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ خوراک اورضلعی انتظامی پر عائد ہوگی اجلاس میں ملک غلام مصطفی کھنڈوا،ملک نذر حسین کھنڈوا،

نصراللہ خان کھوسہ،کاشف اقبا ل،خلیل خان علیانی،خرم خان کھوسہ،محمد قاسم قیصرانی،غلام اسحاق بھٹی،

عمر فاروق،سید سدا حسین شاہ،شہباز نصوحہ،نصراللہ خان مستوئی،میاں مشتاق احمداور شیخ عبدالغفاروغیرہ نے شرکت کی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازی خان

ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ غازی خان سردار غلام عباس گورچانی نے کہا ہے کہ جس طرح گوجرانوالہ جلسہ کامیاب ہوا

اس سے بڑھ کر ملتان کا جلسہ بڑا ہوگا، اسی طرح کراچی پشاور کوئٹہ کی عوام بتا دے گی آج تمام اپوزیشن پارٹیاں اکٹھی ہو چکی ہیں،

عوام ان سے ایک ایک دن کا حسا ب لے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید مخدوم احمد محمود صدر ساوتھ پنجاب، عبدالقادر شاہین مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سے

ٹیلیفونک بات چیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا سردار غلام عباس گورچانی نے کہا کہ

عوام موجودہ حکومت سے تنگ آ چکی ہے، جو جھوٹے وعدے ان لوگوں نے کئے ملک کو سو سال پیچھے دھکیل دیا،

جب سے پاکستان بنا آج تک اتنی مہنگائی نہیں ہوئی۔ عمران خان حکومت اب بوکھلاہٹ کا شکار ہے شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنا کیونکہ پہلے بھی بارہ سال آصف علی زرداری نے جیل کاٹی

آج تک کچھ ثابت نہ ہوا، پوری دنیا کو پتہ چل چکا ہے کہ نیب حکومت کا گٹھ جوڑ ہے، اس حکومت کا جانا اب ضروری ہو چکا ہے

چاہے جتنی بھی رکاوٹیں ڈالیں تمام رکاوٹیں توڑ کر چیئرمین بلاول بھٹو عوام کی ترجمانی کریں گے کیونکہ پہلے ہی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کام کئے ملازمین آج مہنگائی کی وجہ سے سڑکوں پر ہیں۔

موجودہ حکمران اداروں کو پرائیویٹ کر رہے ہیں۔ آج یہ ضروری ہو چکا ہے کہ

تمام پاکستان کی عوام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اکٹھے ہو کر اس حکومت کا خاتمہ کرے تاکہ ملک کو صحیح جمہوری عمل میں لا سکے اور بہتر کام کر سکے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کی کاروائی منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار۔مقدمہ درج۔ڈی پی او ڈیرہ غازی خان عمر سعید ملک کی ہدایت پر

جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ محمد یونس اور ان کی ٹیم کی کاوشوں سے منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان کو گرفتاری کر لیا گیا۔

گرفتار ہونے والے ملزمان ملزم محمد طاہر ولد حضور بخش قوم جلبانی سکنہ بستی میر جلبانی سے پسٹل 30 بور بمع 2 عدد زندہ روند برآمد۔

رحمت اللہ ولد اللّٰہ وسایا بھٹہ سے 120 گرام چرس برآمد۔جمیل ولد اللّٰہ ڈتااحمدانی سے 130 گرام چرس برآمد کر لیا گیا۔

پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ میں منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ محمد یونس کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہماری کاروائیاں جاری ہیں اور ہم معاشرے سے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کر کے ہی دم لیں گے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

کچے کے علاقہ کو قانون شکنوں سے مکمل پاک کرنے کے ،،رول آف لا،،آپریشن کی یقینی کامیابی کے روڈ میپ پر عمل در آمد شروع۔

ایڈیشنل آئی جی اور آر پی او قانون شکنوں کے خلاف قانونی جنگ میں مصروف۔ پولیس اہلکاروں کی ہمت کوداد دینے کے لئے کچے کے علاقہ میں پہنچ گئے،

پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے ضلع راجن پور میں کچے کے علاقہ کو قانون شکن اور سماج دشمن عناصر سے پاک کرنے کے لئے نتیجہ خیز ،رول آف لا،

آپریشن کا آغاز کر دیاہے،مربوط اور منظم حکمت عملی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ اطلاعات اور معلومات کے تبادلے کے بعد شروع کئے جانے والے اس آپریشن کی براہ راست نگرانی آر پی او محمد فیصل رانا کر رہے ہیں،

ایڈیشنل آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اور آر پی او محمد فیصل رانا پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور قانون کے نفاذکے لئے ان کی فرض شناسی کی داد دینے کے لئے کچے کے علاقہ میں پہنچ گئے،

ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ نے دونوں کمانڈنگ افسران کا استقبال کیا،اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ظفر اقبال نے کہا کہ

راجن پور کی بہادر پولیس کچے کے علاقہ میں قانون کی عملداری کے حوالے سے جس کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت ریجن کی کمانڈ فیصل رانا جیسے پرو فیشنل پولیس افیسر کے ہاتھ میں ہے ۔

جو قانون کے دائرے میں قانون شکنوں کو قانون شکنی سے توبہ کروانے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دلوانے کی قابل رشک تاریخ رکھتا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ نہ کوئی کچے کا علاقہ ہے نہ کوئی پکے کا علاقہ ہے۔معاشرے میں ہر علاقہ قانون کا علاقہ ہے

اورقانون کا علاقہ کچا پکا نہیں بلکہ پختہ ہوتا ہے ،اس قدر پختہ کہ ہمالیہ سے زیادہ مضبوط۔جو کوئی قانون کے پختہ راستے سے ٹکرائے گا وہ قانون کے مطابق پاش پاش ہو جائے گا ،

فیصل رانا نے کہا کہ قانون شکنوں کے خلاف قانونی جنگ میں مصروف اہلکار مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں ،

آپ مجھے دن کو بلائیں،شام کو یا رات کو میں موقع پر آکر خود اپ بہادر جوانوں کی پشتی بانی کروں گا،

دونوں کمانڈنگ افسران کچے کے علاقوں میں مصروف عمل اہلکاروں اور افسران سے فردا فردا گلے ملے ۔

انہیں مٹھائیوں کے ڈبے دئیے ۔اپنے ہاتھوں سے مٹھائی کھلائی،آر پی او فیصل رانا ایک ایک اہلکار کا نام لے کر انہیں شاباش دیتے رہے

جس سے جذباتی ماحول پیدا ہو گیا ،اہلکاروں نے پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔

About The Author