نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

محکمہ تعلیم راجن پور کی تعلیم نسواں دشمنی کی انتہاء،23 سال گزرنے کے باوجود گرلزہائی سکول حاجی پورشریف کو ہائیر سکینڈری یا کالج برائے خواتین کادرجہ نہ مل سکا.

ٹائون کمیٹی حاجی پور شریف تحصیل جام پور ضلع راجنپور حلقہ این اے 194 ، پی پی 295 کا 60 ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل شہری آبادی والا پسماندہ ترین حلقہ جہاں بنیادی انسانی روزمرہ ضروریات زندگی کی سہولیات کا فقدان تو ہے ہی

مگر بدقسمتی سے تعلیمی پسماندگی عروج پر ہے جہاں محکمہ تعلیم بھی بنیادی اور اعلی تعلیم کے فروغ کی بجائے شاید جہالت کو فروغ دینے میں کوشاں ہے

کیونکہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات ،مکمل سٹاف کی فراہمی سوالیہ نشان ہے اور 1974 میں پرائمری کلاسز سے شروع ہونے والا گرلز پرائمری سکول 1984 میں مڈل کا درجہ پاکر 1987 میں ہائی تو ہوگیا مگر مکمل سٹاف اور بنیادی سہولیات کافقدان رہا

جس کے سب خواتین میں اعلی تعلیم کی شرح انتہائی کم رہی،محکمہ تعلیم راجن پور نے تعلیم نسواں دشمنی کی انتہاء کرتے ہوئے اور تعلیم دشمنی کاثبوت دیتےہوئے متعدد بار شکایت اور گزارشات کے باوجود 23 سال گزرنےکے بعد بھی اسے ہائیرسکینڈری / کالج برائے خواتین کا درجہ نہ دیا، سینکڑوں میٹرک پاس طالبات کا مستقبل تاریک،سینکڑوں کا

مستقبل دائو پر لگ گیا،صاحب ثروت،صاحب حیثیت خاندان اعلی تعلیم کےحصول کے لئے دوسرے شہروں میں منتقل،مقامی عوامی نمائندوں کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالاتر،متعلقہ ایم این اے، ایم پی اے نے بھی طوطاچشمی اختیارکر لی.

پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پرPU0201190886155 اور متعدد بار گزارشات کی گئی جس پر معاملہ فزیبلیٹی رپورٹ سے آگے نہ بڑھ سکا.چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی راجن پورکے جاری کردہ

حکم CEO/DEA/RP/ADMN/1606 بمورخہ 20-05-2019 کے باوجود معاملہ فزیبلیٹی رپورٹ تک محدود ہوکر رہ گیا.سابقہ اور موجودہ عوامی نمائندے بھی شاید اسطرف توجہ دینے سے قاصر ہیں اس سلسلے میں اہلیان ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف غریب و بےبس مجبور و لاچار غربت کے ہاتھوں مجبور طالبات اور انکے والدین نے ” ڈیلی سویل نیوز” کے توسط سے وزیراعظم پاکستان ،

گورنر،وزیراعلی پنجاب،چیف سیکریٹری پنجاب،وفاقی و صوبائی وزیر تعلیم ،سیکریٹری ایجوکیشن پنجاب،کمشنر ڈی جی خان،ڈپٹی کمشنر راجن پور،چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راجن پور،اے سی جام پور،

ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف متعلقہ حکام ومتعلقہ ایم این اے اور ایم پی اے سے فوری طور پر ہائی سکول سےہائیر سکینڈری یا گرلز کالج برائے خواتین میں اپ گریڈیشن مکمل سٹاف وسہولیات کیساتھ فسٹ ایئر،سیکنڈ ایئر،

ایف ایس سی اور آئی سی ایس کی کلاسز کے اجراءکا بھر پور مطالبہ کیا ہے کیونکہ ایک بچی کی تعلیم کا تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا گویا پورے خاندان کو جہالت کے اندھیروں سے بچانے کے مترادف ہے تاکہ

یہاں کی سینکٹروں طالبات کا مسقبل تاریک ہونےسےبچ سکے اور وہ اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنابھر پور کردار ادا کرسکیں. ملک خلیل الرحمن واسنی نمائندہ سویل حاجی پور شریف

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

خوراک کے عالمی دن کے موقع پر ۔

نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل کے زیر اھتمام

ایم ایس تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال جامپور ڈاکٹر فیاض احمدخان کی زیر قیادت ریلی

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛؛

شاھد دھریجہ سرائیکی عوامی پارٹی کے

سربراہ اکبر خان ملکانی کی عیادت کررھے ھیں

اکبر خان کے صاحبزادے سجاد خان ملکانی بھی اس موقع پر موجود ھیں

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

 جام پور

(آفتاب نواز مستوئی )

سرائیکی ادبی اکیڈمی اسلام آباد کے جنرل سیکریٹری اور نامور صحافی شاھد ۔سرائیکی ادبی اکیڈمی اسلام آباد کے رکن حبیب حسین جعفری نے

قائد اعظم انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد جا کر سرائیکی عوامی پارٹی کے سربراہ اکبر خان ملکانی کی عیادت کی اور انہیں سرائیکی اجرک پہنائی

اس موقع پر اکبر خان ملکانی کے صاحبزادے سجاد خان ملکانی بھی موجود تھے انقلابی سرائیکی راھنما اکبر خان ملکانی گزشتہ دو ھفتوں سے

صاحب فراش ھیں اور قائد اعظم انٹر نیشنل ھسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ھیں دریں اثناء ظہور دھریجہ ۔مجاھد جتوئی ۔ظفر اقبال جتوئی

جاوید خان مستوئی ۔عاشق خان بزدار ۔جاوید آصف ۔پروفیسر رفیق حسین حیدری سید علی اختر المعروف مٹھا پیر عبدالروف بالم ۔

زبیر احمد خان لا شاری ۔حضور بخش خان گلفاد ۔قسور بزدار ۔منظور احمد خان دریشک ایڈوکیٹ ۔

عبدالروف خان لنڈ ایڈوکیٹ ۔جمشید احمد کمتر رسولپوری آفتاب نواز مستوئی سرور قریشی اور دیگر نے اکبر خان ملکانی کی جلد صحت یابی کی دعا کی ھے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
: جام پور

(وقائع نگار)

سرکاری ایم پی اے کے منظور نظر ہیڈ ماسٹر نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہزاروں روپے منتھلی لے کر حاضر سروس ٹیچر کو پی ایچ ڈی کراڈالی این ایس ۔

بی اور سکاوٹس فنڈز میں بھی بڑے پیمانے پر خوردبرد کیا ۔ سرکاری ایم پی اے اپنے چہیتے ہیڈ ماسٹر کے خلاف تمام انکوائریاں رکوا دیں ۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایلمنڑی سکول رمضان کھور کے ہیڈ ماسٹر آصف لغاری نے سکول ہذا کے ٹیچر شاہکار علی کو مبینہ طور پر ہزاروں روپے منتھلی لے کر

پی ایچ ڈی کرنے کے کھلی چھٹی دے رکھی تھی اس دوران ٹیچر شاہکار علی کی سکول میں حاضری لگتی رہیں بتایا جاتا ہے کہ

گزشتہ برس ٹیچر شاہکار پانچ ماہ میں صرف تین بار سکول خود حاضر رہا۔ پنجاب ٹیچر یونین کے راہنما سلیم اکبر خاں جسکانی نے بھی اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو تحریری

درخواست گزاری جبکہ ایم ۔ای۔اے فوجی ریاض نے اس دوران سکول کے وزٹ کے موقع پر ٹیچر شاہکار کے بارے استفسار کیا

تو ہیڈ ماسٹر مسٹر آصف لغاری نے سکول کے چپڑاسی کو ٹیچر شاہکار بنا کر پیش کردیا ۔اس بارے ایم۔ ای۔اے نے باقاعدہ ٹیچر شاہکار کی مسلسل غیر حاضری کی رپورٹ متعلقہ حکام کو جمع کرای۔

جس پر سرکاری ایم پی اے نے اپنے چہیتے ہیڈ ماسٹر آصف لغاری کے خلاف تمام تر کاروائیاں رکوادی ہیں۔ ٹیچر یونین راہنما سلیم اکبر جسکانی کی تحریری درخواست میں

الزام لگایا گیا تھا کہ ہیڈ ماسٹر مذکور سکا وٹس یونین کا ضلعی عہدیدار بھی ہے اور اس نے سکاوٹس فنڈز کے علاوہ سکول کے این ایس بی فنڈز میں بڑے پیمانے پر خرد برد کیا ہے

جس پر محکمہ تعلیم ضلع راجن پور کے سابق سی ای او نے باقاعدہ انکوائری کے لیے مقامی سینئر ہیڈ ماسٹر کو تحقیقات کرانے کے لیے احکامات جاری کئے

لیکن مقامی سرکاری ایم پی اے نے انکوایئری آفیسر سینئر ہیڈ ماسٹر کو مبینہ طور پر ٹراسفر کرادینے کی دھمکی دی اور اسے انکوائری روک دینے پر مجبور کردیا بتایا جاتا ہے کہ آصف لغاری کے سکول میں معلون قادیانی نصیر قمر بھی تعینات تھا

وہ مذکورہ ہیڈ ماسٹر کی اجازت سے سکول کے اوقات کار کے دوران جاگیرگبول کے قریب قادیانیوں کا تبلیغی مرکز اور سکول بھی چلا رہا تھا۔

پنجاب یونین کے راہنما سلیم اکبر جسکانی نے مطالبہ کیا ہے کہ بااثر ہیڈ ماسٹر آصف لغاری کے خلاف نیب سے منصفانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں

اور کرپٹ ترین ہیڈ ماسٹر کو فی الفور برطرف کیا جائے

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے اشیائے خوردونوش کی کوالٹی،نرخ نامہ اور آٹا کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے اورعوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کے سلسلے

میں اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے سرکاری نرخ نامہ کے مطابق صارفین کو اشیائے خوردونوش کی فروخت کے سلسلے میں

متعلقہ آفیسران کو ہدایت کرتے ہوے کہا کہ ہر صورت میں سستی اشیا ء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ کسی کو مصنوعی مہنگائی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوز وں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اختیارات سونپ دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

ریلیف فراہم کرنے کے لئے نہ صرف تمام عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے بلکہ ریلیف میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

تمام دکاندار نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں ضروریات زندگی کی تمام بنیادی اشیاؤافر مقدار میں موجود ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کریں تاکہ ان شر پسند عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صارفین ”قیمت پنجاب ایپ“ پر اپنی شکایت درج کروائیں ۔۔۔۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی )

مزدورکو پنجاب حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت دلوانے اور بھٹہ خشت پر کم عمر بچوں سے مشقت کے رجحان کی حوصلہ شکنی کے لیے

صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصر مجید نیازی،سیکرٹری لیبر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب چوہدری فیصل نثاراور ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھر ل کی خصوصی ہدایت پر

دوکانوں اور بھٹہ خشت پر انسپکشن کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبرمیاں جہانگیر نے بتایا کہ کم اجرت دینے پر 3چالان بھٹہ خشت کے

اور 3چالان دوکانات کے کردیے ہیں۔ ڈسٹرکٹ راجن پور میں تمام اداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے ملازمین کا ریکارڈ مین ٹین رکھیں اور اپنے اداروں کو شاپس

اینڈ اسٹبلشمنٹ 1969کے تحت رجسٹرڈ کروائیں۔ ملازمین سے 8گھنٹے ڈیوٹی اور مہینے کی چار چھٹیاں اور گزٹیڈ ہالی ڈے ان کے علاوہ تصور کیے جائیں۔

اوور ٹائم ڈبل تصور ہوگا۔ 15سال سے کم عمر بچے خواہ کوئی بھی ادارہ ہو سویٹس اینڈ بیکرز، ہوٹل،

بھٹہ خشت اور دوکانوں پر کام نہ کروائیں ورنہ اداروں کے مالکان خود ذمہ دارہوں گے۔ اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بعد ازاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نے بتایا کہ تمام بھٹۃ خشت اپنے بھٹوں پر آلودگی کو روکنے کے لیے

جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے بھٹوں پر غیر میعاری ایدھن استعمال نہ کیا جائے۔

سموگ کی آگاہی کے لیے تمام بٹھوں پر بینر آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

About The Author