دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل)

پولیس صدر سرکل بہاولنگرکا بڑا کریک ڈاؤن،انعام کا جھانسہ دیکر عوام الناس کو لوٹنے والے جواری،منشیات فروش اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان گرفتار۔

تفصیلات کے مطابقڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر مشتاق احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے انعام کا لالچ دیکرجواء پرچی کے ذریعے عوام الناس کو لوٹنے والے 4جواری گرفتار کرلیے۔خرم حسین ASIنے کاروائی کرتے ہوئے

حسین آباد سے ملزم محمد مظہر کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے رپیٹر 12بور برآمد ہوئی جبکہ دوسری کاروائی میں چریا گھر روڈ سے ملزم رجب علی کو

گرفتار کرکے 29لیٹر شراب برآمد کی۔ ایس ایچ اوتھانہ سٹی اے ڈویژن عارف محمود کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جواء پرچی کے ملزم سیف اللہ کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ صدر بہاولنگر منور حسین ASI نے راہزنی کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد مظہر عرف مظہری کو گرفتار کرکے پسٹل30بور اور رپیٹر12بور برآمد کی۔تھانہ ڈونگہ بونگہ سب انسپکٹر محمد اکرم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم مزمل کو گرفتار کیا

جس کے قبضہ سے پسٹل30بور برآمد ہوا۔اسی طرح تھانہ مدرسہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروش شاہد محمود اور

محمد نعیم کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے 49لیٹر شراب برآمد کی۔گرفتار ہونے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے کہا کہ ضلع بہاولنگر کو کرائم فری زون بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف میدان عمل میں سرگرم ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )

سرکل چشتیاں پولیس کی جرائم پیشہ افرا د کے خلاف کامیاب کاروائی،6منشیات فروشوں سمیت7ملزمان گرفتار،106لیٹر شراب، 175گرام چرس اور اسلحہ ناجائز برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں ماجد اقبال کی سر براہی میں پولیس ٹیم نے مختلف کاروائیوں کے دوران 4 منشیات فروش،محمد رمیض،سلطان محمود،

فہیم اسلم اور عبدالرحمن کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے106 لیٹر شراب بر آمد ہوئی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں محمد اسلم انسپکٹر کی سربراہی میں محمد آصفASI نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے

شوگر مل روڑ سے ملزم محمد اکرام کو گرفتا رکیا ملزم کے قبضہ سے شراب21 لیٹر بر آمد ہوئی۔ایس ایچ او تھانہ بخشن خان محمد علی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے

کاروائی کرتے ہوئے ملزم خادم حسین کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے چرس 175 گرام بر آمد ہوئی۔اسی طر ح ایس ایچ او تھانہ صدر چشتیاں جاوید اختر کی

سر براہی میں مظہر حسین ASI نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اجمل کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے بندوق 12 بوربر آمد ہوئی۔

گرفتار ہونے والے ملزمان کو پابند سلاسل کرکے الگ الگ مقدمات کااند راج کیاگیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا کہ ضلع بہاولنگر کو کرائم فری زون بنانے کا عزم کررکھا ہے۔

جرائم کے انسداد کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہاہے۔ضلعی پولیس فرائض منصبی احسن طریقے سے اداکررہی ہے۔

About The Author