ملتان:
سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر پی او سٹاف کی اشتہاری ملزمان کے خلاف بڑی کاروائی
پی او سٹاف نے کاروائی کرتے ہوئے رابری کے مقدمہ میں مطلوب اور رابری کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری شہباز عرف جمپی
اور 02 رابری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور رہائی یافتہ عادی مجرمان اصغر علی ولد محمد اسلم اور منور علی ولد محمد دریام کو گرفتار کر لیا
کاروائی میں انچارج پی او سٹاف سب انسپکٹر ناظمہ مشتاق اور پی او سٹاف کے دیگر پولیس افسران شریک ہوئے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان:
سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا مقامی پولیس، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن۔
سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی ناظمہ مشتاق کی زیرِ نگرانی کیا گیا
سرچ آپریشن تھانہ سیتل ماڑی اور تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقوں محلہ رحمان پورہ ، سمیجہ آباد نمبر1 اور محلہ رشید آباد کہ گردونواح میں کیا گیا
سرچ آپریشن کے دوران قبحہ خانوں ، منشیات فروشوں اور عارضی رہائش/ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گی
:سرچ آپریشن کےدوران 12 ملزمان کو قبحہ خانوں سے گرفتار کیا گیا جبکہ 02 ملزمان کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر اور 01 منشیات فروش کو گرفتار کرکے 150 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج
سرچ آپریشن میں کل 15 ملزمان کو گرفتار کیا گیا
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
قدیمی امام بارگاہ پیر داؤد حقانی ؒ گوہر سلطان بیرون دہلی گیٹ کے لائسنسدار عامر رضا جعفری اور متولی حاجی سکندر حسین کے زیر اہتمام امام بارگاہ کی
از سرنو تعمیر مکمل ہونے پر دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں تحفظ عزاداری کونسل پنجاب کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے حضرت غازی عباس ؑ علمدار کے علم کو نصب کرنے کے موقع پر
خصوصی طور پر دعا کرائی جبکہ اس موقع پر سید حسن رضا نقوی نے تلاوت پاک کی سعادت حاصل کی دعائیہ تقریب کے موقع پر
مخدوم سید صدر الدین گیلانی، سید کمیل حیدر نقوی،علامہ محمد نواز حیدری، محمد فہیم، ناصر علی، خضر عباس،
انصر عباس، اسد عباس، یاسر علی،سید حسنین،سجاد حسین، ناصر حسین ایڈووکیٹ، عون عباس عقیل عباس، شہباز علی،
حماد حسن، محسن رضا،وقاص شاہ، سید علمدارشاہ، سید نقاش شاہ، واجد علی بلوچ ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر سید طالب حسین پروا ز نے کہا کہ
شیعہ سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں تمام مکاتب فکر شرپسند عناصر کی حوصلہ شکنی کریں ہمیں چاہیئے کہ ہم
تعلیمات محمدی ؐ پر مکمل طور پر عمل پیرا ہوں کیونکہ دین سے دوری کی وجہ سے آج ہم شدید مشکلات و مصائب کا شکار ہیں
آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ محراب ومنبر سے اتحادبین المسلمین کی فضا کو قائم رکھنے کے لئے امن کا درس دیا جائے کیونکہ یہی درس کربلا ہے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان۔
قدیمی امام بارگاہ پیر داؤد حقانی ؒ گوہر سلطان بیرون دہلی گیٹ کے لائسنسدار عامر رضا جعفری اور متولی حاجی سکندر حسین کے
زیر اہتمام امام بارگاہ کی از سرنو تعمیر مکمل ہونے پر سید طالب حسین پرواز اور
مخدوم سید صدر الدین گیلانی حضرت غازی عباس ؑ علمدار کے علم پر پرچم کشائی کر رہے ہیں
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان:
کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قاسم بیلہ کا اچانک دورہ کیا،
اس دوران انہوں نےسکول میں نویں اور دسویں کی کلاسیں شروع نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ محکمہ بلڈنگ کی جانب سے کمرے تعمیر کے بعد
محکمہ تعلیم کے سپرد کئے جاچکے ہیں مگر اس کے باوجود کلاسز شروع نہ ہونا افسوسناک ہے۔
کمشنر جاوید محمود اختر نے کہا کہ تعلیمی عمل میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،ہمارے طلبہ وطالبات ہمارا اثاثہ ہیں،
پہلے ہی قدرتی آفت سے ان تعلیمی نقصان ہو چکا ہے،انہیں سہولیات فراہم کرنا ہم پر فرض ہے،اس بارےمیں کوئی عذر برداشت
نہیں کیاجا سکتا۔کمشنر ملتان نے سی ای او ایجوکیشن کو فوری طور پر سکول میں نویں اور دسویں کی کلاسیں شروع کرانے کا بھی حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ سکول میں اضافی کمرے بنا کر اسے ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کیبھی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ
طالبات کو قریبی کالج میسر نہ ہونے پر سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،
اس کے لئے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
بعدازاں کمشنر جاوید اختر محمود نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کا بھی دورہ کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی بھی موجود تھے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا انفرا سٹرکچر بہتر بنانے کے لئے خراب گاڑیوں و بوسیدہ کنٹینرز کی مرمت کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔سی ای او عبدالطیف خان نے کہا ہے کہ
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کمپنی کی تمام گاڑیوں کو آن روڈ رکھنے کا حکم دیا ہے،
کمپنی کی 129 گاڑیاں آن روڈ ہیں جبکہ۔پانچ گاڑیاں کمپنی ورکشاپ میں زیر مرمت ہیں۔
کمپنی ورکشاپ کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ کمپنی 100 بوسیدہ کنٹینرز کی مرمت پر عمل پیرا ہے
اور اب تک 50 کنٹینرز کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔عبدالطیف خان نے بتایا کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نئی مشینری اور کنٹینرز خریدنے کی اجازت دے رکھی ہے
اور نئے کنٹینرز کی خریداری کے لئے قاعدے کے مطابق پراسیس جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے کنٹینرز کی خریداری سے شہر میں صفائی کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی،
عبدالطیف خان نے مزید کہا کہ شہری کنٹینرز میں موجود ویسٹ کو آگ لگانے سے گریز کریں
کیونکہ ویسٹ جلنے سے آلودگی پھیلتی ہے اور کنٹینرز کو نقصان پہنچتا ہے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف مہم ضلع بھر میں جاری ہے
اور گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مہنگے داموں اشیائ فروخت کرنیوالوں کو2 لاکھ13 ہزار روپے جرمانہ کیا
اور2 ناجائز منافع خوروں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مختلف مارکیٹوں میں قیمتوں کی پڑتال کے دوران 144 دکاندار گرانفروشی میں
ملوث پائے گئے۔
گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرسٹی عابدہ فرید نے قاسم بیلہ کے ایریا میں پرائس چیکنگ کی
اور انہوں نے 2 ناجائز منافع خوروں کو جیل بھیجوا دیا
جب کہ گرانفروشوں کو 30 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
عیدمیلادالنبیشایا ن شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں اور اس سلسلہ میں گلیاں،بازار اور شاہراہیں سجانے کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔
گزشتہ روز اس بارے میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی زیر صدارت انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میںمتحدہ میلاد کونسل کے اراکین،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ عید میلادالنبی کے موقع پر مثالی انتظامات کئے جائیں گے۔
عید کے موقع پر مخیر اور اہل ثروت حضرات کے تعاون سے لنگر کا انتظام کیا جائے گا۔پورے شہر کو خوبصورت انداز سے سجایا جائے گا،بلڈنگز کی بہترین سجاوٹ پر شہریوں اور تاجروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔
عامر خٹک نے کہا کہ جلوسوں میں بد نظمی کے پیش نظر گ±ھڑ دوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ربیع الاول کے جلوسوں کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں
گے،جلوسوں کے راستے میں تمام تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا،شہر میں ٹریفک کے بہاو¿ کو بحال رکھنے کے لئے ٹریفک پلان جاری کیا جائے گا۔
ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو شہر کی سڑکوں اور شاہراہوں کی مثالی صفائی کا ٹاسک دے دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ
تمام مکاتب فکر کے علماءاور اکابرین امن کے قیام کے لئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔
اس موقع پر زاہد بلال قریشی،ڈاکٹراشرف علی قریشی، اقبال عادل قادری،علامہ شفیق اللہ البدری،مرزا ارشد القادری،راﺅعارف رضوی،
خواجہ ندیم مدنی،علامہ پیر عزیز الرحمان،علامہ حامدالرحمان سلطانی،اقبال یوسف، ڈاکٹرمحمد مدنی،رفیع اللہ نقشبندی اورقاری اعجاز احمد عطاری بھی موجود تھے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان۔
پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے شعیب قرشی، ایوب قریشی، سہیل قریشی، علی رضا قریشی کے والد کی قل خوانی میں قاری طارق امتیاز دعا کرارہے ہیں
قل خوانی میں فخرالدین،اصغر خان، اشفاق احمد، الیاس، شیخ عمران ارشد، شکیل الرحمن حر، راؤ اسد، عقیل چوہدری، عمران چوہدری،
شہزاد قریشی، محمد رفیق،سہیل نیاز، مرزا اعجاز،عبدالغفار قریشی، نعمان خان بابر، طارق عبداللہ، جمیل عباسی،
نوبہار،شیخ اسلام، عمران، سرفراز، بدر قریشی، محبوب قریشی، ثقلین سانول، اللہ نواز کھیڑا، وسیم عطاری،
ریاض عطاری،شاہد عطاری،اقبال شاہ، بشارت قریشی، صدیق انجم،خلیل انصاری،ناصر قریشی، زاہد قریشی، سلیم،جاوید، ناصر، معراج و دیگر شریک ہیں۔دوسری جانب دستار بندی کی جا رہی ہے۔
پر یس ریلیز
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
مولانا عادل خان جیسے عالم دین کا بیدردی سے قتل پاکستان دشمنوں کی سنگین سازش ہے۔بیرونی قوتیں ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرناچاہتی ہیں
جس کے لیے قانون نافذکرنیوالیاداریایسے ملک دشمن عناصر کی پیش قدمی کرتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔
ان خیالات کا اظہارمتحدہ مسلم موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹراکمل مدنی نے جنرل ایگزیکٹوکے اجلاس میں کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری متحدہ مسلم موومنٹ حافظ کاشف بوسن،نائب صدورمتحدہ مسلم موومنٹ سیداطہرشاہ بخاری،
علامہ عنایت اللہ رحمانی اورعلامہ مختیاراٹھور شریک تھے۔اجلاس میں ڈاکٹراکمل مدنی نے کہاکہ ملک میں چند عناصرکی جانب سے بدامنی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔متحدہ مسلم موومنٹ معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی کیفروغ کے لیے سرگرم عمل ہے
مذہبی بنیادوں پر فرقہ واریت کو پھیلاکرملک کاامن تباہ کیاجارہاہے عوام اورحکومت مل کرشدت پسندی کو شکست دیں گیجبکہ مذہبی شدت پسندی کیساتھ ساتھ ملک میں
سیاسی بحران بھی پیدا کرنے کا منصوبہ بیرونی قوتوں کا ایجنڈاہے۔ دشمن کو مذموم مقاصد میں شکست دینے کیلیے علمائے کرام کی بروقت کوششوں سے ایسے واقعات پر۔
مولانا عادل خان کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔متحدہ مسلم موومنٹ اس نازک وقت میں پوری قوم کوساتھ لیکرچلنا چاہتے ہیں
اورمولانا عادل خان کے قتل کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ دشمن اب شخصیات کو نشانہ بنا کرمعاشریمیں اشتعال کو فروغ دینے کے پلان پر عمل پیرا ہے،
اس لئے اہم شخصیات خود بھی احتیاط سے کام لیں اور سکیورٹی ادارے بھی ان شخصیات کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کریں
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوی ایشن ملتان کی ایگزیکٹو باڈی و سابق صدر، جنرل سیکرٹریز، حاجی محمدامین ساجد سابق صدر،رانا مشتاق جمیل نائب صدر،
ارشاد انصاری جنرل سیکرٹری، عبدالشکور صدیقی سابق جنرسیکرٹری،حسن مشتاق بھٹہ سابقہ جنرل سیکرٹری، ملک طاہر وینس،رائے محمدشفیع،
اکبر کھوکھر سابق جنرل سیکرٹری،حسن مشتاق بھٹہ،رانا محمداکرم، راجا حسن ریاض،حمزہ مکول فنانس سیکرٹری،بابر انصاری جوائنٹ سیکرٹری،
سعادت جٹ سیکرٹری نشرواشات، علی رضا،سلیمان قریشی، شیخ ندیم،محمدآصف،چوہدری محمدطارق، شہباز بلوچ،
عبدالقیوم مکول،عدیل لیاقت شیخ، ملک فیاض محمودمیتلا و دیگرہنگامی پریس کانفرنس بار کلرکس ضلع کچہری میں کررہے ہیں جیساکہ آپ کو معلوم ہے کہ کچھ دنوں سے ضلعی انتظامیہ نے ضلع کچہری،
ڈپٹی کمشنر آفس سے ڈومیسائل برانچ کو اچانک مورخۃ06-10-2020ختم کرکے نیو کچہری متی تل شفٹ کردیا
جس میں ملتان ضلع تحصیل سٹی کی عوام کو خصوصاً طلبا وطالبات کو شدید دشواری کا سامنا ہے ملتان شہر کی آبادی دس لاکھ سے بھی زیادہ ہے
شہریوں کو ڈومیسائل کے حصول کے لئے پہلے ضلع کچہری آنا پڑتا ہے جہاں پرڈومیسائل کی تیاری کے لئے فارم، ٹائپنگ، اسٹام پیپر،
بینک فیس، تصدیق اوتھ کمشنر، رہائشی سرٹیفکیٹ نائب تحصیلدار سے تصدیق کروانے کے بعد اب اس کے حصول کے لئے درخواست گزار کو ضلع کچہری سے 25 کلو میٹر دور
متی تل جانا پڑے گا جوکہ درخواست گزار کیلئے اپنے فیملی ممبر کے ساتھ دور دراز سنسان ترین راستے پر جاناپڑے گا
موجودہ صورتحال سے ٹاؤٹ مافیا میں اضافہ ہوگا غریب مزدور اور متوسط طبقہ کے لئے دوردراز جانا انتہائی دشوار ہے
جبکہ ڈومیسائل کی Sining Authority بھی ضلع کچہری میں موجود ہے جبکہ انتظامیہ کے پاس ضلع کونسل رضا حال اور کمشنر آفس میں برانچ کے لئے جگہ موجود ہے
جسپر کلرکس بار کے عہدیداران نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ڈومیسائل برانچ کی واپسی یقینی بنائی جائے
دیگر صورت احتجاجی تحریک میں وکلاء صاحبان، صحافی صاحبان، طلباء،یونینز، لیبر یونینز، انجمن تاجران کو شرکت کی دعوت دیں گے اور اپنے احتجاج میں شریک کریں گے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان:
ڈسٹرکٹ کلرکس بار کے عہدیداران کی طرف سے ڈومیسائل برانچ کی منتقلی کے خلاف حاجی محمدامین ساجد سابق صدر،رانا مشتاق جمیل نائب صدر ،
ارشاد انصاری جنرل سیکرٹری، عبدالشکور صدیقی سابق جنرسیکرٹری،حسن مشتاق بھٹہ سابقہ جنرل سیکرٹری،
ملک طاہر وینس،رائے محمدشفیع،اکبر کھوکھر سابق جنرل سیکرٹری،حسن مشتاق بھٹہ،رانا محمداکرم،
راجا حسن ریاض،حمزہ مکول فنانس سیکرٹری،بابر انصاری جوائنٹ سیکرٹری،سعادت جٹ سیکرٹری نشرواشات، علی رضا،سلیمان قریشی،
شیخ ندیم،محمدآصف،چوہدری محمدطارق، شہباز بلوچ،عبدالقیوم مکول،عدیل لیاقت شیخ، ملک فیاض محمودمیتلا و دیگر پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسینؑ جنوبی پنجاب
ملتان
نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین ؑ اور شہداء کربلا کے چہلم کے سلسلے میں آخری مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ خلاصی لائن دولت گیٹ ملتان سے
مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسینؑ کے صدر مذین عباس چاون متولی امام بار گاہ سید اظہر رضا گیلانی لائسنسدار جلوس محمد حسین کی قیادت میں برآمد ہوا
جو اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ خلاصی لائن میں اختتام پزیر ہوا جس میں ملتان اور بیرون ملتان کی ماتمی انجمنوں نے ماتمداری اور
نوحہ خوانی کی اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے جلوس کے راستے میں پانی اور شربت کی سبیلوں کے علاوہ نیاز کااہتمام کیا گیا تھا جلوس سے قبل امام بارگاہ میں مجلس عزاء منعقد ہوئی
جس سے علامہ سید کاشف ظہور نقوی,ذاکر اہلبیت مرتضےٰ قنمبر مذین عباس چاون نے خطاب کیا جلوس میں سید موسیٰ رضا, امتیاز صدیقی,عامر خان, سید حیدر شاہ،خد مت گزا ردلاور حسین نے شرکت کی مذین عباس چاون نے ملک کی موجودہ صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان دشمن بیرونی طاقتیں پاکستان میں پھر سے
مذہبی خونریزی کرانا چاہتی ہیں لیکن پاکستان کے سکیورٹی ادارے اس حوالے سے کافی متحرک ہیں اور تمام مذہبی تنظیمیں اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے
دشمن کے ارادوں کو ناکام بنا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے آپ کو منعظم رکھیں اور دشمن کی چالوں کو سمجھتے ہوئے اختلافات سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے
ہم کسی صورت بھی ملکی سالمیت کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کراچی میں مولانا عادل خان پر ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امن و امان کی فضا خراب کرنے کی
سازش قرار دیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اتحاد و وحدت کی بات کی ہے اور ہمارا کردار اب بھی ملکی مفاد میں ہو گا
ملتان:نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین ؑ اور شہداء کربلا کے چہلم کے سلسلے میں آخری مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ خلاصی لائن دولت گیٹ ملتان سے
مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسینؑ کے صدر مذین عباس چاون متولی امام بار گاہ سید اظہر رضا گیلانی لائسنسدار جلوس محمد حسین، خد مت گزا ردلاور حسین کی قیادت میں برآمدہو رہا ہے
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
شاہد خان آفریدی کا چیرمین پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن خوش آئند ہے. جمیل کامران.
محمد جمیل کامران چیف کواڈینئیٹر ملتان بہاولپور ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے کہا ہے کہ سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم لجینڈری آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا
چیرمین پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن منتخب ہونا خوش آئند ہے ان کے آنے سے ڈس ایبلڈ کرکٹرز کی حوصلہ افزائی ہوگی
اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے بہترین مواقع میسر آئیں گے جبکہ امیر الدین انصاری سیکرٹری پی ڈی سی اے کی کاوشیں بھی قابل تحسین ہیں
جن کی بدولت کھلاڑیوں کو تربیت کے نئے مواقع میسر آتے ہیں. وہ شاہد خان آفریدی کے چیئرمین پی ڈی سی اے بننے کی خوشی میں ملتان ریجن ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم اور
بہاولپور ریجن ڈس ایبلڈ کرکٹ کے مابین کھیلے گئے میچ کے موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کررہے تھے. ملتان ریجن نے پہلے کھیلتے ہوئے 196رنز بنائے اور
ان کے نو کھلاڑی آوٹ ہوئے. غلام محمد ملک. 56 عمیزالرحمن. 38.ماجد حسین. 37..زبیر سلیم. 35.رنز بنائے. بہاولپور ریجن کی طرف سے عابد حسین. محمد آصف. 2.2.جبکہ عمیر نے ایک وکٹ حاصل کی.
بہاولپور ریجن 180رنز بنا سکی. عابد حسین. 55.محمد نعمان. 47.عدنان وقار. 30.رنز بنائے. اللٰلہ دتہ. زبیر سلیم. 3.3.وکٹ حاصل کی. محمد ارسلان. محبوب اقبال ایمپائرز. بلال حنیف سکور تھے
ڈی ایف اے ملتان کے صدر میاں جاوید قریشی کی جانب سےمنقعد استقبالیا تقریب سے خطاب کرتے ہوے پی ایم اے کے نو منتخب صدر ڈاکڑ مسعود روف حراج نے کہا ہے کہ
ڈاکڑز جزبے خدمت سے سرشار ہو کرعوام کی بھلائ کی جدو جہد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ایم اے ڈاکڑوں کی نمائندہ تنزیم ہے
اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشس کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کامیابی ینگ ڈاکڑز کی بے مثال
جدوجہد کا نتیجہ ہے تقریب میں پی ایم اے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر ڈی ایف اے صدر میاں جاوید قریشی۔شفقت رحمان ۔رانا مدثر۔ذیشان قریشی۔اسامہ قادری۔ارسلان گولڈ شریق تھے۔
ڈی ایف اے کے صدر میاں جاوید قریشی کی جانب سے پی ایم اے کے نو منتخب صدرڈاکڑ مسعود روف حراج کے عجاز میں کیک کٹا گیا اور ان کے ہمرہ شفقت رحمان۔رانا مدثر۔ذیشان قریشی۔ اسامہ قادری۔ارسلان گوکڈ ہمرہ تھے
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
شاہد خان آفریدی کا چیرمین پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن خوش آئند ہے. جمیل کامران.
محمد جمیل کامران چیف کواڈینئیٹر ملتان بہاولپور ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے کہا ہے کہ سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم لجینڈری آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا چیرمین پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن منتخب ہونا خوش آئند ہے
ان کے آنے سے ڈس ایبلڈ کرکٹرز کی حوصلہ افزائی ہوگی اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے بہترین مواقع میسر آئیں گے جبکہ امیر الدین انصاری سیکرٹری پی ڈی سی اے کی کاوشیں بھی قابل تحسین ہیں جن کی بدولت کھلاڑیوں کو تربیت کے نئے
مواقع میسر آتے ہیں. وہ شاہد خان آفریدی کے چیئرمین پی ڈی سی اے بننے کی خوشی میں ملتان ریجن ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم اور بہاولپور ریجن ڈس ایبلڈ کرکٹ کے مابین کھیلے گئے میچ کے موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کررہے تھے.
ملتان ریجن نے پہلے کھیلتے ہوئے 196رنز بنائے اور ان کے نو کھلاڑی آوٹ ہوئے. غلام محمد ملک. 56 عمیزالرحمن. 38.ماجد حسین. 37..زبیر سلیم. 35.رنز بنائے. بہاولپور ریجن کی طرف سے عابد حسین.
محمد آصف. 2.2.جبکہ عمیر نے ایک وکٹ حاصل کی. بہاولپور ریجن 180رنز بنا سکی. عابد حسین. 55.محمد نعمان. 47.عدنان وقار. 30.رنز بنائے. اللٰلہ دتہ.
زبیر سلیم. 3.3.وکٹ حاصل کی. محمد ارسلان. محبوب اقبال ایمپائرز. بلال حنیف سکور تھے
جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ازالئے کے لئے هر ضلع کی سطح پر کیڈٹ کالجز بنائے جایئں راؤ محمد خالد
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
سیاسی و سماجی شخصیت راؤ محمد خالد نے کها هے که جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ازالئے کے لئے هر ضلع کی سطح پر کیڈٹ کالجز بنائے جایئں
اس سے پسمانده خطے کے عوام کو ان کا جائز حق مل سکے گا اور ملکی دفاع میں خطے کی نوجوان نسل اپنا کردار ادا کرسکے گی انہوں نے کہا که
جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ذمه دار وه جاگیردار هیں جو وفاق اور صوبے میں اهم ترین عهدوں پر رهے اور خطے کے لئے کبھی عملی کام نهی کیا.
متحدہ میلاد کونسل ملتان
مرکزی دفتر: گلشن مارکیٹ نیو ملتان
ربیع الاول میں جلوس ہائے میلاد کی سکیورٹی فول پروف،اجازت ناموں کا طریقہ کار آسان، کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔عامر خٹک
تاجدارِ کائنات ﷺ کے میلاد کا جشن سرکاری سطح پر منانے کے لئے شاندارانتطامات کئے جائیں گے۔
ضلعی بھر میں سرکاری عمارات پر چراغاں کا مقابلہ ہوگا،رابطہ موثر بنانے کیلئے فوکل پرسن مقرر کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر ملتان عامرخٹک کی متحدہ میلاد کونسل کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزاارشدالقادری کی قیادت میں متحدہ میلاد کونسل کے رہنماؤں کے اعلیٰ سطحی وفد نے ڈپٹی کمشنر ملتان عامرخٹک سے ملاقات کی
اور ماہ ربیع الاول میں میلادلنبیﷺ کے سلسلے میں نکالے جانیوالے جلوسوں کے مسائل کی فہرست پیش کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل قمرالزمان قیصرانی بھی
موجود تھے۔وفد میں چیئرمین خواجہ شفیق اللہ البدری،رکن الدین ندیم حامدی،راؤ محمد عارف رضوی،علامہ امیراظہر سعیدی،
پیر محمد افضل فریدچشتی،قاری غلام جیلانی نقشبندی،پیر حکیم ذیشان سیفی،علامہ سعیداختر،
مفتی عامر فیاض سعیدی،سید ناظم حسین شاہ،محبوب علی قادری،سید ربنواز شاہ،قاری عبدالرؤف سعیدی،عبدالحمید بدری،عبدالرزاق حامدی،
اور دیگر شامل تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی ملتان عامر خٹک نے متحدہ میلاد کونسل کے منظم کام کو سراہتے ہوئے جلوس ہائے میلاد کے مسائل حل کرنے کی
یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ جلوس ہائے میلاد کے مسائل میلاد آرگنائزرز کی مشاورت سے ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔
تاجدارِکائنات ﷺ کے میلاد کا جشن سرکاری سطح پر منانے کیلئے شاندار انتظامات کئے جائیں گے۔جلوسوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے ربیع الاول میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔جبکہ محافل میلاد و جلوسوں کے اجازت ناموں کا طریقہ کار آسان بنایا جائے گا
۔میلاد النبیﷺ کے مبارک موقع پر سرکاری عمارات پر چراغاں اور شرپسند عناصر سے نبٹنے کیلئے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔
جبکہ جلوسوں کے روٹس پر پیچ ورک،صفائی اور سیوریج کے مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کا ہدایات جاری کی جائیں گی۔
ڈی سی نے اس موقع پر جلوس ہائے میلاد کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے۔شعبہ نشرواشاعت متحدہ میلاد کونسل
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان:
متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزاارشدالقادری کی قیادت میں وفد ڈپٹی کمشنر عامر خٹک سے ملاقات کررہے ہیں ادیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی بھی موجد ہیں۔
وفد میں چیئرمین خواجہ شفیق اللہ البدری،رکن الدین ندیم حامدی،راؤ محمد عارف رضوی،علامہ امیراظہر سعیدی،
پیر محمد افضل فریدچشتی،قاری غلام جیلانی نقشبندی،پیر حکیم ذیشان سیفی،علامہ سعیداختر،مفتی عامر فیاض سعیدی،
سید ناظم حسین شاہ،محبوب علی قادری،سید ربنواز شاہ،قاری عبدالرؤف سعیدی،عبدالحمید بدری،عبدالرزاق حامدی،
اور دیگر شامل ہیں۔ متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزاارشدالقادری اورچیئرمین خواجہ شفیق اللہ البدری دیگر قائدین کے ہمراہ آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
ملتان پریس کلب میں ہونیوالی پریس کانفرنس میں جلوس ہائے میلاد کے مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزاارشدالقادری اورچیئرمین خواجہ شفیق اللہ صدیقی البدری آج سہ پہر اڑھائی بجے ملتان پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
ماہ ریبع الاول کے آغاز سے قبل ہونیوالی اس پریس کانفرنس میں جلوس ہائے میلاد کے مسائل اورماہ میلادالنبی میں منعقد ہونیوالے جلوسوں کے شیڈول کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔
اس موق پر متحدہ میلاد کونسل کے تمام رہنما بھی موجود ہونگے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ