راجن پور
(آفتاب نواز مستوئی )
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہاہے کہ غیر جمہوری سوچ رکھنے والی جماعتوں کا یہ اتحاد حکومت کے لیے پانی کا بلبلہ ہے
جس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ اپوزیشن نے ہمیشہ اصول کی نہیں وصول کی سیاست کی ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی سیاست پر اتنے برے دن آ چکے ہیں
کہ اب ان کو مولانا فضل الرحمان کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔ نواز شریف اور زرداری کا مولانا کارڈ ناکام ہوگا، یہ دونوں مولانا فضل الرحمان کو صرف ڈیل کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبر میں اراکین اسمبلی سے
گفتگو کے دوران کیا۔موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہPDMکے نام پر مفاد پرستوں کا ٹولہ اکٹھا ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔
ان کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی اور روشن مستقبل نہیں، ملکی مفاد اور ترقی نہیں، غریب کی غربت مٹانا نہیں، ملک میں انصاف کا بول بالا نہیں،
ہر شہری کے لیے یکساں نظامِ تعلیم اور صحت کے مواقع فراہم کرنا نہیں بلکہ اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانا ہے۔
ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ احتجاجی جلسوں کی باتیں کرنے والے اقتدار کے بھوکے لوگ ہیں اور اقتدار کے حصول کے لیے یہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں،
چاہے اس سے ملک میں انتشار پھیلے یا ملکی مفاد کو نقصان پہنچے۔لیکن ا ب ان کو یہ بات واضح کر لینی چاہیے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کسی
غیر فطری گٹھ جوڑ اور جلسوں سے بلیک میل نہیں ہوگی۔ ملک کی ترقی اور خوشحالی کا مقصد فراموش نہیں کیا جائے گا اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکِ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛
راجن پور
( آفتاب نواز مستوئی )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کی ہدایت پر محکمہ فشریز کی جانب سے فش فارمنگ بارے آگاہی ورکشاپس کا سلسلہ جاری ہے۔
کاشتکاروں کو مچھلی کے فارمزبارے آگاہی فراہم کرنے کے لئے فش سیڈ ہیچری فاضل پور میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز رضا محمد بلوچ ،رقیہ ستار،ڈاکٹر ضیاء اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
مچھلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات کے ویثرن کے مطابق
درست طریقہ سے فش فارمنگ متعارف کرائی جا رہی ہے۔ کاشتکار کھارے پانی والی بنجر زمینوں پر بھی مچھلی کے فارم بنا کر زمین کو کارآمد بنا سکتے ہیں
اور اچھی پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار مچھلی فارم بنا کر معاشی طور پر خوشحال ہو سکتے ہیں۔ورکشاپ میں کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ