وزیر اعلیٰ پنجاب نے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا
اشیاء ضروریہ کے نرخوں اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔۔
وزیراعلی سردار عثمان بزدار کو اجلاس کے دوران اشیاء خور و نوش کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی،
وزیراعلی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی کو مصنوعی مہنگائی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،
عوام کو ہر صورت مہنگائی مافیا سے نجات دلائیں گے، اجلاس میں صوبائی وزراء عبدالعلیم خان،
راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، حسین جہانیاں گردیزی،
سردار حسنین بہادر دریشک، چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے۔۔۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ