دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

نیازی سرکار کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اب انکے دن گنے جا چکے ہیں پارلیمنٹ کو تالے لگا کر یہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری و ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان نے ضلعی جنرل سیکرٹری علی مرادخان کھتران،

ڈسٹرکٹ انفارمیشنسیکرٹری فہد بھٹی کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں ڈی جی خان ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹریز کے اجلاس کے بعد پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

انھون نے کہا کہ اب نیازی سرکار کے دن گنے جا چکے ہیں پارلیمنٹ کو تالے لگا کر یہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے پیرا شوٹرز کا ہر فیصلہ ملک و قوم کے نقصان میں ہے

آمریت زدہ جوکرز کا تماشہ اب زیادہ دیر عوام کو نہیں دیکھنا پڑے گا ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب کی قیادت میں آئین کی پاسبانی اور صوبوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے

بائیس کروڑ عوام کو تبدیلی کے خواب دکھا کر انکو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے جہاں انکے دو سال کنٹینر لگے رہے آج وہاں چھوٹوں صوبوں کے ملازمین اپنی نوکریاں بچانے کی

جدوجہد میں سراپا احتجاج ہیں، اے پی سی کی کامیابی کا سہرا نوجوان بلاول بھٹو کے سر ہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا قیام خوش آئند بات ہے

اس پلیٹ فارم سے پہلے جمہوری تحریکوں نے تین آمروں کو بھگایا اب وقت آگیا ہے انکی کٹھپتلی کو گھر جانا ہوگا پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب ہر محاذ لڑنے کو تیار ہے

ہم روزانہ کی بنیاد پر اپنے ورکرز اور عوام کو آگاہی دے رہے ہیں تیس نومبر پی ڈی ایم جلسہ کی قیادت وسیب کے جیالے کریں گے اور انشاء اللہ یہ پاکستان کی تاریخ کا بہترین جلسہ ثابت ہوگا

اور کٹھپتلیوں کا کھیل تماشہ اپنے اختتام کو پہنچے گا۔اس موقع پر ضلعی صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن مظفرگڑھ ساحل چانڈیو، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مظفرگڑھ ملک نعیم رزاق جھانب،

ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن غلام عباس گورچانی،میاں عبدالرحمن بودلہ، جمشید مندھرانی، نیک خالد،غلام سرور دلشاد و دیگر موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان میں شہدائے کربلا کا چہلم کل آٹھ اکتوبر کو منایا جائیگاچہلم کے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کی

زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا۔اے سی صدر ملک راشد نعمت،ندیم حیدر نقوی،ظفر عباس شاہ،انورحسن قریشی اور حافظ احمد حسن سمیت ضلعی امن کمیٹی کے

اراکین شریک تھے ڈی جی خان ڈسٹرکٹ میں چہلم کی گیارہ مجالس منعقد ہوں گی اور پانچ جلوس نکالے جائیں گے جس کیلئے پنجاب پولیس کے900کے قریب افسران اور جوان سکیورٹی فرائض انجام دیں گے ڈی جی خان شہر میں مجالس اور جلوسوں کومانیٹر کرنے کے لئے 32 سی سی ٹی وی

کیمرے نصب ہوں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی خان ڈسٹرکٹ میں حساس مجالس اور جلوسوں کی آن لائن مانیٹرنگ ہوگی۔ریسکیو 1122،صحت،سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کے فیلڈ کیمپس لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر آفس ڈی جی خان میں ضلعی کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کرے گا۔

ضلعی امن کمیٹی کے اراکین نے عاشورہ محرم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری راستے بند نہ ہونے پر مقامی آبادی کو بھی مشکلات کا سامنا نہیں ہوا


.

ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کوہ سلیمان کا دورہ کر کے "زراعت کی ترقی کا مربوط منصوبہ ” کا افتتاح کیا۔اس موقع پر کاشتکاروں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی

اس علاقے کی ترقی کیلئے خصوصی کاوشوں بارے آگاہ کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت نے کہا کہ کوہ سلیمان میں اس دوسال کے منصوبہ کے تحت18کروڑ 90لاکھ روپے کی لاگت سے

اہداف مکمل کئے جائیں گے۔اس منصوبہ میں زراعت توسیع،واٹر مینیجمنٹ اور فیلڈ ونگ کی سرگرمیاں شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ

گندم کے بیج کے 50کلوگرام پیکنگ والے 6ہزار تھیلے،جوار 300تھیلے اور باجرہ کے1000 تھیلے 90فیصد رعائتی قیمت پر فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سبزیات کے بیج کے 6ہزار پیکٹس بلامعاوضہ فراہم کئے جائیں گے جن میں سے1500پیکٹس رواں سیزن میں فراہم کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہائی ویلیو ایگری کلچر کے فروغ کے سلسلہ میں اس ایریا میں 235ایکڑ پر پھلدار درختوں کے باغات لگائے جائیں گے جس میں 150ایکڑ زیتون،75ایکڑ پر سٹرس اور15ایکڑ پر کھجور کے باغات شامل ہیں

۔واٹر مینجمنٹ کے تحت 10تالاب اور17سولر پاور سے چلنے والی لفٹ اریگیشن سکیمیں 90فیصد رعائتی قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ ونگ کی طرف سے 3ہزار گھنٹے سے بلڈوزرورک اور 3ہزار گھنٹے سے پتھروں کو سٹون پکرز سے نکالنے اور زمین کوقابل کاشت بنانے

کا کام مکمل کیا جائے گا۔سیکرٹری زراعت نے واٹر مینجمنٹ کے تحت ممدانی قلات موضع نالدف میں تعمیر کیا جانے والا واٹر سٹوریج ٹینک اور غازی بکھری میں تالاب چیک کیا

جبکہ سوئل کنزرویشن کے سپل وے ودیگر سکیموں کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوہ سلیمان میں غربت کے خاتمے اور ہائی ویلیوایگریکلچر کے

فروغ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔پراجیکٹس کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ان پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئے افسران دن رات محنت کریں۔

سیکرٹری زراعت نے بارتھی کے کاشتکاروں میں سبزیات کے بیجوں کے پیکٹس بھی تقسیم کئے۔دورہ کے دوران سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے قبائلی علاقوں کے

کاشتکاروں سے ملاقات کی،مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایات دیں۔انہوں نے ڈی جی خان میں کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔اس موقع پر شاہد حسین،انوارالحق شہزاد،ندیم احمد،مہر عابد حسین ودیگر افسران بھی موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حافظ احمد طارق کی ہدایت گزشتہ روز پر چاروں اضلاع میں ٹیموں نے کارروائیاں کیں. مراسلہ کے مطابق

ضلع راجن پور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالشکور نے 20500000 مالیت کا موضع رکھ کوٹلہ حسن میں 159کنال سرکاری رقبہ واگزار کرا لیا.

سرکل آفیسر ملک اصغر نے فارم کے درست نہ ہونے پر چار پٹرول پمپ سربمہر کر دیئے. ڈیرہ غازیخان سے سرکل آفیسر محمد ارشد نے ریکوری کی مد میں 50ہزار 630روپے ریکور کرائے. اسی طرح انہوں نے ضمانت خارج ہونے پر

پٹواری محمد ندیم کو گرفتار کر لیا. سرکل آفیسر ہیڈکوارٹرعبدالمجید نے ضمانت منسوخ ہونے پر پرائیویٹ شخص محمد عظیم کو گرفتار کیا.

ضلع لیہ سے سرکل آفیسر اظہر حسین نے ریکوری کی مد میں 443180 روپے اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہیر احمد نے 125000روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے. انٹی کرپشن عدالت نے گزشتہ روز 27کیسز کی سماعت کی


.

ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے ایگزیکلچر انجینئرنگ آفس کا دورہ کیا. آفس کے معاملات چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ادارہ کی بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں.

ایگزیکٹو انجینئر زراعت انجینئرنگ چودھری ندیم احمد نے بریفنگ دی. سیکرٹری زراعت نے کہاکہ پاکستان کی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے

جس میں شعبہ انجینئرنگ کا اہم کردار ہے. جدید آلات کی تیاری، زمین کی ہمواری کیلئے بلڈوزر اور مشینری کی فراہمی کیلئے شعبہ انجینئرنگ اپنی صلاحیتو ں سے

کاشتکاروں کو جدید طریقہ کاشت کے آلات فراہم کر رہا ہے. سیکرٹری زراعت نے انجینئرنگ دفتر کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا


.

ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں تجارتی اداروں کی انسپکشن کی گئی.

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈیرہ غازیخان شاہد حمید لغاری نے بتایاکہ لیبر انسپکٹرز محمد عدنان نقوی اور محمد طفیل کھوسہ نے مختلف دکانوں کا معائنہ کیا.

ملازمین کو قانون کے مطابق اجرت کی فراہمی او رلیبرلاز پر عملدرآمد کاجائزہ لیاگیا. لیبر آفیسر محمد صادق نے مختلف بھٹوں اور فیکٹریوں کا معائنہ کرتے ہوئے ڈینگی سے بچاؤ کے

اقدامات بارے ہدایات جاری کیں. انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر دکانوں کی پڑتال کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیاگیا ہے قوانین کی خلاف ورزی پر مالکان کے خلاف چالان عدالت میں بھجوائے جائیں گے


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق اور دیگر افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا.

انہوں نے شہدائے کربلا کے چہلم کے روٹس کی صفائی کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ شہر میں صفائی اور سیوریج مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں.

سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی چہلم کے روٹس کو خصوصی طو رپر فوکس کرے. جلوس کے روٹس پر سول ڈیفنس، سپیشل برانچ اور دیگر محکمے سرچنگ و سوئپنگ کر کے کلیئر کریں.

رہائشی بند اور زیر تعمیر عمارتوں کو خصوصی طو رپر چیک کیا جائے. مقدس اوراق کے ڈبوں، ڈاکخانوں کے باکس اوردیگر مشکوک جگہوں کو کلیئر کرایا جائے. ڈ پٹی کمشنر نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں


.

ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا کا ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ رنگ پور کے علاقہ میں رہزنی کے مقدمہ کے ملزمان کی فائرنگ سے چوکی انچارج اے ایس آئی ملازم حسین کی شہادت کے واقعہ کا سخت نوٹس،

ڈی پی اوسے رپورٹ طلب کر لی،واقعہ میں ملزمان کی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی بھی ہلاک ہو ا،آر پی او کی طرف سے شہید اے ایس آئی کو زبردست خراج تحسین،

شہید کی فیملی کو سلیوٹ،ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ڈی پی او کو گرفتاری کے عمل کی خود نگرانی کی ہدایات جاری کر دیں،

پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کرنے والے دہشت گرد ہیں جن کی فوری گرفتاری ناگزیر ہے،آر پی او کی ہدائت تفصیلات کے مطابق

ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ رنگ پور کے علاقہ میں رہزنی کے مقدمہ کے ملزمان کی طرف سے پولیس پر کی جانے والی فائرنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے

ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کر لی،ڈی پی او حسن اقبال نے آر پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

تھانہ رنگ پور کی چوکی امیر پور کنکا کا انچارج اے ایس آئی ملازم حسین موضع پیر دوانہ راجن میں رہزنی کے مقدمہ کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹی کے ہمراہ گیا،

ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی،گولیاں لگنے سے اے ایس آئی ملازم حسین شدید زخمی ہو گیا

جسے نشتر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا،ملزمان کی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی بھی شدید زخمی ہوا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے ہلاک ہو گیا

جس کی شناخت غلام شبیر کے نام سے ہوئی،ملزمان وقوعہ کے بعد فرار ہو گئے،آر پی او فیصل رانا نے شہید اے ایس آئی ملازم حسین کو شاندار الفاظ میں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ

ملازم حسین شہید نے قانونی کی حکمرانی،عوام کے جان ومال کے تحفظ اور سماج دشمن و قانون شکن عناصر کی گرفتاری کے لئے جس فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے

اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اس سے وہ شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گیا،اس نے ثابت کیا کہ وطن عزیز کی محبت ایمان کا حصہ ہے،

مادر وطن کی سرزمین کو سماج دشمنوں اور قانون شکنوں سے پاک کرنے کے لئے اگر جان بھی دینا پڑے تو دی جا سکتی ہے،آر پی او نے کہا کہ ملازم حسین شہید جیسے با ہمت اور استقامت کے کوہ گراں پولیس افسران و اہلکار محکمہ کی بہادری کی علامت ہیں

یہی لوگ محکمہ کے ماتھے کا جھو مر ہیں جو جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے بھی کہتے ہیں کہ ”جان دی دی اسی کی تھی،

حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا“،آر پی او نے کہا کہ میں شہید ملازم حسین کی فیملی کو سلیوٹ کرتا ہوں پورا محکمہ شہید کے لواحقین میں شامل ہے،اگر چہ شہید ملازم حسین کی کمی تو محکمہ ہر وقت محسوس کرے گا

لیکن سماج دشمنوں اور قانون شکنوں پر واضح ہو گیا ہے کہ انہیں کسی بھی صورت قانون شکنی نہیں کرنے دی جائے گی،

آر پی او نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ملازم حسین کی شہید اور اپنے ساتھی کو ہلاک کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے،

پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ دہشت گردی ہے،ایسے ملزمان دہشت گرد ہیں جن کی فوری گرفتاری انتہائی ضروری ہے،

ڈی پی او اپنی نگرانی میں جدید سائنسی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں


ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا کاضلع مظفر گڑھ کے تھانہ سیت پور کے علاقہ میں دیہاتی کو شدید زخمی کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس،ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی،

تفصیلات کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ سیت پور میں ٹریکٹر نہ چلانے کے معاملے پر دیہاتی کو کلہاڑیوں سے شدید زخمی کرنے کے واقعہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے

ڈی پی او مظفر گڑھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی،ڈی پی او حسن اقبال نے آر پی او فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سیت پور کے قصبہ کندر والا میں غازی احمد ٹریکٹر چلا کر گزر اوقات کرتا تھا،ملزمان عبد الستار،

عبد الرزاق،مختیار حسین،عبد الغفار آئے جنہوں نے غازی احمد کو ٹریکٹراپنی زمین پر چلانے کا کہا،انکار پر ملزمان نے کلہاڑیوں کے وار کر کے غازی احمد کو شدید زخمی کر دیا،اس کے جسم کے جن حصوں پر شدید زخم آئے ہیں

ان میں اسکے پاؤں بھی شامل ہیں،ڈی پی او نے بتایا کہ غازی احمد کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جبکہ اس کی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ تھانہ سیت پور میں درج کر لیا گیا ہے،

ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ اقدام قتل کی واردات سنگین ہوتی ہے،

جس کے ملزمان کی عدم گرفتاری معاشرتی بے چینی پیدا کر دیتی ہے،اس طرح کی وارداتیں قانون کو چیلنج کرنے کے مترادف ہوتی ہیں،

اس طرح کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان خود کو قانون سے طاقتور سمجھتے ہیں لیکن حقیقت میں قانون سے نہ کوئی طاقتور ہے اور نہ کوئی بالادست ہے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ اس وقوعہ کے ملزمان کو اگلے48گھنٹوں میں ہر قیمت پر گرفتار ہو جانا چاہیے،

اس سلسلہ میں پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر انہیں ملزمان کی 48گھنٹوں میں گرفتاری کا ہدف دیا جائے،آر پی او نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے اٹھائے جانے والے نتیجہ خیز اقدامات سے انہیں آگاہ رکھا جائے


ڈیرہ غازی خان

مظفرگڑھ میں جعلساز دودھ فیکٹری پکڑی گئی۔3 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ کا محلول، 623 کلو خشک مصنوعی پاؤڈر تلف، دودھ فیکٹری موقع پر سربمہر۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب میں معیاری خوراک کی

فراہمی کیلئے کاروائیاں جاری ہیں۔ دودھ سیفٹی ٹیمز نے جعلی دودھ تیار کرنیوالی فیکٹری کو سِیل کردیا۔ موقع پر 3 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ کا محلول، 623 کلو ملاوٹی خشک دودھ تلف کیا گیا۔ دودھ سیفٹی ٹیموں نے خفیہ ٹیم کی اطلاع پرڈائریکٹر آپریشنز عطاء الحق کھوکھر کی زیر نگرانی مظفر گڑھ کے

علاقے سلطان کالونی، لنگر سرائے روڈ، کوٹ ادو میں شعیب سنتھیٹک ملک ہاؤس کے نام سے دودھ کی فیکٹری کو چیک کیا گیا۔

دودھ فیکٹری میں خشک پاؤڈر، کوکنگ آئل، ملاوٹ میں معاون ممنوعہ کیمیکل سے محلول تیار کیا جارہا تھا۔نام نہادملک یونٹ میں 3 ہزار لٹر دودھ کے محلول سے 40 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ اور 625 کلو خشک دودھ سے 10 ہزار لٹر دودھ بھی تیار کیا جانا تھا

۔دودھ سیفٹی ٹیموں نے موقع پر 3 ہزار لٹر دودھ کا گاڑھا محلول اور 625 کلو خشک پاؤڈر تلف کردیا۔دودھ تیار کرنے والی جگہ میں گندگی،

حشرات کی موجودگی بھی پائی گئی۔ملک پراسیسنگ یونٹ سے خشک دودھ پاؤڈر، دودھ کے گاڑھے محلول کے نمونے لیتے ہوئےموقع پر سربمہر کردیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق پنجاب حکومت عوام تک ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمز کو جدید آلات فراہم کر رہی ہے۔

تمام اضلاع کے داخلی،خارجی راستوں پر چیکنگ کیلئے موبائل ملک لیبارٹریز میں ڈیری سیفٹی ٹیموں کو تعینات کیا جارہاہے۔

ملاوٹ مافیا سے چھٹکارے کیلئےموبائل لیبز دودھ بردار گاڑیوں کے علاوہ ملک پوائنٹس کی بھی چیکنگ کریں گی۔ملاوٹ مافیا کیخلاف اطلاع پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی،

شکایت کنندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔عوام کی دہلیز تک ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی حکومت پنجاب کا عزم ہے۔

دوران کاروائی جعلی دودھ یونٹ سے 3 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ کا محلول، 623 کلو ملاوٹی خشک دودھ موقع پر تلف کیا گیا۔


ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹیز افیئرز حذیفہ قاسمی کی ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق سے ہیومن رائٹس کے حوالے سے ملاقات ہوئی۔

جس میں انھوں نے ڈیرہ غازی خان میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات چیت کی اس ملاقات میں ضلع بھر کے انسانی حقوق کے تحفظ و تقدس کو یقینی بنانے کے لیے ہیومن رائٹس کمیٹی کو

متحرک کرنے پہ تبادلہ خیال کیا گیا۔ حذیفہ قاسمی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ انسانی حقوق کے تحفظات ہماری اولین ترجیح ہیں۔کسی بھی ادارے میں ہونے والی کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہم ضلع بھر میں کسی بھی ادارے میں انسانی حقوق کی پامالی نہیں ہونے دیں گے۔سرکاری اداروں میں بھی اب ہر کام میرٹ پہ ہورہے ہیں۔

اور ہر ادارے میں انسانی حقوق کا خیال رکھا جارہا ہے۔اس موقع پہ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے وقت کوشاں رہیں۔

ضلع بھر ہونے والے کوئی بھی واقعات کو اولین ترجیح سمجھ کر انھیں حل کیا جارہا ہے۔اگر کسی بھی ادارے میں کوئی شکایت موصول ہو تو ادارے کے سربراہ کے نوٹس میں لایا جائے گا اور فوری انصاف دلایا جائے گا


ڈیرہ غازی خان

راجن پور وکیل کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر ڈیرہ بار میں ایک روزہ ہڑتال، کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا۔ ممبر پنجاب بار کونسل ڈیرہ کامقدمہ فوری واپس لینے کا مطالبہ۔

جبکہ دور دراز سے آئے سائلین شدید گرمی میں پریشان۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے وکلاء نے گزشتہ روز راجن پور میں سینئر وکیل کے خلاف جھوٹا

مقدمہ درج کرنے پر مکمل دن ہڑتال کی اور کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا جبکہ کہ دور دراز سے آئے ہوئے آئے سائلین کو سخت پریشانی کا سامنا رہا

اور شدید گرمی میں عدالتوں کے اہلکار کار انہیں مختلف ادوار کی تاریخیں دیے کرروانہ کرتے رہےاس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل ڈیرہ سردار عارف خان گورمانی نے کہا کہ

راجن پور بار کے سینئر ممبر کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر415/20انڈر سیکشن 188پی پی سی 16 ایم پی او تھانہ سٹی راجن پور میں درج کرنے کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ڈیرہ بار کے ممبران نےاپنے ڈویثرن کے سینئر ممبر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے

مکمل دن ہڑتال کی۔ممبر پنجاب بار کونسل سردار عارف خان کرمانی نے کہا کہ راجن پور کے سینئر وکیل سید رضوان علی شاہ پر پولیس نےجھوٹا مقدمہ درج کیا ہے

جسکی ڈیرہ کے تمام ممبران بار شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہیں انہوں نے ڈی پی او راجن پور سے مطالبہ کیا ہے کہ جھوٹی ایف آئی آر فوری طور پرخارج کی جائے۔


ڈیرہ غازی خان

محکمہ انٹی کرپشن کی کاروائی، ضمانت خارج ہونے پر پٹواری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق موضع گدائی شمالی میں چار کنیال اراضی جعل سازی،

دھوکہ دہی اور باہمی ملی بھگت کرتے ہوئے علاقہ کے پٹواری راؤ ندیم احمد نے انتقال کردی جس پر انٹی کرپشن پولیس نے ملزم کے خلاف 30اکتوبر 2017 کو

مقدمہ نمبر 15/17بجرم 420/468/471 ت پ درج کیا۔جس پر ملزم پٹواری راؤ ندیم احمد ولد عبد الشکورنے سپریم کورٹ آف پاکستان سے عبوری ضمانت کرائی۔

عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی جس پر پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت کے باہر گرفتار کرلیا۔ملزم کا چودہ روزہ ریمانڈحاصل کرنے کے لئےاسے آج عدالت پیش کیا جائے گا۔


ڈیرہ غازی خان

پاکستان سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن نے ڈیرہ غازی خان کے مشہور سنگر عبد السلام ساغر کو ڈویژن سنگر نامزد کرتے ہو ئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے معروف سنگر عبد السلام ساغر نے بین الاقوامی لیول پر اپنا نام پیدا کیا اور غیر ممالک دو بئی وغیر ہ میں سپیشل شو میں اپنی آوا ز کے جوہر دیکھاتے ہو ئے

شائقین کے دل جیت لئے اور ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا پاکستان سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن نے ان کی اس اچھی کارکردگی سے متاثر ہو کر ڈویژنل سطح پر معروف سنگر

عبد السلام ساغر کو نامزد کر دیا ہے جبکہ باقاعدہ طور پر صدر افتخار الٰہی ،جنرل سیکرٹری پاکستان سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن رانا نبیل طیب کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے

ڈویژنل سنگر نامزد ہو نے پر عبد السلام ساغر کو اپنے کثیر تعداد میں پرستاروں نے مبارکباد دی ہے ۔

About The Author