نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ روزگار سکیم کے ذریعے نوجوان معاشی طورپر خود مختار ہوں گے۔حکومت پنجاب روزگار کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کا روزگار فراہم کرنے کی سب سے بڑی سکیم کا افتتاح اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق بلا امتیاز اور میرٹ پر نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں۔یہ باتیں انہوں نے پنجاب سمال اندسٹریزکاپوریشن کے

ضلعی آفیسر کو اجلاس کے دوران ہدایت کرتے ہوئے کہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اس سکیم سے لوگوں کو نہ صرف روزگار مہیا ہو گا بلکہ گھر کا بجٹ اور خرچ میں بھی آسانیاں پیدا ہوں گی۔

انہوں نے گورنمنٹ کے اس اقدام کو سر ا ھتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ماحول دوست سرمایہ کاری کے لئے آسان قرضہ کی فراہمی مدد گار ثابت ہوگی۔


راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایات پر لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔دکھی انسانیت کی خدمت میرا شعار ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے اپنے آفس میں دور دراز سے آئے سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان لوگوں کے مسائل کے فوری حل کو ترجیح دیں۔

اس سلسلے میں کوتاہی نہ برتی جائے۔اپنے دروازے سائلین کے لئے کھلے رکھیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شکایات کے ازالے اور حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔


راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی)

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مچھلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے فش فارمنگ کو فروغ دے رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ فشریز کے افسران سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مچھلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے لوگوں میں مچھلی فارم بارے آگاہی فراہم کی جائے۔

اس سلسلے میں آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز رضا محمد نے بتایا کہ لوگوں میں مچھلی فارم بارے آگاہی کے لئے تشہیر کے تمام تر ذرائع استعمال میں لائے جائیں گے ۔

ہمارا مقصد مچھلی کی پیداوار میں اضافہ اور مچھلی پال حضرات کے لئے زیادہ سے زیادہ معلومات کی فراہمی ہے ۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز شاہین الدین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز حمیرا بخاری بھی موجود تھیں۔


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی )

تعلیم نسواں کے فروغ اور ترقی کے لیئے پنجاب بھر خاص طور پر ضلع راجن پور کےدور افتادہ اور انتہائی پسماندہ علاقوں میں گرلز ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولزکا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،

ٹائون کمیٹی کی سطح پر گرلز ہائیر سکینڈری سکولز /وویمن کالجز کا قیام عمل میں لایاجائے.

ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف میں عرصہ بیس سالوں سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی ہائیر سکینڈری یا وویمن کالج میں اپ گریڈیشن کا نہ ہونا متعلقہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ،

متعلقہ افسران و حکام ،مقامی چیئرمین اور عوامی نمائندوں کے لیئے لمحہ فکریہ اورافسوس کا مقام ہے

ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف کے عوامی،سیاسی،سماجی،مذہبی،صحافتی حلقوں کی مقتدر شخصیات نے "ڈیلی سویل” سے خصوصی گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ

تعلیم نسواں کے فروغ اور ترقی کے لیئے پنجاب بھر خاص طور پر ضلع راجن پور کےدور افتادہ اور انتہائی پسماندہ علاقوں میں گرلز ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولزکا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،

ٹائون کمیٹی کی سطح پر گرلز ہائیر سکینڈری سکولز /وویمن کالجز کا قیام فوری طور پر عمل میں لاکرتعلیم دوستی اور تعلیم نسواں کی اہمیت کو ترجیحات میں شامل کرنے کا عملی ثبوت دیا جائے.

ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف میں عرصہ بیس سالوں سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی ہائیر سکینڈری یا وویمن کالج میں اپ گریڈیشن کا نہ ہونا متعلقہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ،

متعلقہ افسران و حکام ،مقامی چیئرمین اور عوامی نمائندوں کے لیئے لمحہ فکریہ اورانتہائی افسوس کا مقام ہے عرصہ بیس سال گزرنےکے باوجود بھی اس طرف توجہ نہیں دی گئی جس سے درجنوں بلکہ سینکڑوں طالبات کامستقبل تاریک ہونے کاخطرہ ہے

کیونکہ ایک بچی کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا گویا پورے خاندان کو جہالت کے اندھیروں سے دور رکھنےکے مترادف ہے مگر یہ سب کچھ اسوقت ممکن ہے

جب انتہائی پسماندہ اور دور افتادہ سہولیات سے محروم علاقوں میں گھر کی دہلیز پر اعلی تعلیم کے واقع میسر کیئے جائیں

کیونکہ سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا کے توسط سے اور پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پر بھی متعدد بار گزارشات کی گئیں مگر انتہائی افسوس کامقام ہے کہ اسطرف محکمہ تعلیم کے افسران و ضلعی حکام و افسران کی طرف سے توجہ نہیں دی گئی

اور بلکہ گزارشات کو بھی صرف فزیبلیٹی رپورٹ کی حد تک کارکردگی دکھا کر ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا گیا ،اسموقع پر خانوادہ حضرت خواجہ نورمحمد نارووالہ رحمتہ اللہ علیہ صاحبزادہ صالح محمد،صاحبزادہ یوسف فرید،صاحبزادہ غلام معین الدین ،

ملک مرید حسین منہاس(سابق وائس چیئرمین)،جام محمد اکمل برڑہ(سابق نائب ناظم) جام محمد نسیم برڑہ،جام محمد عاشق،جام وزیراحمد برڑہ،

جام عبدالرشید برڑہ،ملک محمد ارشد سولنگی،عرفان کریم،ماسٹر سراج احمد سدوزئی،محمد اسلم آزاد، غلام یاسین ہمشیرہ،کریم نواز افغان،محمد نصیر کھوسہ،شاہد حسین بٹ ،محسن عباس جندانی، حافظ محمد عیسی مکول ،

فیض رسول سدوزئی، عطا رسول سدوزئی،حافظ نعمت اللہ سومرو، ملک صابر حسین واسنی ، ملک ربنواز واسنی،حفیظ اللہ ارشد،ملک فیاض بٹ،ملک حنیف بٹ،شاہد عدیل مٹھا،

نوازشریف بلانی،ملک فہیم من،عامر ابراہیم مکول،طالب حسین،محمد اسلم ٹوکہ،جام صفدر حسین،و دیگر نے ” ڈیلی سویل ” کے توسط سے محکمہ تعلیم پنجاب کے اعلی حکام ،صوبائی وزیر تعلیم،سیکریٹری ایجوکیشن ،کمشنر ڈی جی خان،

ڈپٹی کمشنر راجن پور،چیف ایگزیکٹیو آفیسر محکمہ تعلیم ضلع راجن پور ،اسسٹنٹ کمشنر جام پوراور ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی حاجی پور شریف و متعلقہ حکام و افسران سے فوری طور پرگرلز ہائی سکول حاجی پورشریف کی ہائیر سکینڈری سکول یا وویمن کالج میں اپ گریڈیشن کیساتھ ساتھ مکمل

سٹاف اور سہولیات کی فراہمی کا پرزورمطالبہ کیا ہے تاکہ یہاں کی سینکڑوں میٹرک پاس غریب و مجبور طالبات اپنی اعلی تعلیم گھر کی دہلیز پر حاصل کرسکیں اور ملک و قوم کے لیئے اپنا بھر پور کردار ادا کرسکیں.

ملک خلیل الرحمن واسنی (نمائندہ سویل حاجی پورشریف 03316014788، wasnikhalil@gmail.com)

About The Author