دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ناجائز تجاوزات مافیا سرگرم متعلقہ انتظامیہ خاموش،تجاوزات کیخلاف کاروائیاں بے سود،اسسٹنٹ کمشنر جام پور ،

ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف سے ناجائز تجاوزات کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف کی مصروف ترین جگہوں فاضل پور روڈ، مین لاری اڈہ،بکھر پورروڈ،راجن پور روڈ،لنڈی سیدان روڈ،مین بازار،

اور مختلف چوکوں وچوراہوں پر ناجائز تجاوزات مافیا نے جگہیں گھیر رکھی ہیں گویا کہ یہ علاقے سکڑ کر رہ گئے ہیں

جس سے آنے جانے والے اور پیدل چلنے والے راہگیروں تک کو بھی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سابقہ ادوار میں یونین کونسل حاجی پورشریف کی طرف سے کئی مرتبہ ناجائز تجاوزات کیخلاف مہم چلائی گئی

اور ایکشن بھی لیا گیا مگر اب صورتحال جوں کی توں ہے شہر بھر کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور،

اسسٹنٹ کمشنر جام پور،ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف و متعلقہ حکام سے ناجائز تجاوزات کے فوری خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے

کیونکہ سکولز کے اوقات میں آنےجانیوالے طلبا ء وطالبات کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے


حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

بغیر ترپال ،بغیر ڈالے والی گزرنے والی مٹی کی ٹرالیوں نے علاقہ مکینوں کا جینا دوبھر کردیا،بچےبوڑھے جوان مردو خواتین ڈسٹ الرجی،نزلہ ،

کھانسی اورگلے کی بیماریوں کا شکار متعلقہ انتظامیہ خاموش،اسسٹنٹ کمشنر جام پور ،انچارج پولیس اسٹیشن و ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف سے کاروائی کا مطالبہ

ٹائون کمیٹی حاجی پور شریف کی مختلف سڑکوں سے گزرنے والی بغیر ترپال اور اکثر بغیر ڈالے والی ٹریکٹر ٹرالیوں نے یہاں کی عوام کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے،

اور سڑکوں پر گرنے والی مٹی کے سبب جہاں صفائی ستھرائی کا مسئلہ ہے وہیں بچے بوڑھے مردوخواتین اور اہل علاقہ کے لئے ڈسٹ الرجی،کھانسی،

نزلہ ، زکام ودیگر بیماریوں کا بھی موجب ہے جس کا اہل علاقہ مسلسل شکار ہورہے ہیں اس سلسلے میں شہر بھرکے عوامی، سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور،اسسٹنٹ کمشنر جام پور،

انچارج پولیس اسٹیشن و ایڈمنسٹریٹرٹائون کمیٹی حاجی پور شریف سے اصلاح و احوال اور مختلف سڑکوں سے گزرنے والی بغیر ترپال اور اکثر بغیر ڈالے والی

ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف کاروائی کابھی مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقہ مکین مندرجہ بالا بیماریوں خاص طور پر ڈسٹ الرجی سے محفوظ رہ سکیں.

ملک خلیل الرحمن واسنی نمائندہ سویل حاجی پور شریف (wasnikhalil@gmail.com ,03316014788)

About The Author