نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انسٹاگرام، سوشل میڈیا پرنازیبا گفتگو کو روکنے کے لیے کمنٹس سیکشن میں تبدیلی کا اعلان

صارفین کی جانب سے رپورٹ یا بلاک کیا گیا ہے اب انسٹاگرام پر ایسے کمنٹس خودبخود غائب ہوجائیں گے

انسٹاگرام نے سوشل میڈیا پر بدکلامی اور نازیبا گفتگو کو روکنے لیے

کمنٹس سیکشن میں تبدیلی کرنے کا اعلان کیا ہے

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ

ایسے کمنٹس جنہیں ماضی میں صارفین کی جانب سے رپورٹ یا بلاک کیا گیا ہے

اب انسٹاگرام پر ایسے کمنٹس خودبخود غائب ہوجائیں گے۔ انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ

کمپنی مصنوعی ذہانت کے تحت نازیبا اور بدکلامی کو فروغ دینے والے کمنٹس کی نشاندہی کرے گی ۔۔

صارفین غائب ہونے والے کمنٹس کو اس وقت دیکھ سکیں گے جب وہ ویو ہڈن کمنٹس پر کلک کریں گے۔

About The Author