سابق وزیراعظم نواز شریف ،مریم نوازاوردیگرکے خلاف مقدمہ درج کرانے والا کوئی اورنہیں بلکہ پی ٹی آئی کا تنظیمی عہدیدار نکلا۔مدعی بدر رشید خان ہیرا تحریک انصاف یوتھ ونگ راوی ٹائون کا صدر ہے اور اس کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ساتھ ملاقاتوں کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں جبکہ گورنر ہائوس پنجاب نے (ن) لیگی قائدین کے خلاف مقدمے کے مدعی سے لاتعلقی کا اظہار کیاہے۔
ترجمان گورنر ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بغاوت کے مقدمے کے مدعی کا گورنر پنجاب سے کوئی تعلق نہیں، گورنر پنجاب سے ہزاروں افراد ملاقات کرتے ہیں۔ ملاقات کے لئے آنے والوں کی تصاویربنانا معمول کی بات ہے، چوہدری سرور سیاست میں وضع داری کے قائل ہیں، مخالفین کے خلاف کسی مقدمے یا اس کی حوصلہ افزائی کا سوال ہی نہیں ہوتا۔
یادرہے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف سمیت مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف بغاوت کا مقدمہ لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں درج کیا گیا تھا حکومت نے اس مقدمے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری طرف لاہور پولیس ریکارڈ کے مطابق نواز شریف پر بغاوت کے مقدمہ کا مدعی خود کریمنل ریکارڈ یافتہ ہے۔ مدعی بدر رشید پر اقدام قتل ، ناجائز اسلحہ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج ہیں۔
پولیس کے مطابق بدر رشید کے خلاف اقدام قتل کے مقدمات شاہدرہ میں درج ہوئے ، ناجائز اسلحہ کا مقدمہ تھانہ شرقپور میں درج ہوا ،کار سرکار میں مداخلت اور پولیس سے دست درازی کا مقدمہ پرانی انارکلی میں درج ہے ،
خیال رہے کہ مدعی بدر رشید تحریک انصاف کی جانب سے یوسی چئیرمین کا الیکشن بھی لڑچکا ہے اور کچھ مقدمات میں گرفتار بھی ہوچکاہے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور