نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کمشنر ڈی جی خان ساجد ظفر ڈال اور سی ای او کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے حکمت عملی مرتب کرلی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان کی افرادی قوت آؤٹ سورس کرنے کے

ساتھ ضروری مشینری خریدی جائے گی کمشنرنے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان کیلئے مزید تین سو افراد ہائیر کئے جائیں گے جس کیلئے آٹھ کروڑ روپے مختص کردئیے گئے ہیں کمپنی کیلئے دس کروڑ روپے سے ٹریکٹر،

لوڈر،مکینیکل سویپر، دیگر آلات اور ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کے ڈسٹ بن،کنٹینر اور دیگر صفائی آلات خریدے جائیں گے کمشنر نے کہا کہ دو ماہ کے اندر ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو موثر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

عوامی مسائل کے بہتر حل کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہیلپ لائن1139 بھی متعارف کرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں پرائیویٹ ہسپتال کے فضلہ کو محفوظ ٹھکانے نہ لگانے پر نوٹس اور جرمانے ہوں گے۔شہر میں صفائی اور سیوریج کے مسائل کا ادراک ہے

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیلئے افرادی قوت اور مشینری ملنے پر صورتحال مزید بہتر ہوگی۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی موجود وسائل کا بہتر استعمال کرے

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ ڈی جی خان شہر کے چار روڈز کو ماڈل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اور پرائیویٹ ہسپتال مالکان کو لوپ میں لیا جائیگا۔بیشتر ہسپتالوں کے مالکان کو نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان شہر سے منسلک تمام سڑکوں کی مرحلہ وار مرمت اور بحال کیا جائیگامشیر صحت محمد حنیف پتافی اپنے فنڈ سے ذرائع آمد و رفت بہتر کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے۔ایکسئین ایم اینڈ آر ہائی ویز محمد شہزاد سمیع سے ملاقات کرکے

ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کردیں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ

ڈی جی خان شہر کی رابطہ سڑکوں کی بحالی کو فوکس کیا گیا ہے شہر سے منسلک دیہی علاقوں کی سڑکوں کو ہنگامی بنیادوں پر مرمت کرایا جائیگا

۔مشیر صحت کی ہدایت پر سمینہ چوک تا بائی روڈ کی مرمت شروع کردی گئی۔گدائی قبرستان تا گجر والا روڈ کی مرمت ایک ہفتہ میں شروع کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔

مشیر صحت نے کہا کہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے عوام کا سفر مشکل ہوگیامرحلہ وار تمام سڑکیں مرمت کرائیں گے۔مشیر صحت کو ایکسیئن ایم اینڈ آر ہائی ویز نے بریفنگ دی۔


ڈیرہ غازی خان

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات ڈیرہ غازیخان سید اشفاق حسین بخاری نے کہاہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے مطابق ڈیرہ غازیخان سمیت صوبہ بھر میں پولی تھین

بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے تحت ضلع بھر میں پولی تھین بیگز کی فروخت اور استعمال ممنوع قرار دیاگیا ہے

عدالت کے حکم کے پیش نظر شاپنگ مالز، دکاندار قانون کی پاسداری کریں پولی تھین بیگز / شاپر کی فروخت اور استعمال ثابت ہونے پر قانون کے تحت کارروائی عمل میں

لائی جائے گی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات نے کہا کہ پولی تھین بیگز اور شاپر کے استعمال سے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں

یہی بیگز ڈرینج سسٹم کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ جلانے پر ماحولیاتی آلودگی پیدا کرتے ہیں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور سیوریج مسائل سے بچاؤ کیلئے پ

ولی تھین بیگز کا استعمال ترک کرنا ہو گا یہ بات ان کے مراسلہ میں کہی گئی ہے۔


ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں اینٹوں کی بھٹوں، کاروباری مراکز کی انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے

کم سے کم اجرت کے قانون، چائلڈ لیبر، جبری مشقت اور لیبر لاز کی پاسداری کیلئے بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی

یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری نے یہاں بتائی انہوں نے بتایاکہ لیبر انسپکٹر محمد صادق اینٹوں کے بھٹوں کے معائنہ کے دوران کم سے کم اجرت کے

ساتھ عورتوں کیلئے الگ بیت الخلاء کی سہولیات کو بھی چیک کرتے ہیں خلاف ورزی پر چالان عدالتوں میں پیش کیے جائیں گے انہوں نے کاروباری افراد کو تنبیہہ کی کہ وہ لیبرلاز کی پاسداری کریں


ڈیرہ غازی خان

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تونسہ ملک کلیم کوریہ نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سموگ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی او احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں فصلو ں کی باقیات جلانے پر پابندی عائد کر د ی گئی ہے

دھان کے مڈھوں کو جلانے سے سموگ پیداہوتا ہے جس سے فضائی آلودگی کے ساتھ زیر زمین موجود نامیاتی مادہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے سموگ سے ٹریفک حادثات کی شرح بھی بڑھ جاتی ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک کلیم نے

کاشتکاروں کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دھان کے مڈھوں کی تلفی کیلئے روٹا ویٹر اور ڈیسک ہیرو استعمال کیے جائیں

انہوں نے بتایاکہ پنجاب میں زراعت کا شعبہ مرکزی حیثیت رکھتاہے انہوں نے کہاکہ فصلو ں کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے جدید طریقہ کاشت اور محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔


ڈیرہ غازی خان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے تعلیمی سیشن 2020-22کے تحت نہم اور گیارہویں جماعتوں کیلئے ری ایڈمشن شیڈول جاری کر دیا ہے

سیکرٹری بورڈ کے مراسلہ کے مطابق نہم جماعت میں ری ایڈمشن کیلئے اداروں میں درخواست، آن لائن رجسٹریشن اور بنک فیس 19،

اکتوبر تک جمع کرائی جاسکے گی تاہم بورڈ میں رجسٹریشن ریٹرن کی ہارڈ کاپی 20سے 28اکتوبر تک جمع کرائی جاسکے گی اسی طرح گیارہویں جماعت کیلئے

اداروں میں ری ایڈمشن، آن لائن انرولمنٹ اور بنک فیس 22اکتوبر تک، بورڈ میں دستاویزات 23اکتوبر سے 2نومبر تک جمع کرائی جاسکیں گی۔


ڈیرہ غازی خان

مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا انہوں نے سمینہ روڈ کا معائنہ کرتے ہوئے

ہنگامی بنیاد وں پر متعلقہ محکمے کو مرمت کی ہدایات جاری کیں مشیر صحت نے حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا

کام کی رفتار تیز کرنے سمیت معیار بہتر کرنے کے حوالے سے بات کی ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے

ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے افسران کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں

کہ وہ دفاتر کی بجائے فیلڈ میں رہیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایاجاسکے۔


ڈیرہ غازی خان

مرکزی میلاد کمیٹی ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام اہم اجلاس بسلسلہ جائزہ انتظامات جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس بمقام دربار عالیہ اویسیہ بلاک نمبر 4 ڈیرہ غازیخان میں بروز ہفتہ بمطابق 10 اکتوبر بعد نماز عشاء منعقد ہو رہا ہے

اجلاس کی صدارت صاحبزادہ محمد انور حسن قریشی ایڈووکیٹ صدر مرکزی میلاد کمیٹی ڈیرہ غازیخان کریں گے صاحبزادہ انور حسن قریشی نے بتایا کہ اجلاس میں جشن عید میلادالنبیؐ سلسلے میں مرکزی جلوس کے انتظامات جائزہ لیا جائے گا

اور روٹ کا حتمی تعین کیا جائیگامزید برآں گھروں، دکانوں اور بازاروں میں چراغاں، زیلی جلوسوں اور مختلف مقامات پر منعقد ہونے والی محافل میلاد کی

تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا جائے گااجلاس میں ڈیرہ غازیخان کے علمائے کرام، مشائخ عظام ، عمائدین شہر،

اور میلاد کمیٹی کے اراکین اور کارکنان بھر پور انداز میں شرکت کریں گے انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کے دوسرے علاقوں کی طرح ڈیرہ غازیخان میں بھی

جشن عید میلادالنبیؐ کی تیاریاں عروج پر ہیں عاشقان رسولؐ اس سال بھی نہایت عقیدت و احترام سے عید میلاد النبیؐ بھر پور انداز سے منانیکی تیاریوں میں مصروف ہیں۔


ڈیرہ غازی خان

() 13 موٹر سائیکلوں سے جمپ لگا کر ریکارڈ بنانے والے شاہجہان کی ڈی پی او دفتر آمد۔شاہجہان نے ڈی پی او اختر فاروق سے ملاقات کی خواہش کی تھی۔

ڈی پی او اختر فاروق نے شاہجہان کو ریکارڈ بنانے پر مبارک باد دی۔اور شاہجہان کوپھولوں کا گلدستہ بھی دیا۔اور کہا کہ جہاں تک ہو سکے گا شاہجہان کو سپورٹ کریں گے۔

ڈی پی او اختر فاروق نے شاہجہاں کو نقد انعام سے بھی نواز۔شاہجہاں نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی جانب سے حوصلہ افزائی پرانکا شکرگزار ہوں۔


ڈیرہ غازی خان

جمعیت علماء اسلام جنوبی پنجاب کے نائب صدر مرکزی رہنما تنظیم اہل سنت، جامع مسجد لغاری کالونی کے خطیب مولانا عبدالحمید بزدار نے کہا ہے کہ

ملک کے دفاعی اداروں کے خلاف بیان بازی اورمیاں نواز شریف کی تصادم کی پالیسی ملک کے لئے انتہائی نقصادن دہ ہے تمام سیاستدان رسہ کشی کی پالیسی اور سیاست ختم کر کے ملک کے استحکام اور غریب عوام کے مسائل کے حل کے لئے

حکمرانوں کو مجبورکریں مہنگائی اور بیروزگاری ختم کرنے کے لئے حکمرانوں کو مجبور کر دیں جمعیت علماء اسلام لوٹ گھوسٹ کی سیاست پر لعنت بھیجتی ہے جمعیت کا نظریہ اللہ تعالیٰ کی زمین پر اللہ تعالیٰ کا نظام نافذ کرنا ہے

نفاذ اسلام کی جدو جہد جاری رہے گی شعائر اللہ کی توہین اور مقدس ہستیوں کی توہین کی وجہ سے ہم مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں

حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ مقدسات کا تحفظ کرے اور سخت قوانین نافذ کرے جس سے ملک میں مقدسات کی توہین کو روکا جا سکے۔


ڈیرہ غازی خان

جو کام جمہوریت نے کرنے تھے وہ سابق آرمی چیف و ریٹائرڈ صدر پاکستان فخر عوام سید پرویز مشرف نے کئے تھے جو ترقیاتی اور خوشحالی کے منصوبے جمہوریت کے دعویدار 70سال میں نہ کر سکے وہ کام سید پرویز مشرف نے اپنے 9سالہ دور میں کر دکھائے

سابق آرمی چیف نے دھڑلے سے حکومت کی اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کیا بیرونی قرضے فوری ادا کئے سید پرویز مشرف کے دور میں بیرون ملک پاکستان سرفخر سے اٹھا کر کہتے ہم پاکستانی ہیں ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ سے

ضلعی جنرل سیکرٹری شیر جہان ہوتانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا عمران خان بذات ٹھیک ہوں گے مگر کابینہ میں کچھ لوگ ٹھیک نہیں لگتے جس کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ترقیاتی کام سست روی کا شکا ر ہیں

تو کہیں ترقیاتی کام نظر نہیں آتے سید پرویز مشرف کا سنہری دوری آج بھی عوام کو سنہری خواب کی طرح یاد آتا ہے شیر جہان ہوتانی نے مزید کہا کہ

سید پرویز مشرف نے سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ جمہوری نظام پر بھی کڑی نظر رکھی بلکہ چلایا اور اس نظام کو مضبوطی سے چلایا اور اپنا نام منوایا۔


پنجاب پولیس میں تقرر و تبادلے

1۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز لاہور کو ڈی پی او قصور تعینات کر دیا گیا

2۔ڈی پی او قصور زاہد نواز کو سی پی او آفس تعینات کر دیا گیا

3۔ایس ایس پی ہیڈکواٹر فاروق آباد صاحبزادہ بلال عمر کو ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب تعینات کر دیا گیا
4۔سی ٹی او ملتان ہما نصیب کو ایڈیشنل ایس پی ہیڈکواٹر ملتان تعینات کر دیا گیا

5۔ایس پی سیپشل برانچ ملتان ریجن ظفر بزدار کو سی ٹی او ملتان تعینات کر دیا گیا

6۔ایڈیشنل ایس پی ہیڈکواٹر ملتان زنیرہ ظفر کو ایس پی سیکورٹی راولپنڈی تعینات کر دیا گیا

7۔ایس پی انویسٹیگیشن بہاولپور سلیم خان نیازی کو بٹالین کمانڈر 3 ملتان تعینات کر دیا گیا

8۔ایڈیشنل ایس پی انویسٹیگیشن علامہ اقبال ٹاون لاہور نوید ارشاد کو ایس پی انویسٹیگیشن شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا

9۔ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی ریجن خرم شہزاد کو ایس ایس پی انٹیلجنس سپشل برانچ لاہور تعینات کردیا گیا

10۔محمد عمران کو ایس پی انویسٹیگیشن سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا

11۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب عبدالغفار قیصرانی کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن لاہور تعینات کردیا گیا

12۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن لاہور ذیشان اصغر کو سی پی او آفس لاہور تعینات کر دیا گیا

13 ۔ایس پی انویسٹیگیشن شیخوپورہ محمد اکمل کو ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس لاہور تعینات کردیا گیا

14۔ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس لاہور اشرف اعوان کو ایس پی انویسٹیگیشن ٹو لاہور تعینات کردیا گیا

15۔ایس پی انویسٹیگیشن ڈیرہ غازی خان فیاض احمد کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سٹی لاہور تعینات کردیا گیا

16۔ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سٹی لاہور تصور اقبال کو ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن گجرانوالہ تعینات کر دیا گیا

17۔ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن گجرانوالہ حفیظ الرحمن کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز صدر لاہور تعینات کر دیا گیا

18۔ایڈیشنل ایس پی آپریشنز صدر لاہور سید غضنفر علی شاہ کو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا

19۔ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گجرانوالہ عمران رزاق کو ایس پی انویسٹیگیشن گجرات تعینات کر دیا گیا

20۔ایس پی انویسٹیگیشن گجرات غلام مصطفی گیلانی کو ایس پی انویسٹیگیشن حافظ آباد تعینات کر دیا گیا

21۔ ایڈیشنل ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب محمد بلال قیوم کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹیگیشن ماڈل ٹاؤن لاہور تعینات کردیا گیا

22۔ایڈیشنل ایس پی انویسٹیگیشن ماڈل ٹاؤن لاہور سید اسد مظفر کو ایڈیشنل آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم انویسٹیگیشن برانچ لاہور تعینات کردیا گیا

23۔ایس ایس پی آپریشنز گجرانوالہ ڈاکٹر فہد احمد کو بٹالین کمانڈر 5 لاہور تعینات کردیا گیا

24۔ایس پی انویسٹیگیشن ون لاہور عبدالوہاب کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹیگیشن علامہ اقبال ٹاون لاہور تعینات کردیا گیا


موٹر سائیکلوں سے جمپ لگا کر ریکارڈ بنانے والے شاہجہان کی ڈی پی او اختر فاروق سے ملاقات۔تفصیلات کے مطابق

موٹر سائیکل سے جمپ لگانے والے شادن لُنڈ کے نوجوان شاہجہان نے گزشتہ روز ڈی اختر فاروق سے ملاقات کی خواہش کی تھی

جس پر ڈی پی او اختر فاروق نے انہیں اپنے آفس بلا لیا ملاقات میں شاہجہان کو ریکارڈ بنانے پر مبارک باد دی اور گلدستہ بھی دیا

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ جہاں تک ہو سکے گا شاہجہان کو سپورٹ کریں گے مزید انہوں نے شاہجہاں کو نقد انعام سے بھی

نوازا اس موقع پر شاہجہاں نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی جانب سے حوصلہ افزائی پر شکرگزار ہوں۔

About The Author