لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ جہاں مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماوَں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے تقریر میں عوام کو اکسایا اور نواز شریف نے تقاریر میں بھارت کی ڈکلیئر پالیسی کی تائید کی۔
مقدمے میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، خرم دستگیر، احسن اقبال، شیخ آفتاب، پرویز رشید اور راجہ ظفر الحق کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ، امیر مقام، زکیہ شاہ، طلال چودھری اور دیگر رہنما بھی نامزد کیے گئے ہیں۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور