دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹ)

ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈیرہ غازی خان ڈویژن ؤ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 279 میر آصف خان دستی نے نورے والہ پھاٹک پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ

حکومت میں آنے سے قبل عمران خان تمام حکومتوں کوتنقیدنشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کرتے تھے کہ جب اُنھیں حکومت ملے گی

تو وہ صرف 100دن میں ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال دیں گے، موجودہ گورنمنٹ کے وزراء،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کی نااہلی کی وجہ عمران خان کے دعوے کی نفی

کرتے ہوئےحلقہ کی عوام کو مسائل میں دھکیل دیاہے،شہری علاقوں میں صفائی اور سیوریج کے نظام میں کرپشن اور عوامی دکھ اور پریشانی کے لئے اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا تحیہ کیاکرلیاہے،

جلد ہی موجودہ نمائندوں کی کرپشن کا پنڈورا بکس کھولا جائے گا،انہوں نے کہا کہ یوٹرن خان نے باقاعدہ 100″دن کا ایجنڈا’’بنا کر بڑے فخریہ انداز میں پیش کیاتھا‘ایک کروڑ نوکریاں50 لاکھ گھر،

احتساب کا مضبوط نظام، معاشرہ میں ہر سطح پرتبدیلی، حکومتی نظام میں بہتری، صرف 18وزراء کی کابینہ، بجلی گیس کے بلوں میں کمی، غیر ملکی قرضوں کا خاتمہ وہ تمام دعوے کہاں ہیں،انہوں نے کہا کہ

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کی طرف سے جلسے کی مخالفت کے باوجود عوام کا گرمجوشی سے ریسپانس اس بات کا ثبوت ہے کہ انے والا دور

پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے اورآنے والے قومی الیکشن میں واضح اکثریت کے ساتھ ان مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادیں گے ،

انہوں نے کہا کہ وہ سٹی کے ان عہدیداران کے مشکور ہیں جنہوں نے انتھک محنت کی اور جلسے کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا،اتنے بڑے جم غفیر کو دیکھ کر یقین ہو گیا ہے کہ انشاء اللہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن منی لاڑکانہ ثابت ہوگا ،

اب صرف کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،جلسہ سے ڈاکٹر محمد یونس شاکر ڈویژنل میڈیا سیل انچارج پیپلز پارٹی ڈیرہ غازی خان ڈویژن ،ڈاکٹر محمد مشتاق احمد ملک سٹی انفارمیشن سیکرٹری، عبد العزیز بھٹی سٹی صدر ،

فاروق بلوچ تحصیل انفارمیشن سیکرٹری پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ، مہر امجد سٹی نائب صدر، نصیر بلوچ تحصیل نائب صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اور جلسہ میں غریب عوام کی طرف سے والہانہ استقبال اور معززین علاقہ کی طرف سے گرمجوشی سے لگتا ہے عوام تبدیلی سرکار سے اکتا چکے ہیں۔

About The Author