دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی زیر صدارت سموگ اور ڈینگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سموگ فضائی آلودگی کا باعث بنتی ہے ۔اس کو کنٹرول کرنے کے لئے فیکٹریوں ،

اندسٹریوں اور بھٹوں میںاچھے ایندھن کا استعمال کیا جائے تاکہ سموگ سے بچاﺅ ممکن ہوسکے۔

ٹریفک پولیس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا چالان کرے۔تمام متعلقہ محکمے سموگ سے آگاہی بارے بینرز لگائیں اور پمفلٹ تقسیم کئے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی کے حوالے سے کہا کہ ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سرویلینس ٹیموں کو متحرک کیا جائے۔

اس سلسلے میں سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔اپنے دفاتر اور گھروں کے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔

کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے ۔تمام محکمے ڈینگی کے کنٹرول کے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات اشفاق حسین،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر میاں جہانگیر کے علاوہ محکمہ جنگلا ت اورہائر ایجوکیشن کے سربراہان نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔


راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق شہر کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے ۔

اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جارہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنرنے متعلقہ افسران کو قطب کینال کی سجاوٹ 13اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہر میں پھولوں کے پودے اور درخت لگائے جائیں۔

یہ باتیں انہوں نے شہر اور قطب کینال کی خوبصورتی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ایند پلانگ /ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد بلوچ ،ایکسین ہائی وے اور میونسپل کمیٹی کے چیف افسران نے شرکت کی


راجن پور

(بیورو چیف )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ زراعت ہمارے ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

امسال سفید مکھی کے حملہ کی وجہ سے کپاس کی پیداوار کم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا

بلکہ ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر زراعت( توسیع) ڈیرہ غازی خان شاہد حسین سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ راحت حسین راشد بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ

محمد پور دیوان اور گردونواح میں کپاس کی پیداوار سفید مکھی کے حملہ کی وجہ سے کم ہوئی ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ

کپاس کی فصل پر ہماری لاگت زیادہ ہے اور ہمیں نقصان کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کے حکم پر سفید مکھی سے متاثرہ علاقوں کا سروے کیا جا رہا ہے۔

جس میں کپاس کی فصل پر لاگت اور پیداوار کا تناسب چیک کیا جائے گا اور حتمی رپورٹ حکومت پنجاب کو ارسال کر دی جائے گی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ راحت حسین راشد نے بتایا کہ 2019کی نسبت رواں سال زیادہ زرعی ادویات کے نمونہ جات لئے گئے ہیں۔رواں سال غیر قانونی زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والے 17دکان داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔

جن میں سے 6ایف آئی آر محمد پور دیوان کی زرعی مارکیٹ کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ

کپاس کے نئے بیج متعارف کرائے جائیں جو سفید مکھی کے خلاف قوت معدافعت رکھتے ہوں اور ساتھ ہی نئی کیمسٹری کی زرعی ادویات فراہم کیا جائیں۔


راجن پور

( بیورو چیف )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی ہدایات پر کورونا ،سموگ اور ڈینگی سے بچاﺅ کے لئے آگاہی کے تمام تر ذرائع استعمال کے جا رہے ہیں۔

کلاسز میں ڈینگی اور کورونا وبا کی آگاہی کے لئے زیرو پیریڈ لگائے جا رہے ہیںاور طالبات کو صفائی اور حکومتی ایس او پیز بارے بتایا جا رہا ہے ۔

یہ باتیں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشاد حسین بخاری ،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج راجن پور شاہینہ ناز اور دیگر مقررین نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مقررین نے کہا کہ کورونا وبا کم ضرور ہوئی ہے لیکن ابھی ختم نہیں ہوئی ۔ہم سب کو چاہئے کہ حکومتی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں ،

ماسک پہنیں اور ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں۔ڈینگی کے حوالے سے مقررین نے کہا کہ اس سے بچنے کے لئے ہمیں زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔


جام پور

(وقائع نگار )

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویثرن اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔

تمام افسران بلا تعطل و رکاوٹ لوگوں کے مسائل ترجیح بنیا دوں پر حل کریں۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے اپنے دفتر میں لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میرا شعار ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ

اپنے دروازے سائلین کے لئے کھلے رکھیں اور مسائل کے حل میں تاخیر بالکل نہ کی جائے ۔


: راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی )

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر راجن پور میاں جہانگیر کا سموگ کے کنٹرول اور آگاہی بارے مختلف بھٹہ خشت کا دورہ۔

اس موقع پر انہوں نے بھٹہ خشت مالکان کا ہدایت کی کہ بھٹوں پر غیر معیاری ایندھن ( کپڑا ،شاپر اور غیر معیاری کوئلہ ) مت جلائیں۔

اس سے نہ صرف سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے بلکہ یہ دھواں سموگ کا سبب بھی بنتا ہے۔

اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی فصلات کی باقیات کو نہ جلائیں تاکہ ماحول کو برے اثرات سے بچایا جا سکے۔


: جام پور

( آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔

تمام علماءکرام ایک گلدستہ کی مانند ہیں۔ چہلم شہدائے کربلا کے دوران 5مجالس منعقد ہوں گی۔چہلم کے دوران اعزاداروں کی حفاظت کے لئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

اعزاداروں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔یہ باتیں انہوں نے چہلم شہدائے کربلا کے انتظامات بارے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

ڈی پی او احسن سیف اللہ نے کہا کہ تمام علماءکرام کا تعاون ہمیشہ مثالی رہا ہے ۔امن کو برقرار رکھنے کے لئے علماءکرام میں ہم آہنگی اوربھائی چارہ کی فضا پائی جاتی ہے۔

امن کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماءکرام کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ چہلم کے دوران تمام متعلقہ افسران اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سر انجام دیں۔

انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو صفائی بارے ہدایات بھی کیں۔ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا

اور ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ڈپٹی کمشنر نے عشرہ محرم میں ہم آہنگی اور بھائی چارہ کو قائم رکھنے پر علماءکرام کا شکریہ ادا کیا۔


جامپور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ سیلاب سے اثر انداز ہو نے والے علاقوں کا سروے مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔

تمام متعلقہ محکمے اس سلسلے میں اپنی اپنی رپورٹ تیار کریں ۔سستی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی ۔

یہ باتیں انہوں نے سیلابی علاقوں کے سروے بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ ،

اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال کے علاوہ محکمہ لائیو اسٹاک ،صحت،انہار سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔


جامپور

( آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کا ڈسٹرکٹ پبلک اسکول راجن پور اور پرائمری اسکول کا دورہ ۔دورہ کے دوران

انہوں نے ڈی پی ایس میں زیر تعمیر اکیڈمک بلاک کا معائنہ کیا۔انہوں نے عمارت کا مکمل جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ

اکیڈمک بلاک کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ حکومتی کورونا ایس او پیز کے تحت نئے بلاک میں کلاسز کا آغاز کیا جا سکے۔

انہوں نے ایکسین بلڈنگ کو ہدایت کی کہ میٹیرل کی کوالٹی کو چیک کریں ۔دورہ کے دوران انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول کی کلاسز کا بھی معائنہ کیا

اور حکومتی جاری کردہ ایس او پیز کو چیک کیا۔انہوں کے ہیڈ ٹیچر کو ہدایت کی کہ کورونا سے بچنے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔

بعد ازاں انہوں نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا ۔انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ،ٹف ٹائلز اور سیوریج کی اسکیموں کے کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ/ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد بلوچ،ایکسین پبلک ہیلتھ،بلڈنگ سمیت میونسپل کمیٹی کے افسران ہمراہ تھے۔


جام پور

( آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق شہر کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے ۔اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں گے۔

یہ باتیں انہوں نے شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔


راجن پور

(بیورو چیف )

قادیانیت کی تبلیغ میں ملوث ملزمان کا سرغنہ قادیانی ڈاکٹر شاھد اقبال، لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔

گزشتہ دو ماہ سے مفرور قادیانی ڈاکٹر شاہد اقبال کو تھانہ سٹی راجن پور پولیس نے فی الفور گرفتار کرکے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے

اور دیگر قادیانی ملزمان کی گرفتاری کے لۓ چھاپے مارے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقہ بستی اللہ داد میں ملزمان ڈاکٹر شاہد اور اس کے

دیگر قادیانی ساتھیوں ملعون نصیر قمر، مرزائی نعیم، مرزائی نسیم، فضل قادیانی اور ملعونہ بشریٰ طالب وغیرہ عرصہ سے قادیانیوں کی تبلیغ کا ادارہ و سکول چلا رہے تھے۔

سوشل سروسزگروپ کے صدر چوہدری محمدندیم کی درخواست پر راجن پور سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف توہین قرآن، توہین مذہب اسلام اور توہین ختم نبوت کے حوالے سے

زیر دفعہ 295 اے، 295 بی، 298 اے، 298 بی، 298 سی کے تحت مورخہ 23 جولائی 2020 کو مقدمہ قائم کیا تھا۔

FIR درج ہونے کے فوراً بعد قادیانی ملزمان روپوش ہو گۓ تھے قادیانی ملزمان کے سرغنہ ملعون ڈاکٹر شاہد کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی گذشتہ روز عدالت عالیہ نے قادیانی ملزم ڈاکٹر شاہد کی درخواست ضمانت مستردکر دی تھی۔

جس پر پولیس نے ملزم عدالت سے فرار ھوتے فوری طور پر گرفتار کر لیا علاوہ ازیں مختلف مذھبی ودینی تنظیمات کے راھنماؤوں جماعت اہلسنت کے راھنما اور ڈویژنل امن کمیٹی کے ممبر قاری نورالحسن الرحیمی، مفتی ارشاد احمد حقانی ڈویژنل کنوینئر انٹر نیشنل ختم نبوت ڈیرہ غازیخان،

سردار زاہد محمود مزاری چیئرمین مرکزی نعت کمیٹی، قاری محمود احمد قاسمی، سید مشتاق احمد رضوی صدر نعت کمیٹی اور شیر شاھد مہروی دیگر نے قادیانیوں کے

خلاف کاروائی کرنے پر راجن پور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے مطالبہ کیا کہ دیگر ملزمان کو بھی فی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔#

About The Author