اسلام آباد:2018 کے انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھی، اب یہ تعداد 11 کروڑ 57 لاکھ 753 ہوگئی ہے
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا کام مکمل ہونے کے بعد حتمی انتخابی فہرستوں کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 36,371,326، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 29,862,932 اور خواجہ سراء رائے دہندگان کی تعداد 1,886ہے جبکہ پنجاب کے کُل رائے دہندگان کی تعداد 66,236,144 ہے۔
سندھ میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 13,443,983 خواتین رائے دہندگان کی تعداد 10,907,267 اور خواجہ سراء رائے دہندگان کی تعداد 431ہے، اس طرح سندھ کے کُل رائے دہندگان کی تعداد 24,351,681 ہے۔
خیبر پختونخواہ میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 11,076,630، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 8,457,201 اور خواجہ سراء رائے دہندگان کی تعداد133 ہے ، اس طرح خیبر پختونخواہ کے کُل رائے دہندگان کی تعداد 19,533,964ہے۔
بلوچستان میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 2,753,946، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 2,047,104 اور خواجہ سراء رائے دہندگان کی تعداد81 ہے اس طرح بلوچستان کے کُل رائے دہندگان کی تعداد 4,801,131ہے۔
اسلام آباد میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 432,731، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 393,095 اور خواجہ سراء رائے دہندگان کی تعداد7 ہے ، اس طرح اسلام آباد کے کُل رائے دہندگان کی تعداد 825,833ہے۔
مجموعی طور پر پاکستان میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 64,078,616، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 51,667,599 اور خواجہ سراء رائے دہندگان کی تعداد 2,538ہے، اس طرح پاکستان کے کُل رائے دہندگان کی تعداد 115,748,753 ہے۔
عام انتخابات برائے-2018 کے وقت رائے دہندگان کی کُل تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھی جس میں 97 لاکھ 93 ہزار 344 کے اضافہ کے بعد اب کُل تعداد 11 کروڑ 57 لاکھ 48 لاکھ 753 ہوگئی ہے۔
حتمی انتخابی فہرستیں مورخہ 4 اکتوبر 2020 سے عوام کے معائنہ کے لئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر / رجسٹریشن آفیسروں کے دفاتر میں آویزاں کردی جائیں گی۔ رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8300 شارٹ میسج سروس کو اپڈیٹ کردیا ہے
رائے دہندگان حتمی انتخابی فہرستوں کے مطابق اپنے ووٹ کے اندراج کو اس سروس کے ذریعے چیک کرسکتے ہیں ۔ رائے دہندگان اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات کے علاوہ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر کا رابطہ نمبر، الیکشن کمیشن کی ہیلپ لائن کا نمبر اور الیکشن کمیشن کا ویب سائٹ لنک کی تفصیل بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
ویب سائٹ سےفارم-21 برائے اندراج/منتقلی ووٹ، فارم-22 برائے اعتراض / حذف ووٹ اور فارم-23 برائے کوائف درستگی بھی ڈاوّن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ فارم رجسٹریشن افسران اور اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے دفاتر میں جمع کروائے جاسکیں گے
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور