اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مولانا فضل الرحمان حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مقرر

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنانے کا فیصلہ پی ڈی ایم کے ورچوئل اجلاس میں کیا گیا

اسلام آباد : مولانا فضل الرحمان کو حکومت مخالف اتحاد  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کا سربراہ مقرر کردیا گیاہے ۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنانے کا فیصلہ پی ڈی ایم کے ورچوئل اجلاس میں کیا گیا

مسلم لیگ ن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کا نام تجویز کیا گیا۔

باقی عہدیداروں کے فیصلے سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہونگے۔

اجلاس میں نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری ، مولانا فضل الرحمان، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی ،ی این پی مینگل کے سردار اختر مینگل بھی وڈیو لنک پر شریک ہوئے، ۔

احسن اقبال ، مولانا اویس نورانی، آفتاب شیر پاؤ، امیر حیدر ہوتی، ہاشم بابر ،محسن داوڑ، پروفیسر ساجد میر اور ڈاکٹر عبدالمالک شریک ہوئے ۔

اجلاس کے آخر میں مولانا فضل الرحمان نے دعا کرائی

%d bloggers like this: