دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

کریم نکلے ،کیمیکل اورپانی ملے مضر صحت دودھ دہی کی فروخت سرعام جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شہر سمیت گردونواح میں کریم نکلے ،کیمیکل اورپانی ملے مضر صحت دودھ دہی کی فروخت سرعام جاری ،ریٹ بھی سرکاری نرخوں سے زائد وصول کیے جانے لگے ،شیر خوار

بچوںاورشہریوں میں پیٹ سمیت دیگر بیماریاں پھیلنے لگیں۔تفصیلا ت کے مطابق ڈیرہ شہر اورنواحی مضافات میں دودھ سپلائی کرنے والوں کی طرف سے دودھ سے کریم نکال کر کیمیکل ملا مضر صحت دودھ

دوکانوں پر فروخت کرنے کا سلسلہ عروج پر ہے جبکہ دودھ فروش دوکاندارحضرات بھی سپلائی شدہ مضرصحت دودھ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے دودھ میں پانی ملا کراوردہی میں پاﺅڈرکی ملاوٹ کر کے رہی سہی کسر

نکال رکھی ہے جس سے دودھ پینے والے شیر خوار بچوں سمیت شہری پیٹ سمیت دیگر بیماریوںمیں مبتلا ہورہے ہیں۔دوسری جانب شہریوں کو سرکاری نرخوں سے دودھ80 روپے کی بجائے 100روپے

اوردہی 90روپے کی بجائے 120روپے تک سرعام فروخت کررہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی اورمقامی انتظامیہ دودھ دہی میں ملاوٹ اورزائد ریٹ پر فروخت کرنے والوں

کے خلاف کاروائی کی بجائے ملاوٹ اورگرانفروش ملاوٹ مافیا سے مبینہ طورپر ملی بھگت کر کے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔شہریوں سمیت عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اورحکام بالا سے فوری نوٹس

لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
مضر صحت گوشت کی فروخت سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے لگیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر میں مضر صحت گوشت کی فروخت سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے لگیںتفصیلات کے مطابق صوبے کے دوسرے بڑے ضلع میں جہاں شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں

وہاںپر مضر صحت اور زائد المیعاد اشیاءخوردونوش کی فروخت سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنا روز کا معمول بن چکا ہے کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود پندرہ کی آبادی پر مشتمل ضلع میں صرف ایک سلاٹر

ہاﺅس ہے جہاں سہولیات ناپید ہونے سے شہر کے وسط میں گھر وں کے اندرمذبحہ خانے قائم ہیں ،قصاب کھلے نالوں کے سامنے موجود تھڑوں پر گوشت کی دکانیں پر گوشت کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں

جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں بلکہ مضر صحت گوشت کی فروخت سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں بارہا نشاندہی اور توجہ دلانے کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بلدیہ ٹھس

سے مس تک نہیں ہوا۔عوامی حلقوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے نااہلی کے باعث شہری مضر صحت گوشت خریدنے پر مجبور ہیں جس سے شہری گردے،دل،جگر،یرقان و سرطان کے

امراض میں مبتلا ہورہے ہیں بیمار اور لاغر جانوروں کو ذبح کرکے گوشت فروخت کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے کئی مرتبہ شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑکر متعلقہ افسران کی توجہ دلائی مگر عوام کے بنیادی مسائل سے غافل

افسر شاہی کو کیا سروکار کہ مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے درندہ صفت عناصر کے

خلاف نہ صرف کارروائی کی جائے بلکہ ساتھ ساتھ سلاٹر ہاﺅس میں سہولیات فراہم کرنے سمیت پرفضا ماحول میں قصابوں کو گوشت فروخت کرنے کے لئے کوئی مخصوص جگہ میسر کی جائے اس کے علاوہ دیگر اشیاء

خوردونوش کی قیمتوں اورمقدار و معیار کا جائزہ بھی ساتھ لیا جائے تاکہ عام آدمی کو صحت مندانہ خوراک میسر آسکے۔
٭٭٭
قاتلانہ حملے میں ایک شخص زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) تھانہ صدر کی حدود بالی شمالی میں درختوں کی کٹائی کے تنازعہ پر دو ملزمان یونس ولد زدوار اور نورا جان ولد حبیب اللہ خروٹی سکنائے بالی شمالی نے ضیاءالحق ولد امین زئی خروٹی پر قتل کی

نیت سے فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی شخص کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے ایک کلاشنکوف معہ15کارتوس اور ایک پستول 30بور معہ

5کارتوس برآمد کرلئے
٭٭٭
موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)جٹہ اڈا کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں جٹہ اڈا کے

قریب دو موٹر سائیکل سوار افراد تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہونے سے آپس میں ٹکراگئے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل پر سوار جواد احمدسلیمان زئی سکنہ ملازئی ٹانک جاں بحق ہوگیا جبکہ

دوسرے موٹر سائیکل پر سوار الیاس ولد غلام شبیر سکنہ جھوک مکھا شدید زخمی ہوگیا۔
٭٭٭
غیر قانونی طور پر دریائے سندھ سے ریٹ اٹھانے والوں کیخلاف کاروائی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سلطان نور الدین، اے ڈی محکمہ معدنیات اور مقامی پولیس کی ڈیرہ دریا خان روڈ پرغفارے والی ٹی سے غیر قانونی طور پر دریائے

سندھ سے ریٹ اٹھانے والوں کیخلاف کاروائی، بھاری مشینری قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ کااندراج۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایات پرنو تعینات اسسٹنٹ کمشنر سلطان نور

الدین اور محکمہ معدنیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اعجازنے مقامی پولیس کے ہمراہ تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود ڈیرہ دریا خان روڈ پرغفارے والی ٹی سے غیر قانونی طریقہ سے ریت لے جانے والے افراد کے

خلاف کاروائی کی۔ اس کاروائی میں غیر قانونی طور پر دریا سے ریٹ اٹھانے والی مشینری ایکسویٹر، ٹریکٹر وغیرہ قبضہ میں لیکر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
سوتیلی بھتیجی کے ساتھ زیادتی کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے سوتیلی بھتیجی کے ساتھ زیادتی کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے احکامات جاری کردیئے ، پولیس ذرائع کے

مطابق تھانہ کلاچی میں مسماة خ بی بی کے والد روزی خان نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ میرے سوتیلے بھائی ملزم جمعہ خان ولد محمدجان نے میری بیٹی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی جس سے وہ حاملہ ہوگئی،

مقامی پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف 14ستمبر2020کو مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم جمعہ خان نے مقامی عدالت میں ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست دائر کی جو خارج

ہونے پر ملزم نے پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ بینچ میں درخواست دائر کی جس پر عدالت عالیہ نے بھی ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان میں اربوں روپے کے ترقیاتی وعوامی فلاحی منصوبوں پر کام جاری ہے،محمد نواز خان

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردارعلی امین خان گنڈہ پور اور ایم پی اے سردارفیصل امین خان گنڈہ پور کی خصوصی دلچسپی سے ڈیرہ اسماعیل خان میں اربوں روپے کے ترقیاتی

وعوامی فلاحی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ میگا پراجیکٹس کے متعدد منصوبے منظوری کے آخری مراحل میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریک انصاف کے راہنما اور امین برادران کے ترقیاتی

کاموں کے فوکل پرسن محمد نواز خان نے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی تکمیل کے لیئے ہمارے قائدین متحرک ہیں وفاقی اور صوبائی حکومت وزیر اعلی اور

صوبائی وزرا کے تعاون ودلچسپی سے ڈیرہ کی تقدیر بدلی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی تفصیلات کی فہرست انتہائی طویل ہے مختصرا جب ہم چیدہ چیدہ منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہیں تو وہ بھی کئی

صفحات پر مشتمل ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مدر کیئر اینڈ چلڈرن ہسپتال کی تعمیر کے منصوبہ کا پی سی ٹو مکمل کرلیا گیا ہے چار سو بستروں پر مشتمل ہسپتال کی کی جلد منظوری کے بعد اس پر

کام شروع کر دیا جائے گا۔ اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش اور عوامی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے تین مختلف مقامات پر فلائی اوور تجویز کیے گئے ہیں 2 فلائی اوور محکمہ تعمیرات عامہ

اور ایک فلائی اوور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر انتظام بنایا جائے گا مجوزہ فلائی اوورز میں سے ایک ٹانک اڈہ نمبر چار سکول کے قرب وجوار سے شروع ہوکر ٹانک اور درابن روڈ کی ٹریفک کو سہولت فراہم

کرے گا۔ دوسرا پرانی سبزی منڈی چوک کے مقام پر بنایا جائے گا۔ جبکہ تیسرا فلائی اوور جی پی او چوک سے ڈائیوو اڈا تک ہوگا ان تین فلائی اوورز کی تعمیر کا تخمینہ لاگت 2 ارب روپے لگایا گیا ہے جس سے شہر

میں ٹریفک کے رش اور اس سے عوام کو ہونے والی تکلیف میں بڑی حد تک ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے زیر اہتمام این اے 38 کے مختلف دیہاتوں کے لیے پچپن شمسی ٹیوب ویل منظور ہو

گئے ہیں جن کے ٹینڈر ہو چکے ہیں ایک ٹیوب ویل کی لاگت سوا کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے اسی طرح این اے 38 میں 40 کروڑ روپے کی لاگت سے تحصیل پہاڑپور سمیت متعدد علاقوں میں روڈز کی تعمیر

کے منصوبے منظوری کیلئے پیش کر دیے گئے ہیں ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلے سے جاری سیوریج سسٹم میگا پراجیکٹ میں مزید علاقوں کے باسیوں کی سہولت کے لیے سیوریج سسٹم منصوبہ کی توسیع کے لیے 30

کروڑ کی منظوری حاصل کی جا رہی ہے اسی طرح 30 کروڑ روپے کی لاگت سے سے پی کے 97 میں اے ڈی پی کے تحت مختلف روڈز کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے این اے 38 میں دیہی علاقوں میں

کینال پیٹر روڈ کی خستہ حالی سے دیہی علاقوں کے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات تھیں جس کے خاتمے کیلیے 20 کروڑ کی لاگت سے کینال پیٹرول روڈ منظور کیے گئے ہیں ۔ محمد نواز خان نے بتایا کہ محکمہ تعمیرات

عامہ کو اٹھارہکروڑ روپے این اے 38 میں مختلف روڈز کی تعمیر کے لیے جاری کر دیئے گئے ہیں یہ منصوبے دسمبر تک مکمل کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کے زیر اہتمام گرڈ روڈ گرین بیلٹ کی تعمیر

اور سولر لائٹس کی تنصیب کے لیے لئے 13کروڑ کے ٹینڈر ہو چکے ہیں۔ پی کے ستانوے میں 9 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف گلیوں کی تعمیر کا کام بھی شروع ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر علی امین

خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر تحصیل پہاڑپور میں 10 کروڑ روپے کی لاگت کے منصوبوں پر پر کام شروع ہے پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے گلیوں کی تعمیر کی جارہی ہے ایک کروڑ روپے کی لاگت سے

پہاڑ پور میں پارک تعمیر کیا جائے گا ۔ اور ایک کروڑ کی لاگت سے سے پہاڑ پور شہر میں سولر لائٹس نصب کی جائیں گی اسی طرح پنیالہ میں پارک کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ روپے اور سولر لائٹس کے لیے ایک

کروڑ روپے کی لاگت سے کام جاری ہے موسی کھر کے مقام پر ایک کروڑ کی لاگت سے عوامی تفریح پارک کی تعمیر کا کام بھی شروع ہے انہوں نے کہا کہ پہاڑ پور ۔ رنگ پور روڈ کی کشادگی کے لیے چار کروڑ روپے

منظور کئے جا چکے ہیں بند کورائی کے لیئے تین کلو میٹر روڈ جبکہ گرہ رحمان کا چار کلو میٹر روڈ کی منظوری ہو چکی ہے ۔ کوہ کار۔ بڈھانی۔ تھتھل۔ شاہ دا رابطہ سڑکوں پر بھی جلد کام شروع کردیا جائے گا ڈیرہ اسماعیل

خان شہر کے نواحی علاقہ ڈیوالہ میں فردوس مسجد فرنٹیر سکول کے علاقہ کے عوام 40 سال سے نکاسی آب کی سہولت سے محروم تھے دو کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے علاقے کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جا رہا ہے ہے

انہوں نے کہا کہ تحصیل پہاڑ پور کے علاقے میں ماضی میں میں بجلی کے جو ٹیوب ویل لگائے گئے تھے بجلی مسائل کی وجہ سے عوام کو مسائل کا سامنا تھا جلد ہی ان کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے کام کا آغاز کر دیا

جائے گا انہوں نے کہا کہ سٹی ٹو کے دیہاتوں سردارے والا غلامے والا۔ گرسل۔ مقیم شاہ۔ ٹھٹھہ بلوچاں اور ملحقہ آبادی کے لیئے رابطہ سڑکوں کی مد میں میں 10 کلو میٹر روڈ کی منظوری دی جا چکی ہے انہوں نے

کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مروتی یونین کونسل وانڈا خان محمد اور یونین کونسل کڑی خیسور کے لوگ چشمہ روڈ تک جانے کے لئے لیے چار گھنٹے کا طویل سفر کرتے تھے اس علاقے کے باسیوں کی اس

تکلیف کو دور کرنے کے لیے وفاقی وزیر علی امین خان کی خصوصی ہدایت پر اٹھارہ کروڑ روپے کی لاگت سے ونڈا علی رحمانی اخزاں روڈ کڑی خیسور کے آٹھ کلومیٹر حصہ تعمیر کی منظوری دی جا چکی ہے جس سے چار

گھنٹے کا سفر چالیس منٹ تک کارہ جائے گا۔ ماضی میں جان بوجھ کر اس منصوبہ پر کام نہیں کیا گیا تھا اسی طرح وانڈا فیروز والا شیرو شیرو۔ وانڈا لالی۔ کتی خیل اور ملحقہ علاقے کے باسیوں کو عبدالخیل سے پنیالہ تک

مشکل سفر کرنا پڑتا تھا اس کو حل کرنے کے لیے چار کروڑ کی لاگت سےایک سڑک تعمیر کی جارہی ہے جس سے یہ لوگ عبدالخیل کے بجائے براہ راست پنیالا پہنچ جائیں گے اور ان کی ایک بڑی تکلیف کا خاتمہ ہو

جائے گا اسی طرح وفاقی وزیر علی امین خان کے خصوصی فنڈ سے 33 کروڑ روپے کی لاگت سے پاک پی ڈبلیو ڈی کے زیر اہتمام 22 ٹیوب ویل کے ٹینڈر ہوگئے ہیں جو جلد ہی مختص علاقوں میں لگا

دیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ترقی اور عوامی مسائل کے حل کا یہ سفر رکا نہیں بلکہ جاری ہے آنے والے دنوں میں مزید میگا پراجیکٹ لائے جائیں گے وفاقی وزیر علی امین خان گنڈاپور ۔ ایم پی اے فیصل

امین خان گنڈا پور تحصیل ناظم عمر امین خان گنڈاپور کی نگرانی میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکنان اور ٹائیگرز کی ٹیم شب و روز کوشاں ہیں اور الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل سے بڑھ کر

خدمت کی جارہی ہے
٭٭٭
1500گرام سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف کاروائیاں، 1500گرام سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ڈیرہ پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف

کاروائیوں میں تھانہ یونیورسٹی پولیس نے فتح موڑ پر منشیات فروش حبیب اللہ ولد جانوال خان سے1030گرام چرس جبکہ قریشی موڑ کے قریب منشیات فروش عرفان ولد زکیم خان سے 530گرام چرس برآمد

کرکے گرفتار کرلیا ۔اسی طرح قریشی موڑ ناکہ بندی پر ملزم عالمگیر ولد وہاب خان سکنہ منڈی ٹاﺅن سے دوران تلاشی 1پستول30بور معہ6کارتوس، جبکہ چودھوان پولیس نے گرہ مٹ میں کاروائی کے دوران

ملزم رحمت اللہ ولد ربنواز سے 1پستول30بور معہ16کارتوس جبکہ ملزم ملازم حسین ولد محمد حسین سکنہ لونی سے 1بندوق12بور برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاپولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات

درج کرلئے۔
٭٭٭
سرکلر روڈ پر آشیانہ شاپنگ سنٹر میں20سالہ نوجوان چھٹی منزل سے گر کر زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سرکلر روڈ پر آشیانہ شاپنگ سنٹر میں20سالہ نوجوان چھٹی منزل سے گر کر زخمی ہوگیا، ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے

مطابق کلر روڈ پر آشیانہ شاپنگ سنٹر میں 20سالہ نوجوان محمد معاذ ولد محمد عبید اللہ سکنہ گیلانی ٹاو¿ن ڈیرہ شہر کے معروف تجارتی مرکز آشیانہ شاپنگ پلازہ کی چھٹی منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع پر

ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا جہاںاس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
٭٭٭
صلاح الدین خان گنڈہ پورنے مارکیٹنگ و پروگرامنگ اختیارات معاذ بلوچ اور عابد پرویز کے سپرد کردئیے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) سابق سینیٹر وقاراحمد خان نے گلوبل ایف ایم 91ریڈیو ڈیرہ اسماعیل خان کے کوآرڈی نیٹر سیاسی معاملات صلاح الدین خان گنڈہ پور مارکیٹنگ و پروگرامنگ اختیارات معاذ بلوچ

اور عابد پرویز کے سپرد کردئیے ،ڈیرہ اسماعیل خان میں اشتہارات کی لین دین کے علاوہ قومی و صوبائی اشتہارات کی ذمہ داری عادل بیگ کو حوالہ کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود گلوبل

ایف ایم ریڈیو 91کے معاملات صلاح الدین خان گنڈہ پور کوآرڈینیٹر سینیٹر وقار احمد نے ادارے کی بہتری اور عوامی مفاد کو ملحوظ رکھتے ہوئے اسٹیشن کے سینئر مارکیٹنگ پرسن معاذ بلوچ اور سماجی کارکن تجزیہ نگار عابد

پرویز کے حوالے کر دئیے جبکہ نیشنل اشتہارات کیلئے عادل بیگ کو سپردگی کردی۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ایف ایم ریڈیو پر سرکاری و غیرسرکاری مفاد عامہ کے پروگرامات کا معیار بہتر سے بہترین بنائینگے اور

جسطرح ماضی میں خدمت کی اس سے کئی زیادہ کرینگے کیونکہ ہر آنے والا دن گزرے ہوئے دن سے بہت کچھ سکھا دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکا ذاتی اور عابد پرویز کا ڈیرہ کی پرنٹ میڈیا کیساتھ چولی دامن کا

ساتھ ہے جس پر آنچ نہیں آنے دینگے اور پرنٹ و سوشل و الیکٹرانک میڈیا کو ساتھ لیکر چلیںگے۔
٭٭٭
محسود قبیلہ کے مشران کے وفد کی کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخوانزادہ سے ملاقات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) جنوبی وزیرستا ن سے تعلق رکھنے والے محسود قبیلہ کے مشران کے وفد کی کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخوانزادہ سے ملاقات۔ملاقات کے دوران مشران کی جانب سے مختلف مسائل کی

نشاندہی کی گئی جس پر کمشنر ڈیرہ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے محسود قبائل کے مشران نے کمشنر دفتر کے جرگہ ہال میں کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ

اخونزادہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ٹو کمشنر (پولیٹیکل) محمد نواز خان بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران مشران نے درپیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ محسود اور وزیر قوم کے درمیان

رزمک اور مکین کے علاقوں جہاں جنوبی وزیرستا ن اور شمالی وزیرستان آپس میں ملتے ہیں وہاں پر اراضی سے متعلق تنازعہ ہے۔ محسود قوم کی زمین پر رزمک کے وزیر وں نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ آپریشن راہ

نجات کے دوران جب محسود وںکے گھر مسمار ہوئے تو اسکے بعد وزیروں نے ناجائز قبضہ کر لیالہذا اس مسئلہ کا دیر پا حل نکالا جائے۔اس موقع پر کمشنر ڈیرہ نے یقین دلایا کہ شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کی

انتظامیہ، آئی جی ایف سی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائیگا جس کے دوران یہ مسئلہ ایجنڈے پر رکھا جائیگا تاکہ بہتر اور پائیدار حل نکالا جا سکے جس پر محسود قبیلے کے مشران نے

کمشنر ڈیرہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ملاقات کے اختتام پر دعائے خیر بھی کی گئی۔
٭٭٭
مکان سے قیمتی سامان چوری کرنے کی کوشش ناکام ،تین خواتین موقع پر قابوکرکے پولیس کے حوالے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ سٹی کی حدود میں مکان سے قیمتی سامان چوری کرنے کی کوشش ناکام ،تین خواتین کو موقع پر قابوکرکے پولیس کے حوالے کردیاگیا ،چوری شدہ سامان برآمد ،ساتھی ملزم

فرارہونے میں کامیاب ،دو خواتین سمیت تین افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق محلہ لغاری گیٹ سٹی ڈیرہ کے رہائشی وحید اکبر گنڈہ پور نے تھانہ سٹی میں رپورٹ درج کرائی

کہ وہ گھر سے باہر کام کے سلسلے میں گیا ہوا تھا کہ جب اچانک وآپس آیا تو گھر کے قریب بیٹھک میں تین خواتین اور ایک مرد قیمتی سامان سوزوکی کار کے سپیئر پارٹس اور دیگر سامان اکٹھا کرکے لے جارہے تھے کہ

تینوں خواتین کو قابو کرلیاگیا جبکہ ان کا ساتھی ملزم چنگ چی لوڈر پرموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،دونوں خواتین کو پولیس کے حوالے کیاگیا جنہوںنے اپنے نام سکینہ زوجہ ڈیوایا،ثمرین ،فرزانہ ولد حاکم

اقوم کھوکھر فقیر ساکنان خیمہ زن کوٹلی امام حسین بتایا ۔پولیس نے خواتین سے چوری شدہ سامان برآمد کرکے تین خواتین سمیت چار افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
مسلح ملزمان نے چنگ چی پر سوار اپنے مخالف باپ بیٹے پر اندھا دھند فائرنگ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خواتین کے تنازع اور سابقہ قتل مقاتلہ کی دیرینہ دشمنی پر مسلح ملزمان نے چنگ چی پر سوار اپنے مخالف باپ بیٹے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ،چنگ چی

پر سوار ایک شخص فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ، ،ملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ،پانچ افراد کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ یونیورسٹی کی حدود کلاچی والا میں فلنگ

سٹیشن کے قریب مسلح ملزمان نے چنگ چی پر اندھادھند فائرنگ کرکے نوشیر ولد شیرا اور اس کے بیٹے نجیب اللہ ولد نوشیر اقوام تلوکر سکنہ تلوکر تحصیل درابن کو قتل کردیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے چنگ چی پر سوار محمد

فاروق شدید زخمی ہوگیا ، پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین عدالت میں پیشی کے بعد چنگ چی میں سوار ہوکر رشتہ داروں کے گھر جارہے تھے ۔وجہ عداوت خواتین کا تنازع اور قتل مقاتلہ کی دیرینہ دشمنی بیان کی

گئی ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی ،مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں،پولیس نے مقتول نوشیر کے بھائی غلام اکبر کی رپورٹ پر پانچ

ملزمان جہانگیر ،سعدا للہ پسران یاسین ،جمیل ولد عظیم اقوام ڈھولکاساکنان تلوکر،یوسف ولد حاجی افضل ،سلیم ولد یاسین ساکنان گرہ رمزی کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے

لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں ۔
٭٭٭
آذان کے وقت اونچی آواز میں ساﺅنڈ سسٹم استعمال کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)مسجد کے قریب آذان کے وقت اونچی آواز میں ساﺅنڈ سسٹم استعمال کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں

واقع مسجد امیر حمزہ کے قریب ملزم راحت اللہ ولد حفیظ اللہ سکنہ محلہ لغاریانوالہ سٹی ڈیرہ نے آذان کے وقت اونچی آواز میں ساﺅنڈ سسٹم لگا رکھا تھا ،پولیس نے کاروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف

مقدمہ درج کرلیاہے۔

About The Author