نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

سروس ڈیلیوری سنٹر سے فرد، اراضی، انتقالات کی تصدیق اور دیگر خدمات کا اجراءشروع کر دیا گیاہے ،محمد عمیر

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے 37موضع جات میں کمپیوٹرائزیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد سروس ڈیلیوری سنٹر سے فرد، اراضی، انتقالات کی تصدیق اور دیگر خدمات کا اجراءشروع

کر دیا گیا ہے۔ یہ بات آج ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی زیر صدارت ہونےوالے محکمہ مال کے اجلاس کو بتائی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور عالم محسود سمیت تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ مال کے

افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تحصیل ڈیرہ سے تعلق رکھنے والے کُل96موضع جات میںکمپیوٹرائزیشن کے سلسلے میں مینول انتقالات پر پابندی عائد کی گئی تھی جسمیں سے37موضع جات میں

کمپیوٹرائزیشن مکمل ہونے کے بعد سروس ڈیلیوری سنٹر کے ذریعے محکمہ مال سے متعلق تمام خدمات کا اجراءکر دیا گیا ہے جس میں فرد، اراضی، انتقال ، وغیرہ شامل ہیں۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل

خان کی تمام پانچ تحصیلوں کے 100موضع جات کے نام بورڈ آف ریوینیو کو بھجوا دئے گئے ہیں تاکہ کمپیوٹرائزیشن کا کام مکمل ہونے تک متعلقہ موضع جات میں بھی مینول انتقالات پر پابندی عائد کی جائے۔ اس

دوران اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ حکومتی پالیسی کے تحت وراثتی انتقالات کے نتیجے میں درج کیے جانےوالے انتقالات پر ان پابندیوں کا اطلاق نہیں ہو گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مال

کے افسران پر زور دیا کہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سائلین کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کریں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ کسی بھی افسریا اہلکار کی طرف سے

بدعنوانی ، تساہل یا حکومتی پالیسی سے روگردانی برداشت نہیں ۔
٭٭٭
ٹریفک حادثے میں لیڈی ڈاکٹر سمیت دوافراد کی اموات کا جرم ثابت ،مجرم کو قید بامشقت اور جرمانے کی سنادی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ایڈیشنل سیشن جج vi سید افتخار شاہ نے تھانہ یونیورسٹی کی حدود انڈس ہائی وے کلاچی والا کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے کے دوران کار میں سوار لیڈی ڈاکٹر سارہ سعید ،

ڈرائیور سمیت جاں بحق جبکہ 2 ایل ایچ ویزکے زخمی ہونے مقدمہ میں ملوث ٹرالر ڈرائیور کو جرم ثابت ہونے پر آٹھ سال قید بامشقت ،متتولین کے ورثا کو دیت رقم کی ادائیگی اور جرمانہ کی سزا کے احکامات

جاری کردیئے ،پولیس ذرائع کے مطابق 26 جنوری سال 2017 کوتحصیل پروا ہسپتال میں تعینات لیڈی ڈاکٹر 26 سالہ سارہ سعید زوجہ محمد شعیب قوم شیخ مروت سکنہ گلی ڈاٹ والی کار میںاپنے ڈرائیور محمد

امین ولد غلام یسین قوم بلوچ سکنہ مریالی حال گلی قاضیانوالی سٹی ڈیرہ اور ساتھی فی میل سٹاف ایل ایچ وی خالدہ بی بی زوجہ عثمان قوم سپل سکنہ طارق آباد اور سمیرا بی بی سکنہ قریشی موڑ کے ہمراہ ڈیوٹی پر جارہی تھیں

کہ صبح نوبجے کے قریب تھانہ یونیورسٹی کی حدود علاقہ کلاچی والا کے قریب تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہوکر ان کی کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں لیڈی ڈاکٹر سحرہ اور ان کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر دونوں

خواتین شدید زخمی ہوگئیں ۔پولیس نے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرکے ٹرالر کے ڈرائیور ظہیر احمد ولد محمد محبوب قوم اعوان سکنہ محلہ ڈھوک اعوان پنڈی کھیب اٹک کے خلاف درج کرکے اسے گرفتارکرلیا

،جوکہ بعدازاں ضمانت پر رہا ہوا،مقدمہ کی باقاعدہ سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے 13 گواہان اور شہادتیں پیش کی گئیں،عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر ٹرالر ڈرائیور کو جرم زیر دفعہ

320 میں پانچ سال قید بامشقت اور مقتولین ڈاکٹر سارہ سعیداور محمد امین صابر کے ورثا کو دیت رقم کی ادائیگی جبکہ دو فی میل ساف ایل ایچ کو زخمی کرنے کی دفعہ 337G میں ایک سال قید اورفی زخمی پچیس

ہزار دمن رقم کی ادائیگی ،عدم ادائیگی پر ایک ماہ قید محض مذید ،تیز رفتاری کی دفعہ 279 میںایک سال قید اور کار کو نقصان پہنچانے کی دفعہ 427 میں بھی ایک سال قید کی سزاکے احکامات جاری کردیئے ہیں تاہم

تمام سزائیں یکجا شمار کی جائیں گی ،مجرم کو زیر دفعہ 382B ض ف کا فائدہ بھی دیا گیاہے ۔۔واضح رہے کہ متوفیہ لیڈی ڈاکٹر سارہ سعید ،ڈینٹل ڈاکٹر عظمٰی فاروق کی ہمشیرہ اور چائلڈ سپلسٹ ڈاکٹر فاروق شیخ کی

سالی بتائی گئیں۔
٭٭٭
موٹرسائیکل پر سوار بیس سالہ نوجوان جاں بحق ساتھی شدید زخمی ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تھانہ یونیورسٹی کی حدود تونسہ روڈ پر دو تیز رفتار موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے ،ایک موٹرسائیکل پر سوار بیس سالہ نوجوان جاں بحق ساتھی شدید زخمی ہوگیا ،پولیس نے حادثے کا مقدمہ

درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ تونسہ روڈ پر مرینہ ٹاﺅن کے قریب دو تیز رفتار موٹرسائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل پر سوار بیس سالہ نوجوان ساجد علی ولد محمد اقبال قوم

کنجال سکنہ کوٹ عیسٰی خان حال شیرانی ٹاﺅن موقع پر جابحق جبکہ اس کا ساتھی نوجوان سرور شدید زخمی ہوگیا ،پولیس نے دوسرے موٹرسائیکل سوار سید عالم ولد سید رسول قوم دوتانی سکنہ قریشی موڑ کے خلاف

حادثے کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا ہے۔
٭٭٭
نوجوان زور دار کرنٹ لگنے جاں بحق ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)نور گل نامی نوجوان تجارت گنج غلہ منڈی میں دکان کی چھت پر شمسی پلیٹ ٹھیک کرتے ہوئے واپڈا کی مین ایچ ٹی لائن سے ٹکرا کر جاں بحق، غلہ منڈی میں چنگ چی لوڈر پر مزدوری

کرتا تھا،ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقعہ پر پہنچ کر نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا.
٭٭٭
یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا‘ چینی‘ گھی‘ دالیں‘ چاول اور دیگر اشیاءناپید

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان ضلع کے مختلف یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا‘ چینی‘ گھی‘ دالیں‘ چاول اور اسی طرح دیگر اشیاءنہ آنے کی وجہ سے سٹور خالی پڑے ہیں جس سے انہیں مالی خسارے کا سامنا ہے

لوگوں کی اکثریت کھانے پینے سمیت دیگر اشیاءمہنگے داموں اوپن مارکیٹ سے خریدنے پر مجبور ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جونہی ان اشیاءکی سپلائی ہوگی عوام کو یہ اشیاءسستے

داموں فروخت کرنے کیلئے سٹورز پر پہنچا دی جائینگی فی الحال یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا‘ چینی وغیرہ نہ ہونے کی وجہ سے جہاں یوٹیلٹی سٹورز حکام کو مشکلات کا سامنا ہے وہاں پر عوام بھی مہنگے داموں اوپن مارکیٹ سے

اشیاءخریدنے پر مجبور ہیں۔
٭٭٭
سکولز‘ کالجز لے جانیوالے رکشہ‘ ویگنوں کے ڈرائیوروں نے اپنی ماہانہ فیس میںاضافہ کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سکولز‘ کالجز لے جانیوالے رکشہ‘ ویگنوں کے ڈرائیوروں نے اپنی ماہانہ فیس میں 300 سے 500 روپے تک کا ماہانہ اضافہ کردیا ہے ان رکشہ اور ویگن ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ کئی

بچے اور بچیاں سکول چھوڑ چکی ہیں جن کی وجہ سے بچوں کی تعداد کم ہونے‘ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث مجبوری کے عالم میں یہ فیسیں بڑھائی گئی ہیں ایک رکشہ بچے کی فیس 1500 روپے لیتا تھا

اس نے فیس 1800 روپے کردی جبکہ اڑھائی ہزار روپے فیس لینے والے رکشہ اور ویگنوں کے ڈرائیوروں نے فیس 3000 روپے فی بچہ کردی ہے جس کی وجہ سے والدین مزید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں

تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی وجہ سے کئی بچے سکول چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں کرونا وائرس کی وجہ سے مالی مشکلات کے باعث والدین بچوں کی فیسیں ادا کرنے سے قاصر نظر آرہے ہیں۔
٭٭٭
کاشتکار پلاسٹک ٹنل میں سبزیات کی بیماریوں کے تدارک اور انسداد کیلئے بروقت اقدامات کو یقینی بنائیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ماہرین زراعت نے کہا کہ زمیندار و کاشتکار پلاسٹک ٹنل میں سبزیات کی بیماریوں اکھیڑا ، روئیں دار پھپھوند ، سفوفی پھپھوند،مرجھاﺅ، اگیتا ، پچھتا جھلساﺅ، بلاسم اینڈ راٹ کے تدارک

اور انسداد کیلئے بروقت اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ سبزیوں کی بیماریوں سے پاک اچھی پیداوار حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔انہوںنے کہاکہ سبزیات کی کاشت سے لے کر ان کی برداشت تک کے مراحل

میں مذکورہ بیماریاں کسی بھی وقت ان پر حملہ آور ہو کر پیداوارکانقصان کر سکتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ سبزیات پر اکھیڑے کے حملہ کی صورت میں جس زمین پر اس بیماری کا حملہ ہو اس میں دو تین سال تک یہ فصل کا

شت نہ کی جائے اور بعد ازاں سبزیوں کے بیج کو موزوں زہر لگا کر کاشت کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ روئیں دار پھپھوند کاحملہ شروع ہونے سے قبل اس کا تدارک انتہائی مشکل ہوتاہے لہٰذا کاشتکار ٹنل میں درجہ

حرارت اور نمی کو کنٹرول کرتے ہوئے پھپھوند کش زہر کا سپرے بھی کریں۔ انہوںنے کہاکہ سفوفی پھپھوند پر قابو پانے کیلئے صبح یاشام کے وقت ٹنل میں سپرے کرتے ہوئے نمی کو بھی کنٹرول

کیاجائے۔انہوںنے بتایاکہ بیج کو موزوں پھپھوند کش زہر لگاکر کاشت کرنے سمیت فصلوں کا ادل بدل کرکے مرجھاﺅ کی بیماری سے بچا جاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ ٹنل میں زیادہ نمی ، اگیتے جھلساﺅ کاباعث بنتی

ہے لہٰذا ٹنل کے اندر نمی کو مناسب حد تک رکھاجائے۔ انہوںنے کہاکہ پچھیتے جھلساﺅ سے بچنے کیلئے قوت مدافعت کی حامل سبزیات کاشت کی جاسکتی ہیں۔ انہوںنے مزید بتایاکہ وائرسی بیماریوں سے سبزیوں کو

بچانے کیلئے متاثرہ پودوں کو کھیت سے اکھاڑ کر دبا دیا جائے اور نرسری پر حملہ اور رس چوسنے والے کیڑوں کا بھی مکمل تدارک کیاجائے۔بلاسم اینڈ راٹ کی بیماری کے بارے میں انہوںنے بتایاکہ یہ بیماری کیلشیم

کی کمی اور نائٹروجن کھاد کی زیادتی سے پیداہوتی ہے اسلئے کھاد کی مناسب مقدار استعمال کرنے سے سمیت پنیری لگاتے وقت جڑوں کو زخمی ہونے سے بچایا جائے۔ انہوںنے سفید مولڈ کے بارے میں بتایاکہ

اس بیماری سے بچنے کیلئے زمین کو زیادہ نمدار نہ رکھا جائے اور فصلوں کے مناسب ادل بدل سمیت پھپھوند کش زہر کااستعمال اس طرح کیاجائے کہ پودے کے ساتھ ساتھ دوائی زمین پر بھی گرے۔
٭٭٭
غیر قانونی ڈش ٹی وی اور سی لائن نیٹ ورک کا کام عروج پرپہنچ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر اور گردنواح میں غیر قانونی ڈش ٹی وی اور سی لائن نیٹ ورک کا کام عروج پر،موبائلز سیمز کے ذریعے سی لائن پر انڈین چیلنجز کی بھر مارنے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا، عوام

سماجی و مذہبی حلقوں کا ایف آئی اے اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر اور گردنواح میں ڈش ٹی وی اور سی لائن کا غیر قانونی کاروبار عروج پر پہنچ گیا، موبائل سمیز اور سی لائن کے

ذریعے انڈین و غیر ملکی چینلوں کی بھر مارنے سے جہاں اخلاقیات کا جنازہ نکال جارہا ہے وہاں ہی قومی خزانے کو ہر ماہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے۔اعلی عدلیہ کی جانب سے پابندی کے واضح

احکامات کے باوجود سی لائن اور ڈش ٹی وی کے ذریعے فحاشی اور غیر اخلاقی چینلوں کی بھرمار نے ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا، عوامی سماجی اور مذہبی حلقوں نے

وزیراعظم پاکستان عمران خان اور قانون نافذ کرنے والے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ کی ٹرائبل سب ڈویژن درازند ہ کے شیرانی قبیلہ کے مشران کے وفد سے ملاقات

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ کی ٹرائبل سب ڈویژن درازند ہ کے شیرانی قبیلہ کے مشران کے وفد سے ملاقات۔وفد کی جانب سے مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی جس پر کمشنر ڈیرہ

نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔تفصیلات کے مطابق کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ نے اپنے دفتر کے جرگہ ہال میں ٹرائبل سب ڈویژن درازندہ سے تعلق رکھنے والے شیرانی قبائل کے مشران کے

وفدسے ملاقات کی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ٹو کمشنر (پولیٹیکل)محمد نواز خان اور تحصیلدار سب ڈویژن درازندہ محمد طفیل بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران وفد کی جانب سے درپیش مسائل کی نشاندہی کی گئی

بالخصوص آئل اینڈ گیس انڈسٹری کیلئے مختص کردہ زمین کی ملکیت سے متعلق تنازعہ کو زیر بحث لایا گیاجس پر کمشنر ڈیرہ نے متعلقہ تحصیلدار سے تفصیلات طلب کیں ۔کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ اس سلسلے میں مشترکہ جرگے کا

انعقاد کیا جائیگا جس میں انتظامی افسران سمیت متعلقہ قبائل کے مشران بھی شامل ہوں گے تاکہ معاملے کا رضامندی سے اور بہتر حل نکالا جا سکے جس پروفد کی جانب سے کمشنر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

گئی۔ آخر میں اس حوالے سے دعائے خیر بھی کی گئی۔
٭٭٭
مشکلات میں گھرے افراد کی فوری مدد کے لیے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن کے قیام پرکام شروع کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)موٹر وے سانحہ کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر مشکلات میں گھرے افراد کی فوری مدد کے لیے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن کے قیام پرکام شروع کردیا گیا ہے‘تفصیلات کے

مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اس حوالے سے پی ایم ڈیلیوری یونٹ کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ 2ماہ میں یہ مکمل کیا جائے جس کے بعد نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہ

ے.نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن کے لیے الگ نظام تشکیل دیا جائے گا، اس نظام کے تحت کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں پورے ملک کے لیے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہو گا اوراس صورت میں عوام کو ایک

مخصوص نمبر میسرہو گا‘وزیر اعظم آفس کے مطابق ملک کے تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو نئے نظام سے منسلک کیا جائے گا اورنیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ٹول فری ہو گا.نیشنل ہیلپ لائن نمبر سے کسی بھی

ناگہانی صورت میں شہری کی فوری مدد ممکن ہو گی جبکہ نئے سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، ملک کی تمام موبائل کمپنیوں سے معاونت حاصل کی جائے گی نظام کو موثر اور مستحکم بنانے کے لیے قانون

سازی کی جائے گی جس کے لیے تمام صوبوں سے بھی مشاورت ہو گی. خیال رہے کہ 9 سمتبر کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب لاہور کے مضافات میں ملزمان فرانسیسی شہریت رکھنے والی خاتون کو ریپ کا نشانہ

بنانے کے بعد ان کا اے ٹی ایم کارڈ لے گئے تھے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب ایک خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ گاڑی کا فیول ختم ہونے پر موٹروے پر کھڑی تھیں کہ 2 مسلح افراد وہاں آئے اور مبینہ طور پر

خاتون اور ان کے بچوں کو مارا، جس کے بعد وہ انہیں قریبی کھیتوں میں لے گئے جہاں خاتون کا ان کے بچوں کے سامنے ریپ کیا گیا تھا.تفتیش کاروں نے ان 2 مشتبہ افراد کے تعاقب میں اپنی مہارت کا

استعمال کیا جو شاید اپنی انگلیوں کے نشان اور ڈی این اے اس وقت پیچھے چھوڑ گئے جب انہوں نے متاثرہ خاتون اور بچوں کو زبردستی کار سے نکالنے کے لیے کار کی کھڑکی توڑی بعدازاں واقعے میں ملوث ایک

ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا البتہ مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری اب تک عمل میں نہیں آ سکی.
٭٭٭٭٭٭
کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ باغبان ترشادہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع

کردیں۔انہوں نے بتایا کہ کاغذی لیموں اورمیٹھے کی برداشت کرنے کے بعد ایک کلو یوریا‘ ایک کلو ڈی اے پی‘ ایک کلوپوٹاش فی پودا ڈالنی چاہئیے اور تنے سے پودے کے پھیلاﺅ کے برابر دائرہ میں کھادڈالنے

کے علاوہ نئے پودے لگانے کیلئے 3مربع فٹ کے گڑھے کھودے جائیں اور انہیں دو ہفتوں کیلئے کھلا چھوڑ دیاجائے
٭٭٭
فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے جیولرز اور رئیل اسٹیٹ والوں کو بھی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے جیولرز اور رئیل اسٹیٹ والوں کو بھی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ،صارفین کی بھی مکمل معلومات رکھنا ہوںگی،جیولرز کو 20لاکھ روپے سے زیادہ کی

خریداری پرریکارڈ دینا ہوگا۔ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے تحت ایف بی آر نے اکاﺅنٹنٹ،جیولرزاوررئیل اسٹیٹ ایجنٹس کوریگولیٹ کرنے کیلئے قانون سازی کرلی ہے۔قانون کے تحت صارفین کے ساتھ

لین دین کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ایف بی آر نے یریگولیٹ کرنے کیلئے ایس آر او جاری کردیا ہے۔قانون سازی،منی لانڈرنگ اورٹیرر فنانسنگ روکنے کیلئے کی گئی ہے۔کسی بھی مشکوک ٹرانزیکشن کی

تفصیلات فنانشل مانیٹرنگ سیل کوفراہم کرناہوگی۔قوانین کی خلاف ورزی پراینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی۔
٭٭٭
بین الاقوامی سفر کرنے والوں کے لیے آپریشنل ایس او پیز جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی سفر کرنے والوں کے لیے آپریشنل ایس او پیز جاری کردی ہیں۔سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ آپریشنل ایس او پیز 5 اکتوبر سے

31 دسمبر تک نافذ العمل ہوں گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کے لیے پاس ٹریک ایپ کا آغاز کیا گیا ہے، 5 اکتوبر سے مسافروں کو پاس ٹریک ایپ ڈان لوڈ کرنا لازمی ہوگا، سفر سے قبل

مسافر ایپ میں اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کے پابند ہوں گے۔سی اے اے حکام کے مطابق جن مسافروں کے پاس جدید فون کی سہولت موجود نہیں وہ روانگی سے قبل ویب سائٹ پر ڈیٹا اپ لوڈ کریں گے۔ایوی

ایشن ڈویڑن حکام کا کہنا ہے کہ پاس ٹریک ایپ میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی اپ لوڈ کرنا ہوگی۔سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کیٹیگری بی میں شامل ممالک کے مسافروں کو 96 گھنٹے پہلے منفی ٹیسٹ

دکھانا ہوگا جبکہ کورونا کیٹیگری اے میں شامل ممالک کے مسافروں کو استثنی حاصل ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا گیا

تھا۔سی اے اے کے مطابق نئے ایس او پیز کا اطلاق 31 اکتوبر تک ہوگا، اطلاق ڈومیسٹک، انٹرنیشنل پروازوں، چارٹر، پرائیویٹ طیاروں پر یکساں ہوگا۔حکام کا کہنا تھا کہ پروازوں پر مسافروں کو مختص نشست

تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، انٹرنیشنل پرواز پر بورڈنگ پاس ایک نشست کے وقفے سے جاری کیے جائیں گے، آف ڈیوٹی عملے کو بھی نشستیں ایک نشست کے فاصلے سے الاٹ کی جائیں گی۔

About The Author