دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

حکومت نے برائے نام مہنگائی الاﺅنس اضافے کے بل بوتے پر سرکاری ملازمین کو کولہو کا بیل بنا رکھا ہے ،رحمت اللہ خان مروت
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)صوبائی سنیئر کوارڈینٹر پراگریس آفیسر ز ایسوسی ایشن لوکل گورنمنٹ دیہی ترقی خیبر پختونخو ا رحمت اللہ مروت نے کہا ہے کہ حکومت نے جان بوجھ کر تمام سرکاری ملازمین اور محنت کش

مزدوروں کو مالی سال 2018 کی تنخواہوں میں برائے نام مہنگائی الاﺅنس اضافے کے بل بوتے پر کولہو کے بیل کی مثل جبری کاموں وامور کی انجام دہی میں کھپا رکھاہے جوکہ کہا ں کی جمہوریت پسندی اور

دانشمندی ہے ،دوسالوں سے مہنگائی اور بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے گراف نے ہماری تنخواہوں کو بے اثر کرکے رکھ دیا ہے ،نیز بے روزگار ہنر مند لاکھوں نوجوانوں کو بھی حقوق سے محروم رکھ کر پیشہ ور گداگر

بنادیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پانچ افراد کے کھانے پکانے کا گھریلو بجٹ 15 بمشکل پورا ہوتاہے ،باقی ایام قرضوں پر قرضے کے ذریعے اخراجات پورے کیے جاتے ہیں ،سپروائزر لوکل گورنمنٹ دیہی ترقی ایسوسی

ایشن کے ڈویژنل رہنما نعمان خان مروت نے کہا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین حقوق حصول اور دستوری ذمہ داریاں نبھانے کے ل ئے ایک پیج پر ہیں ،ملازمین اور محنت کش مزدوروں کی تمام تنظیمیں دستور او ر

قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے معاشی بحران کے روک تھام اور اپنے آئینی مراعات وسہولیات کے حصول کے لئے اتحاد ویکجہتی کا مثالی مظاہرہ کرتے ہوئے بدستور مصروف عمل ہیں ،انہوںنے کہا کہ ترقی

ملازمت کی خالی آسامیوں کو دوسالوں سے خالی رکھ کر لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخواہ کے افسران اور سنیئر اہلکاران کو محکمہ لوکل گورنمنٹ دیہی ترقی میں ڈیپوٹیشن پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ دیہی ترقی کے

عہدوں پر اختیارات دے کر ذمہ داریاں لینا صوبہ بھر کے پراگریس آفیسر ز محکمہ لوکل گورنمنٹ دیہی ترقی اور سپروائزرز لوکل گورنمنٹ دیہی ترقی کو سنیارٹی کم فٹنس کے مطابق طویل عرصہ سے طے شدہ کوٹہ کے

مطابق ترقی ملازمت کے حقداروں کے حقوق پر شب خون مارنے کے اوچھے ہتھکنڈے ہیں جس کے لئے احتجاجی جلسے مظاہروں کے ساتھ قانونی چارہ جوئی کا بھی راستہ اختیار کیا جائے گا ،انہوں نے صوبہ بھر

کے لوکل گورنمنٹ دیہی ترقیات سے وابستہ تمام جملہ ملازمین تنظیموں کے رہنماﺅں سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ کے لائحہ عمل اور صوبائی سطح پر ایوان اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے لئے ورکروں کو تیار

رکھیں تاکہ دستور اور قانون کے دائرے میں رہ کر مطالبات کی منظوری کرائی جاسکے ۔
٭٭٭
شوگر کے ویکسین ناپید, مریض ڈیمانڈ کرتے تھک گئے.

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں شوگر کے ویکسین ناپید, مریض ڈیمانڈ کرتے تھک گئے.ڈیرہ میں احتیاطی تدابیر , متوازن خوراک اور ورزش جیسے اصولوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ

سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شوگر کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال کو شوگر کے ویکسین اور شوگر کیٹس فراہم کئے جائیں

تاکہ غریب شوگر کے مریض اس سے استفادہ کر سکے ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے کتے کے کاٹنے اور شوگر کے ویکسین ختم ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو بازار سے انتہائی مہنگے داموں ویکسین خریدنی

پڑرہی ہیں،جبکہ ہسپتال کو کتے کے کاٹنے کے علاوہ ماہانہ پانچ ہزار سے زائد شوگر کے ویکسین کی فراہمی کی ضرورت ہے تاکہ مجبور اور غریب مریض اس سے استفادہ کر سکے مقامی لوگوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال

ڈیرہ میں ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ یہ بھی مطالبہ کیا کہ شوگر کے بڑھتے ہوئے مرض کے پیش نظر آگاہی مہمات چلانے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے فری میڈیکل کیمپس لگا ئے جائیں تاکہ

شوگر کے مریض احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اپنی صحت کا خیال رکھیں،
٭٭٭
شہر بھر میں مضرصحت گوشت انتہائی مہنگے داموں فروخت جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)بغیر معائنہ بیمار اور مضرصحت جانوروں کو گھروں میں ذبح کیے جانے کا انکشاف ، شہر بھر میں مضرصحت گوشت انتہائی مہنگے داموں فروخت جاری ،ڈیرہ اور ملحقہ علاقوں میں بغیر معائنہ

بیمار اور مضرصحت جانواروں کو گھروں میں ذبح کیے جانے کا انکشاف ،لاغر بیمار اور مضرصحت گوشت کے استعمال سے شہری مختلف موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے فریزر لگے باسی گوشت کی بھی کھلے عام فروخت

جاری ،ارباب اختیار فرائض سے چشم پوشی اختیار کرنے لگے ،ذمہ داران دفتروں میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹس جاری کرنے میں مصروف ،تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں قصابو نے محکمہ لائیو

سٹاک سمیت حکومت کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے لاغر ،بیمار ،نیم مردہ مادہ جانوروں کو نالوں کے اوپر ذبح کرنا شروع کررکھا ہے جس پر محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹروں کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان بن چکی

ہے۔ قصاب بیمار جانوروں کا گوشت انتہائی مہنگے داموںفروخت کررہے ہیں بڑا گوشت پانچ سوروپے جبکہ چھوٹا گوشت ایک ہزار سے بارہ سوروپے میں کھلے عام فروخت کیا جارہاہے۔ بااثر قصاب علی الصبح نیم

مردہ جانوروں کو ذبح کرکے دکانوں کے باہر گندے نالوں کے اوپر لٹکا دیتے ہیں جس پر مکھیاں ،مچھر اور دیگر حشرات بھنبھاتے نظر آتے ہیں ،جراثیم زدہ گوشت استعمال کرنے سے شہری موذی امراض میں مبتلا

ہورہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قصابوں کو دکانوںکے باہر جالیاں لگانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں لیکن ضلع بھر میں کسی بھی دکاندار نے نہ تو جالیاں لگائی ہیں اور نہ ہی ذبح کیے

گئے گوشت کو وٹنری ڈاکٹر سے چیک کروایا جاتاہے جس کی وجہ سے شہری موذی امراض میںمبتلا ہورہے ہیں ،شہریوں نے کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے…
٭٭٭
موسم کی تبدیلی کے ساتھ مختلف قسم کی بیماریاں پھوٹنے کاخدشہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)جلد اسپیشلسٹ و امراض مخصوصہ کے ماہرین نے کہاہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ مختلف قسم کی بیماریاں پھوٹنے کاخدشہ ہوتا ہے جس میں خارش سرفہرست ہے۔خارش یا دیگر مرض

میں مبتلا مریض مرض کے بگڑنے کا انتظار کرنے کی بجائے فوری معالج سے رجوع کریں۔ایک ملاقات میںا نہوںنے کہاکہ بدلتے موسم میں ہمیں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی

خطرناک بیماریوںسے محفوظ رہا جاسکے۔خارش کے مریض گھر میں اپناصابن‘ تولیہ وغیرہ گھرکے دیگر فیملی ممبران سے الگ رکھیں اور ڈاکٹر کی بتائی گئی ہدایا ت کے مطابق دوائی استعمال کریں۔انہوںنے کہاکہ

دنیا ابھی کرونا وائرس کے جان لیوا مرض سے مکمل چھٹکار ا حاصل نہیں کر پائی اس لئے عوام الناس کو چاہیے کہ وہ کسی بھی چھوٹی سی مرض کوہلکا نہ لیں فوری معالج سے رابطہ کرکے مکمل علاج کروائیں۔انہوںنے

شہریوںسے اپیل کی کہ وہ بدلتے موسم میں احتیاط کریں اور کسی بھی مرض کا خود علاج کرنے کی بجائے معالج سے رجوع کریں۔
٭٭٭
آٹا،سبزیوں اورادویات کی قیمتوں میں ہوشراضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ ضلع بھر میں آٹا،سبزیوں اورادویات کی قیمتوں میں ہوشراضافہ ہوگیا ہے، ڈیرہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں ایک ماہ میں دو سو روپے اضافہ ہوا ہے، شہر میں

ادرک7سو روپے اور لہسن کی قیمت دو سو روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب حکومت نے جان بچانے والے ادویات سمیت چورانوے دواو ¿ں کی قیمتوں میں دو سو باسٹھ فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔جس کے بعد

میڈیکل سٹورز مالکان نے پرانے سٹاک پر بھی نئے ریٹ چسپا کردیئے ہیں،ملک کے دیگرحصوں کی ڈیرہ اسماعیل خانمیں بھی مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،سبزی ،فروٹ ،دالیں ،گھی اورآٹے سمیت تمام

اشیاء خوردنوش کی قیمتیں روزبروز بڑھ رہی ہیں ،بیس کلوآٹے کی قیمت 1350تک پہنچ گئی ہے ،سبزیوں کی قیمتیں بھی اسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ٹماٹر،پیاز،بنڈی اوردیگر سبزیاں بھی فی کلو سو روپے سے

اوپر جارہی ہے،تاہم اس تمام صورتحال پرانتظامیہ سے مکمل خاموشی اختیارکررکھ ہے،حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے میڈیکل سٹورز میں موجود ادویات کی قیمتیں بھی بڑھا دی

گئیں ہیں۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے احکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
صفائی ستھرائی کا فقدان ،رہائشی و تجارتی مراکز میں گندگی کے ڈھیر

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) شہر ڈیرہ میں صفائی ستھرائی کا فقدان ،رہائشی و تجارتی مراکز میں گندگی کے ڈھیر،مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ،شہری حلقوں میں تشویش کی لہر صوبائی وزیر بلدیات و دیگر بالا حکام

سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے مختلف علاقوں صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز کے بعد شہر کی مصروف ترین سڑکوں سمیت رہائشی علاقوں کی گلیاں

گندگی کے ڈھیر کا منظر پیش کر رہی ہیں، صفائی کے عملے نے شہری و تجارتی مرکز سے گندگی کے ڈھیر اٹھانے کے بجائے کچہرہ کنڈی بنانا شروع کردیا ہے ،گندگی کے تعفن کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ حد

سے زائد بڑھ گیا ہے جبکہ دوسری جانب محکمہ پبلک ہیلتھ اور بلدیہ ڈیرہ کے افسران کی نااہلی کی وجہ سے شہر کا نکاسی آب نظام مفلوج ہوجانے کی وجہ سے گندہ پانی سڑکوں پر جمع ہونا بھی روز کا معمول بنتا جارہا ہے

،شہری حلقوں سمیت شہریوں و دکانداروں نے ڈیرہ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے بلدیہ ڈیرہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر اور

ڈرینج سسٹم ناکارہ ہوجانے کی وجہ سے نالیوں اور گٹروں کا گندہ پانی جمع ہے جو انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ڈیرہ کے شہری حلقوں ،تاجر برادری اور علاقہ مکینوں نے بلدیہ ڈیرہ کے افسران ، میونسپل

کمشنر و دیگر متعلقہ اداروں کے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کےلئے انٹری ٹیسٹ کاانعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)گومل یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کےلئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے تعاون سے انٹری ٹیسٹ کاانعقاد وینسم کالج میں کیا گیا ۔ اس

موقع پر ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق، پرنسپل وینسم کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ گومل یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں ایم فل کےلئے 1361جبکہ پی ایچ ڈی کےلئے

294طلبہ و طالبات نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا ۔ تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے داخلہ ٹیسٹ کو تین حصوںمیں تقسیم کیا گیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال گومل یونیورسٹی میں ایم فل کےلئے479جبکہ پی ایچ ڈی کےلئے

98طلباءوطالبات نے داخلے کےلئے ٹیسٹ میں حصہ لیا تھا۔جو کہ موجودہ سال کے ایم فل اور پی ایچ ڈی ایڈمیشن داخلہ ٹیسٹ کی تعداد سے تین گناہ کم ہے۔ انٹری ٹیسٹ میں پاس ہونےوالے طلبہ وطالبات کے

انٹرویو اور نئی کلاسوں کااجراءگومل یونیورسٹی ایڈمیشن آفس کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہونگے۔ ٹیسٹ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث طلباءکےلئے جنریٹرز کی سہولت بھی مہیا کی گئی تھی اور اس موقع پر سیکیورٹی

کے بھی سخت انتظامات کئے تھے۔ طلباءکے ساتھ آنےوالے ان کے والدین اور رشتہ داروں نے گومل یونیورسٹی انتظامیہ کے کاموں کو سراہا اور ان پر تسلی کا اظہار کیا ۔
٭٭٭

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ ٹانک روڈ پر نول باغ کے قریب تیز رفتار موٹر کار کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے، کینٹ پولیس نے نامعلوم موٹر کار سوار کیخلاف مقدمہ درج

کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود ڈیرہ ٹانک روڈ پر ڈیرہ پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری محمد اقبال بھٹی کے چچا زاد بھائی ارشد بھٹی ولد جمعہ خان بھٹی سکنہ گھاس منڈی اور مقامی صحافی رضوان

گنڈہ پور کے بھائی ماسٹر شفقت اللہ گنڈہ پور سکنہ ظفر آباد کالونی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کے نول باغ کے قریب تیز رفتار موٹر کار نے ان کو پیچھے سے ٹکرماردی جس کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہوکر موقع

پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ کینٹ پولیس نے متوفی ارشد بھٹی کے بھائی آصف تنویر بھٹی کی مدعیت میں نامعلوم موٹر کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ حادثے میں جاں بحق دونوں دوستوں کی نماز جنازہ آبائی

علاقوں میں ادا کرکے سپردخاک کردیا گیا۔
٭٭٭
جمعیت علمائے اسلام ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام ڈیرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) جمعیت علمائے اسلام ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام ڈیرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت ضلعی سینئر نائب صدر مولانا عبید الرحمن، جنرل سیکرٹری

چوہدری اشفاق ایڈوکیٹ، ضلعی ناظم مالیات حاجی عبداللہ، قاری اعجاز فاروقی، ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے جنرل سیکرٹری اختر سعید مروت ایڈوکیٹ، مشتاق احمد ڈار، رانا محمد رمضان ، اکرام ناصر ، رانا راشد ببلو اور امیر

محمد جان و دیگر نے کی۔ احتجاجی مظاہرے میں کارکنان نے جمعیت کے جھنڈے ، نیب کی جانبدارانہ کاروائی کیخلاف احتجاجی کتبے اٹھا رکھے تھے اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔ مولانا عبید الرحمن نے

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل امیر جے یو آئی پہاڑ پور موسیٰ خان بلوچ کی گرفتاری نیب نے کرپشن پر نہیں بلکہ مولانا فضل الرحمن سے سیاسی انتقام اور انہیں دباﺅ میں لانے کیلئے کی ہے، جس کی

ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں،اسی طرح موسیٰ خان بلوچ کی رہائی کیلئے جے یو آئی پہاڑ پور کے گزشتہ روز پہاڑ پور میں کئے جانے والے احتجاج کے بعد جے یو آئی کے 150سے زائد کارکنان کیخلاف مقدمہ کے

اندراج اور گرفتاریاں حکومت کی بھونڈی حرکت ہے۔ گرفتاریوں اور جیلوں سے ڈرنے والے نہیں۔ ماضی میں بھی مولانا فضل الرحمن پر کرپشن کے الزامات لگا کر انہیں دباﺅ میںانے کی گھٹیا کوششیں کی گئیں جس

میں ہمیشہ مخالفین کو منہ کی کھانا پڑی اور وہ مولانا کیخلاف ایک دھیلے کی بھی کرپشن کا ثبوت پیش نہ کرسکے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی عمرانی حکومت ہر محاذ پر مکمل ناکام ہوچکی ہے، نااہل حکمرانوں کی غلط

پالیسیوں کی بدولت کشمیر کا مقدمہ عالمی دنیا میں کمزور پڑ رہا ہے۔ ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری اشفاق ایڈوکیٹ نے کہا کہ جے یو آئی کی ہر کال پر حرف باحرف عمل کیا جائے گا، موسیٰ خان بلوچ کو فوری رہا کیا جائے

اور جے آئی کیخلاف بنائے گئے مقدمات واپس لئے جائیں۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔
٭٭٭
”نگہبان آرگنائزیشن “نامی نجی فلاحی تنظیم کی جانب سے تقریب کا اہتمام

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)”نگہبان آرگنائزیشن “نامی نجی فلاحی تنظیم کی جانب سے ڈسٹرکٹ آڈیٹوریم ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا مذکورہ تنظیم کی کابینہ و رضاکاران

کے ساتھ ساتھ ضلع سے تعلق رکھنے والے معزز خواتین و حضرات کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل امین خان گنڈہ پور تھے جبکہ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر

آفیسر صاحبزادہ نعیم اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد شریف بھی تقریب میں شریک رہے۔ تقریب کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے نگہبان آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری ابو المعظم ترابی کا کہنا تھا

کہ نگہبان تنظیم کے قیام کا اولین مقصد ان یتیم بچیوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کی اپنی سی کوشش ہے جو اپنی تمام تر قابلیت اور اہلیت کے باوجود صرف اس لئے تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جاتی ہیں کہ ان کو

تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لئے وسائل کی کمی یا عدم دستیابی کاسامنا ہوتا ہے۔ تنظیم کے صدر زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ نے شرکا ءکو بتایا کہ انکی تنظیم نے گزشتہ بورڈ کے امتحانات کیلئے ایک سو کے قریب ایسی

یتیم بچیوں کی امتحانی فیس ادا کی جبکہ کورونا لاک ڈاو ¿ن کے دوران تنظیم کی جانب سے لگائے جانے والے امدادی کیمپ اور ڈور ٹو ڈور مہم کے ذریعے جمع شدہ امدادی رقم سے انہی یتیم بچیوں کو انکی دہلیز پر مالی

معاونت فراہم کی گئی جبکہ مختلف مخیر حضرات اور نجی اداروں کی جانب سے حاصل شدہ راشن بھی ان بچیوں کو فراہم کیا گیا۔ صاحبزادہ نعیم نے اپنے خطاب میں نگہبان تنظیم کی کابینہ اور اسکے رضاکاروں کے جذبوں

کو سراہا اور یقین دلایا کہ انکے محکمہ کی جانب سے نگہبان تنظیم کو ہر ممکن معاونت و رہنمائی فراہم کی جائے گی۔منتظمین کے مطابق تقریب میں مجموعی طور پر130بچیوں کو انکے اساتذہ کے توسط سے مذکورہ معاونت

فراہم کی گئی۔
٭٭٭
دکاندار کیخلاف کھاد میں ملاوٹ کے الزام میں مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پروآ پولیس نے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ڈیرہ کی درخواست پرماہڑہ کے دکاندار کیخلاف کھاد میں ملاوٹ کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ

میںڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ڈیرہ نے 21-(i)-1971-APO ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ ماہڑہ میں زرعی ادویات کی دوکان سے کھاد کے نمونے لیکر لیبارٹری چیکنگ کیلئے بھجوائے گئے

تھے جس میں لیبارٹری رپورٹ کے مطابق ملاوٹ ثابت ہوئی۔ پولیس نے محکمہ زراعت کے حکام کی درخواست پر خلیل الرحمن نامی دکاندار کیخلاف مقدمہ درج کرکے ضابطے کی کاروائی شروع کردی ہے۔
٭٭٭
سٹی پولیس نے کرکٹ میچ پر جوئے کی محفل پلٹ دی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سٹی پولیس نے کرکٹ میچ پر جوئے کی محفل پلٹ دی ، 4جواریوں کو گرفتار کرکے2موبائل فون اور 30ہزار روپے کی داﺅ منی برآمد کرلی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع پر

سٹی پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ حقنواز پارک کے قریب موبائل فون پر کرکٹ میچ پر جوئے کی محفل پر چھاپہ مارا اور چھاپہ زنی کے دوران کرکٹ میچ پرجوا ءکھیلنے کے الزام 4افرادابراہیم ولد مہر دین سکنہ

ہمت، مشتاق حسین ولد غلام حیدر سکنہ یارک، اشفاق ولد صادق سکنہ مدینہ کالونی ا ور غضنفر ولد فتح خان سکنہ محلہ کاتریانوالہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2 عدد موبائل فون اور کل داﺅ منی 23ہزار روپے جبکہ جامہ

تلاشی پر 7ہزار700روپے کی رقم برآمد کرلی۔ سٹی پولیس نے گرفتار افراد کیخلاف درج کرلیا۔
٭٭٭
جوانسال دوشیزہ نے زندگی سے بیزار ہوکر زہر پی لیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)جوانسال دوشیزہ نے زندگی سے بیزار ہوکر زہر پی لیا ،تشویشناک حالت میں ہستپال منتقل ،حالت خطرے سے باہر ،رپورٹ درج کرلی گئی ،پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل پہاڑ

پور کے گاﺅں وانڈہ مدت کی رہائشی دوشیزہ نے والد کی ڈانٹ ڈپٹ اور ناراضگی سے دلبرداشتہ ہوکرگھر میں موجود کیڑے مار زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی جسے حالت غیر ہونے پر طبی امداد فراہمی کیلئے

سول ہسپتال پہاڑ پور منتقل کردیا گیا ہے۔
٭٭٭
منشیات فروش سے 2کلو چرس اور پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی،کنڈی ماڈل فارم کے قریب منشیات فروش سے 2کلو چرس اور پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او

ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کی منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کی ہدایات کی روشنی میں تھانہ صدر پولیس نے گاﺅں سنگھڑ شریف میں کنڈی ماڈل فارم کے قریب کاروائی کے دوران منشیات فروش سجیل

الرحمن سے دوران تلاشی2کلو چرس اور ایک پستول برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سمیت تما م متعلقہ ادارے سرگرم عمل ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سمیت تما م متعلقہ ادارے سرگرم عمل ہیں۔ 15ستمبر سے حکومتی احکامات کے مطابق تعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں جبکہ کورونا وباءکے

حوالے سے وضع کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیمیں سیمپلنگ سمیت سرویلنس و دیگر امور میں

مسلسل اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 15ستمبر سے 24ستمبر کے دوران ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں روزانہ کی بنیا د پر 169 سیمپل لینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ضلع ٹانک میں 23، ٹرائبل ڈسٹرکٹ

ساﺅتھ وزیرستان میں21جبکہ مجموعی طور پر 213سیمپل لیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ابتک مجموعی طور پر 1360سیمپل حاصل کیے گئے ہیںجن میں سے

13مثبت،865منفی،9غیر حتمی اور 473کا نتیجہ ابھی باقی ہے۔ضلع ٹانک میں 281سیمپل حاصل کیے گئے جن میں سے کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا،238منفی،7غیر حتمی جبکہ 36کے نتائج آنا باقی

ہےں۔ٹرائبل ڈسٹرکٹ ساو ¿تھ وزیرستان میں 147 سیمپل حاصل کیے گئے جن میں سے کوئی مثبت نہیں آیا128منفی جبکہ 19 کے نتائج آنا باقی ہیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے بتایا کہ حکومت کی

طرف سے مرتب کردہ پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور جن جن تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں انکو حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق مقررہ مدت کیلئے بند کر دیا

جاتا ہے۔ انہوں نے تمام اساتذہ ، طلباءاور والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں تاکہ کووڈ19سے بچاﺅ کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری رہ سکیں

کیونکہ پہلے ہی اس وباءکی وجہ سے طلباءکا بہت تعلیمی نقصان ہو چکا ہے۔
٭٭٭
94 سے زائد ادویات مارکیٹ سے غائب کردی گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈیرہ سمیت صوبے بھر میں 94 سے زائد ادویات مارکیٹ سے غائب کردی گئی ہیں جبکہ دوسری طرف ڈرگ ریگولیٹر ی اتھارٹی (ڈریپ ) کی جانب

سے 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے سب سے زیادہ متاثر وہ مریض ہوں گے جو روزانہ کی بنیاد پر ادویات کا لمبے عرصے تک استعمال کرتے ہیں ،ان میں بلڈ پریشر ،شوگر ،امراض قلب اور کینسر کے

مریض سرفہرست ہیں جن پر 35 فیصد سے 60 فیصد تک اضافی بوجھ پڑے گا ،ذرائع کے مطابق شوگر کی ادویات کی قیمتوں میں 35 سے 40 فیصد ،بلڈ پریشر کی ادویات میں 60 فیصد ،کینسر کی ادویات میں

فیصد جبکہ طاقت کے لئے ادویات کی قیمتوںمیں 50 فیصد اضافہ کیاگیاہے،اس طرح اگر ایک مریض شوگر کو کنٹرول کرنے کی روزانہ دوگولیاں لیتاہے تو ایک ماہ میں اسے 60 گولیاں درکار ہوں گی ،پہلے اگر یہ

گولیاں 200 روپے کی آتی تھیں تو اضافے کے بعد یہ گولیاں 225 روپے کی آئیں گی اس طرح مریض پر ماہانہ 25 روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ،شوگر کنٹرول کرنے والی ایک گولی گلوکو فیج 250 ملی گرام 50

گولیوں کا پیک پہلے 45 روپے میں ملتا تھا جو کہ اب بڑھ کر 72 روپے کا ہوگیا ہے یعنی 27 روپے کا اضافہ ہوا ہے ،اسی طرح یہی گولی 850 ملی گرام پہلے 60 روپے کی 30 گولیاں تھیں جو اب 126 روپے

کی ہوگئی ہیں ،اس میں 66 روپے کا اضافہ ہوا ،ایک گرام کی 50 گولیاں پہلے 118 روپے کی تھیں جو 121 روپے کے اضافے کے بعد اب 239 روپے میں دستیاب ہوں گی اور یہی صورتحال امراض قلب

اور کینسر کی ادویات کی بھی ہے ،ذرائع کے مطابق دیگر ادویات جن میں ایگزلمائڈ گولیوں کے پیک کی قیمت 60 روپے سے بڑھا کر کر 219 روپے ،اینڈرلائن انجکشن کی قیمت 217 سے 597 ،ڈوگز کلائن

کیپسول کی قیمت 233 سے بڑھا کر 400 ،کفین ون انجکشن کی قیمت 58 روپے سے 115 روپے ،نیروجن پیک 62 روپے سے 100 روپے ،ذیمپسلین 154 روپے سے 148 روپے ،کارٹن کریم 30

روپے سے بڑھا کر 56 روپے ،کیپسول ٹیریمسولین کی قیمت 786 روپے سے 1080روپے اور نیوروبیان گولیوں کے پیک کی قیمت 535 روپے سے بڑھا کر 977 روپے کردی گئی ہے ۔
٭٭٭
بار کونسل کے الیکشن میں کامیاب ہو کر وکلاءکے حقوق کے لئے جدوجہدجاری رکھیں گے ،احمد علی ایڈووکیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سابق جسٹس احمد علی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا بار کونسل کے الیکشن میں کامیاب ہو کر وکلاءکے حقوق کے لئے جدوجہدجاری رکھتے ہوئے وکلاءکیلئے

گرانقدر خدمات انجام دوں گا، وہ برادری میں گروپ سیاست کے قائل نہیں ہیں، وہ اتفاق، اتحاد اور یگانگت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، وکلاء برادری میں ہم یکجہتی کی علامت ثابت ہوں گے۔ان خیالات کا

اظہارانہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔ خیبر پختونخوا بار کونسل کے امیدوار احمد علی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ وکلاء برادری جمہوری طرز عمل اختیار کرتے ہوئے انہیں الیکشن

میں بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائیں گے، اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والے کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکتے، شکست ان کا مقدر بن چکی ہے، ہم وکلاء برادری کے مسائل کو بخوبی جانتے ہیں اور

انشاء اللہ کامیابی کے بعد وکلاءکے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
٭٭٭
سبز چارے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کاشتکاروں کو سفارش کردہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ماہرین زراعت نے موسم سرما میں مویشیوں کی سبز چارے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کاشتکاروں کو برسیم ، لوسرن ، جئی کی سفارش کردہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور

کہا ہے کہ یہ اگیتی کاشت فوری طور پر شروع کر کے اکتوبر کے آخر تک مکمل کر لیں تاہم جئی کی درمیانی و پچھیتی کاشت نومبر میں بھی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ جانوروں کو معیاری سبز چارہ کی فراہمی ان کی

صحت اور پیداوار میں اضافہ کی ضامن ہے۔ انہوںنے کہا کہ ربیع کے چارے کی کاشت کیلئے ذرخیز زمین کا انتخاب کیا جاناچاہیے جس میں 3سے مرتبہ ہل اور سہاگہ چلا کر اسے نرم و بھر بھرا کرتے ہوئے اس میں

12سے 15گڈے تک گوبر کی گلی فی ایکڑ ڈال کر زمین کو ہموار و ذرخیز کیا جا سکتاہے۔انہوںنے کہا کہ برسیم اور لوسرن کا صاف ستھرا و معیاری بیج 6سے 8کلو گرام جبکہ برسیم کی مخلوط کاشت کیلئے سرسوں کی

بجائے رائی گراس یا 15سے 20کلوگرام تک جئی کا معیاری بیج فی ایکڑ استعمال کرکے بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوںنے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ برسیم اور لوسرن کو کاشت کے بعد پہلا پانی ایک

ہفتے بعد جبکہ جئی کو تین ہفتے بعد دینے سے صحت مند فصل پیدا کرنا ممکن ہو سکتاہے۔ انہوںنے بتایاکہ اگر ضرورت سے زیادہ چارہ موجود ہو تو اسے خشک اور سائیلیج کی صورت میں محفوظ بھی کیا جا سکتاہے
٭٭٭
گندم کی ربیع کاشت کے لئے منظورشدہ اقسام اور کاشت کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)نے کہاکہ گندم کی ربیع کاشت کے لئے منظورشدہ اقسام اور کاشت کے شیڈول کا اعلان کردیاگیاہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار فصلوں کی اچھی

اوربہتر پیداوار کے حصول کے لئے منظورشدہ اقسام کے صاف ستھرے ‘صحتمند‘ بیماریوں سے پاک بیج کی کاشت کو ترجیح دیں لیکن چونکہ مذکورہ قسم میں قوت مدافعت دیگر اقسام کی نسبت کچھ کم ہوتی ہے لہذا اسے

بارش والے علاقوں میں کم رقبہ پر کاشت کیاجاتاہے۔انہوں نے صحافیوںکو بتایا کہ آبپاش علاقوں میں شفق2006‘فرید2006‘معراج2008 وغیرہ کو 10نومبر سے 15دسمبر تک ‘لاثانی 2008‘

آری2011‘پنجاب2011‘ ملت2011وغیرہ کو یکم نومبر سے 10دسمبر تک ‘پنجاب کی کلراٹھی زمینوں پر پاسبان90کو25اکتوبر سے 15نومبر تک اوراین اے آر سی کو پنجاب کے تمام آبپاش علاقوں میں

یکم نومبر سے 15نومبر تک کاشت کیاجاسکتاہے۔
٭٭٭
جڑی بوٹیاں کیڑے مکوڑوں سے زیادہ خطرناک ہیں،ماہرین زراعت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ماہرین زراعت نے کہاکہ جڑی بوٹیاں کیڑے مکوڑوں سے زیادہ خطرناک ہیں جو فصلوں سے خوراک‘پانی ‘روشنی چھین کر ان کی پیداواری صلاحیت کو بری طرح متاثرکرتی

ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عالمی طورپر زرعی ادویات کی فروخت میں جڑی بوٹی مار ادویات کی فروخت کا حصہ سب سے زیادہ یعنی 45.3فیصد تک ہے جبکہ کیڑے مارادویات 28.8فیصد‘پھپھوندی کش ادویات

20.9فیصد و دیگر ادویات 6.1فیصد کے تناسب سے استعمال کی جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں صورتحال اس کے برعکس ہے کیونکہ یہاں کیڑے مار ادویات 93.3فیصد‘جڑی بوٹیاں تلف کرنے

والی ادویات 4.3فیصد اور پھپھوندی کش ادویات 2.3فیصد کے تناسب سے استعمال کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چارہ جات کی فصلوں میں جڑی بوٹیوں کے موجودہونے کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی۔
٭٭٭
تمام اضلاع میں پناہ گاہوں کے قیام کا سلسلہ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) وزیراعظم عمران خان اور صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں تمام اضلاع میں پناہ گاہوں کے قیام کا سلسلہ جاری ہے۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز خیبرپختونخوا

نے کہا کہ پناہ گاہوں کے قیام کا مقصد غربا اور مسافروں کو رات گزارنے کیلئے چھت کی فراہمی اور قیام و طعام کا بندوبست کرنا ہے، پناہ گاہوں میں آنے والے مہمانوں کا خاص خیال رکھا جائے، ان کے ساتھ

عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں قائم 59 پناہ گاہوں میں 432 افراد کیلئے قیام و طعام کا بندوبست کیا گیا۔ ٹوٹل 265 مرد و خواتین نے ان پناہ

گاہوں میں رات گزاری۔66 افراد کو ناشتہ، 75افراد کو دوپہر کا کھانا اور 291افراد کو رات کا کھانا فراہم کیا گیا۔38 دنوں میں صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں قائم پناہ گاہوں میں اب تک 12ہزار 697

افراد کی مہمانوازی کی گئی ہے۔

About The Author