دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ڈی جی خان کے سالانہ انتخابات،خواجہ جلال الدین رومی بلا مقابلہ صدر،

محمد لطیف خان پتافی سینئر نائب صدر اور شیخ محمد زاہد نظام قریشی نائب صدر منتخب ہو گئے الیکشن کمشنر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈیرہ غازی خان چوہدری اطہر بشیر کے

اعلان کے مطابق سال 2020۔21 میں معروف صنعت کار وسابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان اور سابق صوبائی وزیر صنعت خواجہ جلال الدین رومی بلا مقابلہ صدر

منتخب ہو گئے ہیں، ان کے ساتھ سینئر نائب صدر محمد لطیف خان پتافی، نائب صدر شیخ محمد زاہد نظام اور چھبیس رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کے مقابلے میں کسی نے بھی

کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، یوں باقی عہدے داران بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں نو منتخب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈیرہ غازی خان اس سے پہلے

دو مرتبہ ملتان چیمبر کے صدر ہونے کے علاوہ سابق صوبائی وزیر صنعت،سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نشتر میڈیکل کالج و ہسپتال اور ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے

صدر کے طور پر کام کر چکے ہیں،اس موقع پر نومنتخب صدر خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ ملتان کے بعد ڈیرہ غازی خان میرا دوسرا گھر ہے،

کہ اس علاقے کے سینکڑوں افراد ہمارے مختلف منصوبوں میں کام کر رہے ہیں، جس وجہ سے ضلع ڈیرہ غازی خان میں بے روزگاری ختم کرنے میں ہمارا بھی کردار ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ جلد ہی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات میں مطالبہ کریں گے کہ

ڈیرہ غازی خان میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو دفتر کے لیے جگہ دی جائے، تاکہ یہاں کے کاروباری طبقے کو اپنا دفتر میسر آ سکے،

خواجہ جلال الدین رومی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ اپنے نومنتخب عہدے داروں کے تعاون سے ڈیرہ غازی خان میں

بے روزگاری کے خاتمہ کے علاوہ، نئی صنعتوں کے قیام کے لیے کوششوں کا آغاز کریں گے۔تاکہ علاقے میں صحت مند کاروباری ماحول کو فروغ مل سکے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ملک کا کاروباری طبقہ پہلے ہی مسائل کا شکار ہے۔

ایسی صورت میں ہمارا یہ مشن ہے کہ پہلے بند انڈسٹری کو فعال کیا جائے اس کے بعد نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لئے حکومت کے تعاون سے انڈسٹری کے فروغ کے لئے دن رات کام کیا جائے خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ

ضلع ڈیرہ غازی خان کی تعمیر و ترقی کے لیے اس شہر کے کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے وہ متعلقہ حکام سے بات چیت کریں گے،

خاص طور پر سی پیک منصوبے کے تحت ڈیرہ غازی خان کو لنک کر کے یہاں پر ایک طرف بیروزگاری کے خاتمے میں کمی واقع ہو گی

تو دوسری جانب علاقے میں نئے کاروباری مواقع پیدا ہوں گے، خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت نئی انڈسٹری لگانے کے لیے

ون ونڈو انفارمیشن سینٹر بھی قائم کیا جائے گا جس کے تحت بیروزگار نوجوانوں کو سمال انڈسٹری لگانے کے لیے رہنمائی کی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

سرکل آفیسر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ملک عبد المجید آرائیں کے فرزند ارجمند محمد عبد اللہ ہو نہار طالب علم راشد منہاس ہائیر سیکنڈری سکول علی پور نے

ڈیرہ بورڈ سے میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1100نمبر میں سے 1076نمبر لے کر سیکنڈ پوزیشن حاصل کی

اس بڑی کامیابی پر ہونہار طالب علم محمد عبد اللہ نے کہا کہ میری اس کامیابی کے پیچھے میرے اساتذہ کی محنت اور میرے والدین کی دعاؤں کا ہاتھ ہے

میں اس عزم کا اظہار کر تا ہوں کہ مزید کامیابیاں حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کریں گے آخر میں ریجنل آفس انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان کے

افسران ڈائریکٹر حافظ احمد طارق،ڈپٹی ڈائریکٹرز میاں محمد بلال،مجاہد خان برمانی،مسعود بخاری،

اسسٹنٹ ڈائریکٹرز عمر عبد الرحمن،کاشف رفیق،عثمان تجمل،زاہد مبارک،آصف نور،ناصر عباس ریڈر،

محمد علی،ناصر امین،عرفان غنی،شمشیر گورمانی،

عارف بخاری نے سرکل آفیسر انٹی کرپشن ملک عبد المجید آرائیں کو ان کے بیٹے عبد اللہ کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔


ڈیرہ غازی خان

وکٹری فٹ بال گراونڈ گورنمنٹ جامع ہائی سکول ڈیرہ غازی خان میں چورہٹہ فٹ بال اکیڈمی کا باقاعدہ طور پر افتتاح کیا گیا افتتاحی تقریب کے مہمان گرامی

علی اصغر کورائی جی ایم موٹر سائیکل ڈیلر اور پروفیسر محمد صادق قسمانی تھے جنہوں نے ربن کاٹ کر چورہٹہ فٹ بال اکیڈمی کا افتتاح کیا

اور آرگنائزر انعام اللہ نے معزز مہمان گرامی کو اکیڈمی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ ہم معصوم بچوں کو فٹ بال کھیل کی تربیت کے

ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی دیں گے تا کہ ٓاج کے بچے کل کے ایک اچھے شہری بھی ثابت ہوں اور فٹ بال کھیل کی ترقی کیلئے گراس روٹ سے ہی بچوں کو ٹریننگ دی جائے گی

مہمان خصوصی پروفیسر محمد صادق قسمانی نے بچوں سے خطاب میں کہا کہ چھوٹی ہی عمر میں بچوں کو گراونڈ کی طرف راغب کرنا ایک اچھے

شہری اور اچھے معاشرے کی تشکیل ھوتی ھے اور والدین کا بھی فرض ھے کہ وہ اپنے بچوں کو کھیل کے ساتھ اچھی تعلیم بھی دیں

اور کوشش کریں کہ ان کے بچے معاشرے کی اچھی سوسائٹی میں میل جول ھے نہ کہ بری سوسائٹی کا حصہ بنے ھوئے ھیں علی اصغر کورائی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے

ھوئے کہا کہ صحت مند نوجوان ھی صحت مند معاشرے کی پہچان ھوتا ھے جس ملک میں صحت کی نشو ونما اور سپورٹس کی سرگرمیاں نہ ھوں

وہ معاشرہ وملک کمزور تصور کیا جاتا ھے اور اکیڈمی کی جو بھی ضرویات ھوں گی ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گیا

تقریب کے موقع پر اکیڈمی کے دیگر نمائندگان میں شہزاد کلیم،حامد حمید بھٹہ،محمد افضال پنوار،

مختیار احمدپنوار،قمرزمان،خالد احمد، ثناء اللہ،مجاہد کریم گاذر،

یعقوب چوہان شریک تھے اور اکیڈمی کے بچوں کے ساتھ دونوں مہمانان گرامی کا تعارف اور گروپ فوٹو بنوائے گئے۔


ڈیرہ غازی خان

وکٹری فٹ بال کلب اور الوسیم فٹ بال کلب ڈیرہ غازی خان کا مشترکہ اجلاس چانڈیہ ہاوس میں زیر صدارت وقاص احمد صدر وکٹری کلب راشد لطیف چانڈیہ صدر الوسیم کلب ھوا

اجلاس میں شیخ الیاس احمد سجادحیدر ملک حشمت اللہ شہزاد کلیم محمد یعقوب چوھان نے شرکت کی جس میں آئندہ ھونے والے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے الیکشن کے

بارے میں رائے شماری کی گئی جس میں متفقہ طور ایک فیصلہ کیا گیا الیکشن ڈی۔ایف۔اے میں محمود کھتران کی نمائندہ پنجاب اور اس کے گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا

اور ان کے ساتھ ھر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کرائی گئی اور امیدظاہر کی گئی کہ ڈی جی خان میں یہی لوگ ہی منتخب ھو کر فٹ بال کھیل کو گراس روٹ لیول پر ترقی دے کر

ڈ ی جی خان اپنا کھویا ھا مقام دوبارہ حاصل کرسکے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ٓاج سے تین روزہ فٹ بال سیریز وکٹری فٹ بال کلب اور الہلال فٹ بال کلب کے

درمیان میچ 5 بجے گورنمنٹ ھائی سکول نمبر 1 ڈیرہ غازی خان میں کھیلا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

پولیس مقابلہ میں زخمی ہو کر ٹانگ کٹوانے والا ڈاکو مصنوعی ٹانگ کے ساتھ دوبارہ ڈکیتی کرتے گرفتار،مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق

امان اللہ خان ڈرائیور جو ٹرک نمبری 454/TKH پر کھل لوڈ کرکے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے کہ جب نجی پٹرولیم سروس کے نزدیک پہنچے تو اچانک چارملزمان عجب گل

ولد اللہ ڈینہ قوم سندھی دستی سکنہ ٹبی قیصرانی،محمد عارف ولد مقصود احمد قوم میرانی سکنہ شیرووالا بستی میرانی پتی والا ذوالقرنین عرف پلٹا ولد قاسم قوم موچی

سکنہ ٹبی قیصرانی اور ایک نامعلوم شخص نے اسلحہ کے زور پرانہیں روکا اور زبردستی 20000روپے اور ایک عدد موبائل چھین لیا۔ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ریتڑہ پولیس نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے

ملزمان کو گرفتار کر لیاگرفتار ہونے والا ملزم عجب گل سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم ہے جس نے علاقہ تھانہ سٹی تونسہ میں دوران مقابلہ کانسٹیبل مختیار کو زخمی کیا تھا۔اب پولیس تھانہ ریتڑہ نے ملزم عجب گل کو

مزید ڈکیتیاں کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔پولیس نے عجب گل کے ہمراہی ملزم محمد عارف ولد مقصود احمد قوم میرانی سکنہ شیرو والا کوبھی گرفتار کرکے دونوں ملزمان سے اسلحہ برآمد کرتے ہوئے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں میرٹ پر ہی لوگوں کے مسائل حل کیے جارہے ہیں

اور ڈیرہ غازیخان پولیس سماج دشمن عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے بھر پور کردار ادا کررہی ہے

تونسہ شریف عوام کے مشکورہیں جو پولیس کی ساتھ تعاون کررہی ہے


ڈیرہ غازی خان

علاقہ تھانہ شاہصدر دین زرگر کی دوکان پر نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کی واردات،

اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ شاہصدر دین نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی

نامعلوم ملزمان نے زبیر گولڈ سمتھ اور ابو بکر گولڈ سمتھ سے سونا،

چاندی،نقد کیش اور موبائل ڈکیتی کر کے لے گئے

ڈی پی او اختر فاروق نے وقوعہ کا سخت نوٹس لیا

اور ایس ایچ او کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرنے کے احکامات دیئے۔


ڈیرہ غازی خان

تھانہ کالا کے علاقے سے ڈکیتی کرنے والے ڈاکو دوران پولیس مقابلہ چھینی گئی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار، دو پولیس ملازمین زخمی،

نامعلوم ڈاکو تھانہ کالا کے علاقے سے موٹر سائیکل ڈکیتی کر کے بھاگ رہے تھے ڈکیتی کی اطلاع پر پولیس کا بروقت ریسپانس بھاگنے والے ڈاکووں کا پولیس تھانہ شاہصدر دین سے

مقابلہ ہو گیا دوران مقابلہ ڈاکو چھینی گئی موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ گئے

جبکہ پولیس کے دو نوجوان ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے

پولیس کی دیگر نفری ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے پیچھا کر رہی ہے

پولیس کی بروقت کاروائی پر پولیس کے جوانوں نے ڈاکووں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنا دیا۔


ڈیرہ غازی خان

مشیر صحت محمد حنیف خان کا اپنے حلقہ کادورہ۔حنیف پتافی معروف سرائیکی شاعر عزیز شاہد کے بیٹے اور شہر کے دیگر

دوستوں کے عزیز واقارب کے گھروں میں فاتحہ خوانی کے لئے گئے جوکچھ روز قبل اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے تھے

انہوں نے ان کے گھروں میں جاکر انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مرحومین کے بلندی درجات و مغفرت اور ایصال ثواب کے لئے

فاتحہ خوانی اور دعا کرکی۔ حنیف پتافی نے کہا کہ یہ دینا فانی ہے ہر انسان کو موت کا مزہ چکھنا ہے

بس ہم اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں پیاروں کے بچھڑے کا افسوس ہوتا ہے

مگر اللہ پاک کی رضامیں سب کو راضی ہونا ہے


ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا کی طرف سے 24/7پولیسنگ کا تسلسل، ریجن کے چاروں اضلاع میں بستہ ”الف“ اور ”ب“ کے جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ طلب کر کے

تھانوں میں ان کی حاضری کو لازمی قرار دے دیا،ریکارڈ یافتہ افراد کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ قانون شکنوں کے ”گینگ“ ٹریس کرنے میں

معاون ہوتی ہے،سوشل میڈیا پر قانون شکنی پر مبنی پوسٹیں لگانے والے ”شوقیہ گینگسٹرز“ کو بھی قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے،

آر پی او کی پولیس افسران کی ہدایات،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے راؤنڈ دی کلاک24/7پولیسنگ کے تسلسل کو جاری رکھا انہوں نے اتوار کو چھٹی کے روز اپنے کیمپ آفس سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے

ویژن کے مطابق عوام دوست پولیسنگ کی کمانڈنگ جاری رکھی،آر پی او فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور کے تمام تھانوں سے بستہ”الف“ اور ”ب“ کا ریکارڈ طلب کیا،

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بستی ”الف“ اور ”ب“ میں درج ہونے کا مطلب ہے کہ یہ افراد سنگین وارداتوں میں ملوث رہے ہیں،یہ کریمنل ریکارڈ یافتہ ہیں،جرائم کی دنیا میں قدمرکھ کر اس میں دھنسنے والے مشکل سے ہی قانون پسندی کی دنیا

میں واپس آتے ہیں،جو کریمنل جیلوں سے رہا ہوتے ہیں ان کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ اس ھوالے سے بھی ضروری ہوتی ہے کہ وہ جیل سے باہر رہ کر جیلوں میں بند ملزموں کی معاونت سے نئے کریمنل گینگز تشکیل نہ دے دیں

،فیصل رانا نے کہا کہ بستہ”الف“ اور ”ب“ کے بدمعاشوں کی سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کا سب سے نتیجہ خیز ذریعہ یہی ہے کہ قانون کے مطابق ان کی تھانوں میں حاضری کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے،بار بار تھانوں میں حاضری سے ایسے

افراد قانون پسندیکی طرف بھی مائل ہو سکتے ہیں،آر پی او نے کہا کہ تھانوں کی انسپکشن کے دوران اس بات کو بھی چیک کیا جائے گا کہ بستہ”الف“ اور ”ب“ کے افراد کی تھانوں میں آن ریکارڈ حاضری کتنی رہی،

ایسے افراد سے اگر روٹین کی پوچھ گچھ کی جائے تو بسا اوقات کئی ایسے گینگ ٹریس ہو جاتے ہیں جو قانون کے لئے ایک چیلنج بنے ہوتے ہیں،فیصل رانا نے کہا کہ سوشل میڈیا کے منفی استعمال کے رجحان سے ”شوقیہ کریمنلز“ گینگسٹرز کی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں،

سوشل میڈیا پر اسلحہ کے ساتھ تصاویر خود کو قانون سے بالاتر ثابت کرنے کے لئے اپ لوڈ کرنے والے قانون کی بالادستی کو چیلنج کرتے ہیں ایسے تمام قانون شکنوں کوقانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ گرفتار کیا جانا

بھی ضروری ہے،آر پی او فیصل رانا نے کہ کہ بستہ”الف“ اور ”ب“ کے بدمعاشان کی تھانوں میں حاضری اور سوشل میڈیا پر قانون کو چیلنج کرنے والوں کی قانون کے مطابق گرفتاری کے حوالے سے ان کے دفتر کو باقاعدہ آگاہ رکھا جائے،

ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والے پولیس والوں کے خلاف پولیس رولز کے مطابق محکمانہ احتسابی کارروائی کی جائے گی


ڈیرہ غازی خان

پنجاب فوڈ اتھارٹی معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے سرگرم ہے دودھ، میدہ، سوجی، مصالحہ جات کی چیکنگ کرنے پر 27 پوائنٹس سربمہر کئے گیے اسی طرح متعدد کو جرمانے عائدکئے۔ٹیم نے چیکنگ کے دوران غیر معیاری 30کلوسوجی،میدہ، 20کلو مصالحہ جات، 40لیٹر دودھ برآمد، 950کلو تیار شدہ غیر معیاری

خوراک کو تلف کیا۔ جبکہ ڈی جی خان میں اتحاد مکھن ہوٹل، طیبہ آئس فیکٹری،لکی آفریدی ہوٹل، مظفر گڑھ میں لطیف سوئیٹس، راجن پور میں ایان بیکرز کو یکساں 10ہزار کے جانے عائدکئے گئے۔مزیدلیہ میں راشد علی کھویا،

اے آر بیکرز شاہد کریانہ، نواز کھویا یونٹ کوبھی یکساں 10ہزار کے جرمانے لگائے گئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ

تمام فوڈ یونٹس کو پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مظفر گڑھ میں 15، ڈی جی خان میں 01، لیہ میں 10، راجن پور میں 01فوڈ یونٹ سربمہر کیے۔

کچھ فوڈ پوائنٹس کو گزشتہ وارننگ کے باوجود عملدرآمد نہ کرنے، قانونی واجبات کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا۔

معیاری خوراک کی فراہمی پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ

فوڈ سیفٹی ٹیمز روزانہ کی بنیاد پر خوراک کے تحفظ کے لیے کاوائیاں کرتی ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے ہر پل کوشاں ہے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان میں بوسیدہ حال روڈز کی حالت زار بدلنے کا وقت آ گیا ہے ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل وزیر نے

کمشنر ساجد ظفر ڈال اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق سے انکے آفس میں ملاقات کی صدیق آباد کالونی اور دیگر علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا کمشنر ڈیرہ غازی خان نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل وزیر کو

جن منصوبوں پر کام کا آغاز کیا جا رہا ہے اور انکی منظوری کے بعد منصوبوں کے فنڈز کا اجراء بھی کر دیا گیا

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے وزیر مملکت کو بتایا کہ عید گاہ روڈ/ پی آئی اے روڈ /ماڈل ٹاون گدائی روڈ و دیگر شاہراہوں کی شہر میں تعمیر و مرمت کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا

وزیر مملکت نے صدیق آباد کالونی کے مسائل کے سلسلے میں بھی حل طلب مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا

جس پر کمشنر ڈیرہ غازی خان نے صدیق آباد کالونی کے حل طلب اور شہر میں بدترین سیوریج و صفائی کے مسائل فوری حل کرنے کا عزم کیا

آخر میں وزیر مملکت محترمہ زرتاج گل وزیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اندرون شہر عوامی مسائل کے حل پر فنڈز کے اجراء کرنے مسائل کے

حل پر کاوش کا خیر مقدم کرتے ہیں ان مسائل کے حل سے دہائیوں سے روڈز کی ابتری و خراب سیوریج کے مسائل ضرور حل ہونگے

جن وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور بارش میں تو صورتحال انتہائی بدترین ہوتی تھی

اب بہتری آئے گی مسائل حل ہونگے اور ترقی سے سب کو فائدہ پہنچے گا

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا

اور چیئرمین بیت المال محمد حسین نیازی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا کی ڈی جی خان میں نکلنے والے چہلم حضرت امام حسین کے روائتی جلوس کا دورہ،سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ کی،سیکورٹی پر مامور پولیس افسران اور اہلکاروں سے سیکورٹی معاملات پر بات چیت کی،

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ڈیرغازی خان کے تھانہ گدائی کے علاقہ سے نکلنے والے چہلم حضرت امام حسین کے روائتی جلوس کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا،

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد بھی ان کے ہمراہ تھے،شہداء چوک میں آر پی او فیصل رانا نے اس روائتی جلوس اور اس کی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ لی،ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ

اس روائتی جلوس کے لئے باقاعدہ طور پر ایک ڈی ایس پی،5انسپکٹرز،9سب انسپکٹرز،10اے ایس آئیز،18ہیڈ کانسٹیبلز،151کانسٹیبلز اور10لیڈی کانسٹیبلز سمیت204پولیس

اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ان سیکورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کرنے والے افسران ان کے علاوہ ہیں،آر پی او کو بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی معاونت اور اطلاعات و معلومات کے

تبادلے کے بعد ڈی پی او ڈی جی خان اختر فاروق کی طرف سے سیکورٹی کا فول پروف پلان جاری کیا گیا جس پر گراس روٹ لیول تک من و عن عمل کیا جا رہا ہے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ روائتی اور لائسنسی جلوسوں کومقررہ روٹ پر مقررہ وقت پر ختم کروانا پولیس کی ذمہ داری ہے،

مذہبی عنوان سے نکلنے والے روائتی اور لائسنسی جلوسوں اور پروگراموں میں کسی قسم کی شر پسندی اور قانون شکنی ناقابل برداشت ہے،اس حوالے سے ہمیں نیشنل ایکشن پلان کی ایک ایک شق پر بھی عمل کرنا ہے،

انہوں نے کہا کہ ہمیں شر انگیزی کی ”ش“ کو بھی چنگاری سے شعلہ نہیں بننے دینا،جو کوئی کسی بھی قسم کی شر انگیزی یا قانون شکنی کرے گا اسی فوری طور پر گرفتارکر کے قانون کے مطابق اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا،

آر پی او نے سیکورٹی پر مامور مردو خواتین پولیس اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ پوری دلجمعی اور فرض شناسی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی ادا کریں،انہیں ڈیوٹی کے مقام پر کھانا فراہم کیا جائے گا،

سیکورٹی ڈیوٹی دینے والی پولیس اہلکاروں کے تمام انسانی تقاضوں کا خیال رکھتے ہوئے انہیں ہر قسم کی سہولت دی جائے تاکہ وہ ہر قسم کے خوف و خطر سے بالاتر ہو کر

اپنی ڈیوٹی انجام دے سکیں،فیصل رانا نے کہا کہ جلوس کے مقررہ روٹ پر بر وقت تکمیل تک میں خود بھی سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ جاری رکھوں گا


ڈیرہ غازی خان

تھانہ شاہ صدر دین پولیس کے ساتھ ڈاکوؤں کے مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے2 کانسٹیبلز کی عیادت کے لئے آر پی او فیصل رانا ہسپتال پہنچ گئے،

بہادر اہلکاروں کو سلیوٹ کر کے ان کا ماتھا چوما،پولیس مقابلے کے حوالے سے ڈی پی او نے بریفنگ دی،

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو ڈی پی او ڈی جی خان اختر فاروق نے بتایا کہ تھانہ کالا کے علاقہ میں

ڈکیتی کی واردات کے دوران موٹر سائیکل چھینی گئی،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو تھانہ شاہ صدر دین کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے چھینی ہوئی موٹر سائیکل چھوڑ دی،ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی جس سے دو پولیس کانسٹیبلز خادم حسین اور محمد نثار زخمی ہو گئے،

جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا،آر پی او فیصل رانا زخمی کانسٹیبلز کی عیادت کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر پہنچے انہوں نے زخمی اہلکاروں کو سلیوٹ کرتے ہوئے جھک کر ان کے ماتھے چومے،آر پی او نے کہا کہ

آپ جیسے فرض شناس اور بہادر پولیس اہلکار ہی محکمہ کا فخر ہیں،آپ جیسے بہادر اہلکاروں کی وجہ سے ہی پنجاب پولیس کا شمار بہادر ترین فورسز میں ہوتا ہے،فیصل رانا نے نے کہا کہ زخمی پولیس کانسٹیبلز کے علاج کے لئے تمام وسائل برائے کار لائے جائیں،ڈی جی خان رینج کا ہر پولیس اہلکار اور آفیسر مجھے بیٹوں کی طرح عزیز ہے،اس موقع پر کئی جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے،

آر پی او نے ڈی پی ا وکو ہدائت کی کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے معاشرے کے بدترین قانون شکنوں کو ہر صورت گرفتار کر کے انہیں قانون کے عین مطابق عدالتوں سے عبرتناک سزا دلوائی جائے،

آر پی او فیصل رانا کو بتایا گیا کہ پولیس اہلکاروں کو زخمی کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں،

اگلے24گھنٹوں میں یہ ملزمان قانون کے کٹہرے میں گرفتار ہوں گے،آر پی او نے کہا کہ پولیس پر فائرنگ کرنے والے بدترین قانون شکن کسی سہولت کاری کے بغیر اتنی بڑی قانون شکنی نہیں کر سکتے،

پولیس شواہد کے ساتھ ان افراد کو بھی قانون کے مطابق گرفتار کرے جو ان ڈاکوؤں کے سہولت کار ہیں،

آر پی او نے کہا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کی صحت کے حوالے سے انہیں ہر گھنٹے بعد آگاہ رکھا جائے،مجھے دن میں کئی مرتبہ اان بہادر اہلکاروں کی عیادت کے لئے

آنا پڑا تو یہ میرے لئے سعادت ہو گی،آر پی او نے کہا کہ خدا کے فضل و کرم سے زخمی اہلکار بھی جلد صحتیاب ہوں گے جبکہ ان پر فائرنگ کرنے والے جلد گرفتار ہو کر سلاخوں کے پیچھے ہوں گے


ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا کا ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ کندائی کے علاقہ میں تشدد کے بعد سڑک پر گھسیٹے جانے کے واقعہ کاسخت نوٹس،

ڈی پی اوسے رپورٹ طلب،وقوعہ کے 2ملزمان گرفتار کر لئے گئے،تفصیلات کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ کندائی کے علاقہ بستی شیر والی میں ایک شخص کو

تشدد کا نشانہ بنا کر سڑک پر گھسیٹے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کر لی،

ڈی پی او حسن اقبال نے آر پی او فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ کندائی کے علاقہ بستی شیر والی کے رہائشی محمد عارف نے الزام لگایا کہ اسے تشدد کا نشانہ بنا کر سڑک پر گھسیٹا گیا،

جس پر اس کی مدعیت میں 4نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ کندائی میں درج کر لیا گیا،پولیس نے دو نامزد ملزمان فیاض اور منیر کو گرفتار کر لیا جبکہ مقدمہ میں نامزد2ملزمان نے مقامی عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی ہے،

آر پی او نے اندراج مقدمہ اور 2ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے مظفر گڑھ پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قانون شکن کسی بھی حوالے سے قانون کے سامنے قطعی با اثر نہیں

،قانون سب سے زیادہ با اثر اور طاقتور ہے،اندارج مقدمہ کے بعد ملزمان کی فوری گرفتاری سے مبینہ متاثرہ شخص اور فریق کا پولیس پر اعتماد بڑھتا ہے اس اعتماد کو مذید مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ

قانون شکنی کی ہر واردات کے بعد قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے جبکہ اس کے ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی

ہدایات کی روشنی میں ہم نے چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی قانون شکنی کرنے والوں کو قانون کے مطابق گرفتار کرنا ہے یہی وہ راستہ ہے جس پر چلتے ہوئے قانونی کی حکمرانی کو ہر حوالے سے یقینی بنایا جا سکتا ہے،

آر پی او نے کہا کہ ڈی پی او ذاتی طور پر اس مقدمہ کی تفتیش کی نگرانی کریں گے تاکہ کوئی گناہ گار جیل جانے سے بچ نہ جائے اور کوئی بے گناہ جیل نہ جائے۔


ڈیرہ غازی خان

موٹر سائیکل ڈکیتی کے دوران شاہصدر دین کے مقام پر پولیس ملازمین کو زخمی کر کے فرار ہونے والا ڈاکو دوران مقابلہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے

ہلاک ہو گیاہلاک ہونے والے ملزم نے دوران ڈکیتی ختم نبوت چوک پر کانسٹیبل خادم اور ناصر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

اور فرار ہو گیاپولیس کی نفری نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا پیچھا کرتے ہوئے بھٹی میتلا کے مقام پر ڈاکوؤں کا گھیراؤکر لیابخوف گرفتاری ڈاکوؤں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے

تحت جوابی فاٸرنگ کی تو دو کس ملزمان اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔زخمی ڈاکو کی شناخت ارشاد حسین عرف مرچی کے نام سے ہوئی۔

جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوٸے راستہ میں ہی ہلاک ہو گیا۔ہلاک ہونے والا ڈاکو ارشاد عرف مرچی سابقہ ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہے

جس پر پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں پولیس مزید قانونی کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔

About The Author