نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

دنیا بھرمیں امراض قلب کا عالمی دن کل منایا جا ئے گا، اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں کے متعلق مکمل آگاہی اور ان سے بچاو کے لیے شعور پیداکرناہے،

دنیا میں لاکھوں افراد ہر سال دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں،

پاکستان میں ہر سال تقریباً 2 لاکھ افراد دل کے امراض کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں، عالمی ادارہ برائے صحت(World Health Organisazion) نے خبردار کیا ہے

کہ 2030تک دنیا بھر میں دل کے امراضِ کے سبب اموات کی شرح 17 اعشاریہ 3ملین سے بڑھ کر 23اعشاریہ6ملین تک پہنچ سکتی ہے،

دل کے امراض کی بڑی وجوہات میں تمباکو نوشی، غیر صحت مند غذا اور جسمانی سرگرمیوں کا فقدان ہے،

دل کے امراض سے بچنے کے لیے تمباکو نوشی ترک کی جائے، روزانہ پھل اورسبزیوں کا استعمال کیا جائے

اور دن بھر میں ایک چائے کے چمچ سے زیادہ نمک کے خوراک میں استعمال سے پرہیز کیا جائے،

دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ جسمانی سرگرمیوں میں گزارا جائے یا ورزش کی جائے،

دل کی صحت سے متعلق عوامی آگاہی کی بیداری کا عالمی دن ہے اس دن کی مناسبت سے کل29 ستمبرکوملک بھر میں سیمینارزاور آگاہی واک بھی منعقد کی جائیں گی


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ومسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک احمد یار ہنجراء نے کہاہے کہ عمرانی حکومت ملک اور قوم کیلئے عذاب بن چکی ہے،

ملکی معیشت کا بھٹہ بٹھاکرپوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کی جارہی ہے،ان حالات میں عمرانی حکومت کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے،

سفاک حکمرانوں نے غریب عوام پر ایک ہی دن میں 165ارب کا بوجھ ڈال دیا ہے،ادویات،بجلی اور اشیائے خوردونوش کو مہنگا کرناغریب دشمن اقدام ہے،حکومتی بد عہدی، ناکامی اور نااہلی کی قیمت غریب عوام کب تک چکاتے رہیں گے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ضروری استعمال کی 94ادویات کی قیمتوں میں 262 فیصد اضافہ ناقابل برداشت ہے،

مشیر صحت نے ڈھٹائی سے کہا کہ رسدکویقینی بنانے کیلئے ادویات کو مہنگا کرنا پڑا،نا اہل حکومت کو لانے کا جزیہ عوام سے کب تک لیا جاتا رہے گا،

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے مارے عوام پر مزید مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں، بجلی مزید مہنگی کردی گئی ہے،

نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری کے بعد صارفین پر 165 ارب تک کا بوچھ منتقل ہوگا،یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل، گھی اور دودھ کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں،

انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری،ادویات، پیٹرولیم کی مصنوعات گیس اور بجلی کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے

اور عام آدمی سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے.


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

لائن پارآبادی کی عوام کسی مسیحا کی منتظر، میونسپل کمیٹی کے آفسران سمیت منتخب نمائندوں کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے مین نالوں کی صفائی نہ ہونے سے

سینما روڈ تا ریلوے پھاٹک تک کا سیوریج مین نالہ بند،لائن پار آبادی کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہو گیا،آئے روز گلیوں اور گھروں میں گٹروں کا بدبودار اور گندا پانی جمع،

خواتین سمیت بچوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا،میونسپل کمیٹی کے آفسران خاموش تماشائی،

ڈپٹی کمشنر سے علاقہ کا دورہ کرنے کا مطالبہ،اس بارے تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے اکثر علاقوں میں سیوریج کی مین لائنوں کی صفائی نہ ہونے سے شہر بھر سیوریج سسٹم

مکمل طور پر ناکارہ ہو گیا ہے، لائن پارعلاقہ محلہ غریب آبادمیں منتخب نمائندوں سمیت میونسپل کمیٹی کے آفسران کی عدم توجہی کے

سبب نالوں کی صفائی نہ ہونے سے لائن پار علاقہ کی تمام آبادی کا سیوریج کا پانی نکالنے والا میں نالہ سینماروڈ تا ریلوے پھاٹک تک مکمل طور پر غیر فعال ہو چکا ہے،

سیوریج نالہ کی بندش کے باعث آئے روز نالیوں اور گٹروں کے پانی سے گلیاں بھر جاتی ہیں اور ان گلیوں اور گٹروں کا گندا اور بدبودار پانی گھروں میں بھی داخل ہو جاتا ہے،

جس سے ان علاقوں کے مکینوں کی خواتین سمیت بچے اور بڑوں کو مشکلات کا سامنا ہے،لائن پار آبادی کے مکینوں کہنا ہے کہ

میونسپل کمیٹی کوٹ ادوکے آفسران کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے ہمارے علاقہ میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے،

کئی گلیوں میں پانی جمع ہونے کے بعد گندا نالیوں اور گٹروں کا پانی ان کے گھروں میں داخل ہو جاتاہے

جس سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں، گندے پانی کی وجہ سے بچے بڑے خواتین گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں جبکہ صفائی ستھرائی کے لئے میونسپل کمیٹی کے عملہ نے لائن پار علاقہ میں نہ آنے کی قسم اٹھا رکھی ہے،

عوامی سماجی حلقوں اور مکینوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئرامجد شعیب خان ترین سے مطالبہ کیا ہے

لائن پار علاقہ محلہ غریب آباد کا دورہ کرکے سیوریج سسٹم چالو کرایا جائے اور صفائی نہ کرنے پر ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے.


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

9 سالہ بچی کو اغوا کرکے جانے والے اوباش کو اہل علاقہ نے تعاقب کر کے پکڑ لیا،خوب چھترول کے بعد پولیس کے حوالے، اس بارے تفصیل کے

مطابق تھانہ سٹی کوٹ ا دو کے علاقہ چک نمبر 525 ٹی ڈی اے کے محمدابوبکرصدیق سمرا کی 9 سالہ بیٹی مہوش بی بی گزشتہ روز دن بارہ بجے اپنی والدہ کے ہمراہ نہربھا گل کے قریب کھیت میں کپاس کی چنائی کر رہی تھی کہ

اسی اثنا میں وارڈ نمبر 6 کوٹ ادو کا رہائشی عبدالرحمن مغل وہاں پر موٹرسائیکل سے گزر رہا تھا جس نے بچی کو بلا کر اسے پیسے دیے اور مزید پیسوں کا لالچ دے کر

اسے موٹر سائیکل پر بٹھا کر اغوا کر کے جا رہا تھا کہ اہل علاقہ نے تعاقب کرکے آرا چوک ٹی پی لنک کے قریب اس کو پکڑ لیا

اور روتی ہوئی بچی کو اس سے بازیاب کرانے کے بعد اس کی خوب چھترول کی، بعدازاں 15کی کال پر پولیس کے حوالے کردیا،

پولیس سٹی کوٹ ادو نے بچی کے والد محمد ابوبکر کی مدعیت میں ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

About The Author