دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈین جونز کی میت پوسٹ مارٹم کے بعدآسٹریلین ہائی کمیشن کے حوالے

کرکٹر آئی پی ایل میں کمنٹری کے لیے بھارت میں موجود تھےکہ ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کی میت کو بھارت میں پوسٹ مارٹم کے بعد آج آسٹریلین ہائی کمیشن کے حوالے کیا جائے گا

سابق آسٹریلوی کرکٹر آئی پی ایل میں کمنٹری کے لیے بھارت میں موجود تھےکہ

ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے،

ڈین جونز نے آسٹریلیا کی طرف سے باون ٹیسٹ اور ایک سو چونسٹھ 164 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے

جن میں انہوں نے مجموعی طور پر نو ہزار چھ سو ننانوے 9699 رنز بنائے

جن میں 18 سنچریاں شامل تھیں۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کرکٹ کمینٹیٹر اور کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے تھے ۔

About The Author