دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: راجن پور

(آفتاب نواز )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران تین دن تک ویکسین نہ پینے والے بچوں کو از سر نو تلاش کر کے پولیو ویکسین کی خوراک پلائی جائے۔

والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلوائیں۔یہ باتیں انہوں نے 21ستمبر سے جاری انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

اجلاس کے دوران انسدا د پولیو مہم کے تیسرے دن کی کارکردگی اور ٹارگٹ کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ

انسداد پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا مسئلہ کی صورت میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے ۔

مہم کے دوران کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے ۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی راجن پور ڈاکٹر محبت علی نے ڈپٹی کمشنر کو مکمل بریفنگ دی ۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو اورورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندہ شریک تھے۔


راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع راجن پور میں بھی ایلیمنٹری سکولز کو کھول دیا گیا ہے ۔

سکولوں میں طلبا و طالبات کا حکومتی ایس او پیز کے مطابق داخلہ ممکن بنایا جائے ۔

یہ باتیں انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی مسعود ندیم کو ہدایات کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران تینوں تحصیلوں میں طلبا و طالبات کے لئے ماسک ،

سینی ٹائزر اور فاصلہ کو یقینی بنائیں۔اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی نہ کی جائے ۔

بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔


جام پور

(آفتاب نواز مستوئی )

سیکریٹری لیبر اور ڈائریکٹر جنرل لیبر اینڈ ہومین ریسورس پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں کم اجرت دینے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی سربراہی میں خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر میاں جہانگیر نے رجسٹریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالکان کو چاہئے کہ

وہ اپنے تمام نجی اداروں کو رجسٹرڈ کروائیں تاکہ ورکرز کے بچوں کو ٹیلنٹ سکالر شپ اور میرج گرانٹ مل سکے۔

مزیدانہوں نے کہا کہ فیکٹریوں میں کم اجرت دینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔گورنمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق

ملازمین سے 8گھنٹے ڈیوٹی لی جائے ۔بھٹہ خشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھٹہ خشت مالکان اور ورکرز کے درمیان معاہدہ لازمی کیا جائے

اگر ان کے ساتھ معاہدہ نہ پایا گیا تو مالکان کے خلاف ایف آئی آر ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک مختلف بھٹہ مالکان

اور شاپس کے خلاف قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 10ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں۔15سال سے کم عمر بچے کام نہیں کر سکتے ۔

جو کہ قانوناً جرم ہے اور خلاف ورزی پر کاروائی کی جائے گی۔

مزید براں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نے بھٹہ خشت یونین کے صدر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ

بھٹہ خشت پر کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے

ضرور پلوائیں اور کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔


: راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے راجن پور غربی میںانسداد پولیو مہم کی ٹیموں کو اچانک چیک کیا۔

انہوں نے پولیو مہم کی ٹیموں کی جانب سے کی جانے والی مختلف گھروں کی مارکنگ کا بھی معائنہ کیا۔

انہوں نے بچوں کے والدین سے پولیو ٹیموں کے وزٹ بارے استفسار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے راجن پور غربی میں بہتر کارکردگی نہ ہونے پر محمد ناظم ایریا انچارج

رانا محمد عارف (UCMO)اور رخسانہ بی بی ہیلتھ ورکر کو اظہار وجوہ نوٹس دینے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ

پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے اس مہم کے دوران ناقص کارکردگی دکھانے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اس موذی مرض کے خاتمہ کے لئے ہم سب کو مل کر نیک نیتی سے

کام کرنا ہوگا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راجن پور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ بھی ہمراہ تھے۔

About The Author