دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تحریک انصاف مافیاز کی سہولت کار حکومت ہے ،ملک رمضان قادر

رمضان قادر نے کہا جس کی واضح مثال چند دن پہلے زندگی بچانے والی 94 ادوایات کی قیمتوں میں اضافہ ہے ۔

ڈیرہ غازی خان : رہنما پیپلز پارٹی ملک رمضان قادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستانی تاریخ میں تحریک انصاف واحد حکومت ہے جو بائیس کروڑ عوام کی بجائے مافیاز کی سہولت کار ہے۔ جب سے یہ حکومت آئی ہے مافیاز کے وارے نیارے ہیں

رمضان قادر نے کہا جس کی واضح مثال چند دن پہلے زندگی بچانے والی 94 ادوایات کی قیمتوں میں اضافہ ہے ۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا دنیا بھر میں زندگی بچانے والی ادویات کی قمیتوں میں کمی کی جاتی ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت پہنچانے کی کوشش کی کیجاتی ہے ۔  ایک طرف یہ نااہل مافیاز کی سہولت کار حکومت ہے جو لوگوں کے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے

ملک رمضان قادر کا مزید کہنا تھا جب سے یہ حکومت آئی ہے اسی دن سے مافیاز مزے میں چاہے وہ چینی مافیاز ہوں , آٹا مافیاز ہوں , پٹرول مافیاز ہوں یا کھانے پینے کی چیزوں پر کنٹرول رکھنے والے مافیاز ہوں۔ ان تمام مافیاز کا تحریک انصاف کی حکومت کیساتھ گٹھ جوڑ ہے

About The Author