نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال پولیو ٹیموں کی نگرانی کیلئے خود متحرک ہوگئے انہوں نے دور افتادہ دیہی علاقے کا رخ کرتے ہوئے گھروں کے

دروازوں پر دستک دی اور پولیو ٹیموں کے بارے معلومات حاصل کیں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور اے سی کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ ہمراہ تھے کمشنر نے

یونین کونسل عالی والا میں گھروں کے مکینوں سے معلومات حاصل کرنے کے علاوہ لوگوں سے پانچ سال تک کے بچوں اور پولیو ٹیموں کی آمد چیک کی۔کمشنر نے خود بچوں کی فنگر مارکنگ چیک کرکے پولیو ٹیموں کے ریکارڈ کے ساتھ موازنہ بھی کیا

کمشنر ساجد ظفر ڈال پیدل چل کر اکثریت گھروں تک گئے۔ ڈور مارکنگ کے مطابق پولیو ٹیموں کا ریکارڈ چیک کیا۔کمشنر نے کہا کہ

پولیو مہم میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔ہر بچہ کو پولیو کی حفاظتی ویکسین پلا کر صحت مند بنانا ہے کمشنر نے عالیوالا ہسپتال میں پولیو کے فکسڈ سنٹر کا بھی دورہ کیاپولیو ویکسین اور ریکارڈ کے ساتھ ہسپتال ملازمین کی حاضری بھی چیک کی۔

انہوں نے بی ایچ یو عالیوالا میں فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیاسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دی۔

قومی مہم کے دوران ضلع ڈیرہ غازیخان میں تقریبا سات لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔


ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بچوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والے کسی

رعایت کے مستحق نہیں۔پولیو کا وائرس متاثرہ بچے سے صحت مند بچے کو بھی معذور کرسکتا ہے ہمارے لئے ہر بچہ اہم اور اپنا ہے۔ اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی زیر صدارت پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کے

جائزہ اجلاس میں کیا گیا دوسرے روز تیس بچوں کو قطرے پلانے سے منع کردیا گیا تھا تاہم قطرے نہ پینے کے نقصانات سمجھ میں آنے پر 14 بچوں کے والدین نے قطرے پلوادئیے۔پولیو کے قطرے مضر صحت نہیں تاہم نہ پینے سے بچہ زندگی بھر کیلئے معذور ہوسکتا ہے

اور معذور بچہ دوسرے صحت مند بچہ کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ضلع میں موجود پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔بچوں کی فنگر مارکنگ کے ساتھ دروازوں اور ریکارڈ میں اندراج لازمی کیا جائے۔پولیو مہم کی کامیابی کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں۔پولیو مہم میں کارکردگی کی

بنیاد پر ٹیموں کی سزا جزا کا فیصلہ کیا جائیگا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور یونیسف نے نمائندہ کلیم اللہ طاہر نے بتایا کہ مہم کے دوسرے روز 91 فیصد ٹارگٹ بچوں کو کور کیا گیا۔232526 بچوں میں سے 213613 بچوں قطرے پلائے گئے

اور 19967 بچے گھروں میں موجود نہیں تھے جنہیں ٹیمیں اگلے روز گھروں کا دوبارہ دورہ کرکے قطرے پلائیں گی۔مہم کے دوسرے روز 1046 خانہ بدوش بچوں کو

بھی پولیو کے قطرے پلائے گئے۔اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے. علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان نے کورٹ کیسز کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کے موقف سنے اور احکامات جاری کیے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازی خان مہر محمد اسحاق سیال کی ہدایت پرگورنمنٹ ڈگری کالج بلاک 17 میں سٹوڈنٹس کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہ کیا گیا

اور ان کو ہیلمٹ کی اہمیت اور محفوظ سفر کیلئے احتیاطی تدابیر بتائی گئیں طالبات کو موٹر سائیکل پر دوپٹے اور چادریں سنبھالنے سمیت دیگر

حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہی دی گئی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے سٹوڈنٹس کو ڈرائیونگ سکول پولیس لائن ڈیرہ غازی خان میں داخلوں کے متعلق بھی آگاہ کیا اس موقع پر معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔


ڈیرہ غازی خان

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان فیصل رانا نے ضلع راجن پور کے علاقہ جیون موڑ پر تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ڈی پی او نے

آر پی او کو بتایا کہ اعظم عرف مورو،شاہنوازاور نور خان موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ جیون موڑ پر ان کے مخالفین نے سابقہ دشمنی کی وجہ سے اندھا دھند فائرنگ کر دی

جس سے تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، مقدمہ شوکت حسین کی مدعیت میں ملزمان قابل،سیوا،متارا،

ہزارہ،شاہد،مجیب، وہاب،یونس،عمر،شفیق اور محمد یار کے خلاف درج کر لیا گیاہے آر پی او نے کہا کہ ملزمان کی فوری گرفتاری ناگزیر ہے،

ڈی پی او اپنی نگرانی میں پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں جن میں آئی ٹی ماہرین بھی شامل ہوں ان ٹیموں کو 48گھنٹوں کے اندر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیاجائے اورروزانہ کی بنیاد پر پیشرفت رپورٹ دی جائے۔


ڈیرہ غازی خان

پرنسپل دانش سکول ڈیرہ غازیخان شبنم حسیب نے بتایا ہے کہ ادارہ نے کامیابی کاسلسلہ جاری رکھاہواہے میٹرک کے بعد انٹر میڈیٹ امتحان میں بھی ادارہ کے تمام طلباطالبات نے سو فیصد کامیابی حاصل کی اور 95فیصداوسط کامیابی کے

ساتھ دانش سکول گرلز ونگ صوبہ کے تمام دانش سکولوں میں ٹاپ پر رہا ادارہ کے طلباطالبات نے گزشتہ سال کے کامیابی کے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے

زیادہ نمبر حاصل کیے اکثریت نے اے پلس اور اے گریڈ حاصل کیا کوئی بھی طالبعلم سی اور ڈی گریڈ میں نہیں رہا پرنسپل شبنم حسیب نے مزید بتایاکہ لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں آسیہ بی بی نے 1041،

نصرت بی بی نے 1039اور رمشاء ناز نے 1035نمبر حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی پرنسپل شبنم حسیب نے بتایاکہ 2019میں ادارہ کی طالبہ ورشہ مہرین نے 1001جبکہ 2020میں آسیہ بی بی نے 1041نمبر حاصل کیے ہیں اسی طرح بوائز ونگ میں ادارہ کے محمد شورین نے سب سے زیادہ 1000او رموجودہ امتحان میں

محمد عزیر نے1043نمبر حاصل کیے پرنسپل نے بتایاکہ ادارہ طلباؤطالبات کی گرومنگ کیلئے اہم کردارادا کر رہا ہے انہوں نے بتایاکہ دانش سکول وسائل سے محروم طبقات کے بچوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کر کے بہتر پوزیشنوں کے حصول اور اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔


ڈیرہ غازی خان

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حافظ احمد طارق کی ہدایت پر قبضہ مافیا اور بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی کی سلسلہ جاری ہے

ضلع راجن پور سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالشکور نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ 20لاکھ روپے مالیت کا 120کنال سرکاری رقبہ واگزار کرکے محکمہ کے حوالے کیا سرکل آفیسر ملک غلام اصغر نے ڈائریکٹ ریکوری کی

مد میں 763830روپے ریکور کر کے خزانہ میں جمع کرائے ضلع لیہ سے سرکل آفیسر اصغر حسین نے مقدمہ میں مطلوب نمبردار تاج محمد کو گرفتار کر لیا

اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہیر احمد نے کمپرومائزڈ ریکوری کی مد میں تین لاکھ روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے

ضلع ڈیرہ غازیخان سے سرکل آفیسر محمد ارشد نے کرایہ کی مد میں 264027روپے ریکور کیے انٹی کرپشن عدالت نے گزشتہ روز چالیس کیسز کی سماعت کی۔


ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں زرعی ادویات میں ملاوٹ مافیا اور جعلساز وں خلاف گھیرا تنگ کر دیاگیا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ الیاس رضا کلاچی نے

شادن لنڈ میں سجاد ایگروٹریڈر ز پر کارروائی کرتے ہوئے 1003714روپے مالیت کی زائد المعیاد اور غیر قانونی زرعی ادویات ضبط کر لیں

اور دو ملزمان کے خلاف تھانہ کالا میں مقدمہ کے اندراج کیلئے استغاثہ جمع کرا دیاگیا۔


ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازیخان کے اراکین اسمبلی کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 24ستمبر کو بارہ بجے دن ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی

زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے یہاں بتائی۔


ڈیرہ غازی خان

ای روزگار سنٹرگورنمنٹ پوسٹ گریجوکیٹ کالج تونسہ شریف میں پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کیلئے مفت سہ ماہی ٹریننگ کور س میں داخلے جاری ہیں سنٹر منیجر ای روزگار سنٹرتونسہ شریف ملک تبریز نے کہا ہے کہ یوتھ افیئرز،سپورٹس،

آرکیالوجی اینڈ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے نوجوانوں کو باوقار روزگار کے موقع فراہم کرنے کیلئے ای روزگار ٹریننگ پروگرام شروع کیاگیا ہے

جس میں بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کو ٹیکنیکل سکلز سکھائی جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ تربیت حاصل کرنے کیلئے26 ستمبر تک ویب سائیٹwww.erozgaar.pitb.gov.pkپر آن لائن درخواستیں دی جاسکتی ہیں ملک تبریز نے مزید کہا کہ16 سالہ تعلیم،

اور35 سال سے کم عمرکے حامل افراد اہل ہیں اور داخلہ کے بعد کری ایٹو ڈیزائن، ٹیکنیکل اور کنٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ شعبہ جات میں پاکستان کے ٹاپ فری لانسرز سے

تربیت دلائی جاتی ہے اور تمام طلبہ کے لیے فری لانسنگ کا تعارفی کورس،پروفائل بنانے اور آرڈر لینے کی ٹریننگ اور تین ماہ کی ٹریننگ کی تکمیل پر اسناددی جاتی ہی

سنٹر منیجر نے بتایاکہ آن لائن ٹریننگ کورس میں خواتین کیلئے 54فیصد سے زائد کوٹہ مختص ہے انہوں نے بتایاکہ اب تک 20ہزار سے زیادہ طلباؤ طالبات تربیت حاصل کرچکے ہیں۔


ڈیرہ غازی خان

جرائم کا سد باب کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان ان ایکشن۔ تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان اور ان کے

سہولت کاروں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائ جا رہی ہے اسی لئے ضلع کے اہم داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم جگہوں پرمزید پکٹس قائم کی گئی ہیں

جن کا مقصد عوام کو بھر پور تحفظ فراہم کرنا ہے پکٹس پر درجنوں پولیس ملازمان تعنات کر دئیے گئے ہیں اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لئے

بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں ۔ ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے بھر پور اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور اقدامات عمل میں لاتے ہوئے

ضلع بھر کوامن کا گہوارہ بنایا جا رہا ہے پچھلے پانچ سالوں کی نسبت جرائم پر قابو پاکر جرائم کی شرح میں کافی کمی ہو چکی ہے ۔ ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اضافی نفری تعینات کرنے کا مقصد

جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کا سدباب کرنا ہے تھانہ کوٹ مبارک ، تھانہ کالا اور تھانہ شاہ صدر دین میں کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے SHOsتعینات کر دئیے گئے ہیں

اور ان کے تھانوں کے علاقوں میں مزید پولیس ملازمین کو تعینات کرتے ہوئے پولیس کے جوانوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے جو عادی مجرمان اور جرائم پیشہ عناصراور

ان کے سہولت کاروں کے خلاف بہتر حکمت عملی اپناتے ہوئے بھر پور کاروائی عمل میں لائیں گے۔


ڈیرہ غازی خان

ضلع راجن پور کے تھانہ سون میانی میں تہرے قتل کا معاملہ، آر پی او فیصل رانا کا تھانہ سون میانی کے علاقہ میں تہرےقتل کی واردات پر سخت نوٹس لیے لیا۔

ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل تین افراد کی لاشیں جیون موڑ سے ملیں تھیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔اس حوالے سے ڈی پی او راجن پور نے آر پی او کو بریفنگ بھی دی۔

انہوں نے بتایا کہ لاشوں کی شناخت شاہنواز، مورواور نور خان کے نام سے ہوئی ہے۔مقتولین کو سابقہ دشمنی پر قتل کیا گیا۔ تہرے قتل کا مقدمہ تھانہ سون میانی میں درج کر لیا گیا ہے

اس موقع پر آر پی او محمد فیصل رانا نے کہا کہ تہرے قتل کی واردات کے ملزمان فوری گرفتار کئے جائیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے آئی ٹی ماہرین سمیت ماہر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

جبکہ تہرے قتل کی واردات کے تمام سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے۔


ڈیرہ غازی خان

پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی نائب صدر اللہ وسایا خان لنگاہ نے کارکنان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ وفاق پرست جماعتیں صوبہ سرائیکستان کے

قیام میں مخلص نہیں 7کروڑ سرائیکی عوام کو صوبہ سرائیکستان کے قیام کیلئے خود نکلنا ہوگا طاقتور پنجابی اسٹبلشمنٹ سرائیکی خطے کے

عوام کے حقوق غصب کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتی موجودہ حکمران اسٹبلشمنٹ کے مہرے ہیں ان سے خیر کی توقع رکھنا فضول ہے

سرائیکی خطے کے حقوق کی بازیابی کیلئے صوبہ سرائیکستان کا قیام ضروری ہے ڈیرہ غازی خان میں ہائیکورٹ بنچ کا قیام انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا

اجرا کشمور تا ڈیرہ سی پیک روڈ کی تعمیر غازی یونیورسٹی میں سرائیکی ڈپارٹمنٹ کا اجرا خواتین یونیورسٹی میڈیکل یونیورسٹی کا قیام وقت کی اھم ضرورت ہے

اس موقع پر ان کے ہمراہ فدا حسین خان لنگاہ کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان

پنجاب فوڈاتھارٹی ملاوٹ مافیا کیخلاف متحرک، ملاوٹی دودھ بردار گاڑی پکڑی گئی،150لیٹر دودھ تلف، مصالحہ جات، دودھ،کریانہ سٹور اور دیگر خوراک کی چیکنگ، 12فوڈ یونٹس سربمہر،129کلو ملاوٹی مصالحے، 680کلو غیر معیاری خوراک برآمد،

خوراک کا معیار بہتر نہ ہونے پر153,500روپے کے جرمانے عائد، 164شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پرعمل کرتے ہوئے فوڈسیفٹی ٹیموں نے ڈی جی خان

اور بہاولپورڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے233فوڈپوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہترنہ ہونے پر164فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسزجاری کیے گئے۔معیاری خوراک کی عدم فراہمی پر

12فوڈیونٹس سربمہر۔دوران چیکنگ دودھ بردار گاڑی سے150 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف، 129کلو ملاوٹی مصالحے، 680کلو غیر معیاری خوراک برآمد۔ صفائی کے ناقص انتظامات پر 27فوڈ یونٹس کو 153,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

تفصیلات کیمطابق مِلک سیفٹی ٹیموں نےلیہ میں دودھ بردار گاڑی میں موجود دودھ کو لیکٹوسکین ٹیسٹ سے چیک کیا، ٹیسٹ رپورٹ پر دودھ میں کھاد، پانی اور فارمالین کی ملاوٹ پائی گئی۔ مزید فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مظفر گڑھ میں ماشاء اللہ رمضان کریانہ سٹور،

ذوالفقار کریانہ سٹور، عاشق کریانہ سٹور کو ملاوٹی کھلے مصالحے فروخت کرنے پر سیل کر دیا گیا۔مظفر گڑھ میں خان جی کریانہ،

لیہ میں اقبال ڈرنک کارنر، ڈی جی خان میں الخیر ہوٹل، بہاولپور میں حبیب کریانہ سٹور، رحیم یار خان میں ندیم سوئیٹس اینڈ بیکرز، سانول چکن شاپ،

بہاولنگر میں شاہد ٹی سٹال، بھٹی پان شاپ، بابر شانی پان شاپ کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پر سیل کیاگیامزید برآں ڈی جی خان کے مختلف اضلاع میں 143اور بہاولپور ڈویژن میں 90فوڈ یونٹس کو چیک کیاگیا

جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر ٖڈی جی خان میں 15اور بہاولپور ڈویژن میں 12فوڈ یونٹس کو مجموعی طور پر 153,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔


ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا کی صدارت میں پولیس اور بارڈر ملٹری پولیس کے افسران کا مشترکہ اجلاس،جرائم پیشہ سماج دشمن قانون شکن عناصر کو قانون کے شکنجے

میں لانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب،معلومات اور اطلاعات کے تبادلے سے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے مشترکہ قانونی اقدامات کے حوالے سے فیصلے،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی

صدارت میں پولیس اور بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم پی) کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ڈی پی او ڈی جی خان اختر فاروق،کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک،رسالدار خرم کھوسہ،رسالدار وقارقیصرانی اوررسالدار اعجاز لغاری نے شرکت کی،

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی جی خان کا قبائلی علاقہ وسیع پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے،قانون شکن عناصر جرم کرنے کے بعد ان علاقوں میں چھپ جاتے ہیں،جن کی بیخ کنی کے لئے پولیس اور بی ایم پی کے مشترکہ حکمت عملی کے تحت قانونی اقدامات اٹھائے جانے چاہییں،

اجلاس میں پولیس اور بی ایم پی فورسز کی نفری کی کمی اور اس حوالے سے دیگر مسائل بھی زیر بحث آئے،

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ پولیس ہو یا بی ایم پی ریاست کے سارے قانون نافذ کرنے والوں کا ہدف اپنی اپنی صوابدید میں رہ کرقانون کے مطابق عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنا ہے،

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ حکمت عملی کسی صورت بھی بے ثمر نہیں ہو سکتی،پولیس اور بی ایم پی اطلاعات اور معلومات کا تبادلہ کریں جس کی روشنی میں قانون شکن عناصر کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لئے قانون کے تحت ایسے اقدامات مربوط اور

منظم حکمت عملی سے اٹھائے جائیں جو ہر حوالے سے نتیجہ خیز ہوں،انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر اپنی صوابدید میں رہتے ہوئے قانون کے نفاذ کو یقینی بنا کر

علاقہ کو جرائم سے پاک کرنا ہے یہ اسی صورت ممکن ہے جب جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت میں آئیں،علاقہ سے ناجائز اسلحہ کا خاتمہ ہو،

قانون کو مطلوب ملزمان گرفتار ہوں،اجلاس میں قانون شکن عناصر کے خلاف مربوط آپریشن کے لئے مشترکہ میکنزم بھی تیار کیا گیا


ڈیرہ غازی خان

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق نے کہا ہے کہ جرائم کے سدباب اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی پولیس اور ریاست کی ذمہ داری ہے

تاہم معاشرے میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے

وہ یہاں پولیس لائن شہھدآ ہال میں پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر ر ہے تھے

اس موقع پر نومنتخب صدر سجاد احمد خان چنوں شمشاد احمد اور دیگر عہدیداران کے علاوہ سو سے زائد صحافی موجود تھے ایک سوال کے جواب میں

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ متوفی زریاب کیس میں پولیس کی طرف سے کسی قسم کا تشدد ثابت نہیں ہوا لیکن قبر کشائی کے بعد میڈیکل رپورٹ کے مطابق

قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی پولیس لائن شہداء ہال میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ

احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے میڈیا کا بھی فرض ہے پولیس کی طرف سے اصل حقائق کی چھان بین کے بعد مثبت رپورٹنگ کو فروغ دیا جا ئے

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کو پہلے پیار سے سمجھا کر وارننگ دی جائے

بصورت دیگر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جا ئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ

تفتیش میں میرٹ کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جا ئے تاکہ پولیس کا مثبت امیج عوام میں

نمایاں طور پر اجاگر ہو سکے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

About The Author