نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

محکمہ صحت کی غفلت لا پرواہی وعدم توجہی،کوٹ ادو شہر میں صاف پانی کے نام پر منرل واٹر کے غیر قانونی پلانٹ قائم،حفظان صحت کے اصولوں کونظر انداز کرتے ہوئے

معروف تعلیمی اداروں سمیت گھر گھر صاف پانی کے نام پر فروخت کر کے عوام سے رقم بٹورنے کا سلسلہ جاری،چیکنگ سسٹم نہ ہونے کے برابر، حفظان صحت کے ڈھنڈورے پیٹ کر

عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے،محکمہ صحت سمیت انتظامیہ خاموش،پلانٹس کی چیکنگ اور پانی کا معیار چیک کرنے کا مطالبہ،

اس بارے تفصیل کے مطابق 2010کے بد ترین سیلاب کے بعد تحصیل بھر میں تقریباََ 90 فیصد زیر زمین پانی پینے کیلئے مضر صحت ہوگیا تھا

جس پر سرکاری سطح پر اور مخیر حضرات کی طرف سے شہر کے بعض علاقوں میں پینے کے صاف پانی کے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے تھے،مذکورہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بہتر دیکھ بھال نہ ہونے کی

وجہ سے واٹر فلٹریشن بند ہو گئے تھے،واٹر فلٹریشن کی بندش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقامی سطح پر بھی بعض افراد نے پینے کے صاف پانی کو تیار اور فروخت کرنے کیلئے پلانٹس کی منظوری ظاہر کرتے ہوئے

کوٹ ادو شہر میں صاف پانی کے نام پر منرل واٹر کے غیر قانونی منرل واٹر پلانٹ قائم کر دیے ہیں جو کہ حفظان صحت کے اصولوں کونظر انداز کرتے ہوئے گھر گھر

صاف پانی کے نام پر فروخت کر کے عوام سے رقم بٹورنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،مذکورہ واٹر پلانٹس پرکوارٹر،لیٹر، ڈیڑھ لیٹر، چھ لیٹر اور انیس لیٹر پلاسٹک کی بوتلوں میں پانی بھر کے منرل واٹر کے نام پر گھر،دوکانوں،

سرکاری و پرائیویٹ اداروں،بنکوں اور تعلیمی اداروں میں فروخت کر رہے ہیں مذکورہ پلانٹس اور ان میں تیار ہونے والا پانی صاف معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہے

یا نہیں اس کیلئے چیکنگ کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے،مشہور برانڈ کے ناموں سے ملتے جلتے نام سے مختلف وزن کی بوتلوں میں منرل واٹرظاہر کرکے بڑے پیمانے پر

غیر معیاری پانی عوام کوبھاری معاوضے پر فروخت کر کے پلایاجارہا ہے جسے ضرورت مند عوام خرید کرنے پر مجبور ہے جوکہ حفظان صحت کے اصولوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے تیار کی جارہی ہیں،

عوامی اور سماجی حلقوں نے چیف ایگزیکٹیو محکمہ صحت مظفرگڑھ ڈاکٹر فیاض خان لغاری اور ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ انجینئرامجد شعیب خان ترین سے پلانٹس کی چیکنگ اور پانی کا معیار چیک کرنے کا بھر پور مطالبہ کیا ہے


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

اوباش کی گن پوائنٹ پر شادی شدہ خاتون سے زیادتی،خاوند کے آنے پر برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار،مسلح قبضہ گروپ کی چرچ کی اراضی پر قبضہ کی کوشش،درختوں کا اجاڑہ کرکے

فرار،نامعلوم چوروں نے زمیندار کی اراضی سے بور پنکھا چوری کر لیا،شادی کی تقریب میں تیز آواز میں میوزک چلانے پر دولہا کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج،پولیس نے منشیات فروش بھی دھر لیا،

چرس برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ سنانواں موڑ میں احسن علی مغل کے گھر ظفر باروی اپنے نامعلوم ساتھی کے

ہمراہ مسلح پسٹل گھر داخل ہوگیا اور گن پوائنٹ پر احسن علی مغل کی بیوی زہرہ بی بی کے ساتھ گن پوائنٹ پر زیادتی کررہا تھا کہ

اسی اثناء میں احسن علی مغل موقع پر آگیا جسے دیکھتے ہی ملزمان نیم بے ہوشی برہنہ حالت میں چھوڑ کر پسٹل کے زور پر فرار ہوگئے،تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر586ٹی ڈی اے میں مسیح برادری کے

چرچ پر حاکم علی چانڈیہ نے اپنے دیگر ساتھیوں اعجاز چانڈیہ،ریاض مسیح20نامعلوم کے ہمراہ رومن کتھولک چرچ پر قبضہ کی کوشش کی اور چرچ کی ملکیت درخت کے

اجاڑہ کردیا،15کی کال پر قبضہ گروپ موقع سے فرارہوگیا،تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چک نمبر151۔ایم ایل میں محمد خان پٹھان کے رقبہ سے نامعلوم چور بور پنکھا مالیتی20ہزار چوری اٹھاکرلے گئے،

تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع گورمانی شرقی میں چوہدری مقصود احمد راجپوت کے 2بیٹوں محمد رضوان اور مدثر کی شادی تھی،گزشتہ روز رسم مہندی ک

ی تقریب میں دولہا کے بھائی محمد عرفان نے کافی لوگوں کو جمع کرکے تیز آواز میں میوزک چلا کر اہل علاقہ کے آرام میں خلل پیدا کیا ہوا تھا کہ 15کی کال پر پولیس محمود کوٹ نے چھاپہ مارا،

پولیس کو دیکھتے ہی تمام تماشائی موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے موقع سے ساؤنڈ سسٹم ڈیک قبضہ میں لیکر دولہا کے بھائی محمد عرفان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

پولیس تھانہ کوٹ ادو نے دوران گشت منشیات فروش وارڈنمبر2کوٹ ادو کے عابد حسین مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک سو 7گرام چرس برآمد کرلی،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدما ت درج کرلئے


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

ایک سال قبل ضلع مظفرگڑھ کے پنجاب کانسٹیبلری سے واپس آنے والے171 پولیس ملازمین تاحال ٹی اے ڈی اے سے محروم،لاکھوں روپے فنڈآنے کے باوجود ملازمین کو ادائیگیاں نہیں کی جا سکیں،

ملازمین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی،اس بارے تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کے محکمہ پولیس کے 171ملازمین جوکہ گزشتہ سال پنجاب کانسٹیبلری سے واپس آئے تھے،

مذکورہ ملازمین کو ایک سال گزرنے کے باوجود تاحال ٹی اے ڈی اے کی رقم کی ادائیگی نہ کی جا سکی،اس حوالے سے ملازمین نے بتایا کہ 8لاکھ روپے فنڈ ملازمین کیلئے آئے ہوئے ہیں

مگر ڈی پی او مظفرگڑھ احسن اقبال نے ملازمین کو ڈی اے ڈی اے کی رقم نہ دی جس پر ملازمین میں مایوسی پھیل گئی ہے،ملازمین نے بتایا کہ ملازمین کے حوالے سے ڈی پی او مظفرگڑھ

محمد حسن اقبال نہایت شفیق انسان ہیں وہ ملازمین کے اس مسئلہ کو فوری حل کریں تاکہ ملازمین میں مایوسی ختم ہوسکے


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

سٹی پبلک سکول انگلش میڈیم کا میٹرک سالانہ2020کا حسب روایات شاندار رزلٹ،ادارہ کے ہونہار طالبعلم احسان الحق نے 1075نمبر لیکر ضلع بھر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں نمایاں پوزیش حاصل کر لی،

متعدد بچوں کے 1000سے زائدنمبر، شہریوں کی پرنسپل اور سٹاف کو مبارکباد، تفصیل کے مطابق میٹرک سالانہ2020امتحان میں سٹی پبلک سکینڈری سکول ضیاء کالونی (انگلش میڈیم) کے ہونہار بچوں نے

شاندار نمبر لیکر ادارہ کی ساکھ کو برقرار رکھا، مذکورہ سکول جس نے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی دہم کلاس میں شاندار نمبر لیکر تحصیل بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی،

ادارہ کے ہونہار طالبعلم احسان الحق نے 1100میں سے1075نمبر لیکر ضلع بھر کے تمام پرائیویٹ سکولوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی،

جبکہ فضیلہ حق نے 1068،اینہ فاطمہ نے 1065،عبدالرحمن نے 1065،مہاتیر علی نے1061،میمونہ ظفر نے 1055،محمد ماجد نے1047حسن اطہر نے1044،واثق سلیم نے1041،وردا زینب نے1030،مسکان

غفورنے 1024 سمیت درجنوں طلباء و طالبات نے1000سے زائدنمبر حاصل کرکے ادارہ میں ہلچل مچا دی، ادارہ کی ہر سال کی طرح امسال بھی شاندار کارکردگی

پر شہریوں و بچوں کے والدین نے ادارہ کے پرنسپل شفیق احمد کوریہ و سٹاف کو مبارکباد پیش کی ہے۔

About The Author