دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

حکومت پنجاب عوام کو صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک کے

ہمراہ نواحی علاقہ جہان پور میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کواردنیٹر نیوٹریشن تنزیل الرحمان علوی،

ڈپٹی ضلعی آفیسر صحت ڈاکٹر شعیب الرحمان اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ

عوام کی خدمت اور ان کو ریلیف فراہم کرناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

اسی طرح ضلع راجن پور کے دیگر علاقوں میں بھی ہینڈ پمپس اور فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیںگے۔

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے کہا ہے کہ

پنجاب حکومت عوام کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔

اس موقع پرسماجی تنظیم دو آبہ فاو¿نڈیشن کے نمائندہ ملک آصف نے بتایا کہ

دو آبہ فاو¿نڈیشن ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے مختلف مقامات پر میٹھے پانی کی فراہمی کے لیے

فلٹریشن پلانٹ لگا رہی ہے۔

یہ پلانٹ زیادہ تر سکولوں کے ساتھ لگائے جارہے ہیں تاکہ سکولوں کے بچے بھی اس سے زیادہ سے

زیادہ استفادہ حاصل کر سکیں۔ اس فلٹریشن پلانٹ کی صلاحیت دو ہزار لیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔

یہ آر او پلانٹ اس علاقے کے لوگوں کی صاف پانی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔


جام پور ( وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ

انسداد پولیو مہم کے ہدف کو سو فیصد مکمل کیا جائے ۔

اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

بچے ملک و قوم کا مستقبل ہیں۔انہیں مستقل معذوری سے بچانے کے لئے پولیو سے بچاو کی

ویکسین ضرور پلوائیں۔یہ باتیں انہوں نے پولیو مہم کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر ضلعی آفیسر صحت راجن پور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ،ڈپٹی ضلعی آفیسر

صحت ڈاکٹر شعیب الرحمان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ پہلے دن کا ٹارگٹ مکمل کر لیا گیا ہے ۔

پولیو مہم کے دوران تمام بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مہم کی کامیابی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔


راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایات پر لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔دکھی انسانیت کی خدمت میرا شعار ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے اپنے آفس میں دور دراز سے آئے سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ

ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان لوگوں کے مسائل کے فوری حل کو ترجیح دیں۔

اس سلسلے میں کوتاہی نہ برتی جائے۔اپنے دروازے سائلین کے لئے کھلے رکھیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شکایات کے ازالے اور حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔


راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ایم پی اے فاروق امان اللہ خان دریشک کے ہمراہ بنیادی مرکز صحت جہان پور کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے بنیادی مرکز صحت میں موجود پولیو مہم کی ٹیموں کو

خصوصی طور پر چیک کیا۔انہوں نے رجسٹرڈ بچوں کے کوائف چیک کئے اور ویکسین کے اسٹوریج کی چیکنگ کی ۔اس موقع پر انہوں نے اسپتال میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے میڈیکل آفیسر سے مریضوں کی دی جانے والی طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔بعد ازاں انہوں نے اسپتال کے لان میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت پودا بھی لگایا

۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شعیب الرحمان ،تنزیل الرحمان علوی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔


راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر شہر بھر کو صاف ستھرا

اور خوبصورت بنایا جا رہا ہے ۔شہر کے رہائشی بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

گھروں کا کوڑا کرکٹ کوڑا دان میں ڈالیں تاکہ جگہ جگہ بکھرنے سے محفوظ رہے اور میونسپل کمیٹی کے عملہ کو اٹھانے میں بھی آسانی ہو۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ /ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد بلوچ ،پرسنل اسٹاف آفیسر عبدالرحمان اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔


راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کاانسداد پولیو مہم کی ٹیموں کو چیک کرنے کے حوالے سے

تحصیل جام پور کے نواحی علاقہ محمد پور دیوان کا اچانک دورہ۔

اس دوران انہوں نے بس اسٹینڈ پر موجود محکمہ صحت کی ٹیموں اور ان کے مکمل ریکارڈ کو چیک کیا۔

انہوں نے ٹیموں کو سختی سے ہدایت کی کہ کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔

بعد ازاں انہوں نے دیہی مرکز صحت محمد پور کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے لیبارٹری ،ایکسرے ،میڈیسن اسٹور کا معائنہ کیا۔انہوں نے میڈیکل آفیسر کو ہدایت کی کہ

اسپتال کی صفائی کو بہتر کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے وہاں پر موجود مریضوں سے

خیریت دریافت کی اور طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔

اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمد ثقلین موجود تھے۔

About The Author