دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

مݪتان سے نامہ نگاروں اود نماءندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں. تبصرے اور تجزیے.

ملتان ( )
جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو انجینئر سید خالد علی چشتی نے کہا ہے کہ میپکوکمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرز میں درج ہونے والی شکایات کاازالہ ہونے تک صارفین سے رابطہ رکھاجائے اور صارفین سے اچھارویہ اپنایاجائے۔

صارفین سے بدتمیزی اورغیراخلاقی رویہ اپنانے والے میپکو ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو ڈویژن میاں چنوں اور سب

ڈویژنوں کے شکایات سنٹرز کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی ای او میپکو انجینئر محسن رضا خان کی ہدایت پر شکایات سنٹرز،کسٹمرسروسز سنٹرز کو اپ گریڈ کیاگیاہے۔ انہوں نے میاں چنوں ڈویژن،

فرسٹ سب ڈویژن میاں چنوں، سیکنڈ سب ڈویژن میاں چنوں، تلمبہ اور انڈسٹریل سب ڈویژن کے کسٹمرسروسز سنٹرز اور شکایات سنٹرز میں رجسٹرز چیک کئے اور درج ہونے والی شکایات کے اندراج و ازالہ کا جائزہ لیا۔دریں اثناء چیف انجینئرٹرانسمیشن اینڈگرڈز میپکوانجینئرعبدالرحیم سومرو نے شاہ رکن عالم سب ڈویژن ملتان، لیہ اور کوٹ ادوفرسٹ کے کسٹمرسروسزسنٹرز Iشکایات سنٹرزکا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے کوٹ ادو ڈویژن اور فرسٹ سب ڈویژن کے کمپلینٹ سنٹر میں سٹاف کی عدم موجودگی پر ناراضگی کا اظہار کیا او ر موقع پر موجود قائمقام سپریٹنڈنگ انجینئر مظفرگڑھ سرکل کو فوری طورپر سٹاف کی دستیابی یقینی بنانے

اور اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔ چیف انجینئر نے لیہ ڈویژنل شکایات مرکز میں صارفین کی شکایات کا جائزہ لیا اورشکایات رجسٹرز، فولڈرز اپ ٹو ڈیٹ ہونے پر اطمینان کا


 

: ملتان ( )

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے ایک روز میں ریجن بھر میں 117بجلی چور پکڑ لئے۔ایک لاکھ66ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر24لاکھ95 روپے جرمانہ عائد۔

2مقدمات درج۔19ستمبر 2020ء کو ملتان میں 29گھریلو،کمرشل، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو48075 یونٹس چوری کرنے پر789845 روپے جرمانہ عائدکیا گیااور ایک مقدمہ درج کروایاگیا

۔ ڈی جی خان میں 20گھریلو صارفین کو21439یونٹس چوری کرنے پر295935روپے جرمانہ،بہاولپور میں 13 گھریلواورکمرشل صارفین کو13586یونٹس چوری کرنے پر233700روپے جرمانہ اور ایک ایف آئی آردرج، ساہیوال میں 17 گھریلواورٹیوبو یل صارفین کو16301یونٹس چوری کرنے پر234247 روپے جرمانہ

، رحیم یار خان میں 20 گھریلواورکمرشل صارفین کو19254یونٹس چوری کرنے پر349875 روپے جرمانہ،مظفرگڑھ میں 21گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل

صارفین کو27382یونٹس چوری کرنے پر328466 روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 4گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو17606یونٹس چوری کرنے پر214500 روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 2 گھریلوصارفین کو2983 یونٹس چوری کرنے پر48564روپے جرمان496


ملتان ( )

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) کے شعبہ میٹرنگ اینڈ ٹیسٹنگ (ایم اینڈ ٹی) ملتان سرکل نے رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران 20لاکھ یونٹس کا سراغ لگالیا۔ ایکسین ایم اینڈ ٹی میپکو سرکل

ملتان انجینئر وقاص خان خاکوانی نے کہا کہ ملتان سرکل کے زیر انتظام آپریشن ڈویژنوں کی جانب سے ایم اینڈ ٹی لیبارٹری میں جولائی اور اگست 2020ء میں بھجوائے گئے سنگل فیز، تھری فیز اور ایم ڈی آئی میٹروں کے ڈیٹا ریٹریول (Data Retrieval) کے ذریعے محکمہ کو 20لاکھ یونٹس کا فائدہ پہنچایاگیا جس کی

مالیت تقریباََ4کروڑروپے بنتی ہے۔ میپکو کینٹ ڈویژن میں ایک لاکھ 56ہزار235یونٹس، ممتازآبادڈویژن میں 4لاکھ75ہزار13یونٹس، سٹی ڈویژن میں 3لاکھ7ہزار 916یونٹس، شجاع آبادڈویژن میں 4لاکھ15ہزار811یونٹس، موسیٰ پاک ڈویژن میں 3لاکھ34ہزار83یونٹس اور شاہ رکن عالم ڈویژن میں میٹروں کی چیکنگ کے دوران 3لاکھ 10 ہزار 987 یونٹس کا سراغ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ سنگل فیز اور تھری فیز گھریلو، کمرشل، صنعتی

اور ٹیوب ویل میٹروں اور 20کلوواٹ سے زائد حامل صارفین کے ایم ڈی آئی میٹروں کی چیکنگ کے لئے

ایم اینڈ ٹی لیبارٹری میں سٹاف کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا حاصل کرکے متعلقہ آپریشن ڈویژن کو بھجوایاجارہاہے اور

 

محکمہ کو مالی فائدہ6:


ملتان ( )

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کے132KVرحیم یار خانII گرڈاسٹیشن سے منسلک صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کے لئے 31.5/40ایم وی اے کا

پاورٹرانسفارمر آج21ستمبر 2020ء کو نصب کیاجارہاہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان کی ہدایت پررحیم یار خان۔II گرڈاسٹیشن میں نصب 20/26ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمر کی استعدادکار میں توسیع کی جارہی ہے اس منصوبے پر 5کروڑروپے سے زائد لاگت آئے گی

۔ پاورٹرانسفارمر کی تنصیب کے سلسلہ میں 132KVرحیم یار خانII گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVشاہ گڑھ، روہی، ماڈل ٹاؤن، سلطان پور، نیوسیٹلائٹ ٹاؤن، ڈسٹرکٹ جیل، ولاز اور آب حیات فیڈرز سے پانچ بجے صبح سے گیارہ بجے رات تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔میپکو بجلی کی بندش پر

صارفین سے معذرت خواہ 6:


ملتان ( )

میپکوترجمان کے مطابق فیڈرز کی بائفرکیشن، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور گرڈاسٹیشنوں کی مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی مختلف اوقات میں 22ستمبر 2020ء

کو بند رہے گی اس بندش سے ملتان سرکل کے11KVمحمودکوٹ، جہانگیر آباد، شاخ مدینہ، رائل آرچرڈI، رائل آرچرڈII، اولڈ ڈیہڑ اور وویمن یونیورسٹی فیدرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک

، 11KVچناب، گارڈن ٹاؤن، شیر شاہ، مظفرآباد، کینٹ، القریش، خواجہ فیڈ، پیپسی کو، غوث فائبر اوراحسان الہیٰ فیڈرز سے سات بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک، 11KVٹی وی، الفرید، انڈسٹریل، نواب لیاقت علی، قصبہ مڑل، الکرم، سٹی اور خواجہ خدایارفیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک،بہاولپور سرکل کے11KVعلی شیر فیڈر سے آٹھ بجے صبح سے دوبجے

دوپہر تک،11KV ذخیرہ فیڈرسے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے صبح تک،11KV کوٹلہ قائم خان، صادق دوست، اسرانی کے پی ٹی فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک،11KVمحراب والا، ٹبی عزت، سٹی، قلعہ دڑاوڑ اورسٹیIIفیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک، رحیم یار خان سرکل

کے 11KVگھمن والی، جانگی، محمد نگر اور کوٹ سمابہ فیڈرزسے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہرتک، 11KVچوگھاتی اور یوسف آبادفیڈرز سے سات بجے صبح سے تین بجے دوپہر تک، وہاڑی سرکل کے 11KVحاجی شیرفیڈر سے ساڑھے سات بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک،11KVعالم پور فیڈر سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک، ڈی جی خان سرکل کے 11KVبیٹ سونترا، کوٹلہ احسان،شکار پور، ریلوے اور نیوٹبی قیصرانی فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے چار بجے سہ پہر تک، ساہیوال سرکل کے چک 67سیکشن، عارف شہید، سٹی عارفوالہ، چک117/EB، بوریوالہ روڈ، نیوفیکٹری،

اولڈ فیکٹری، ترخنی، قلندر شاہ، نواباں والا، احمد یار، لعل شاہ، اسلم شہید، مہدی خان اور شہر جیلانی فیڈرز سے سات بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک، 11KVغازی، نیوفردوس، قطب شہانہ، علی گڑھ، سکیم نمبر ۳، سول لائن، شاہ مدار، مائز فارم، کوٹ محمد، فردوس فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک،خانیوال سرکل کے 11KVچک 8/BR، چک13، سٹی3،سٹی4، ڈلو بنگلہ، حماد بنگلہ، ممدوٹ، نیوکسووال، اولڈ کسووال،

ایم ٹی ایم، کیوٹی ایم، وہنی وال فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک،بہاولنگر سرکل کے 11KVشوق الہیٰ فیڈر سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے

دوپہر تک، 11KVنواب صادق فیڈر سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک، مظفرگڑھ سرکل کے 11KVنیوا نڈسٹریل مدینہ اور ٹی پی لنک8+9فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دن تک، 11KVمڈ والا، شاکر اعجاز، سٹی2، صادق برادرز، باندے شاہ، لتیI، پنجند، لتیII، خیرپورسادات، بستی بدانی اور سیت پور

فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے دس بجے صبح تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

About The Author