نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نماءندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں. تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازی خان()

پرنسپل دانش سکول ڈیرہ غازی خان شبنم حسیب نے کہا ہے کہ لاہور بورڈ کے زیر انتظام میٹرک سالانہ امتحان میں دانش سکول کے سو فیصد طلباء اور طالبات نے کامیابی

حاصل کی ہے۔شبنم حسیب نے بتایا کہ امتحان میں 109 طالبات نے حصہ لیا اور تمام نے کامیابی سمیٹی۔پرنسپل نے بتایا کہ 89 طالبات نے اے پلس،17 نے اے،اور باقی تین نے بی گریڈ حاصل کیا نغمہ افضال نے1071،عتیقہ اعجاز نے 1064 اور وجہیہ فاطمہ نے 1063 نمبر حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی۔پرنسپل شبنم حسیب نے بتایا اسی طرح بوائز ونگ

کے بھی تمام 105 طلباء نے امتحان میں کامیابی حاصل کی94طلباء نے اے پلس،9 نے اے اور باقی دو نے بی گریڈ حاصل کیا۔محمد ارسلان ندیم نے1076،تشین احمد نے 1071،راشد علی اور محمد شکیل نے 1067 نمبر حاصل کئے۔پرنسپل شبنم حسیب نے بتایا کہ ادارہ میں

طلباء وطالبات کی نصابی کامیابی کے ساتھ کردار سازی،ذہن سازی،خود اعتمادی میں اضافہ اور صلاحتیوں میں نکھار لانے کیلئے سخت محنت کرائی جاتی ہے۔ادارہ کی شاندار کا

 

میابی[]’میں اساتذہ سمیت ادارہ کے ہر فرد کا اہم کردار ہے۔


ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا کی طرف سے

24/7پولیسنگ کا تسلسل اتوار کو چھٹی کے روز ریجن کے چاروں اضلاع میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کا حکم دے دیاتعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات فروشی کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے

خصوصی سکواڈ تشکیل دے دئیے منشیات کی بین الصوبائی ترسیل کو روکنے کے لئے صوبوں کے سرحدوں پر جدید سائنسی طریقوں سے چیکنگ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈیرہ غازی خان،

مظفرگڑھ،لیہ اور راجن پورمیں 24/7پولیسنگ کی جو عملی پالیسی متعارف کروائی اس کے تسلسل کے لئے انہوں نے اتوار کو چھٹی کے روز بھی پولیسنگ جاری رکھی۔

انہوں نے ریجن کے چاروں اضلاع کے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ منشیات فروشی کے خلاف منظم اور نتیجہ خیز آپریشن شروع کیا جائے،انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف یہ آپریشن زبانی جمع خرچ نہیں ہونا چاہیے

بلکہ عملی طور پر زمینی حقائق کے عین مطابق نتیجہ خیز آپریشن ہو،فیصل رانا نے کہا کہ منشیات استعمال کرنے والوں کو جب استعمال کے لئے منشیات دستیاب نہیں ہو گی تو وہ کیسے منشیات نوشی کریں گے،آر پی اونے کہاکہ ڈی جی خان ڈویژن کی سرحدیں صوبہ بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخوا ہ سے ملتی ہیں،ہمیں منشیات کی بین الصوبائی سمگلنگ کو روکنا ہے

جس کے لئے پولیس کو اطلاعات اور معلومات کا منظم سسٹم ترتیب و تشکیل دینا ہو گا جس کے لئے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے مدد لی جا سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈی جی خان ڈویژن میں چیلنج سمجھ کر منشیات کے انتہائی اخلاق باختہ اور بدترین قانون شکنی کے دھندے کو روکنا ہے،فیصل رانا نے کہا کہ

منشیات فروشی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں پولیس ان سہولت کاروں کاپتہ لگا کر انہیں بھی قانون کی گرفت میں لائے جو پردہ سکرین سے غائب رہ کر اس مکروہ دھندے کی سرپرستی کرتے ہیں

،آر پی او نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات فروشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اس زہر سے بچانا ہے تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات فروشی کرنے والے سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرنے کے لئے ڈی پی اوز ایسے پولیس افسران پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دیں جو ٹارگٹ حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں آر پی او نے کہا کہ میں روزانہ کہ بنیاد پر منشیات فروشی کے خلاف جاری آپریشن

کی پراگریس لوں گا۔


ڈیرہ غازی خان()

تھانہ کالا کے علاقہ میں پولیس اور ڈاکوں کے مابین مقابلہ، دو

ملزمان زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار،دیگر فرار،مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا کے علاقہ میں معمول کے مطابق پولیس ایک ناکہ پر موجود تھی دوران چیکنگ چھ مشکوک ڈاکووہاں سے گزرے جن کو چیک کرنے کے لئے روکا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی

اس دوران پولیس اور ڈاکوں میں مقابلہ شروع ہوگیاپولیس کی جوابی فائرنگ سے 4 ملزمان فرار، جبکہ دوملزمان شاہد اقبال عرف بالی ولد غلام اکبر سکنہ کالا اور حسنین ولد محمد

صادق سکنہ کوٹ مبارک اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلئے گئے ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ کالا نے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے ماررہی ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کالا دانش علی کا کہنا تھا

کہ ڈی پی او اختر فاروق کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو تحفظ کو یقینی بنانا میرا مشن ہے۔گرفتار ہونے والے ڈاکوں سے تفتیش کی جارہی ہے جلد ہی انکے ساتھی اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان()

بارڈر ملٹری پولیس راکھی گاج اور بواٹہ کی کارروائیاں، بین الصوبائی منشیات اور غیر ملکی امپورٹڈ نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا

بلوچستان سے پنجاب آنے والی کار کے خفیہ خانوں میں سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی گئی دو بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا بلوچستان سے پنجاب آنے والی غیر ملکی امپورٹڈ نان کسٹم پیڈ سامان سے بھری مسافر کوچ پکڑی گئی ایس ایچ او بی ایم پی لیاقت لغاری نے بتایا کہ

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کی ہدایت پر مسافر کوچ سے لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کاسامان بھی پکڑا گیا

غیر ملکی امپورٹڈ نان کسٹم پیڈ سامان میں غیر ملکی سگریٹ سپیئر پارٹس غیر ملکی کپڑا چھالیہ سمیت دیگر قیمتی چیزیں پکڑیں گئیں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش

جاری ہے۔


ڈیرہ غازی خان()

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کیا جار ہا ہے

معیار اور مدت تکمیل پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاشہری اپنے علاقوں میں جاری منصوبوں کو مانیٹر کریں خامی نظر آنے پر اطلاع دی جائے انہوں نے یہ بات شہر کے

مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی مشیروزیراعلیٰ پنجاب حنیف خان پتافی نے سابق کونسلر اسماعیل کے گھر انکے انکل کی وفات اور ایوب خان کھکھل کے گھر انکی آنٹی

کی وفات پہ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا کی مشیروزیراعلیٰ پنجاب حنیف خان پتافی نے چاہ نجابت والا کراچی ٹاؤن کا وزٹ کیا علاقہ کے لوگوں کے مسائل سنے

اور جنرل بس اسٹینڈ پر جاری کام کو چیک کیا اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات دیں۔امام بارگاہ جنرل بس اسٹینڈ کے راستے کا مسئلہ حل کروایا جس پہ متولیاں امام بارگاہ نے مشیروزیراعلیٰ پنجاب حنیف خان پتافی کا شکریہ ادا کیا دریں اثناء مشیروزیراعلیٰ پنجاب حنیف خان پتافی نے

ماسٹر ریاض کے صاحبزادے کی شادی میں بھی شرکت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا مشیر وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ اپنے حلقہ کے مکینوں کی مشکلات کا احساس ہے

او رحکومت مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا

رہی ہے شہری بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔


ڈیرہ غازی خان()

آر پی او فیصل رانا نے ”وائٹ کالر“ قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا،ریجن کے چاروں اضلاع کے تھانوں میں پولیس کے ”ٹاؤٹ“ کی بدنامی رکھنے والے

افراد کو تھانوں میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا،کار سرکار میں پرائیویٹ افراد کی مداخلت سنگین محکمانہ غلطی ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا،”وائٹ کالر کریمنلز“ اکثر اوقات قانون شکنی کی سنگین وارداتوں کے سہولت کار بنے ہوتے ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی

ناگزیر ہے،ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے اتوار کے روز چھٹی کے باوجود24/7پولیسنگ کے تسلسل میں ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور کے پولیس افسران کو مختلف ہدایات دیتے ہوئے کیا،

آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ معاشرے میں اعلانیہ قانون شکنی کرنے والے ملزمان سے قانون پسند عوام اعلانیہ نفرت کرتے ہیں،ایسے قانون شکنوں کی گرفتاری کے لئے قانون پسند عوام پولیس کے پشتی بان بن جاتے ہیں لیکن معاشرے میں خود کو بظاہر ”معزز“ رکھ کر چھپ چھپا کر بالواسطہ قانون شکنی کرتے ہیں

یا قانون شکنوں کے پشت پناہ بن جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایسے قانون شکنوں کو عرف عام میں ”وائٹ کالر کریمنل“ کہا جاتا ہے،ان کے خلاف قانون کے

مطابق کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے،ایسے عناصر کسی نہ کسی قانون شکنی میں اگر براہ راست ملوث نہیں بھی ہوتے تو براہ راست قانون شکنی کرنے والوں کے سہولت کار ضرور ہوتے ہیں اور قانون شکنوں کا سہولت کار بھی قانون کی نظر میں قانون شکن ہی ہوتا ہے،فیصل رانا نے کہا کہ

پولیس تھانوں میں ”ٹاؤٹس“ کی آمد و رفت اور کار سرکار میں مفاداتی مداخلت کی شکایات معاشرے میں عام ہوتی ہیں،ان شکایات کے پیش نظر ریجن کے چاروں اضلاع کے تمام تھانوں میں پولیس”ٹاؤٹ“ کی بدنامی رکھنے والے تمام افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے

،تھانوں کے ایس ایچ اوز ایسی بدنامی رکھنے والی افراد کی لسٹیں تھانوں کے باہر آویزاں کروائیں،انہوں نے کہا کہ تھانوں میں ایسے عناصر کے داخلے اور مداخلت کو مانیٹر کرنے کے لئے بھی ایک مانیٹرنگ کا

جدید نظام بنا دیا گیا ہے جس کے تحت ایسے عناصر کے تھانوں میں داخلے اور مداخلت کا فوری علم ہو جائے گا،ایسے پولیس افسران جو ٹاؤٹس کے ذریعے اپنے

”معاملات“ چلاتے ہیں ان کے خلاف سخت محکمانہ احتساب

ہو گا۔


ڈیرہ غازی خان()

پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ کی کاروائی، شراب فروش شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارتفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ افتخار ملکانی کو مخبر نے اطلاع دی کہ

بدنام زمانہ شراب فروش عاشق ولد عطا محمد قوم ملک سکنہ بلاک 31 شراب کے کین رکشے پر لوڈ کر رہا ہے ریڈ کیا جائے تو پکڑا جا سکتا ہےایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ افتخار ملکانی نے فوراً کاروائی کر کے بدنام زمانہ شراب فروش عاشق

ولد عطا محمد قوم ملک سکنہ 31 کو شراب کے کین و بوتلوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاگرفتار کیے گئے ملزم کے خلاف پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ میں مقدمہ درج کر کے

مزید تفتیش شروع کردی گئی اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ افتخار ملکانی کا کہنا تھا کہ

قانون سے بالا تر کوئی نہیں اور ہر ملزم کو اس کے جرم کی

سزا دلوانے کے لئے تحرک ضرور کیا جائے گا۔


ڈیرہ غازی خان()

آر پی او فیصل رانا نے ضلع راجن پور کے تھانہ داجل میں نوجوان کے قتل،ضلع مظفر گڑھ میں ایف ایس سی کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی

مسلسل فالو اپ کی وجہ سے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے گرفتار ملزم کی تفتیش مکمل کر کے ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ چالان کرنے کی ہدائت،تفصیلات کے مطابق

ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے 24/7پولیسنگ کے تسلسل میں اتوار کو چھٹی کے روز بھی عوام دوست پولیسنگ جاری رکھی،آر پی او نے ضلع راجن پور کے تھانہ داجل کے علاقہ میں قتل ہونے والے بی ایس سی کے طالبعلم فاروق احمد کے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے

ڈی پی او راجن پور سے مفصل رپورٹ طلب کی،ڈی پی او نے آر پی او کو قتل کی واردات اور اس کے بعد اٹھائے جانے والے

قانونی اقدامات سے آگاہ کیا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ پولیس کے قانونی اقدامات سے مقتول کے ورثاء کو آگاہ رکھا جائے اگر کسی مقتول کے ورثاء پولیس کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہیں تو اس بات کی انکوائری کروائی جائے گی کہ ایسا کیوں ہے اگر مدعی پارٹی کے

تحفظات درست ثابت ہوتے ہیں تو پھر ذمہ دار پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف پولیس رولز کے تحت سخت محکمانہ کارروائی ہو گی آر پی او نے کہا کہ کسی پولیس والے کو اس بات کی ہرگز ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کہ

وہ کسی بھی بنا پر بے گناہ کو گناہ گار اور گناہ گار کو بے گناہ قرار دے دے،آر پی ا وفیصل رانا نے ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ کرم داد کے علاقہ میں ایف ایس سی کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے مقدمہ کی رپورٹ بھی طلب کی

،ڈی پی او مظفر گڑھ نے آر پی او کو وقوعہ اور اس کے بعد اٹھائے جانے والے قانونی اقدامات سے آگاہ کیاآر پی او فیصل رانا نے ہدائت کی کہ زیادتی کے واقعات سے خواتین میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہونا فطری ہوتا ہے

ہمیں ان واقعات کو روکنا ہے جس کا ایک راستہ یہ بھی ہے کہ خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو ٹھو س شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ انہیں قانون کے مطابق عبرتناک سزا مل سکے،آر پی او فیصل رانا نے

تھانہ جتوئی کے علاقہ میں 6سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم اسد کی گرفتاری پر پولیس کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مقدمہ کی تفتیش میں کوئی ایسی کسر نہ چھوڑی جائے

جو ملزم کو ریلیف دلوا سکے انہوں نے کہا کہ اس مقدمہ کے ملزم کی گرفتاری مسلسل فالو اپ لینے کی وجہ سے ممکن ہوئی،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ

زیادتی کا شکار 6سالہ بچی او ر ا سکے خاندان کو بھر پور تحفظ دیا جائے،مقدمہ کی تفتیش کے حوالے سے مدعی پارٹی کو بھی مسلسل آگاہ رکھا جائے.

About The Author